• This topic has 62 replies, 14 voices, and was last updated 4 years ago by Bawa.
Viewing 3 posts - 61 through 63 (of 63 total)
  • Author
    Posts
  • Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #61
    جاتی ہو جان جاناں، آخری سلام لیتی جانا 

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    Salman
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #62
    Salman sahib

    محترم سلمان صاحب

    سلام علیکم

    بہت شکریہ

    امید ہے کہ آپ خریت سے ہیں

    میں معذرت خواہ ہوں کے بات کو طول دے رہا ہوں. میری تحریر سے یقیناً وہی عیاں ہے جو آپ نے بیان کیا ہے. یہ عاجز یہ کہنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا

    ١) میرے لئے تمام محترم ہیں خواہ وہ مجھ سے کسی بھی لہجہ میں بات کریں. اگر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں تو میں کنارہ کر لیتا ہوں اور اس طرح دوسروں کا احترام بھی برقرار رہتا ہے . اور اگر کوئی میرا احترام کرے یا نہ کرے یہ دوسرے کی صوابدید ہے اور اگر کوئی میرا احترام نہیں کرتا ہے تو مجھے برا محسوس نہیں ہوتا

    ٢) ہر کسی کو حق ہے کے وہ دوسرے کے احترام کرے یا نہ کرے اور اس کا معیار ہر ایک کے لئے مختلف ہو سکتا ہے اور ہر ایک کے پاس یہ حق ہے کے وہ کیا معیار مقرر کرے اور کس کا احترام کرے یا نہ کرے. میرا کسی کو محترم کہنا آج تک کسی دوسرے کو قائل نہیں کر پایا ہے کہ وہ بھی اس شخص کو محترم کہے جس کو میں محترم کہہ رہا ہوں اور اسی طرح اگر میں کسی کو محترم نہیں کہتا تو ضروری نہیں کے دوسرے بھی کسی اور کو محترم کہنا چھوڑ دیں . اسی محفل میں بہت سے ایسے شواہد موجود ہیں

    جہاں تک ذاتی زندگی میں زبان درازی کا تعلق ہے ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی ایک سے زبان درازی کرے اور کسی دوسرے کا نہ کرے. ویسے ب

    زبان اور لہجہ اہم ہیں اور اس بات سے مجھ کو کوئی انکار نہیں ہے اور ساتھ ساتھ سوچ بھی اس بات کا تعیین کرنے میں مدد دے سکتی ہے کہ کس کا احترام کیا جاۓ

    ویسے میرے پاس کوئی مدلل جواب نہیں ہے کے کسی کے زبان دراز ہونے ، دل آزاری کرنے اور تبلیغ اور عمل میں تضاد ہونے والے شخص کا احترام کیوں ہونا چاہیے . منطقی رد عمل یہ ہی ہونا چاہیے کے کسی ایسے شخص کا احترام نہ کریں اور اگر ایسا کرنے لگ جائیں تو شائد ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چھوڑنا پڑے گا

    املا کی غلطیوں پر معافی چاہتا ہوں کے تحریر لکھہ کر پڑھنے کی عادت نہیں ڈالی ہے .

    معزز و محترم پیرِ دانشگردی جناب جے ایم پی صاحب دامت برکاتہ العالیہ العظمی

    پراکرتی سے آپ کی مزاج کی شیتلتا اور کوشلتا کی پرارتھنا کے بعد بنتی ہے کہ بھگت آپ کے ہردے کی کوملتا بارے شک کو پاپ مانتا ہے۔ پرنتُو سجادگی کے جس استھان پر آپ براجمان ہیں آکرمن کی یہ فیلنگ اور بھگتوں کے ہردے کے کرودھ کی صفائی کا کام آپ کی طبیعت کو بوجھل بنا دیتا ہوگا اس لئے آکرمن کے اس بوجھ کو شیتل کرنے کیلئے بطور ایک منہ چڑہے بھگت کے آپ سے ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ کر لیتا ہوں اسلئے امید ہے کہ کسی شڑاپ سے  درگذر کریں گے

    :) :)

    پیر صاحب میں نے ذاتی نہیں، عوامی زندگی بولے تو پبلک لائف بارے پرشن کی گستاخی کی تھی۔ پرسنل سپیس میں تو کوئی جو مرضی کھیہ کھاتا پھرے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ باقی آپ دھنے ہیں اور اُچت ہے آپ کا فرمایا ہوا، اگر آپ سمجھتے کہ پبلک لائف میں دلآزار اور زبان دراز شخص کو  معزز و محترم مانا جائے تو ٹھیک ہی سمجھتے ہونگے میں اس شکشا پر عمل کی پوری ٹرائی کروں گا

    :bigsmile: :bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #63
    مندر ڈھا دے مسجد ڈھا دے ڈھا دے جو کچھ ڈھینڈا
    کسے فکری بیوہ کا دل نہ ڈھاویں، رب دلاں وچ رہندا

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

Viewing 3 posts - 61 through 63 (of 63 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi