Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)
  • Author
    Posts
  • Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    قرار نامہ

    8/22/2018

    میڈیا میں اس وقت راۓ یہی ہے صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر صرف چند سیٹوں کی برتری حاصل ہے اور اگر اپوزیشن کوئی متفقہ امیدوار نہیں لاتی تو ایک یک طرفہ مقابلہ ہوگا جس میں عارف علوی کا صدر بننا یقینی ہے

    صدارتی الیکٹورل کالج کی پوزیشن کچھ یوں ہے

    بلوچستان پینسٹھ ووٹ …پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی اچھی اکثریت

    کے پی کے …پینسٹھ ووٹ …پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت

    سندھ پینسٹھ ووٹ …پی پی کی مضبوط اکثریت
    پنجاب پینسٹھ ووٹ …حکومت اور نون لیگ تقریباً برابر …پی ٹی آئی کیے چند ووٹ زیادہ

    سینٹ …تقریباً ایک سو چار ووٹ …اپوزیشن کو دو تہائی اکثریت حاصل

    قومی اسمبلی …تین سو تیس کے قریب موجودہ تعداد …حکومت کو تقریباً بیس سیٹوں کی برتری

    قومی اسمبلی اور سینٹ میں کچھ ممبران ایسے بھی ہیں جو آزاد ہیں اور اعلانیہ کسی کے ساتھ نہی ہیں …نون لیگ کا پنجاب میں ممکنہ فارورڈ بلاک… پی ٹی آئی کو اکا دکا اضافی ووٹ بھی دلوا سکتا ہے

    چونکہ صدارتی انتخاب میں ووٹنگ خفیہ بیلٹ سے ہوتی اس لیے دونوں سائیڈ کے ناراض ممبران کے لیے اپنے “ضمیر” کی آواز پر دوسری جماعت کو ووٹ دینا آسان ہوتا ہے لیکن میرے خیال میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ اپوزیشن کس پارٹی کے امیدوار کو سامنے لاتی ہے

    نون لیگ کی حالت تو پچھلے ایک سال سے یوں ہے کہ سونے کو ہاتھ لگاۓ تو مٹی بن جاتا ہے ….اگر نون لیگ کا ممبر اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار بنتا ہے تو اس کی شکست یقینی ہے تاہم اگر پیپلز پارٹی کا امیدوار سامنے آتا ہے تو کچھ مقابلے کی فضا بن سکتی ہے ….پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت کی وجہ سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ممبر توڑ سکتی ہے ….جبکہ نون لیگ کا معاملہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت ہونے ..اور سینٹ میں بڑی جماعت ہونے کے باوجود اپنا چیئرمین منتخب نہیں کرا سکی تھی ….بلوچستان حکومت گر گئی اور یہ منہ دیکھتے رہے …ابھی پنجاب میں کسی آزاد ممبر کو ساتھ نہ ملا سکے …الٹا پرویز الہی ان کے پندرہ ووٹ چرا کر لے گیا

    پیپلز پارٹی نے سپیکر کے لیے ان سے ووٹ بھی لے لئے مگر وزیراعظم کے انتخاب کے موقعے پر نون کو ٹھینگا دکھا گئی ..بلکہ جب شہباز شریف نے زرداری کے پاس اپنا وفد بھیجنا چاہا تو زرداری نے ملنے سے انکار کردیا ..اب بھی پیپلز پارٹی نے یکطرفہ اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا اور یہ بیچارے احتجاج کرتے ہی رہ گئے کہ ہم سے مشورہ کیوں نہیں کیا

    لیکن ان ٹھڈوں کے باوجود جوکہ ہر جگہ سے نون لیگ کو پڑ رہے ہیں …نون لیگ کے پاس پیپلز پارٹی کی سپورٹ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ….انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ

    The enemy of my enemy is a friend!

    لہذا نون لیگ پی پی کی قلابازیاں دیلھنے کے باوجود ان سے اتحاد قائم رکھنے پر مجبور ہے …لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وقت نے بارہا ثابت کیا ہے کہ زرداری کی سیاست کا مقابلہ نہ نواز شریف کر سکا اور نہ شہباز شریف کر سکتا ہے .سب کو معلوم تھا کہ آرمی نہیں چاہتی تھی کہ زرداری شہباز شریف کو ووٹ دے ..نیب اور ایف آئی اے کا شکنجہ ٹائٹ ہونے پر زرداری نے بہانہ بنایا کہ پی پی شہباز شریف کے امیدوار ہونے پر تحفظات رکھتی ہے لہذا نون لیگ کوئی اور امیدوار چنے ….اب شہباز شریف میں ذرا بھی سیاسی سوجھ بوجھ ہوتی تو فراغدلی کا مظاہرہ کرکے …اور اپوزیشن کے اتحاد کی خاطر …خواجہ آصف یا احسن اقبال وغیرہ کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیتا …اس چال کے دو فائدے تھے …اپوزیشن کے متفق ہونے کا تاثر جاتا یا پھر زرداری کا فریب سامنے آجاتا کہ وہ آرمی کے دباؤ پر بہانے بنا رہا تھا ….لیکن زرداری کو دونوں شریف برادران کی سیاسی سوجھ بوجھ کا اچھی طرح اندازہ تھا لہذا اسے کسی امتحان میں نہیں پڑنا پڑا

    میری ذاتی نظر میں عارف علوی ایک اچھا انسان اور امیدوار ہے ..کراچی سے ہے ..اس کا صدر بننا اچھا ہوگا …عمران کو کہیں سے رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے تاکہ بعد میں کوئی عذر نہ رہے کہ اسے کام نہیں کرنے دیا گیا

    عمران میں بھی عقل ہو تو زرداری کو اتحاد میں شامل کرکے چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں ….اور خاص طور پر فوج کی بلیک میلنگ سے بچ سکتا ہے …اس طرح نون لیگ کو مزید پیچھے دھکیلا جاسکتا ہے ..یعنی زرداری کو کیا گیا ایک سجدہ عمران کو کئی اور سجدوں سے نجات دلا سکتا ہے ….مگر کپتان ابھی فتح کے نشے میں

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    اعتزاز احسن نے اس سال جس طرح کے بیان کلثوم نواز اور فیملی کے مطلق دیے تھے

    نون لیگ کو چاہیے صاف انکار کر دینا چاہیے عارف علوی بہتر ہے بن جائے

    ویسے بھی صدر کا کام تو صرف چودہ اگست اور چھ ستمبر کو پریڈ پر کھڑا کر کے لیا جاتا ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3

    نئے پاکستان کا پہلا نیا چول نامہ منظر عام پر آگیا ہے

    تمام اہل دانش فورا چول نامہ لکھنے والے چول سے رابطہ کرکے اپنی کاپی بک کروائیں

    سٹاک محدود ہے، جلدی کریں، پھر نہ کہنا چول نامہ حاصل کرنے سے محروم ہو گئے ہیں

    :hilar:

    :hilar: :hilar:

    :hilar: :hilar:   :hilar:

    :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    اعتزاز احسن نے اس سال جس طرح کے بیان کلثوم نواز اور فیملی کے مطلق دیے تھے نون لیگ کو چاہیے صاف انکار کر دینا چاہیے عارف علوی بہتر ہے بن جائے ویسے بھی صدر کا کام تو صرف چودہ اگست اور چھ ستمبر کو پریڈ پر کھڑا کر کے لیا جاتا ہے

    بیان تو شہباز نے بھی دیے تھے کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹا جاۓ گا

    اعتزاز نے جج بحال کرانے میں بھی تو ایک اہم کردار ادا کیا تھا جس سے شریفوں کی سزائیں ختم ہوئی تھیں

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    Bawa

    باوا جی ….آپ چونکہ شہباز اور حمزہ کے سچے سپاہی ہیں اس لیے شہباز شریف پر تنقیدی الفاظ لکھنے پر اور آپ کا دل دکھانے پر معذرت

    لیکن صرف مشورہ ہے کہ شہباز کی بجاۓ الماس بوبی کو اپنا لیڈر مان لیں تو شاید حالات بدلنے کی کوئی امید نکل آۓ

    :bigsmile:

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    بیان تو شہباز نے بھی دیے تھے کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹا جاۓ گا اعتزاز نے جج بحال کرانے میں بھی تو ایک اہم کردار ادا کیا تھا جس سے شریفوں کی سزائیں ختم ہوئی تھیں

    شہباز شریف کا بیان ہی مسلہ بنایا تھا پی پی پی نے اور انکار کیا تھا ووٹ دینے سے

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    صرف مشورہ ہے کہ شہباز کی بجاۓ الماس بوبی کو اپنا لیڈر مان لیں تو شاید حالات بدلنے کی کوئی امید نکل آۓ :bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    Bawa باوا جی ….آپ چونکہ شہباز اور حمزہ کے سچے سپاہی ہیں اس لیے شہباز شریف پر تنقیدی الفاظ لکھنے پر اور آپ کا دل دکھانے پر معذرت لیکن صرف مشورہ ہے کہ شہباز کی بجاۓ الماس بوبی کو اپنا لیڈر مان لیں تو شاید حالات بدلنے کی کوئی امید نکل آۓ :bigsmile:

    قرار جی

    آپکی کوشش ٹھس ہو گئی ہے

    :bigsmile:

    شہباز شریف کے بارے میں اپنے خیالات آپکے ان کومنٹس سے پہلے ہی لکھ چکا ہوں

    https://danishgardi.pk/forums/topic/%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d9%84%db%8c%da%af-%d9%86-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81-%d8%af%d9%88-%d8%a7%d8%ad%d8%aa%d8%ac%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%b1%d9%88%d8%b9/#post-146704

    اب دوسری فکری بیواؤں سے ملکر دوبارہ کوشش کریں، ایک اور کوشش کی گنجائش باقی ہے

    :lol: :hilar:

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9

    اگر الماس بوبی نے انکار کر دیا تو نون کے ایک سچے کارکن …معزز بلاگر …عزت مآب جناب باوا جی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟

    Bawa ji might be the next best thing after Almas Bobby!

    :)

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    نون لیگ کو چاہیے رضا ربانی یا فرحت الله بابر کا نام دے دیں
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #11
    قرار جی آپکی کوشش ٹھس ہو گئی ہے :bigsmile: شہباز شریف کے بارے میں اپنے خیالات آپکے ان کومنٹس سے پہلے ہی لکھ چکا ہوں https://danishgardi.pk/forums/topic/%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d9%84%db%8c%da%af-%d9%86-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81-%d8%af%d9%88-%d8%a7%d8%ad%d8%aa%d8%ac%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%b4%d8%b1%d9%88%d8%b9/#post-146704 اب دوسری فکری بیواؤں سے ملکر دوبارہ کوشش کریں، ایک اور کوشش کی گنجائش باقی ہے :lol: :hilar:

    باوا جی ….جب کسی باپ کا بیٹا گلی کے لڑکوں سے مار کھا کر گھر آۓ تو غصے میں …دوسرے لڑکوں کو گالیاں دینے کے بعد …باپ اپنے چاند کو بھی دو چار لگا دیتا ہے کہ شاید تو ہی نالائق ہے ….لہذا یہ ناٹک نہ کریں تو بہتر ہے

    :)

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    Bawa باوا جی ….آپ چونکہ شہباز اور حمزہ کے سچے سپاہی ہیں اس لیے شہباز شریف پر تنقیدی الفاظ لکھنے پر اور آپ کا دل دکھانے پر معذرت لیکن صرف مشورہ ہے کہ شہباز کی بجاۓ الماس بوبی کو اپنا لیڈر مان لیں تو شاید حالات بدلنے کی کوئی امید نکل آۓ :bigsmile:

    ایک ہی بات ہے

    ابھی انکے کولہوں میں گوبر لگا ہے
    کچہ کرنے کرانے کے قابل نہیں ہیں

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    بہتر تو یہ ہے کہ شریف برادران اب انتظار کریں کہ کب اسٹیبلشمنٹ کی عمران حکومت کے ساتھ کھٹ پٹ شروع ہو اور ان پر نظر کرم ایک بار پھر پلٹ کر آے ، علامتی طور پر صدر پی پی کا منتخب کریں ویسے بھی اعتزاز ن لیگ کی گڈ بک میں ہے
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    باوا جی ….جب کسی باپ کا بیٹا گلی کے لڑکوں سے مار کھا کر گھر آۓ تو غصے میں …دوسرے لڑکوں کو گالیاں دینے کے بعد …باپ اپنے چاند کو بھی دو چار لگا دیتا ہے کہ شاید تو ہی نالائق ہے ….لہذا یہ ناٹک نہ کریں تو بہتر ہے :)

    قرار جی

    ایک اور کوشش کی گنجائش باقی ہے والی بات آپکو پھدو بنانے کیلیے لکھی تھی

    :bigsmile:

    آپ تو واقعی پھدو بن گئے ہیں

    :lol:

    آپکے بارے میں سنا ضرور تھا کہ آپ شکل سے ہی نہیں عقل سے بھی پھدو ہیں لیکن آپ نے ایک اور کوشش کرکے یہ بات کنفرم کر دی ہے

    :hilar:

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #15
    قرار جی ایک اور کوشش کی گنجائش باقی ہے والی بات آپکو پھدو بنانے کیلیے لکھی تھی :bigsmile: آپ تو واقعی پھدو بن گئے ہیں :lol: آپکے بارے میں سنا ضرور تھا کہ آپ شکل سے ہی نہیں عقل سے بھی پھدو ہیں لیکن آپ نے ایک اور کوشش کرکے یہ بات کنفرم کر دی ہے :hilar:

    باوا جی ….کچھ تو کاپی رائٹ کا خیال کریں …عقل اور شکل سے پھدو ہونے کا سوال تو میں سالوں سے آپ سے کر رہا ہوں …..کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے

    :lol:

    چلیں باقی باتیں تو ہوتی رہیں گی …سنائیں عید کیسی گزری ….کینیڈا میں منائی یا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اپنے گاؤں میں؟

    آپ کے یار دوست صحیح کہتے ہیں

    جیڑھا کمالیہ وچ پھدو او کینیڈا وچ وی پھدو

    ہاہاہاہاہاہا

    :bigthumb:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    باوا جی ….کچھ تو کاپی رائٹ کا خیال کریں …عقل اور شکل سے پھدو ہونے کا سوال تو میں سالوں سے آپ سے کر رہا ہوں …..کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے :lol: چلیں باقی باتیں تو ہوتی رہیں گی …سنائیں عید کیسی گزری ….کینیڈا میں منائی یا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اپنے گاؤں میں؟ آپ کے یار دوست صحیح کہتے ہیں جیڑھا کمالیہ وچ پھدو او کینیڈا وچ وی پھدو ہاہاہاہاہاہا :bigthumb:

    قرار جی

    آپکی کوشش پھر ٹھس ہوگی ہے

    اب پھر ایک کوشش کی اور گنجائش ہے

    وعدہ کرتا ہوں کہ آپکو پھدو نہیں کہوں گا، نہ شکل سے اور نہ ہی عقل سے

    اور چول نامے والا چول بھی نہیں کہوں گا

    :bigsmile: :lol:   :hilar:

    ویسے نئے پاکستان میں کسی نے آپکو اور آپکے چول نامے کو گھاس نہیں ڈالی ہے

    لگتا ہے اب خود ہی چول نامہ لکھا کریں گے اور خود ہی پڑھا کریں گے

    :bigthumb:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17

    ہماری سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف، اختلاف کے لبادے کی آڑ میں سیاسی رہنماء کیا کیا کہہ جاتے ہیں

    کس نے کس کو کیا نہیں کہا

    اب اگر ان سیاسی نعرے بازیوں اور عوام کو لبھانے کے لئے اپنے مخالفین پر کسے جملوں کو اتنا معتبر سمجھ لیا جاۓ تو پھر تو بازی اس بار بھی کوئی اور جیت جاۓ گا

    یا تو کسی کے خلاف گھٹیا الفظ استعمال نہ کریں یا پھر اسکو بھول جائیں

    اگر اس بار بھی نہیں بھولے تو پھر احساس تنہائی نمایاں ہو جاۓ گا

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18

    تو پھر تو بازی اس بار بھی کوئی اور جیت جاۓ گا

    آپ فکر نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کسی سیا ستدان کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔۔۔۔

    ویسے بھی سارے سیاستدان ۔۔۔۔ منظر سے غائب ہوہی چکے ۔۔۔۔ ایک نوازشریف بچا وہ جیل میں ہے ۔۔۔۔

    اب کوئی کہنے والا نہیں ۔۔۔۔ نہ ہی کوئی بچانے والا ہے ۔۔۔۔ اب تو کوئی مشورہ دینے والا سیاستدان بھی نہیں ملے گا۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ جب آئیں گے مطا لبے ۔۔۔۔۔ مائیک پومپیو کے ۔۔۔ اور بیٹنگ کرنی پڑے گی کابل کی پچ پر ۔۔۔۔۔۔۔

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    آپ فکر نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی سیا ستدان کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔۔۔۔ ویسے بھی سارے سیاستدان ۔۔۔۔ منظر سے غائب ہوہی چکے ۔۔۔۔ ایک نوازشریف بچا وہ جیل میں ہے ۔۔۔۔ اب کوئی کہنے والا نہیں ۔۔۔۔ نہ ہی کوئی بچانے والا ہے ۔۔۔۔ اب تو کوئی مشورہ دینے والا سیاستدان بھی نہیں ملے گا۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ جب آئیں گے مطا لبے ۔۔۔۔۔ مائیک پومپیو کے ۔۔۔ اور بیٹنگ کرنی پڑے گی کابل کی پچ پر ۔۔۔۔۔۔۔

    Guilty sahib

    محترم گلٹی صاحب

    بلیک شیپ صاحب کی طرح میں بھی آپکا مدح ہوں

    برجستگی، اسلوب، شعلہ بیانی ، سوچ میں آپکا کوئی ثانی نہیں ہے

    آپ درست کہتے ہیں میاں صاحب ہی ایک سیاست داں ہیں اور ہمیشہ انھوں نے فوج کو للکارا ہے اور خاص طور پر اپچھلے ایک ددو سالوں میں اور خاص طور پر جب تسے اقتدار سے نکالے گئے ہیں

    میرے خیال میں میاں صاحب بلا شرکت غیرے اقتدار کے فلسپفہ پر یقین رکھتے ہیں اور شاید یہی سوچ انکی طاقت کی روح ہے

    ویسے قطع نظر کے میں اور آپ اور پاکستانیوں کی ایک اچھی تعداد میاں صاحب کو ہی بچا ہوا سیاست داں سمجھتے ہیں یا نہیں، بہت سے پاکستانی خان صاحب کو بھی اپنا رہنماء اور سیاست داں سمجھتے ہیں اور اس کا انھیں حق ہے

    ویسے مرحومہ بینظیر، مرحوم بگٹی، اور الطاف حسیں صاحب سے زیادہ عرصہ کھینچ لیا میاں صاحب نے اور انکی سیاست اور لمبے عرصے تک بچے رہنے کے گر کی داد دینی ہی پڑے گی

    BlackSheep sahib

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20

    ویسے مرحومہ بینظیر، مرحوم بگٹی، اور الطاف حسیں صاحب سے زیادہ عرصہ کھینچ لیا میاں صاحب نے اور انکی سیاست اور لمبے عرصے تک بچے رہنے کے گر کی داد دینی ہی پڑے گی

    میاں صا حب کا ایک بڑ ا گر یہ ہے کہ ۔۔۔۔ میاں صا حب ۔۔۔۔ دنیا کے بلکہ تاریخ کے سب بڑے ۔۔۔ مز احمتی لیڈ ر ہیں ۔۔۔۔۔۔

    جنہوں سے پا کستان جیسے فوجی ملک میں ۔۔۔۔ تیس سال فوج سے ہی مزاحمت کی ہے ۔۔۔

    میاں صا حب دنیا کے واحد بہاد ر لیڈر ہیں جنہوں نے صدر  کلنٹن کے تین فون پر ۔۔۔ انکار کردیا تھا ۔۔۔۔

    میاں صا حب ہی ہیں جنہوں نے اپنے محسن سعودی عرب کو ۔۔۔ فوجیں بھیجنے سے انکار کردیا تھا ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔

    سعودیہ ۔۔۔۔ امریکہ ۔۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔۔۔ سے تنہا ٹکرانے والا ۔۔۔۔ لیڈر نہ میں نے کہیں سنا نہ کہیں دیکھا ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔یہ ایک گرہے ۔۔۔ میاں صاحب کا ۔۔۔ جس کی وجہ سے وہ لمبے عرصے سے فلم کا مرکزی کردار رھے ہیں ۔۔۔

    ۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi