Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    سوچپچھلے دنوں پھر ایک کیپٹن اور تین سپاہی جان بحق ہوئے اس سے دو ہفتے پہلے بھی ایک 23 سالہ لیفٹینٹ شہید ہوا تھا سوچتا ہو آخر کس کی خوشنودی عزیز ہے؟ اور یہ ہم کن لوگوں کو مار رہے ہیں؟ کیا وہ ہندوستانی ایجنٹ ہے؟ اسرائیلی، امریکی اور یا افغانی؟ ہم نے کس کو خوش کرنے کیلئے اپنے لاکھوں قبائل دربدر کردیئے ہیں؟ امریکہ؟ اسرائیل، بھارت اور یا افغانستان؟ہمارے ریٹائر جرنیل ٹی وی چینلوں پر فرماتے ہیں کہ یہ سب امریکہ کی ایما پر ہورہا ہیں. یہ شرپسند امریکی اور بھارتی ایجنٹ بن گئے ہیں. اب ان عقل سے عاری لوگوں سے کوئی پوچھے کہ جناب آپ جب ریٹائر نہیں ہوئے تھے تو نیٹو سپلائی بند کیوں نہیں کی؟ قبائیلی علاقوں پر ایف 16 اور ایف 17 سے بمباری میں حصہ کیوں لیا تھا اور ان علاقوں میں فوج بھیجنے کی فرمائش کس کی تھی؟ امریکہ اگر ان کو پیسے دے رہا ہے تو آپ کو فوجی امداد کے نام پر ہر سال تقریبا ایک ارب کس خوشی میں ملتے ہیں؟ امریکی اہلکار اسلام آباد اور لاہور کے سڑکوں پر کس کی مرضی اور حفاظت میں گھوم رہے ہیں؟ ریمنڈ ڈیوس کو ائیر پورٹ پر باحفاظت پہنچانے والا ہیجڑا شجاع پاشا کس کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا تھا؟ آج بھی ڈرون حملے کس کے اجازت سے ہورہے ہیں؟ہم آج بھی اتنے غیر محفوظ کیوں کہ سری لنکن ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھی یہاں آنے سے انکاری ہے؟ امریکہ کا ساتھ دینے پر کس کا اکاونٹ کروڑوں ڈالروں سے بھر دیا گیا؟ افغانستان کے سفیر کو کس نے سفارت خانے سے اٹھا کر امریکیوں کو دیا؟ عافیہ صدیقی کو کس ادارے کی مدد سے امریکی اہلکار پاکستانی شہر سے دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پر ننھے بچوں سمیت پکڑ کر امریکی اٹھا کے لے گئے؟اگر ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں تو پھر ہم دنیا سے کیوں بار بار درخواست کر رہے ہے کہ ہماری قربانیوں کو مانا جائے؟آپ اور امریکہ کی جنگ ایک جیسے لوگوں کے خلاف کیوں ہیں اور اگر مختلف ہے تو پھر آپ کا دشمن ان کا دوست اور تم جن کے دشمن ہو اس کا دوست امریکہ کیوں ہے حالنکہ یہ سب امریکہ کی خوشنودی کیلئے شروع ہوا تھا. آپ کی منزل کیا ہے وہی جو امریکہ کی ہے یا اس سے مختلف؟سوچ سکتے ہو تو سوچوگھر سے نکلا تھا کہ دنیا کو بدل ڈالوں گاکیا غضب ہے کہ میں خود روز بدل جاتا ہوںسچ کی راہوں پہ میں چلتا ہوں بڑی نیت سےجانے پھر کیسے میں رستے ہی بدل جاتا ہوںہر گھڑی ساتھ مرے رہتے ہیں یہ کیا ,کیوں, کبان سے بچنے کو ارادے ہی بدل جاتا ہوںروح چیخے ہے مری کام توں آ لوگوں کےنفس اڑتا ہے تو یہ سوچ بدل جاتا ہوںمرے لفظوں کے ہیں معنی سبھی میٹھے میٹھےکیا کروں لہجے سے مطلب ہی بدل جاتا ہوںجب بھی خوشبو میں لگایا ہے یہاں جی میں نےپھول چھوتا ہوں تو کانٹوں میں بدل جاتا ہوںمیں نہ مانوں گا مگر سچ تو نہیں بدلے گالوگ رہتے ہیں وہی, میں ہی بدل جاتا ہوںشاہ جی بقلم خود بخود
    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi