Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    دنیا بہت عقلمند ہوچکی ہے اور اس زمین کی سب سے پڑھی لکھی طاقتور قوموں نے انڈین میڈیا کو گلوب کا سب سے بڑا بلنڈر قرار دیا ہے، انٹرنیشنل اداروں کی طرف سے انڈین میڈیا کی ستر فیصد خبریں جھوٹی اور فیبریکیٹڈ قرار دی جاچکی ہیں
    میرے اس تھریڈ کا مطلب انڈین میڈیا کے اسی گھٹیا پن اور منافقت کی ایک ادنی سے مثال پیش کرنا ہے ، منافق اس لئے کہ منافق کی بھی پہلی نشانی جھوٹ ہوتی ہے
    پچھلے دنوں کے واقعات کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ ہم میں سے ہرایک جان چکا ہے کہ گلوان گھاٹی کہاں پر ہے اور فنگر ایریاز میں دونوں اطراف کی فوجیں آے دن کیوں بھڑ جاتی ہیں؟ وجہ یہی متنازعہ علاقے ہیں جہاں دونوں افواج گشت کرنے کو اپنا حق سمجھتی ہیں۔ اسی لئے فوجوں کو آپس میں مڈبھیڑ سے بچانے کیلئے چند اصول وضع کئے ہوے ہیں جنمیں سے ایک یہ بھی ہے کہ فوجیوں کا آمنا سامنا ہوجاے تو وہیں کھڑے ہوجائیں اور بینرز جن پر انگلش اور ایکدوسرے کی زبان میں لکھا ہوتا ہے کہ واپس چلے جاو تم ہمارے علاقے میں ہو کھول کر دکھاے جائیں پھر دونوں اطراف سے دو چار سئنئیر افسران آگے نکل کر مذاکرات کے بعد اپنی اپنی اطراف کی فوجوں کو اباوٹ ٹرن کروا کر لے جائیں، چھ ہفتے پہلے پینگونگ جھیل پر یہ سلسلہ اس وقت ختم ہوگیا جب چینی افواج نے جھیل کے شمالی کنارے فنگر فور مورچے بنا کر ناکہ بندی کردی نیز بھارتی افواج کا گشت بھی روک دیا، یہ ایریا آٹھ کلومیٹر بنتا ہے، انڈین میڈیا ایکدم گم صم اور جیسے کومے میں چلا گیا ، صرف ایک کونسلر لیول کا لداخی تھا جو جھیل پر دوربین لے کر یہ بتا رہا تھا کہ علاقہ ٹورسٹس کیلئے بند کردیا گیا ہے کشیدگی کے باعث ابھی میں کوی بھی کمنٹ نہیں کرسکتا وغیرہ ۔ انڈیا میڈیا کی نیم بے ہوشی پورا ایک ہفتہ جاری رہی مگر پھر ایکدن صبح ہی صبح جیسے قیامت کا شور پڑگیا، وجہ اس کی ایک بہت چھوٹی ویڈیو کلپ تھی جس میں چینی افواج واپس جارہی ہے اور ویڈیو بنانے والا کہہ رہا ہے بھاگ گئے ، میں بھی حیران تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ چینی فوج انڈینز کو دیکھ کر ہی واپس ہوجاے مگر جھوٹا انڈین میڈیا یہی ایڈیٹڈ کلپ دکھاتا رہا ، میں نے جب یوٹیوب پر سرچ کیا تو مجھے مکمل کلپ مل گیا۔ واقعہ کچھ اور ہی تھا مگر ویڈیو ایڈیٹنگ کے بعد مرضی کا کلپ بنا لیا گیا
    اصل واقعہ یوں تھا کہ گشت کے دوران انڈین اور چینی افواج ایکدوسرے کے سامنے آجاتی ہیں پھر وہی ایس او پیز دہراے جاتے ہیں ایکدوسرے کو بینرز پر لکھی ہوی ہدایات دکھانے کے بعد دونوں اطراف سے افسران آگے بڑھ کر مذاکرات کرتے ہیں اس کے بعد انڈین افواج واپسی کیلئے مڑتی ہیں جس کے بعد چینی افواج بھی واپس مڑ جاتی ہے۔ اس واقعہ میں انڈین چینلز اسطرح کے کمنٹس کے ساتھ چینی افواج کو واپس مڑتے دکھاتا رہا کہ انڈین شیر جوانوں نے چینیوں کا راستہ روک کر انہیں واپس پلٹنے پر مجبور کردیا وغیر ہ۔ جعلی بہادری کے قصے پورا ہفتہ چلتے رہے یہاں تک کہ گلوان گھاٹی کا واقعہ پیش آگیا جسکے نتییجے میں منافق انڈین میڈیا ایکبار پھر بے ہوش ہوکر کومے میں چلا گیا بلکہ وینٹی لیٹر پر چلا گیا، اس ویڈیو بنانے والے نے بھی جانے کیون یہ کمنٹ کیا کہ بھاگ گئے حالانکہ وہ اپنی ہی ویڈیو میں دکھاتا رہا کہ دونوں اطراف کی فوج آمنے سامنے کھڑی رہی پھر مزاکرات کے بعد پہلے انڈین اور انکے بعد چینی افواج واپس مڑیں اور ایسا سینکڑوں بار ہوتا آیا ہے یہ الگ بات کہ اس پروپیگنڈے کے بعد اب چینی افواج نے بھارتی افواج کا گشت سرے سے ختم ہی کروا دیا ہے، انڈین میڈیا کا راہول جو بڑی محنت سے سیٹلائیٹ امیج بنا کر دکھاتا تھا اب خاموش ہے اور سیٹلائیٹ کا نام تک نہیں لے رہا
    میں انڈیا میڈیا کو ایک مخلصانہ وارننگ دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر تمہاری زبان کسی تہذیب و اخلاق سے اسی طرح ناآشنا رہی تو پھر چینی جو اردو سیکھ چکے ہیں تمہیں ہر جھوٹے پروپیگنڈے کی سزا مزید ذلیل کرکے دیتے رہیں گے، تمہارے اسی نسل پرستانہ دور جہالت والے رویوں کا خمیازہ تمہاری فوج اور ملک کو بھگتنا پڑے گا جس میں بہت سارے پڑھے لکھے انڈین دانشور بھی متاثر ہوجائیں گے۔ یہ وہ دانشور ہیں جو انڈین میڈیا کے اس طوفان بدتمیزی میں جرات اور دلیری کے ساتھ حقائق بیان کرتے رہتے ہیں ان کو ہم پاکستانی اور چینی بھی بہت پسند کرتے ہیں

    اسی طرح گلوان گھاٹی پر چینی فوج ڈھای کلومیٹر تک آگے بڑھ کر اس پوائینٹ پر مورچہ زن ہوگئی جہاں دریاے شیوک اور دریاے گلوان گلے ملتے ہیں، مسئلہ یہ تھا کہ دریاے شیوک انڈین علاقے میں تھا یہ دریا سیاچن گلیشئیر سے شروع ہوتا ہے اور لداخ میں گھومتا ہوا لیہ سے گزرتا سینکڑوں میل آگے جاکر کارگل کے پہاڑوں کے قریب دریاے سندھ میں شامل ہوجاتا ہے۔ اس لحاظ سے گلوان گھاٹی کا مسئلہ براہ راست پاکستانی ریاست کا مسئلہ بھی بن جاتا ہے کیونکہ بھارت نے اسی دریاے شیوک کا پانی روکنے کی دھمکی دے رکھی ہےجو دریاے سندھ کو لبریز کرتا ہے، دریاے شیوک کی لہروں میں تیزی کی وجہ سے اسے موت کا دریا بھی کہا جاتا ہے
    چینی افواج گلوان گھاٹی سے آگے نکل کر جب دریاے شیوک پر خیمہ زن ہوگئی تو بھارتی افواج نے ان پر حملہ کردیا، میڈیا کی بڑھک بازیوں اور کارگل و سیاچن پر جھوٹ پر مبنی فلموں سے متاثر انڈین فوجیوں کے جذبے کو اتنا مہمیز کردیا تھا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے اندھا دھند چینی فوجیوں سے جاٹکراے شائد ان کے دماغوں میں اگلے دن میڈیا پر گلوان گھاٹی کے ہیروز پر ایک ڈاکومنٹری میں نام شامل کروانے کا بھوت سوار ہوگیا تھا بحرحال جو بھی ہوا برا ہوا بیس تیس فوجی مروانے اور ڈیڑھ سو زخمی کروانے کے بعد انڈین میڈیا تو اس بار سیدھا وینٹی لیٹر پر جاچکا ہے

    https://www.youtube.com/watch?v=6sHyBRnArGE

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    Get your own house in order, don’t worry and waste time in picking holes in others.
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    ۔۔۔۔

    انڈیا میڈیا اور انڈین لوگوں کےدماغ میں بھارتی فلم انڈسٹری نے گوبر بھرا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔انڈیا میڈیا کے ڈھول کا پول تو اس دن کھل گیا تھا جب انہوں نے پہلی سرجیکل  سٹرائیک کا  واویلا مچانا شروع کردیا تھا ۔۔۔۔اور دوسری دفعہ جب انہوں نے سو کے قریب  دشتگرد مارے تھے ۔۔اور تو اور آپنے دہ جہاز مروا کے بھی  میڈیا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش  کرتے رے کہہ میراج کا انجن دراصل ایف سولہ کا جس کو نندن نے مار گرایا تھا ۔۔وہ تو بھلا ہو ان کے آپنے ہی کسی بندے نے انیکر کے منھ پر جوتا رکھ کر مزید پروپیگنڈہ کرنے سے روک دیا ۔۔۔۔ورنہ انہوں نے تو اسمان سر پراٹھا لینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔اور حسب

    معمول تم نے خبر کا کوئی لنک نہیں دیا ۔۔۔۔کسی دن میں نے ایک تتا تتا تیر ہوا میں چھوڑنا ہے تیرے لیے۔۔اگر یہ تیری آپنی کاوش ہے توتم کو اتنا اچھا لکھنے کی جرت کیسے ہوئی ۔۔۔۔۔کہہ اب تم استادوں کو آنکھیں دیکھانے لگے ہو ۔۔۔۔۔۔۔

    :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    Get your own house in order, don’t worry and waste time in picking holes in others.

    مجاہد بھائی ۔۔کیوں ہر وقت کل کل کی گولیاں کھائے رہتے ہو ۔۔۔۔

    ۔اور آپنا ہاوس ٹھیک ہے آس کو کیا ہوا ۔۔ہم پاکستانیوں کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ ہر کوئی دوسرے کے گریبان میں جھانک رہا ہے ۔۔۔اور یہ ہی زمانے کادستور ہے آپ  بیلور کے تھریڈ پر ادھم مچانے سے گریز کیا کریں ۔۔۔اور دوسروں کے تھریڈ خراب کرنے کی بجائے کوئی آپنا تھریڈ بھی تو شروع کریں تاکہ ہم کو بھی علم ہو آپ کتنے بڑے مجاہد ہیں ۔۔۔۔

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    مجاہد بھائی ۔۔کیوں ہر وقت کل کل کی گولیاں کھائے رہتے ہو ۔۔۔۔ ۔اور آپنا ہاوس ٹھیک ہے آس کو کیا ہوا ۔۔ہم پاکستانیوں کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ ہر کوئی دوسرے کے گریبان میں جھانک رہا ہے ۔۔۔اور یہ ہی زمانے کادستور ہے آپ بیلور کے تھریڈ پر ادھم مچانے سے گریز کیا کریں ۔۔۔اور دوسروں کے تھریڈ خراب کرنے کی بجائے کوئی آپنا تھریڈ بھی تو شروع کریں تاکہ ہم کو بھی علم ہو آپ کتنے بڑے مجاہد ہیں ۔۔۔۔

    I am sorry if I upset you. I am not one of those who consider it necessary to start a topic even when they themselves have not any idea or a thought process. They end up being  copy-pasters and even for a copy-paste they do not have any comment to offer but they would want other members to post comments.

    Having said that I did start a topic few hours ago “Should Imran call it a day”. As for me spoiling other peoplees’ threads that is not true. I am the one who keeps reminding the spoilers to “stick to the topic”

    Believer?? You have said it all yourself. I have nothing more to add.

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    ۔۔۔۔ انڈیا میڈیا اور انڈین لوگوں کےدماغ میں بھارتی فلم انڈسٹری نے گوبر بھرا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔انڈیا میڈیا کے ڈھول کا پول تو اس دن کھل گیا تھا جب انہوں نے پہلی سرجیکل سٹرائیک کا واویلا مچانا شروع کردیا تھا ۔۔۔۔اور دوسری دفعہ جب انہوں نے سو کے قریب دشتگرد مارے تھے ۔۔اور تو اور آپنے دہ جہاز مروا کے بھی میڈیا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رے کہہ میراج کا انجن دراصل ایف سولہ کا جس کو نندن نے مار گرایا تھا ۔۔وہ تو بھلا ہو ان کے آپنے ہی کسی بندے نے انیکر کے منھ پر جوتا رکھ کر مزید پروپیگنڈہ کرنے سے روک دیا ۔۔۔۔ورنہ انہوں نے تو اسمان سر پراٹھا لینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔اور حسب معمول تم نے خبر کا کوئی لنک نہیں دیا ۔۔۔۔کسی دن میں نے ایک تتا تتا تیر ہوا میں چھوڑنا ہے تیرے لیے۔۔اگر یہ تیری آپنی کاوش ہے توتم کو اتنا اچھا لکھنے کی جرت کیسے ہوئی ۔۔۔۔۔کہہ اب تم استادوں کو آنکھیں دیکھانے لگے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile:

    بھیا ناراج مت ہونا اپنے انجان عرف مجاہد نے بھی مجھ سے لنک نہیں مانگا اس سے ہی بندہ سمجھ جاتا ہے کہ سویرے سویرے اٹھ کر دو گھنٹے کی ریسرچ اور مغج ماری کا نتیجہ یہ تھریڈ ہے پر لگتا ہے آپ کی مت تو ویسے ہی ماری گئی ہے انڈین میڈیا کا غصہ چینی تو ان کی فوج پر سامنے جاکر نکال آتے ہیں میں کس پر نکالون؟؟؟

    :(

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    I am sorry if I upset you. I am not one of those who consider it necessary to start a topic even when they themselves have not any idea or a thought process. They end up being copy-pasters and even for a copy-paste they do not have any comment to offer but they would want other members to post comments. Having said that I did start a topic few hours ago “Should Imran call it a day”. As for me spoiling other peoplees’ threads that is not true. I am the one who keeps reminding the spoilers to “stick to the topic” Believer?? You have said it all yourself. I have nothing more to add.

    محترم جس نے آپ کو چھیڑا ہے اس سے ہی جاکر پنگا لو میں نے تو کمنٹ کا جواب بھی نہیں دیا

    :doh:

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8
    محترم جس نے آپ کو چھیڑا ہے اس سے ہی جاکر پنگا لو میں نے تو کمنٹ کا جواب بھی نہیں دیا :doh:

    Whatever gave you the idea that my comment is addressed to you?

    Go to post 5 and read it with open eyes and you will to your disappointment note my post is addressed to Saleem Raza.

    Sorry to disappoint you.

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    We should focus on GHQ, because they have thousand of fake twitters accounts and PTI Social team is working with them and fabricating their victories. Ameer ul Mujahid is right
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    I am sorry if I upset you. I am not one of those who consider it necessary to start a topic even when they themselves have not any idea or a thought process. They end up being copy-pasters and even for a copy-paste they do not have any comment to offer but they would want other members to post comments. Having said that I did start a topic few hours ago “Should Imran call it a day”. As for me spoiling other peoplees’ threads that is not true. I am the one who keeps reminding the spoilers to “stick to the topic” Believer?? You have said it all yourself. I have nothing more to add.

    چچا آپ نے جو تھریڈ بنا کر احسان عظیم کیا ہے اس پر تو مینجمنٹ ہی آپکو کسی توپ پر بیٹھا سکتی ہے …. نکلے تو آپ بھی ہماری برادری کے نہ کاپی پیسٹر …. آپ نے کون سا اپنی علمی قابلیت جھاڑی ہے

    Believer12

    :facepalm: :facepalm: :facepalm:   :facepalm:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #11

    چچا آپ نے جو تھریڈ بنا کر احسان عظیم کیا ہے اس پر تو مینجمنٹ ہی آپکو کسی توپ پر بیٹھا سکتی ہے …. نکلے تو آپ بھی ہماری برادری کے نہ کاپی پیسٹر …. آپ نے کون سا اپنی علمی قابلیت جھاڑی ہے

    Believer12

    :facepalm: :facepalm: :facepalm: :facepalm:

    مجھے اب بھی یقین ہے کہ یہ نادان ہے

    :yapping:

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi