Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 189 total)
  • Author
    Posts
  • Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #61
    کوریا ، چین اور جاپان ان لوگوں کو آپ نے سب سے ظالم قرار دیا اور جو طریقے آپ نے بتائے واقعی بہت ہی وحشیانہ ہیں لیکن یہ تینوں ممالک مذہبی نہیں ہیں پھر آپ مذھب کو کیسے مجرم قرار دے سکتے ہیں

    اگرچہ اس تھریڈ میں میرا نکتہ کچھ اور ہے، مگر چلیے آپ نے پوچھ ہی لیا تو عرض کئے دیتا ہوں کہ میرے سابقہ اور آپ کے موجودہ مذہب میں جانوروں کا قتلِ عام تو باقاعدہ فرض ہے، پھر آپ جانوروں کے حقوق کے داعی کا کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں۔۔۔  ویسے کیا آپ نے کبھی اونٹ کی قربانی ہوتے دیکھی ہے۔۔؟؟

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #62

    یہ تو یہودی ایجنٹ ہیں ، جو فورم پر آ کر کچے ذہنوں کو ورغلاتے ہیں ، قرار اور بلیک شیپ دونوں کو ایک اہم ٹارگٹ دے کر اس فورم پر لانچ کیا گیا ہے

    کہہ دو  وہ دو نہیں تین ہیں جو مومنین پر ناگہانی عذاب کی طرح نازل ہیں۔۔۔۔۔ اے مومنوں۔۔۔۔۔ کہیں ایسی بھول تمہاری نیکیاں برباد نہ کردے۔۔۔۔۔ بے شک انسان خسارے میں ہے۔۔۔۔۔

    یقیناً بنو ملحدین تو آپس میں ریشم کی نرم ہیں اور مومنین پر سخت۔۔۔۔۔ یقیناً یہ بات جانتے اگر تمہارا شعور دھوکہ نہ دیتا۔۔۔۔۔

    فرموداتِ بلیک شیپ۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    علاوہ ازیں مومنوں کو ایک خوشخبری دینی ہے کہ اِس دفعہ یہود ہنود(تمام اسلام مخالف قوتیں اِس میں شامل ہیں) اور بنوملحدین کے درمیان آپسی معاہدے  کی جزئیات کے بارے میں ذرا ناچاقی(یہاں لکھنے کے پیسے بروقت کھاتوں میں منتقل نہیں ہورہے ہیں) ہورہی ہے لہٰذا بنو ملحدین نے سوچا ہے کہ مومنین کے ساتھ مل کر مذہبِ اسلام کی تبلیغ کی جائے اور یہود و ہنود کےدماغ کو ذرا ٹھیک کیا جائے۔۔۔۔۔ لہٰذا آپ دیکھیں گے کہ میری یعنی بلیک شیپ کی طرف سے آمدِ ماہِ رمضان کی مناسبت سے کچھ پُرنورتحاریر لکھی جائیں گی، بنوملحدین کے جَری سپہ سالار جنابِ قرار صاحب رات گئے والی تراویحیاں(لیٹ نائٹ پارٹیز) پڑھائیں گے اور شیرازی صاحب واقعہِ کربلا اور قربانیِ حسین کی فضیلت پر خطبے دیں گے۔۔۔۔۔

    تمام مومنوں اور مومناؤں سے شرکت کی درخواست ہے۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #63
    آج کل تو چار ہیں ، آپ زندہ رود کا ذکر کرنا بھول گئے ؟ یا انہیں واجبات کی ادائیگی تک ٹیم کا حصہ تصور نہ کیا جائے ؟

    کہہ دو وہ دو نہیں تین ہیں جو مومنین پر ناگہانی عذاب کی طرح نازل ہیں۔۔۔۔۔ اے مومنوں۔۔۔۔۔ کہیں ایسی بھول تمہاری نیکیاں برباد نہ کردیں۔۔۔۔۔ بے شک انسان خسارے میں ہے۔۔۔۔۔ بے شک بنو ملحدین تو آپس میں ریشم کی نرم ہیں اور مومنین پر سخت۔۔۔۔۔ یقیناً یہ بات جانتےاگر تمہارا شعور دھوکہ نہ دیتا۔۔۔۔۔ فرموداتِ بلیک شیپ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ مگر مومنوں ایک خوشخبری دینی ہے کہ اِس دفعہ یہود ہنود(تمام اسلام مخالف قوتیں اِس میں شامل ہیں) اور بنوملحدین کے درمیان آپسی معاہدے کی جزئیات کے بارے میں ذرا ناچاقی(یہاں لکھنے کے پیسے بروقت کھاتوں میں منتقل نہیں ہورہے ہیں) ہورہی ہے لہٰذا بنو ملحدین نے سوچا ہے کہ مومنین کے ساتھ مل کر مذہبِ اسلام کی تبلیغ کی جائے اور یہود و ہنود کےدماغ کو ذرا ٹھیک کیا جائے۔۔۔۔۔ لہٰذا آپ دیکھیں گے کہ میری یعنی بلیک شیپ کی طرف سے آمدِ ماہِ رمضان کی مناسبت سے کچھ پُرنورتحاریر لکھی جائیں گی، بنوملحدین کے جَری سپہ سالار جنابِ قرار صاحب رات گئے والی تراویحیاں(لیٹ نائٹ پارٹیز) پڑھائیں گے اور شیرازی صاحب واقعہ کربلا اور قربانیِ حسین کی فضیلت پر خطبے دیں گے۔۔۔۔۔ تمام مومنوں اور مومناؤں سے شرکت کی درخواست ہے۔۔۔۔۔
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #64
    یہاں بندہِ مذکورہ آپ کی پارٹی سے ہے۔۔۔

    ایک راز کی بات بتا ہوں آپ کو بس  دیکھیں کہ  انتظامیہ تک میری یہ بات نہ جانے پاۓ  بین ہونے کا خدشہ ہے

    :17:

    بات یہ ہے کہ

    اصل میں مجھے تو کبھی کبھی بندہ مذکورہ کے ایمان پر ” ” بھی شک ہوتا ہے  

    :tape: :tape:

    اب اس شک  کی  وجہ کا مطالبہ نہ کرنا کچھ چیزیں بے وجہ بھی ہو سکتی ہیں

    ;-)

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #65
    ایسا نہیں ہے۔ بلکہ الٹ ہے اگر ایسا ہوتا یا ہوا تو مذہب متعلق، مستعمل اور مفید(ریلیونٹ) نہیں رہتا، اور اگر آپ بھی یہی عقیدہ اپنی اگلی نسل کو تعلیم کریں گے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ 40-50 سال بعد آپکی نسل کیلئے مذہب ایک فضول شئے بن کے رہ جائے گی

    یہاں آپ سے اختلاف کروں گا۔ کیونکہ ایسا ہی ہے جبھی مذہب اپنی پیدائش کی چند دہائیاں گذارنے کے بعد متعلق، مستعمل اور مفید نہیں رہا۔ خلافت  کے جھگڑے اور نبی کریم ﷺ کے احکامات کو منسوخ کرنا وغیرہ اس ضمن میں مثال کے طور پر لئے جاسکتے ہیں۔ بتدریج مذہبی احکامات کو پسِ پُشت ڈال کر کھلے عام ان کی نافرمانی کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کتنے ہی لوگ ہیں جو مذہبی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے آج کاروبار کررہے ہیں، میل ملاپ رکھ رہے ہیں یا زندگی گذار رہے ہیں؟؟ اس کا مطلب مجھے تو یہی سمجھ آتا ہے کہ مذہب کو ریلیونٹ رکھنے کی بس یہی صورت ہے کہ اسے اس شکل میں ہی اقتدار میں سے حصہ عطا کردیا جائے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #66
    صدقے جاؤں آپ کی مثال کے ، عقل کا تقاضہ ہے کہ مجرم سے انسیت نا رکھی جائے لیکن پھر بھی مجھے مذھب سے انسیت ہے ، میں خط لکھتا ہوں مولانا خادم رضوی کو

    :o

    یار آپ پی ٹی آئی والے کتنے فسادی ہوتے ہو؟؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #67
    آج کل تو چار ہیں ، آپ زندہ رود کا ذکر کرنا بھول گئے ؟ یا انہیں واجبات کی ادائیگی تک ٹیم کا حصہ تصور نہ کیا جائے ؟

    شامی بھائی

    کیا ان میں وہ سردار بھی شامل ہے جو نیا نیا دہریہ ہوا تھا؟

    :hilar: :hilar:

    https://danishgardi.pk/forums/topic/god-is-always-hero/page/9/#post-120798

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #68

    اگرچہ اس تھریڈ میں میرا نکتہ کچھ اور ہے، مگر چلیے آپ نے پوچھ ہی لیا تو عرض کئے دیتا ہوں کہ میرے سابقہ اور آپ کے موجودہ مذہب میں جانوروں کا قتلِ عام تو باقاعدہ فرض ہے، پھر آپ جانوروں کے حقوق کے داعی کا کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں۔۔۔ ویسے کیا آپ نے کبھی اونٹ کی قربانی ہوتے دیکھی ہے۔۔؟؟

    فرض نہیں ھے لیکن انکو بطور خوراک استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن جسے پسند نہ ھو اسکے لئے کوئی زبردستی بھی نہیں

    اسلام میں جانور کو خدا کے نام پر زبح کرنے کا اسی لئے حکم ھے کہ یہ خدا کی مخلوق ھے اور ھم صرف اسی کی اجازت سے یہ عمل کرنے کے اھل ھیں ورنہ نہیں،یہ ھے ایک جانور کی جان کی قدروقیمت۔۔۔۔۔

    جانور کے حقوق کیا ھوتے ھیں؟انکو کھانا پلانا، زیادہ بوجھ نہ ڈالنا،سردوگرم موسم کی شدت سے انہیں محفوظ رکھنا اسی طرح کے دو چار اور بھی ھوں گے

    اب اگر آپ کہیں کہ انہیں اشرف المخلوقات یعنی انسانوں کے برابر حقوق دے کر انکی باقاعدہ مہندی،بارات اور ڈائننگ ٹیبل پر بٹھا کر توڑی ،ونڈا ڈالا جائے تو بھائی یہ تو ممکن نہیں ھو گا کم از کم میرے لئے

    اور جس دن آپ کسی جانور کی بارات یا مہندی کی رسم کریں ھمیں بھی دعوت میں مدعو کر کے چاول کھانے کا موقعہ فراھم کر دیجیئے گا

    اور اگر یہ حق دینا ممکن نہ ھو سکے تو کم از کم اپنے ڈائننگ ٹیبل پر ھی انکو توڑی،ونڈہ ڈال کر اس فورم پر فوٹو لگا دیجئے گا

    بھائی صاحب یہ نظام ھستی اصولوں پر چل رھا ھے اور یہاں بقاء اور فنا ایکدوسرے سے جڑی ھیں

    ھماری فطرت میں یہ شامل کیا گیا ھے کہ ھم ان سے فائدہ اٹھائیں یہ ایسے ھی ھے جب لوگوں پر اچانک کوئی آفت نازل ھو تو انکے چہرے آسمان کی طرف خود ھی اٹھ جاتے ھیں۔۔۔

    اسی طرح جانوروں کی فطرت بھی ھو سکتی ھے انکو اس بات سے کوئی غرض نہیں ھوتی کہ زبحہ ھوتے وقت وہ سوچیں کہ یار ابھی تو میں فلانے کی بکری بھگانی تھی یا میں ابھی زندہ رھنا چاھتا ھوں تاکہ مونٹ ایورسٹ سر کر سکوں

    لیکن اسکے برعکس جب آپ ایک انسان کی گردن پر چھری رکھیں گے تو وہ آپ سے زندگی کی بھیک مانگے گا اور قتل کی وجہ دریافت کرے گا اور اس ایک منٹ میں اسکے سارے خواب اسکی آنکھوں کے سامنے گھوم جائیں گے

    جانور بھی ردعمل دے گا لیکن وہ ایک اضطرارئ کیفیت ھو گی اسے زیادہ کچھ نہیں

    یہ ساری کائنات انسانوں کے لئے بنی ھے تسخیر کریں اور فائدہ اٹھائیں اور یہ بنانے والا کہ رھا ھے جو اسکا مالک ھے اور جب مالک اجازت دے رھا ھے اور اس نے ھر زی روح کی فطرت بنا دی ھے تو صلہ بھی وہی دے گا اور فائدہ اٹھانے والوں سے حساب وکتاب بھی طلب کر لے گا۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #69
    ایک راز کی بات بتا ہوں آپ کو بس دیکھیں کہ انتظامیہ تک میری یہ بات نہ جانے پاۓ بین ہونے کا خدشہ ہے :17: بات یہ ہے کہ اصل میں مجھے تو کبھی کبھی بندہ مذکورہ کے ایمان پر ” ” بھی شک ہوتا ہے :tape: :tape: اب اس شک کی وجہ کا مطالبہ نہ کرنا کچھ چیزیں بے وجہ بھی ہو سکتی ہیں ;-)

    یہ کوئی راز کی بات نہیں رہی، ان کے ایمان پر تو محترمہ نادان بھی شک کا اظہار کرچکی ہیں،  مجھے بھی معاملہ کچھ گڑبڑ ہی لگتا ہے، ایسا کریں آپ دونوں مومنات بندہ مذکور کو پکڑیں اور ان سے چھ کلمہ جات، دعائے قنوت، آیت الکرسی ,اسلام میں داخل ہونے کی دعا اور اسلام سے خارج ہونے کی دعا سنانے کا تقاضا کریں، اگر تو سنادیں تو ٹھیک ہے، اگر ہچر مچر کریں تو سمجھیے معاملہ واقعی گڑبڑ ہے۔۔۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #70

    یہ کوئی راز کی بات نہیں رہی، ان کے ایمان پر تو محترمہ نادان بھی شک کا اظہار کرچکی ہیں، مجھے بھی معاملہ کچھ گڑبڑ ہی لگتا ہے، ایسا کریں آپ دونوں مومنات بندہ مذکور کو پکڑیں اور ان سے چھ کلمہ جات، دعائے قنوت، آیت الکرسی ,اسلام میں داخل ہونے کی دعا اور اسلام سے خارج ہونے کی دعا سنانے کا تقاضا کریں، اگر تو سنادیں تو ٹھیک ہے، اگر ہچر مچر کریں تو سمجھیے معاملہ واقعی گڑبڑ ہے۔۔۔

    :lol: :lol:   :lol:

    ہاں جی آپ مجھے ایک اور مشکل میں پھنسا دو اب!!۔

    چھ کلمے صرف نکاح کے موقع پر یاد کئے تھے اور زندگی میں دو تین بار ہی یہ موقع آیا ہے ، دوبارہ عدالتوں کے چکر نہیں کاٹ سکتا میں۔ مجھے معاف رکھیں میں “بےایمان” ہی بھلا۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #71

    فرض نہیں ھے لیکن انکو بطور خوراک استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں

    میرا اشارہ قربانی کی طرف ہے، کیا اسلام میں صاحبِ استطاعت کو حکم نہیں کہ وہ قربانی کرے۔اور کیا دنیا کے کروڑوں مسلمان اسی حکم کی اتباع میں قربانی نہیں کرتے۔۔ 

    فرض نہیں ھے لیکن انکو بطور خوراک استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن جسے پسند نہ ھو اسکے لئے کوئی زبردستی بھی نہیں اسلام میں جانور کو خدا کے نام پر زبح کرنے کا اسی لئے حکم ھے کہ یہ خدا کی مخلوق ھے اور ھم صرف اسی کی اجازت سے یہ عمل کرنے کے اھل ھیں ورنہ نہیں،یہ ھے ایک جانور کی جان کی قدروقیمت۔۔۔۔۔ جانور کے حقوق کیا ھوتے ھیں؟انکو کھانا پلانا، زیادہ بوجھ نہ ڈالنا،سردوگرم موسم کی شدت سے انہیں محفوظ رکھنا اسی طرح کے دو چار اور بھی ھوں گے اب اگر آپ کہیں کہ انہیں اشرف المخلوقات یعنی انسانوں کے برابر حقوق دے کر انکی باقاعدہ مہندی،بارات اور ڈائننگ ٹیبل پر بٹھا کر توڑی ،ونڈا ڈالا جائے تو بھائی یہ تو ممکن نہیں ھو گا کم از کم میرے لئے اور جس دن آپ کسی جانور کی بارات یا مہندی کی رسم کریں ھمیں بھی دعوت میں مدعو کر کے چاول کھانے کا موقعہ فراھم کر دیجیئے گا اور اگر یہ حق دینا ممکن نہ ھو سکے تو کم از کم اپنے ڈائننگ ٹیبل پر ھی انکو توڑی،ونڈہ ڈال کر اس فورم پر فوٹو لگا دیجئے گا بھائی صاحب یہ نظام ھستی اصولوں پر چل رھا ھے اور یہاں بقاء اور فنا ایکدوسرے سے جڑی ھیں ھماری فطرت میں یہ شامل کیا گیا ھے کہ ھم ان سے فائدہ اٹھائیں یہ ایسے ھی ھے جب لوگوں پر اچانک کوئی آفت نازل ھو تو انکے چہرے آسمان کی طرف خود ھی اٹھ جاتے ھیں۔۔۔ اسی طرح جانوروں کی فطرت بھی ھو سکتی ھے انکو اس بات سے کوئی غرض نہیں ھوتی کہ زبحہ ھوتے وقت وہ سوچیں کہ یار ابھی تو میں فلانے کی بکری بھگانی تھی یا میں ابھی زندہ رھنا چاھتا ھوں تاکہ مونٹ ایورسٹ سر کر سکوں لیکن اسکے برعکس جب آپ ایک انسان کی گردن پر چھری رکھیں گے تو وہ آپ سے زندگی کی بھیک مانگے گا اور قتل کی وجہ دریافت کرے گا اور اس ایک منٹ میں اسکے سارے خواب اسکی آنکھوں کے سامنے گھوم جائیں گے جانور بھی ردعمل دے گا لیکن وہ ایک اضطرارئ کیفیت ھو گی اسے زیادہ کچھ نہیں یہ ساری کائنات انسانوں کے لئے بنی ھے تسخیر کریں اور فائدہ اٹھائیں اور یہ بنانے والا کہ رھا ھے جو اسکا مالک ھے اور جب مالک اجازت دے رھا ھے اور اس نے ھر زی روح کی فطرت بنا دی ھے تو صلہ بھی وہی دے گا اور فائدہ اٹھانے والوں سے حساب وکتاب بھی طلب کر لے گا۔۔۔

    غالباً آپ نے بھی تھریڈ نہیں پڑھا، اس لئے بات کو انسانوں کے جانوروں کے ساتھ سلوک تک محدود کردیا۔ کم از کم اس تھریڈ میں میرا یہ نکتہ نہیں کہ انسان جانور کے ساتھ کیسا سلوک کریں یا مذہب کیسا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو میں اپنی تحریر میں درندوں کی چیر پھاڑ کا حوالہ نہ دیتا۔۔۔ 

    اس سے مجھ پر ایک اور نکتہ بھی واضح ہوگیا کہ مذہب انسان کی ہی تخلیق ہے، تبھی اس نے صرف اپنے مفادات کا خیال رکھا، اپنے لئے موت کے بعد جنت تخلیق کی، خود کو تسلی دی کہ دنیا میں تمہارے ساتھ ہونے والی چھوٹی سے چھوٹی نا انصافی، چھوٹی سے چھوٹی تکلیف کا مرنے کے بعد صلہ ملے گا، مگر وہ جانوروں کو بھول گیا، اگر واقعی کوئی خدا ہوتا اور مذہب اس کی طرف سے ہوتے تو وہ جانوروں کے ساتھ نا انصافی کیسے کرسکتا تھا، یہ انسان ہی تھاجس کے مدنظرصرف اپنے مفادات تھے، اس لئے اس نے وہی تعلیمات اور اصول وضع کئے جو اس کے حق میں جاتے تھے۔

    انکو اس بات سے کوئی غرض نہیں ھوتی کہ زبحہ ھوتے وقت وہ سوچیں کہ یار ابھی تو میں فلانے کی بکری بھگانی تھی یا میں ابھی زندہ رھنا چاھتا ھوں تاکہ مونٹ ایورسٹ سر کر سکوں لیکن اسکے برعکس جب آپ ایک انسان کی گردن پر چھری رکھیں گے تو وہ آپ سے زندگی کی بھیک مانگے گا اور قتل کی وجہ دریافت کرے گا اور اس ایک منٹ میں اسکے سارے خواب اسکی آنکھوں کے سامنے گھوم جائیں گے

    آپ کی اس منطق کے تحت آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں، فرض کریں ایک پاگل شخص ہے، جس کے آگے پیچھے کوئی رشتہ دار بھی نہیں، وہ چونکہ پاگل ہے، اس لئے اسے کوئی شعور نہیں، کوئی ہوش نہیں، یوں کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی کیفیت میں کسی جانور سے مختلف نہیں۔ تو کیا اسے ہم چھری پھیر کر ذبح کرسکتے ہیں، کیونکہ جب ہم اس پر چھری پھیریں گے تو اسے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوگی کہ اس نے ہمسائیوں کی لڑکی کو بھگانا تھا یا پھر مزید زندہ رہ کر ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا تھا، ۔۔۔؟؟؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #72
    :lol: :lol: :lol: ہاں جی آپ مجھے ایک اور مشکل میں پھنسا دو اب!!۔ چھ کلمے صرف نکاح کے موقع پر یاد کئے تھے اور زندگی میں دو تین بار ہی یہ موقع آیا ہے ، دوبارہ عدالتوں کے چکر نہیں کاٹ سکتا میں۔ مجھے معاف رکھیں میں “بےایمان” ہی بھلا۔

    پہلی بار پتہ چلا ہے کہ شادی کے موقع پر چھ کلمے بھی یاد کرنا پڑتے ہیں

    یہ تو شادی کروانے سے بھی مشکل کام ہے

    مجھے تو یہ سوچ کر ہنسی آ رہی ہے کہ ملک عبدالرحمان نے چھ کلمے کیسے یاد کیے ہونگے؟ اسے تو سورت اخلاص نہیں یاد ہوتی تھی

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #73
    پہلی بار پتہ چلا ہے کہ شادی کے موقع پر چھ کلمے بھی یاد کرنا پڑتے ہیں یہ تو شادی کروانے سے بھی مشکل کام ہے مجھے تو یہ سوچ کر ہنسی آ رہی ہے کہ ملک عبدالرحمان نے چھ کلمے کیسے یاد کیے ہونگے؟ اسے تو سورت اخلاص نہیں یاد ہوتی تھی

    باوا بھائی! ہر مولوی کلمے نہیں سُنتا لیکن بعض مولوی اندر سے بابا رحمتے بھی ہوتے ہیں اسلئے کلمے یاد کرلینے چاہییں ورنہ مولوی پسوڑی ڈال دیتا ہے کہ پہلے یاد کرو ورنہ نکاح نہیں پڑھاوں گا۔

    میری شادی پر مجھے پتہ تھا میرے دوست بہت بغیرت ہیں اسلئے یاد کئے اور وہی ہوا کہ میرے دوستوں نے مولوی کے سامنے اسی شک کا اظہار کیا جو یہاں نادان اور نایاب مجھ پر کرہی ہیں۔  مولوی نے غضبناک ہوکر پوچھا کہ مسلمان ہو تو کلمے سناو میں نے چھ کلمے اور دعائے قنوت سنائی تب جان چھوٹی اور دوست پیٹ پکڑ پکڑ کر ہنستے رہے۔ جس دوست نے یہ شکیت لگائی تھی اس سے میں نے یوں بدلہ لیا کہ جس دن اس کی شادی ہوئی تو رات جب رخصتی ہوگئی تب میں دیگر دوستوں کے ساتھ اسے چائے پلانے کے بہانے زیارت لے گیا اور اگلے دن واپس لایا۔ ساری رات وہ بند کمرے میں سے چیخ چیخ کر گالیاں دیتا رہا لیکن چس آگئی

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #74
    باوا بھائی! ہر مولوی کلمے نہیں سُنتا لیکن بعض مولوی اندر سے بابا رحمتے بھی ہوتے ہیں اسلئے کلمے یاد کرلینے چاہییں ورنہ مولوی پسوڑی ڈال دیتا ہے کہ پہلے یاد کرو ورنہ نکاح نہیں پڑھاوں گا۔ میری شادی پر مجھے پتہ تھا میرے دوست بہت بغیرت ہیں اسلئے یاد کئے اور وہی ہوا کہ میرے دوستوں نے مولوی کے سامنے اسی شک کا اظہار کیا جو یہاں نادان اور نایاب مجھ پر کرہی ہیں۔ مولوی نے غضبناک ہوکر پوچھا کہ مسلمان ہو تو کلمے سناو میں نے چھ کلمے اور دعائے قنوت سنائی تب جان چھوٹی اور دوست پیٹ پکڑ پکڑ کر ہنستے رہے۔ جس دوست نے یہ شکیت لگائی تھی اس سے میں نے یوں بدلہ لیا کہ جس دن اس کی شادی ہوئی تو رات جب رخصتی ہوگئی تب میں دیگر دوستوں کے ساتھ اسے چائے پلانے کے بہانے زیارت لے گیا اور اگلے دن واپس لایا۔ ساری رات وہ بند کمرے میں سے چیخ چیخ کر گالیاں دیتا رہا لیکن چس آگئی

    عاطف بھائی

    اسکا مطلب یہ ہوا کہ بلوچستان میں شادی کروانا کوئی آسان کام نہیں ہے

    :sorry:

    پنجاب میں تو کلمے پڑھنے والا کام مولوی خود ہی کرتا ہے

    :bhangra: :disco:

    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #75

    میرا اشارہ قربانی کی طرف ہے، کیا اسلام میں صاحبِ استطاعت کو حکم نہیں کہ وہ قربانی کرے۔اور کیا دنیا کے کروڑوں مسلمان اسی حکم کی اتباع میں قربانی نہیں کرتے۔۔

    غالباً آپ نے بھی تھریڈ نہیں پڑھا، اس لئے بات کو انسانوں کے جانوروں کے ساتھ سلوک تک محدود کردیا۔ کم از کم اس تھریڈ میں میرا یہ نکتہ نہیں کہ انسان جانور کے ساتھ کیسا سلوک کریں یا مذہب کیسا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو میں اپنی تحریر میں درندوں کی چیر پھاڑ کا حوالہ نہ دیتا۔۔۔

    آپ کی اس منطق کے تحت آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں، فرض کریں ایک پاگل شخص ہے، جس کے آگے پیچھے کوئی رشتہ دار بھی نہیں، وہ چونکہ پاگل ہے، اس لئے اسے کوئی شعور نہیں، کوئی ہوش نہیں، یوں کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی کیفیت میں کسی جانور سے مختلف نہیں۔ تو کیا اسے ہم چھری پھیر کر ذبح کرسکتے ہیں، کیونکہ جب ہم اس پر چھری پھیریں گے تو اسے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوگی کہ اس نے ہمسائیوں کی لڑکی کو بھگانا تھا یا پھر مزید زندہ رہ کر ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا تھا، ۔۔۔؟؟؟

    یا ویسے مجھے آپ سے ایسے سوالات کی توقع نہیں تھی

    فرض وھی ھے جس کا قران میں حکم ھے اور ان میں  بھی چند فرض ایسے ھیں جن کے ساتھ بھی کنڈیشنز لگی ھوئی ھیں آسان الفاظ میں صرف نماز ایک فرض ھے جس کا پورا کرنا ھر حال میں ضروری ھے

    اسی لئے قربانی کو بھی سنت ابراھیمی کہا جاتا ھے کبھی آپ نے سنا کہ میں فرض ابراھیمی ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ھوں؟

    آخری بات گدھے ،گھوڑے ،بکرے یا خچر کی دو ٹانگیں اگر کاٹ بھی دیں تو وہ اشرف المخلوقات یا انسان نہیں کہلایا جا سکے گا،اسکی فطرت وہی رھے گی اور حقوق بھی جانوروں والے ھی؛اصل نقطہ یہ تھا

    باقی بھائی صاحب آپکا پورا تھریڈ پڑھا،دلچسپی سے بھرپور ھے

    میرے خیال میں آپکو اسلام،ملحدیت یا دوسرے مزاھب کی دوبارہ سے پڑھائی کرنی چاھیئے تاکہ فیصلہ میں آسانی ھو؛ میرا اپنے بارے میں بھی کچھ ایسا ھی ارادہ ھے

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #76
    یا ویسے مجھے آپ سے ایسے سوالات کی توقع نہیں تھی فرض وھی ھے جس کا قران میں حکم ھے اور ان میں بھی چند فرض ایسے ھیں جن کے ساتھ بھی کنڈیشنز لگی ھوئی ھیں آسان الفاظ میں صرف نماز ایک فرض ھے جس کا پورا کرنا ھر حال میں ضروری ھے اسی لئے قربانی کو بھی سنت ابراھیمی کہا جاتا ھے کبھی آپ نے سنا کہ میں فرض ابراھیمی ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ھوں؟ آخری بات گدھے ،گھوڑے ،بکرے یا خچر کی دو ٹانگیں اگر کاٹ بھی دیں تو وہ اشرف المخلوقات یا انسان نہیں کہلایا جا سکے گا،اسکی فطرت وہی رھے گی اور حقوق بھی جانوروں والے ھی؛اصل نقطہ یہ تھا باقی بھائی صاحب آپکا پورا تھریڈ پڑھا،دلچسپی سے بھرپور ھے میرے خیال میں آپکو اسلام،ملحدیت یا دوسرے مزاھب کی دوبارہ سے پڑھائی کرنی چاھیئے تاکہ فیصلہ میں آسانی ھو؛ میرا اپنے بارے میں بھی کچھ ایسا ھی ارادہ ھے

    ڈیموکریٹ صاحب، فرض، سنت، واجب، مستحب یہ سب ضمنی باتیں ہیں، اصل بات تو یہ ہے کہ جانور قربان کرنے کا حکم ہے، چاہے آپ اس کو کسی بھی کھاتے میں ڈالیں۔۔۔ اور یہ ویسے بھی ضمنی نکتہ ہے، اس تھریڈ کا اصل نکتہ نا انصافی ہے، جس کو آپ نظر انداز کرگئے۔۔۔ 

    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #77
    یہاں آپ سے اختلاف کروں گا۔ کیونکہ ایسا ہی ہے جبھی مذہب اپنی پیدائش کی چند دہائیاں گذارنے کے بعد متعلق، مستعمل اور مفید نہیں رہا۔ خلافت کے جھگڑے اور نبی کریم ﷺ کے احکامات کو منسوخ کرنا وغیرہ اس ضمن میں مثال کے طور پر لئے جاسکتے ہیں۔ بتدریج مذہبی احکامات کو پسِ پُشت ڈال کر کھلے عام ان کی نافرمانی کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کتنے ہی لوگ ہیں جو مذہبی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے آج کاروبار کررہے ہیں، میل ملاپ رکھ رہے ہیں یا زندگی گذار رہے ہیں؟؟ اس کا مطلب مجھے تو یہی سمجھ آتا ہے کہ مذہب کو ریلیونٹ رکھنے کی بس یہی صورت ہے کہ اسے اس شکل میں ہی اقتدار میں سے حصہ عطا کردیا جائے۔

    اختلاف آپ کا حق اور میرے لئے باعثِ اکتساب کہ سوچ کے نئے راستے کھولتا ہے

    آپ کے نکات کے جواب میں میری وضاحت یہ ہے کہ نبیؐ ایک مثالیہ تھے/ہیں وہ مجسم اخلاق اور باقی پیرو۔ جس درجے کا اخلاص و عمل ان کا تھا پیروکاروں کا اس درجے کا ہو نہیں سکتا۔ اسلئے جو انکی رحلت کے بعد ہوا وہ ان کے پیروؤں کا اپنے اپنے اخلاقی درجات کے مطابق ایک فطری عمل تھا لیکن نبیؐ کی سنت کے پھر بھی بہت قریب تر۔ جب وہ کسی نہ کسی درجے ان کی سنت پر تھے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اسلام انکے لئے متعلق، مستعمل اور مفید تھا، اور کچھ فروعی اختلافات کے باوجود ہر دو مکاتبِ فکر نے اسلامی نظریے کی بنیاد/قوت پر نئی نئی سلطنتیں/ریاستیں کھڑی کیں بلکہ ایک نویں نکور تہذیب بھی اٹھائی جس کے اخلاقی اور بہت سے دوسرے پہلوؤں کے سامنے پچھلی تہذیبیں ماند پڑ گئیں

    اگر آج کوئی اسلام پر عمل نہیں کرتا تو یہ اسلام کا قصور نہیں بلکہ عامل کی وابستگی، اخلاص اور فہم کا قصور ہے، اسلام اپنی جگہ موجود ہے/رہے گا اس کو عاملیں کی ناکامیوں سے کچھ زیادہ فرق پڑنے والا نہیں ہے

    معذرت کے ساتھ مذہب کو متعلق، مستعمل اور مفید رکھنے کیلئے آپ کی تجویز کسی بھی مذہب کے نظریے کا اینٹی تھیسس (ابطال) ہے، ہمیں اس سمت میں مذہب کی ایک نئی شرح اور شارحین کی ضرورت ہے

    Zinda Rood

    آپ نے چونکہ عاطف کے نکات کے بہت تعریف و تائید کی تھی مجھے مخاطب کر کے، اس لئے آپکی توجہ بھی چاہی ہے انپی گذارشات پر

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #78

    :o

    یار آپ پی ٹی آئی والے کتنے فسادی ہوتے ہو؟؟

    کتنے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #79

    اگرچہ اس تھریڈ میں میرا نکتہ کچھ اور ہے، مگر چلیے آپ نے پوچھ ہی لیا تو عرض کئے دیتا ہوں کہ میرے سابقہ اور آپ کے موجودہ مذہب میں جانوروں کا قتلِ عام تو باقاعدہ فرض ہے، پھر آپ جانوروں کے حقوق کے داعی کا کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں۔۔۔ ویسے کیا آپ نے کبھی اونٹ کی قربانی ہوتے دیکھی ہے۔۔؟؟

    میں تو بھائی بکرا ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتا ، اونٹ کی کیوں دیکھوں گا ، ویسے واقعی جانوروں کے ساتھ بہت ظلم ہوتا ہے اس دنیا میں ، فرض ہو نا ہو ، دنیا کا سسٹم ہی ایسا ہے کہ زندہ رہنے کے لئے دوسروں کو مارنا پڑتا ہے ، اگر بکرے، ہرن بھینسے پے رحم کریں تو شیر چیتا گیدڑ بھوکے مر جائیں ، ایسے سسٹم سے ایک ہی بات سمجھ آتی ہے یہ دنیا رہنے کے قابل ہی نہیں ، جلدی جلدی کام نمٹاؤ اور نکلو یہاں سے

    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #80

    فرض کریں میں ایک لمحے کے لئے عقل اور جبلت کے خالق کے وجود کو تسلیم کرلیتا ہوں، تب آپ اتنی بڑی ناانصافی کی کیا توجیہہ پیش کریں گے۔؟؟؟۔ (جواب دیتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ انصاف سب سے اہم صفت ہے جس سے آپ اپنے مبینہ خالق کو متصف کرتے ہیں)۔۔

    میں اس سلسلے میں کوئی توجیح پیش نہیں کرونگا درج ذیل ضمنی نکات کی شرط کے ساتھ

    پہلی تو بات یہ کہ جملہ انواع کیلئے زندگی فطرت کا تخلیق کردہ نظام ہے اور اگر کسی انسان کو اپنی حسّ و ذوقِ جمال کی نسبت اس میں کوئی بد صورتی نظر آتی ہے تو وہ اپنی عقل کے استعمال سے اس کو دور کرنے کی کوشش کرے، اس پر صرف بات ہی نہ کرے (جیسا کہ آپ نے یہ لڑی شروع کر کیا ہے، آپ شعور پیدا کر رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے) بلکہ مختلف انواع کی فطرتوں میں توازن رکھنے کیلئے تجاویز دے اور عملی متبادل پیش کرے

    دوسری بات: انصاف سب سے بڑی صفت نہیں ہے، اس سے پہلے اس کا قادر اور خالق ہونا ہے پھر زندگی کیلئے ایک توازن قائم کرنا ہے اور انصاف اس توازن کا ایک پہلو ہے

Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 189 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi