Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان کے شہر شیخوپورہ کے ایک نواحی گاؤں کی رہائشی احمدیہ برادری کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی افراد نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی کی ہے۔
    جماعتِ احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے ٹوئٹر پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں مختلف قبروں کے کتبے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
    اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں بسنے والی احمدی برادری کے افراد مرنے کے بعد بھی سکون میں نہیں ہیں۔ ضلع شیخوپورہ کے علاقے نواں کوٹ کے ایک گاؤں چک 79 میں احمدیوں کی قبروں کو مقامی مذہبی افراد اور حکام کی طرف سے نقصان پہنچانے کا واقعہ قابلِ مذمت ہے۔
    ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا ’پہلے احمدی برادری کے افراد کو قبروں کے کتبوں کو توڑنے کا کہا گیا تھا اور ان کے انکار پر انتظامیہ نے مقامی مذہبی افراد کی مدد سے خود یہ کام کر دیا۔
    جماعتِ احمدیہ کے ایک ترجمان عامر محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں مقامی آبادی اور احمدیہ برادری کے افراد کے درمیان جنازہ گاہ کی تعمیر کے منصوبے پر تنازعہ ہوا تھا جس پر مقامی افراد نے پولیس کو درخواست دی تھی۔
    درخواست میں کہا گیا تھا احمدیہ برادری کے افراد قبرستان میں علیحدہ جنازہ گاہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، ان کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔ اس پر دونوں اطراف کے نمائندوں کو مقامی تھانے میں بلایا گیا اور احمدی برادری کے افراد کو کہا گیا کہ وہ جنازہ گاہ تعمیر نہ کریں۔
    احمدی برادری کے افراد اس بات پر راضی ہو گئے تاہم ساتھ ہی ان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ اپنے پیاروں کی قبروں سے کتبے بھی ہٹا دیں۔ پولیس کو دی جانے والی درخواست میں اس مطالبے کا ذکر نہیں تھا۔
    انھوں نے کہا کہ ’مقامی مذہبی افراد کو اعتراض تھا کہ احمدی برادری کے افراد کی قبروں کے کتبوں پر قرآنی آیات درج کی ہیں جبکہ اقلیت ہونے کے ناطے وہ ایسا کرنے کا حق نہیں رکھتے تھے اس لیے انھوں نے مطالبہ کیا کہ کتبوں کو ہٹایا جائے۔
    عامر محمود کا کہنا تھا احمدی برادری کے افراد نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے بعد ’مقامی مذہبی افراد نے پولیس کی مدد سے کتبوں کی بے حرمتی کی۔
    تاہم مقامی صفدر آباد تھانے کے مہتمم صداقت رندھاوا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘قبروں کی بے حرمتی کا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے۔ میں نے خود قبرستان میں جا کر دیکھا ہے ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
    ٹوئٹر پر شائع ہونے والی تصاویر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ وہ تصاویر کہاں کی ہیں۔ تاہم ان کے علاقے کے قبرستان میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
    تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مقامی افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو ایک درخواست دی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ گاؤں میں رہنے والے احمدی برادری کے افراد مقامی قبرستان میں علیحدہ جنازہ گاہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
    درخواست میں بتایا گیا کہ ‘اس مقصد کے لیے مطلوبہ سامان یعنی اینٹیں اور ریت وغیرہ وہاں پہنچائے گئے تھے۔
    مقامی افراد کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں لکھا گیا تھا کہ ‘احمدی برادری کے افراد اقلیت ہونے کے باوجود خود کو مسلمان اور امتِ محمدیہ کا حصہ ظاہر کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے جنازہ گاہ تعمیر کرنا چاہتے تھے جو کہ آئین اور قانون کے خلاف تھا۔
    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ‘ان کے اس اقدام سے مقامی آبادی میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انتشار کا اندیشہ ہے اس لیے امن و امان قائم رکھنے کے لیے احمدیہ برادری کے افراد کو ایسا غیر قانونی اقدام کرنے سے روکا جائے۔
    ایس ایچ او صداقت رندھاوا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس درخواست کے بعد دونوں اطراف کے لوگوں کو تھانے میں بلایا گیا تھا اور بات چیت کے بعد احمدی برادری کے افراد اس بات پر راضی ہو گئے تھے کہ وہ جنازہ گاہ کی تعمیر کا ارادہ ترک کر دیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں احمدی برادری کے 35 سے 40 افراد رہائش پذیر تھے۔ تھانے میں بات چیت کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا اور قبروں کی بے حرمتی کا واقع نہیں ہوا۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-53275196

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    SAIT
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    انتہائی گھٹیا حرکت کی گئی ہے – انتظامیہ اور حکومت کو شرم آنی چاہیے- اور جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاھئے اور وہ بھی توہین مذھب کے قانون کے تحت
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    ملک اسی جگہ پنہچ گیا ہے جہاں کبھی ہسپانیہ کی عظیم مسلمان سلطنت کو علما نے پنہچا دیا تھا، اس وقت سب سے اہم مسائل جن پر بحث و مباحثہ ہوتا تھا کوے کے حلال و حرام ہونے کے بارے، کتا کنویں میں گر جاے تو کتنی بالٹیاں نکالنے سے کنواں پاک ہوگا ، تشہد میں جب ہم بیٹھیں تو شہادت کی انگلی اٹھانی ہے کہ نہیں، باجماعت نماز میں آمین اونچی کہنا ہے یا زیرلب

    ان مسائل پر بحثوں سے آگے بڑھ کر خون ریزی بھی ہونے لگی اور پھر رومنوں نے اس عظیم مسلمان سلطنت کو فتح کرکے ہمیشہ کیلئے مسلمانون کو یورپ کے اندر ایک اسلامی سلطنت سے محروم کردیا

    پاکستان میں بھی یہی بحثیں ہورہی ہیں اور ہندوستان نظریں گاڑے بیٹھا ہے اللہ خیر کرے

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi