Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 44 total)
  • Author
    Posts
  • Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    صدیقی کی گرفتاری کے پیچھے کون؟

    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی کی اسلام آباد میں کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور 14 دن کے لیے جیل بھیجا جانا ہر طرف موضوع بحث ہے اور ہر کوئی اس کے پیچھے موجود محرکات تلاش کرنے کی کوشش میں ہے۔

    پاکستان ٹوئنٹی فور نے اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ میں موجود ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں چند نتائج اخذ کیے ہیں جو پڑھنے والوں کے لیے پیش ہیں۔

    معروف کاروباری شخصیت کو جاوید اقبال کو شہر کے جی ٹین سیکٹر میں کرائے پر دیا گیا مکان عرفان صدیقی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔

    اس مکان کا معاہدہ کرایہ داری 20 جولائی کو لکھا گیا اور ایک لاکھ 70 ہزار کرایہ طے کیا گیا۔

    اس معاہدے کے صرف چھ دن بعد 26 جولائی کو رات دس بجے قریبی پولیس تھانے رمنا کے چار اہلکاروں نے اس گھر کے دروازے پر کرایہ دار کے کوائف کی پڑتال کے لیے دستک دی۔

    یہاں یہ سوال اہم ہے کہ شہر میں روزانہ ایسے سینکڑوں کرائے کے معاہدے ہوتے ہیں تو پھر اس گھر کی اطلاع پولیس کو اتنی جلدی کیسے ہوگئی؟

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع انٹیلی جنس بیورو کے ایک اہلکار نے دی۔

    مقامی لوگوں نے کہا کہ پولیس نے مذکورہ مکان کے سوا کسی دوسرے گھر پر دستک دے کر مکینوں سے کرایہ داری کے کوائف کا نہیں پوچھا۔

    ذرائع کا دعوی ہے کہ عرفان صدیقی سے حکومت میں موجود اہم شخصیت ان رابطوں کی وجہ سے ناراض تھی جو انہوں نے راولپنڈی کی اہم شخصیات سے کیے تھے۔

    حیران کن طور پر 26 جولائی کی رات دس بجے کرایہ دار جاوید اقبال سے پوچھ گچھ کے ایک گھنٹے کے اندر مقدمہ درج کر کے عرفان صدیقی کو گھر سے باہر بلا کر حراست میں لیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا دعوی ہے کہ عام طور پر ایسے معاملات میں کرایہ دار اور مالک مکان کو تھانے بلا کر مقدمہ درج کیے بغیر ہی ”لے دے کے“ طے کر لیا جاتا ہے۔

    وزارت داخلہ میں موجود ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی اوپر سے نگرانی کی جا رہی تھی اور سب کچھ ”سکرپٹ“ کے مطابق ہوا۔

    ذریعے نے بتایا کہ پولیس کی فوری کارروائی کے بعد ضمانت نہ ہونا اور جیل بھجوایا جانا بھی پہلے سے طے کیا جا چکا تھا کیونکہ مجسٹریٹ وزارت داخلہ کے ماتحت انتظامی افسر ہے۔

    وزارت داخلہ کی ہدایات ملنے کے بعد ہی ڈپٹی کمشنر نے عرفان صدیقی کی پیشی کے موقع پر پولیس کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ بند کرائے اور صحافیوں کو عدالت جانے سے روکا۔

    ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسے کیسز میں پہلے تو مقدمہ ہی درج نہیں کیا جاتا اور شخصی ضمانت پر تنبیہ کی جاتی ہے اور اگر کسی کا ضمانتی نہ ہو تو اگلے دن عدالت میں پراپرٹی کی شوریٹی رکھوا کر رہا کر دیا جاتا ہے۔

    حکومت میں موجود ایک شخصیت کا دعوی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عرفان صدیقی کے نواز شریف کے لیے ثالثی رابطوں کے بارے میں خبردار کیا گیا جس کے بعد وزارت داخلہ میں اس گرفتاری کی منصوبہ بندی کی گئی۔
    https://pakistan24.pk/?p=777

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    خالصتا انتقامی کاروائی

    گھر بیٹے کے نام اور گرفتاری باپ کی

    قانون کے تحت تیس دن کے اندر کوائف جمع کروائے جاسکتے تھے مگر تیسرے دن گھر پر حملہ، گرفتاری، ہتھکڑی اور جیل بجھوانا بتا رہا ہے کہ “نئی ریاست مدینہ” کمینگی کی کس حد تک گر سکتی ہے؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    فوجی اور انکے بوٹ چاٹنے والے وہ بچھو ہیں جو ڈنگ مارنے پر آ جائیں تو اپنے محسنوں اور استادوں کو بھی نہیں بخشتے ہیں

    Chief of Army Staff (COAS) Gen Qamar Javed Bajwa acquired SSC and HSSC degrees from Sir Syed College, Rawalpindi, after which he was selected in Kakul.

    Special Assistant to Prime Minister Irfan Siddiqui used to teach Urdu to Gen Qamar Javed Bajwa. Gen Qamar Javed Bajwa was a good sportsman and he used to play as wicketkeeper.

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8
    https://nation.com.pk/27-Nov-2016/newly-appointed-coas-qualified-scc-hssc-from-rawalpindi-sir-syed-college

    یہ لنک کوشش کے باوجود اوپر پوسٹ نہیں ہو سکا

    Developer

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    Firdous Haiwan Bibi has given a new twist

    فرماتی ہیں کہ کرایہ نامہ جعلی ہے

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    کون ہے جو شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگاتا ہے ..عمران کھولنے کا کہتا ہے تو ڈبل ہتھکڑیاں لگ جاتی ہیں .

    اسی طرح عرفان صدیقی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ..

    کون ہے جو چاہتا  ہے کہ حکومت کو بدنام کیا جائے

    یہ کیس بنتا ہی نہیں

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    کون ہے جو شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگاتا ہے ..عمران کھولنے کا کہتا ہے تو ڈبل ہتھکڑیاں لگ جاتی ہیں . اسی طرح عرفان صدیقی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے .. کون ہے جو چاہتا ہے کہ حکومت کو بدنام کیا جائے یہ کیس بنتا ہی نہیں

    شرارتوں کے ساتھ نادانیاں بھی چھوڑ دی ہیں

    :clap:

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    محترمہ مریم نانی شریف فرماتی ہیں کہ یہ گرفتاری بیک فائر کر گئی اس لئے حکومت نے خوفزدہ ہو کے ضمانت پے رہا کر دیا ، اس کا مطلب نواز شریف کی گرفتاری بیک فائر نہیں کی ؟؟
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    محترمہ مریم نانی شریف فرماتی ہیں کہ یہ گرفتاری بیک فائر کر گئی اس لئے حکومت نے خوفزدہ ہو کے ضمانت پے رہا کر دیا ، اس کا مطلب نواز شریف کی گرفتاری بیک فائر نہیں کی ؟؟

    :rock:

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    :rock:

    :lol:

    دھنیا واد

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #15
    :lol: دھنیا واد

    اوہ

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    محترمہ مریم نانی شریف فرماتی ہیں کہ یہ گرفتاری بیک فائر کر گئی اس لئے حکومت نے خوفزدہ ہو کے ضمانت پے رہا کر دیا ، اس کا مطلب نواز شریف کی گرفتاری بیک فائر نہیں کی ؟؟

    ہوسکتا ہے نوازشریف کی گرفتاری بھی بیک فا ئر کر جائے ۔۔۔۔۔ سیاست میں کبھی کبھی نتا ئج سالوں بعد بھی آتے ہیں ۔۔۔۔۔

    مشرف کے احتساب اور قرقیوں کا  بھی یہ فا ئدہ ہوا تھا کہ ۔۔۔۔ نوازشریف نے لاہور سے تبد یل کرکے ۔۔۔۔ لند ن میں اپنا ۔۔۔۔۔ ایمپا ئیر کھڑ ا کر لیا تھا ۔۔۔۔۔

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17
    محترمہ مریم نانی شریف فرماتی ہیں کہ یہ گرفتاری بیک فائر کر گئی اس لئے حکومت نے خوفزدہ ہو کے ضمانت پے رہا کر دیا ، اس کا مطلب نواز شریف کی گرفتاری بیک فائر نہیں کی ؟؟

    نواز شریف نے گرفتاری خود دی ہے۔

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    نواز شریف نے گرفتاری خود دی ہے۔

    خود دی ہے تو سزا پوری کرے پھر سیاپا کیوں مچایا ہوا ہے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    ہوسکتا ہے نوازشریف کی گرفتاری بھی بیک فا ئر کر جائے ۔۔۔۔۔ سیاست میں کبھی کبھی نتا ئج سالوں بعد بھی آتے ہیں ۔۔۔۔۔ مشرف کے احتساب اور قرقیوں کا بھی یہ فا ئدہ ہوا تھا کہ ۔۔۔۔ نوازشریف نے لاہور سے تبد یل کرکے ۔۔۔۔ لند ن میں اپنا ۔۔۔۔۔ ایمپا ئیر کھڑ ا کر لیا تھا ۔۔۔۔۔

    ایمپائر تو یہیں ہے لندن میں تو تجوری ہے

    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20

    گرفتاری بھی قانون کے ساتھ کھلواڑ ، اور اتوار کو جج بٹھا کر رہائی بھی قانون کا مذاق

    یہ کھوسے کی ماڈل کورٹس ہے غالبا

    تم بندے لاؤ ، میرے جج حاضر ہے ، جب چاہو ، جتنا چاہو اندر کروا دے گے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 44 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi