Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 72 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے شادی ان کی عدت کے 7 ماہ گزرنے کے بعد ہوئی تھی۔
    بشریٰ بی بی نے نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کو اپنے پہلے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی 2 زندگیاں ہیں، ایک میں لوگ ان سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے رفاقت حاصل کرنے آتے ہیں اور دوسری میں عمران خان سے ملنے کے لیے آتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ خدا کی عبادت ضروری ہے لیکن اس سے زیادہ ضروری انسانیت کی خدمت کرنا ہے جو میں نے عمران خان سے سیکھا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کوئی انسان ایسا نہیں جو عمران خان کی برائی کرسکتا ہے۔
    بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ایک دن میں لان میں ٹہل رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ عمران خان کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے، میں نے ان سے وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے بارشیں نہیں ہوئی، لان کے پودے دیکھیں کتنے خشک ہورہے ہیں، دعا کریں بارش ہوجائے، پھر ہم دونوں نے لان میں کھڑے ہوکر کافی دیر تک درود و شریف پڑھا۔
    انہوں نے وزیر اعظم کی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ وہ انتہائی سادہ انسان ہیں اور انہیں کسی بھی چیز کی لالچ نہیں، کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کے پاس صرف 2 سے 3 سوٹ ہوں اور ضرورت پڑنے پر وہ کسی سے مانگ کر بھی کپڑے پہنتا ہو۔
    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، لیڈر عوام کی تقدیر بدلتا ہے اور سیاستدان صرف حالات بدلتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس صدی میں دنیا میں صرف دو ہی لیڈر ہیں ایک عمران خان اور دوسرے ترک صدر رجب طیب اردوان۔
    انہوں نے بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مرنے سے پہلے وہ اپنے قوم کی تقدیر بدل دیں، ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی آئے گی لیکن وقت لگے گا۔
    خاتون اول کا کہنا تھا کہ ایسا لیڈر جس میں لالچ نہ ہو وہ اپنی ذات کے بجائے صرف عوام کا سوچتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان ہی پاکستان میں ترقی لا سکتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ رات کو کھانے کے بعد شکرانے کے نوافل پڑھتے ہیں اور عوام کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ اولڈ ہاؤس اور یتیم خانوں میں جاکر مجھے شدید ڈپریشن ہوتا ہے، یہاں بہت ظلم اور زیادتی ہورہی ہے، اولڈ ہاؤس میں بزرگوں نے مجھ سے وظیفہ کا مطالبہ کیا، وہ چاہتے تھے کہ ہم بھی چھوٹی موٹی کوئی چیز اپنی خوشی سے خرید سکیں جبکہ معذور افراد کے لیے بنے گھروں میں لوگوں نے مجھ سے نوکریاں مانگیں۔
    انہوں نے کہا کہ میں نے ان بے سہارا افراد کی پریشانی دور کرنے کے لیے وزیروں سے بات کی ہے اور اس بارے میں وقتاً فوقتاً پوچھتی رہوں گی۔
    بشریٰ بی بی کے پردے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پردے کا تعلق انسان کی اپنی ذات اور رب سے ہوتا ہے، پاکستان جیسے اسلامی ملک میں پردے کو موضوع بحث نہیں بنانا چاہیے۔
    ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی بات بالکل جھوٹ پر مبنی ہے، مجھے ایسا کوئی خواب نہیں آیا، لوگوں نے تو حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے متعلق بھی باتیں کی تھیں، یہ اتنی غلط بات ہے جس پر میں بھی حیران ہوں۔
    ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی صرف میں یا آپ یا صرف عمران خان نہیں لاسکتے، اس کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
    شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں اپنے پرانے گھر سے عدت پوری کرکے نکلی تھی، میں چاہتی تو گھر سے نکلنے کے اگلے دن بھی شادی کرسکتی تھی لیکن میں نے عدت پوری کرنے کے 7 ماہ بعد شادی کی۔
    آخر میں خاتون اول نے عوام سے التجا کی کہ آج کل ہر جگہ عورتیں پس رہی ہیں، جہاں عورتوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، برائے مہربانی ہمیں بتایا جائے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1087920/

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    عمران خان اتنےغریب ہیں کےپہننےکو کپڑےنہیں لکن300کنال کا گھر ضرور ہے۔

    عمران خان اتنےغریب ہیں کےروزگار نہیں لیکن بنی گالا میں تیس تیس ملازمین ضرور ہیں

    عمران خان اتنےغریب ہیں کےکھانےکو روٹی نہیں لیکن پالنےکو شیرو ضرور ہے

    اور عمران خان اتنےسچے ہیں کے ہر بار جھوٹ بولتے ہیں: پیرنی۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    ان دونوں کو تھر بھیج دینا چاہئیں – تا کے وہاں سے خشک سالی ختم ہو سکے
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    ان دونوں کو تھر بھیج دینا چاہئیں – تا کے وہاں سے خشک سالی ختم ہو سکے

    پہلے یہ تو تصدیق کرا لیں کہ پھر بارش ہوئی بھی تھی کہ نہیں ۔۔۔

    :thinking:

    ورنہ تھر تک پروٹوکول اور فیول کا الگ خرچہ ۔۔۔
    شامی صاحب لگتا ہے آپ تو چاہتے ہی نہیں کہ خان صاحب کفایت شعاری سے کام لیں ۔۔۔
    تھر کے لیے بھی بنی گالہ کے لان میں کھڑے ہوکردعا کی جا سکتی ہے ۔۔۔

    ;-)

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    میں چاہتی تو گھر سے نکلنے کے اگلے دن بھی شادی کرسکتی تھی، پنکی پیرنی

    ===========

    یہ تو پنکی پیرنی جی نے واقعی ملک و قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے

    :mash:

    وہ چاہتی تو گھر سے بھاگے بغیر گھر میں رہ کر بھی شادی کر سکتی تھی، خاور مانیکا اور اسکے بچوں کو کونسا اعتراض تھا؟ وہ دو تین سالوں سے یہ آنکھ مچولی دیکھ ہی رہے تھے

    ابھی بھی پنکی جی ڈنڈی مار گئی ہیں اور یہ نہیں بتایا ہے کہ کیا اسکی عمران خان سے شادی اسوقت ہوئی تھی جب عمر چیمہ نے اسکا انکشاف کیا تھا یا پھر جب شادی کی تصویریں میڈیا کو جاری کی گئی تھیں؟

    پنکی پیرنی جی کے بوڑھی ہو کر اپنے خاوند، بیٹے بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کو چھوڑ کر گھر سے بھاگنے والی بات ابھی بھی سمجھ سے بالاتر ہے. انہیں دوسری شادی کیلیے پہلی شادی کے تیس سال بعد تک کیوں انتظار کرنا پڑا؟ شاید اس عرصے میں گھر میں کوئی “مہمان” نہیں آیا ہوگا ورنہ وہ یہ فریضہ بیس پچیس سال پہلے ہی سر انجام دے چکی ہوتی

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    عمران خان اتنےغریب ہیں کےپہننےکو کپڑےنہیں لکن300کنال کا گھر ضرور ہے۔ عمران خان اتنےغریب ہیں کےروزگار نہیں لیکن بنی گالا میں تیس تیس ملازمین ضرور ہیں عمران خان اتنےغریب ہیں کےکھانےکو روٹی نہیں لیکن پالنےکو شیرو ضرور ہے اور عمران خان اتنےسچے ہیں کے ہر بار جھوٹ بولتے ہیں: پیرنی۔

    شامی جی

    الله قسم جب تک آپ انصافی تھے ..اچھے بھلے معقول انسان تھے ..

    پتا نہیں کس کی بد دعا لگ گئی آپ کو ..

    نونی ہونے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ جو پڑھتے / سنتے ہیں ..وہ سمجھ نہیں پاتے

    بشری بیگم نے کب کہا کہ عمران غریب ہے ..ہی جسٹ ڈزنٹ کئیر ..

    ویسے بھی جو انسان رجا ہوا ہوتا ہے ..خود اعتماد ہوتا ہے …اسے دکھاوے کی ضرورت نہیں پڑتی ..کپڑے شپڑے  سب ثانوی حیثیت  اختیار کر جاتے ہیں

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    شامی جی الله قسم جب تک آپ انصافی تھے ..اچھے بھلے معقول انسان تھے .. پتا نہیں کس کی بد دعا لگ گئی آپ کو .. نونی ہونے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ جو پڑھتے / سنتے ہیں ..وہ سمجھ نہیں پاتے بشری بیگم نے کب کہا کہ عمران غریب ہے ..ہی جسٹ ڈزنٹ کئیر .. ویسے بھی جو انسان رجا ہوا ہوتا ہے ..خود اعتماد ہوتا ہے …اسے دکھاوے کی ضرورت نہیں پڑتی ..کپڑے شپڑے سب ثانوی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں

    او ۔۔میرے مولا ۔۔۔۔۔

    ویک اینڈ  ہی بے عزتی سے شروع ہوا ہے ۔۔۔انجام خدا جانے ۔۔۔۔۔۔

    :o :o   :o     :o   :o

    :tape: :tape:

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    نادان بی بی – کیا عمران خان کو کپڑے پہننے کا ڈھنگ نہی ہے ؟ کیا اسے واقعی میں اس بات کا خیال نہی ہے کے وہ کیا کھاتا ہے ، کیا پہنتا ہے ، کون دیتا ہے ؟ کس کی سواری استمعال کرتا ہے ؟

    کیا عمران خان رجا ہوا ہے ؟

    شامی جی الله قسم جب تک آپ انصافی تھے ..اچھے بھلے معقول انسان تھے .. پتا نہیں کس کی بد دعا لگ گئی آپ کو .. نونی ہونے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ جو پڑھتے / سنتے ہیں ..وہ سمجھ نہیں پاتے بشری بیگم نے کب کہا کہ عمران غریب ہے ..ہی جسٹ ڈزنٹ کئیر .. ویسے بھی جو انسان رجا ہوا ہوتا ہے ..خود اعتماد ہوتا ہے …اسے دکھاوے کی ضرورت نہیں پڑتی ..کپڑے شپڑے سب ثانوی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    میں میں میں ورلڈکپ

    میں میں میں شوکت خانم

    میں میں میں انگلینڈ میں کرکٹ

    میں میں میں نوازشریف

    میں میں میں مریم نواز ۔ ۔

    میں میں میں جائے نماز

    میں میں میں عدت میں

    میں میں نماز

    میں میں فیر جائے نماز

    میں میں میں پچھلے شوہر

    میں میں میں بہت عبادت

    جوڑے واقعی آسمانوں پر بنتے ہیں

    میں چاہتی تو گھر سے نکلنے کے اگلے دن بھی شادی کرسکتی تھی، پنکی پیرنی =========== یہ تو پنکی پیرنی جی نے واقعی ملک و قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے :mash: وہ چاہتی تو گھر سے بھاگے بغیر گھر میں رہ کر بھی شادی کر سکتی تھی، خاور مانیکا اور اسکے بچوں کو کونسا اعتراض تھا؟ وہ دو تین سالوں سے یہ آنکھ مچولی دیکھ ہی رہے تھے ابھی بھی پنکی جی ڈنڈی مار گئی ہیں اور یہ نہیں بتایا ہے کہ کیا اسکی عمران خان سے شادی اسوقت ہوئی تھی جب عمر چیمہ نے اسکا انکشاف کیا تھا یا پھر جب شادی کی تصویریں میڈیا کو جاری کی گئی تھیں؟ پنکی پیرنی جی کے بوڑھی ہو کر اپنے خاوند، بیٹے بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کو چھوڑ کر گھر سے بھاگنے والی بات ابھی بھی سمجھ سے بالاتر ہے. انہیں دوسری شادی کیلیے پہلی شادی کے تیس سال بعد تک کیوں انتظار کرنا پڑا؟ شاید اس عرصے میں گھر میں کوئی “مہمان” نہیں آیا ہوگا ورنہ وہ یہ فریضہ بیس پچیس سال پہلے ہی سر انجام دے چکی ہوتی
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    نادان بی بی – کیا عمران خان کو کپڑے پہننے کا ڈھنگ نہی ہے ؟ کیا اسے واقعی میں اس بات کا خیال نہی ہے کے وہ کیا کھاتا ہے ، کیا پہنتا ہے ، کون دیتا ہے ؟ کس کی سواری استمعال کرتا ہے ؟ کیا عمران خان رجا ہوا ہے ؟

    اللہ والیو کدھر چل پڑے ہو، عمران کی بعد میں پہلے اس پیرنی کی بات پر غور کریں فرماتی ہیں کہ لوگ اس کے پاس اللہ اور اس کے رسول :pbuh: کی رفاقت حاصل کرنے آتے ہیں

    ایک دنیا پرست عورت کا یہ دعوی نعوذبااللہ من ذالک

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    اس سے بڑا لطیفہ سنیں

    بی بی جی فرماتی ہیں ، میرے سابقہ شوہر نے کہا کے ہم عدت کے دن اپنے غیر میں گزاریں گے

    واضح رہے ، یہی وہ صاحب ہیں ، جو ٹی وی پر پورا جنوری ، اپنی سابقہ منکوحہ اور بچوں کی ماں کی ڈیفنڈ کرتے رہے اور تردید کرتے رہے کے ان کی طلاق اور بی بی کی دوسری شادی کی

    میں عدت کےدن اپنے گھر گزار کے نکلی

    یہ کون سا اسلام ہے ؟

    کیا طلاق کےبعد خاوند غیر محرم نہی ہوجاتا ہے؟

    اللہ والیو کدھر چل پڑے ہو، عمران کی بعد میں پہلے اس پیرنی کی بات پر غور کریں فرماتی ہیں کہ لوگ اس کے پاس اللہ اور اس کے رسول :pbuh: کی رفاقت حاصل کرنے آتے ہیں ایک دنیا پرست عورت کا یہ دعوی نعوذبااللہ من ذالک
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    شامی جی الله قسم جب تک آپ انصافی تھے ..اچھے بھلے معقول انسان تھے .. پتا نہیں کس کی بد دعا لگ گئی آپ کو .. نونی ہونے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ جو پڑھتے / سنتے ہیں ..وہ سمجھ نہیں پاتے بشری بیگم نے کب کہا کہ عمران غریب ہے ..ہی جسٹ ڈزنٹ کئیر .. ویسے بھی جو انسان رجا ہوا ہوتا ہے ..خود اعتماد ہوتا ہے …اسے دکھاوے کی ضرورت نہیں پڑتی ..کپڑے شپڑے سب ثانوی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں

    Baji gee ik is an addict, thus!!!

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    خاور مانیکا کہتا ہے قسمے ایہہ دنیا دی سب توں نیک عورت جے پر میں چھڈ دتی جے ، پیرنی کہتی ہے عمران دنیا دا سب تو وڈا لیڈر اور ہماری خوش قسمتی کہ یہ لیڈر ہمیں مل گیا ، ایسی زبردستی کی خوشقسمتی زیا نے بھی نافذ کی تھی اور بھٹو نے بھی کہا تھا کہ قوم خوش قسمت ہے کہ اسے میں مل گیا ، پیرنی نے مزید کہا کہ اس سے اللہ اور رسول کی رفاقت ملتی ہے اس لیے لوگ آتے ہیں حالانکہ جن بزرگان سے یہ نعمت ملتی تھی وہ اپنے آپ کو گلیاں دا کوڑا تک کہتے رہے مگر اس پیرنی نے جس کا ہر کام دھوکا دہی اورمبنی بر فریب  دکھای دیتا ہے نے کتنی آسانی سے یہ دعوی کردیا
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    اس سے بڑا لطیفہ سنیں بی بی جی فرماتی ہیں ، میرے سابقہ شوہر نے کہا کے ہم عدت کے دن اپنے غیر میں گزاریں گے واضح رہے ، یہی وہ صاحب ہیں ، جو ٹی وی پر پورا جنوری ، اپنی سابقہ منکوحہ اور بچوں کی ماں کی ڈیفنڈ کرتے رہے اور تردید کرتے رہے کے ان کی طلاق اور بی بی کی دوسری شادی کی میں عدت کےدن اپنے گھر گزار کے نکلی یہ کون سا اسلام ہے ؟ کیا طلاق کےبعد خاوند غیر محرم نہی ہوجاتا ہے؟

    شاید اس کی بھی گنجایش نکل آے کہ عورت عدت کہاں گزارے مگر پیرنی کو ایک سوال پوچھا جاتا تو وہ جھوٹ گھڑنے سے پہلے لاجواب ضرور ہوجا تی

    اس سے صرف یہ پوچھا جاتا کہ تم نے عمران سے شادی کا ارادہ کب کیا تھا

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16

    خاور مانیکا کہتا ہے قسمے ایہہ دنیا دی سب توں نیک عورت جے پر میں چھڈ دتی جے ، پیرنی کہتی ہے عمران دنیا دا سب تو وڈا لیڈر اور ہماری خوش قسمتی کہ یہ لیڈر ہمیں مل گیا ، ایسی زبردستی کی خوشقسمتی زیا نے بھی نافذ کی تھی اور بھٹو نے بھی کہا تھا کہ قوم خوش قسمت ہے کہ اسے میں مل گیا ، پیرنی نے مزید کہا کہ اس سے اللہ اور رسول کی رفاقت ملتی ہے اس لیے لوگ آتے ہیں حالانکہ جن بزرگان سے یہ نعمت ملتی تھی وہ اپنے آپ کو گلیاں دا کوڑا تک کہتے رہے مگر اس پیرنی نے جس کا ہر کام دھوکا دہی اورمبنی بر فریب دکھای دیتا ہے نے کتنی آسانی سے یہ دعوی کردیا
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    نادان بی بی – کیا عمران خان کو کپڑے پہننے کا ڈھنگ نہی ہے ؟ کیا اسے واقعی میں اس بات کا خیال نہی ہے کے وہ کیا کھاتا ہے ، کیا پہنتا ہے ، کون دیتا ہے ؟ کس کی سواری استمعال کرتا ہے ؟ کیا عمران خان رجا ہوا ہے ؟

    ہاں

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    شاید اس کی بھی گنجایش نکل آے کہ عورت عدت کہاں گزارے مگر پیرنی کو ایک سوال پوچھا جاتا تو وہ جھوٹ گھڑنے سے پہلے لاجواب ضرور ہوجا تی اس سے صرف یہ پوچھا جاتا کہ تم نے عمران سے شادی کا ارادہ کب کیا تھا

    آئی ایم ناٹ  شور ..میرا خیال ہے گنجائش  ہے

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    شامی جی الله قسم جب تک آپ انصافی تھے ..اچھے بھلے معقول انسان تھے .. پتا نہیں کس کی بد دعا لگ گئی آپ کو .. نونی ہونے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ جو پڑھتے / سنتے ہیں ..وہ سمجھ نہیں پاتے بشری بیگم نے کب کہا کہ عمران غریب ہے ..ہی جسٹ ڈزنٹ کئیر .. ویسے بھی جو انسان رجا ہوا ہوتا ہے ..خود اعتماد ہوتا ہے …اسے دکھاوے کی ضرورت نہیں پڑتی ..کپڑے شپڑے سب ثانوی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں

    یہ رجا ہوا سے کیا مراد ہے

    نیازی کے بابا جانی سولہ سترہ گریڈ کے سرکاری ملازم تھے نیازی خود مانتا ہے کہ امی جان کینسر میں مبتلا ہوئیں تو ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ان کا علاج کرواسکتے

    نیازی رجا ہوا تھا

    وہ جن کی اتفاق فاونڈری ستر میں اتنی بڑی صنعت تھی کہ بھٹو نے جہاں بڑی بڑی صنعتوں کو حکومتی تحویل میں لیا وہاں یہ فاونڈری بھی تحویل میں لی گئی

    اُس کے وارث بھوکے ننگے شودے تھے کہ قومی خزانے پر ٹوٹ پڑے

    عجب تیری قدرت عجب تیرا کھیل چھچھوندر کے سر میں چنبیلی کا تیل۔

    وہ جس عقل کی کمی کا ماتم آپ شامی بھائی سے کر رہی ہیں اُس کسوٹی پر خود کو پرکھئے ان شاءاللہ نمبر 1 آئیں گی۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    شکریہ ندیم ملک
    محترمہ کو سن کر، جو بھی غلط فہمیاں تھیں ، ختم ہوگئیں

    ;-) ;-)

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 72 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi