Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 90 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    میں خود غرض ہوں لہذا ہر چیز اور عمل میں اپنے مطلب کو ملحوظ خاطر رکھتا ہوں اور اگر کچھ مفت ملے تو زیادہ ہی ندیدہ ہو جاتا ہوں

    اس محفل میں بھی جو کہ مفت میں میسر ہے اپنی خود غرضی کی وجہ سے شریک ہوتا ہوں

    ١) بہت ہی عمدہ اردو اور اکثر اچھی انگریزی پرھنے کو مل جاتی ہے
    ٢) پاکستانی سیاست کے حوالے سے آگاہی رہتی ہے . پاکستانی سیاست کی تاریخ ہو یا حال بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
    ٣) محفل کے شرکاء کے سوچ کے مختلف پہلوؤں کے استعمال کی بدولت مختلف چیزوں کو مختلف حوالوں اور انداز سے دیکھنے کی ترغیب ملتی ہے
    ٤) نت نئے موضوعات جو کے محفل کے شرکاء اس محفل میں پیش کرتے ہیں ان کی بدولت بوریت ختم کرنے کا بہانہ ملتا ہے
    ٥) مزاح اور شوخی کی تحریر سے مسکرانے اور ہنسنے کا بہانہ ملتا ہے
    ٦) زندگی کے روز مرہ کے گھسےپٹے مسائل سے تنگ اور تھکے ذہن کو ان مسائل سے دوری کا ایک ذریعہ ملتا ہے جو ذہن کو آرام کا موقع فراہم کرتا ہے
    ٧) انسانی رویہ اور احساسات کو دیکھنے، پڑھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہی

    اور بھی کچھ وجوہات ہونگی . مزے کی بات ہے کے سب مفت ہے

    آپکی کیا وجہ ہے جو آپ اپنا قیمتی وقت اس محفل کی نظر کرتے ہیں

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    یہ ایک گھر کی طرح ہے ، لوگ اختلاف رکھتے ہیں مگر بہت زیادہ پرسنل ہونے سے گریز کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ لگی لپٹی بھی روا نہیں رکھتے مگر ایک حد تک رہتے ہیں، بہت کم حد کراس کرتے ہیں

    سیاسی اور ادبی شعور زیادہ ہے باقی فورمز سے ، میں سیاست پی کے اور ڈیفنس پی کے پر بھی جاتا ہوں مگر یہاں سکون ہے ،

    شائد میرے اور باقی لوگوں کے وقت کے فرق ہے کہ جب میں لاگ-ان ہوتا ہوں تو یہاں کوئی نہیں ہوتا بس یہی ایک خرابی ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    مجھے یہاں اپنا پوائینٹ آف ویو کھل کھلا کر لکھنے کی آزادی ہے جو اس سے پہلے دوسری جگہ پرمیسر نہیں تھی

    اس فورم کے قائداعظم عزیزی عاطف قاضی صاحب بہت ہی کشادہ دل کے مالک ہیں چھوٹی موٹی بات کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ نام کے پٹھان پر انکے کام جاٹوں والے ہیں

    یہاں ڈسکشن بعض اوقات ایک سے دس دن تک چلتی رہتی ہے یہاں تک کہ کوی نیا موضوع توجہ کھینچ لے

    حکومتی طوطوں کی گالیوں سے اکتا کر بعض  صحافی بھی دانشگردی کو وزٹ کرتے ہیں تاکہ حکومت کے خلاف  کوی نئی بات مل سکے اور اکثر یہاں سے انہیں متعلقہ مواد مل جاتا ہے

    اور تو اور ملحدین کو بھی فل پٹا فری سہولت ہے کہ وہ بھی اپنے نظریات کا پرچار کرسکیں

    لُڈن نیپالی
    Participant
    Offline
    • Member
    #4
    میاں ہم تو صریف اس لئے یہاں آتے ہیں تاکہ تم سب لونڈوں پر نظر رکھ سکیں اور تم پر نیک بزرگوں کا سایہ قائم رہے۔
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    سچی بات تو یہ ہے کہ میرے دانش گردی پر آنے کا سبب صرف اور صرف ہزاروں ڈالر چندہ ہے جو مجھے یہاں کے دوستوں سے ملتا ہے۔ واہ رے بھائی کے پانچ ہزار ، باوا بھائی کے دو ہزار، اور باقی تمام دوستوں کے ایک ایک ہزار ڈالر ماہانہ چندہ مجبور کئے رکھتے ہیں کہ میں دانش گردی پر آتا رہوں۔ میں اپنے دوستوں کی محبت کا مشکور بھی ہوتا ہوں اور حیران بھی ہوتا ہوں کہ اتنے پیسے دینے کے باوجود بھی یہ خوشی خوشی اس فورم پر آتے ہیں اور باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ حالانکہ یہاں لوگوں نے تیرہ تیرہ سال سے فورم کھولے ہوئے ہیں لیکن وہ ایسے ویران پڑے ہیں کہ وہاں واقعی میں صرف اُلو ہی بولتے ہیں۔ یہ بیس پچیس ہزار ڈالر ماہانہ اگرچہ فورم کے خرچے کے مقابلے میں بہت کم ہیں لیکن مجھے امید ہے فوج کے ساتھ ساتھ اب دوست میرے بجٹ میں بیس فیصد اضافہ ضرور کریں گے۔ مہنگائی بھی تو بہت ہوگئی ہے نہ جی۔

    چونکہ میں زیادہ دیر سنجیدہ نہیں رہ سکتا اس لئے اب مزاح کے طور پر عرض ہے کہ مجھے روز کچھ نہ کچھ یہاں سیکھنے یا سُننے کو کو ایسا ضرور ملتا ہے کہ طبیعت سَیر ہوجاتی ہے۔ دوستوں کی مجلس جسے ہم یہاں کوئٹہ میں “بھنڈار” کہتے ہیں ، منعقد کرنا میرا کالج کے زمانے سے شوق ہے۔ پہلے دوستوں کے ساتھ پوری پوری رات تاش کی محفلیں ہوتی تھیں اور صبح آفس۔ پھر شادی ہوئی تو گھر میں ہی اہلیہ کو موقع دیا کہ وہ مجھے خوب پھینٹا کرے لہذا تاش کا شوق پورا ہوتا رہا۔

    دس سال قبل ان فورمز کی لت لگی تو بوترابی ، تاری بھائی، معظم نیاز صاحب، باوا بھائی اور دیگر کئی اہل قلم اہل علم دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا۔ وہ اتنا خوبصورت زمانہ تھا کہ اسی نشے میں یہ محفل قائم کرڈالی۔ یہاں مجھے جے بھائی، جی پی بھائی، قرار، بلیک شیپ ، ایزی گو بھائی، شیرازی صاحب اور اعوان بھائی کو پڑھنے سمجھے کا موقع ملا تو لگا کہ محنت رائیگاں نہیں گئی۔

    آخری اور سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس فورم کا بیج بونے والا فسادی میں ہی ہوں اور یہاں آنا میری مجبوری ہے :serious: ۔

    سب کی تعریفیں کرنے کا مقصد یہی ہے کہ دل کھول کر عطیات جمع کروائیں تاکہ ہم مارکیٹ میں تیرہ تیرہ سال سے سنسان پڑے فورمز کا مکو ٹھپ کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو مزہ چکھا سکیں۔

    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6
    سچی بات تو یہ ہے کہ میرے دانش گردی پر آنے کا سبب صرف اور صرف ہزاروں ڈالر چندہ ہے جو مجھے یہاں کے دوستوں سے ملتا ہے۔ واہ رے بھائی کے پانچ ہزار ، باوا بھائی کے دو ہزار، اور باقی تمام دوستوں کے ایک ایک ہزار ڈالر ماہانہ چندہ مجبور کئے رکھتے ہیں کہ میں دانش گردی پر آتا رہوں۔ میں اپنے دوستوں کی محبت کا مشکور بھی ہوتا ہوں اور حیران بھی ہوتا ہوں کہ اتنے پیسے دینے کے باوجود بھی یہ خوشی خوشی اس فورم پر آتے ہیں اور باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ حالانکہ یہاں لوگوں نے تیرہ تیرہ سال سے فورم کھولے ہوئے ہیں لیکن وہ ایسے ویران پڑے ہیں کہ وہاں واقعی میں صرف اُلو ہی بولتے ہیں۔ یہ بیس پچیس ہزار ڈالر ماہانہ اگرچہ فورم کے خرچے کے مقابلے میں بہت کم ہیں لیکن مجھے امید ہے فوج کے ساتھ ساتھ اب دوست میرے بجٹ میں بیس فیصد اضافہ ضرور کریں گے۔ مہنگائی بھی تو بہت ہوگئی ہے نہ جی۔ چونکہ میں زیادہ دیر سنجیدہ نہیں رہ سکتا اس لئے اب مزاح کے طور پر عرض ہے کہ مجھے روز کچھ نہ کچھ یہاں سیکھنے یا سُننے کو کو ایسا ضرور ملتا ہے کہ طبیعت سَیر ہوجاتی ہے۔ دوستوں کی مجلس جسے ہم یہاں کوئٹہ میں “بھنڈار” کہتے ہیں ، منعقد کرنا میرا کالج کے زمانے سے شوق ہے۔ پہلے دوستوں کے ساتھ پوری پوری رات تاش کی محفلیں ہوتی تھیں اور صبح آفس۔ پھر شادی ہوئی تو گھر میں ہی اہلیہ کو موقع دیا کہ وہ مجھے خوب پھینٹا کرے لہذا تاش کا شوق پورا ہوتا رہا۔ دس سال قبل ان فورمز کی لت لگی تو بوترابی ، تاری بھائی، معظم نیاز صاحب، باوا بھائی اور دیگر کئی اہل قلم اہل علم دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا۔ وہ اتنا خوبصورت زمانہ تھا کہ اسی نشے میں یہ محفل قائم کرڈالی۔ یہاں مجھے جے بھائی، جی پی بھائی، قرار، بلیک شیپ ، ایزی گو بھائی، شیرازی صاحب اور اعوان بھائی کو پڑھنے سمجھے کا موقع ملا تو لگا کہ محنت رائیگاں نہیں گئی۔ آخری اور سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس فورم کا بیج بونے والا فسادی میں ہی ہوں اور یہاں آنا میری مجبوری ہے :serious: ۔ سب کی تعریفیں کرنے کا مقصد یہی ہے کہ دل کھول کر عطیات جمع کروائیں تاکہ ہم مارکیٹ میں تیرہ تیرہ سال سے سنسان پڑے فورمز کا مکو ٹھپ کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو مزہ چکھا سکیں۔

    جان کی امان پاوں تو میں بھی کچھ عرض کروں۔۔

    یہ فورم پی کے پولٹکس ڈاٹ کم کی کاپی ہے ۔۔۔یہاں کےاسی فی صد بلگرز پہلےپی کے پولٹکس ڈاٹ کم  پر لکھتے تھے  ۔۔۔

    دو ہزار تیرا کے انتخابات سے پہلے پی کے پولٹکس ڈاٹ کم     میرے خیال میں سب سے اباد فورم تھا اور ہر طبقہ فکر کے بلاگر وہاں اپنی اپنی رائے لکھتے تھے ۔۔

    پیپلزپارٹی والے ۔۔۔ن لیگ والے اور پی ٹی ائی والے ایک طرف اور دوسری طرف ملحد  اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ۔۔۔

    پھردو ہزار تیرا کے انتخابات سے کچھ عرصے پہلے احسان اقبال صاحب ۔۔جوپی کے پولٹکس ڈاٹ کم کے سپرٹر تھے ۔۔کو  دھندلی کی سوجی ۔۔۔

    اور پی ٹی ائی کے بلاگرز جس میں سونامہ۔۔اناس یونس   ۔۔ثاقب تسنیم ۔۔۔اکسیرو۔۔ اصف اور بے شمار لکھاری شامل ہیں جن کا نام اب یاد نہیں ا رہا ۔۔۔ کو بین کر دیا گیا  ۔۔۔۔

    جیسے  ن لیگ  نے عام اتخابات میں دھندلی کی ویسے ہی  پی کے پولٹکس ڈاٹ کم  بھی دھندلی کی گئی۔۔

    اس سے یہ ہوا کہ پی ٹی ائی کے اکثر بلاگر ٹوئیٹر اور فیس بک پر شیفٹ ہو گئے ۔۔۔ٹوئیٹر  تب نیا نیا استعمال میں ایا تھا ۔۔۔

    اور ن لیگ والے  بے چارے ٹوئیٹر  اور فیس بک کی پاور سے ناواقف  تھے  جس کی وجہ سے ان کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں منہ کی کھانی پڑی ۔۔۔

    عمران کو ٹوئیٹر  اور فیس بک کا وزیراعظم کا طعنہ دے کر سمجھتے تھے کہ انہوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔۔۔اب پچھتا رہے ہیں ۔۔۔لیکن اب پچھتاوت کیا ہوا جب چڑیا چک گئی گھیت ۔۔۔ اس کے بعد ملحد  اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ہونا شروع ہو گئیں اور وہاں بھی بے انصافی برتی گئی اور ملحدوں کو کھلی چھوٹ تھی لیکن اسلام دوست بلاگرز پر پابندیاں لگا دی جاتی تھیں ۔۔۔۔

    کہانی مختصر ۔۔ ۔لیکن جب پی کے پولیٹکس ڈاٹ کام انتقال کر گئی – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔تو وہاں کے  کچھ بڑے لکھاری شروع میں  پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے پر شفٹ ہو گئے۔۔۔

    وہاں کا اڈمین اپنے شوق سے مجبور چالیس چالیس دن غائب رہتا تھا ۔۔اورگھریلو اور اپنے  پیشے کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے فورم کو نئے فیچر میں شیفٹ کرے میں ناکام رہا ۔۔ ۔جس سےکی وجہ سے وہاں کے لکھاری اہستہ اہستہ وہاں سے چلے گئے ۔۔

    ساتھ ہی ساتھ ایک سازش کے تحد  فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے ایک فورم  بنایا گیا ۔۔۔

    جس کا بہت سے ممرز کو احساس بھی نہیں کہ ان کو دھمکیاں دے دے کر  ان سے بھیک مانگی جاتی ہے اور ساتھ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کی طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کرپی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر دی جاتی ہے ۔۔ ۔

    لیکن چند اسلام دوست بلاگرز کی وجہ جس میں حسین فاروقی صاحب سر فحرست ہیں وہ فورم چلتا رہا  اور انشاللہ چلتا رہے گا ۔۔۔

    کیونکہ اس پر ہزاروں ڈلرز کا خرچہ نہیں ہوتا بلکہ صرف چند یورہ کا خرچہ ہوتا ہے اور وہاں کاا ڈمین  کی نیت صاف ہے ۔۔

    وہ نہ تو کسی سازش کے تحد  فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے اپنا فورم  بناتا ہے ۔۔۔جس کے بارے میں بلیک شیب صاحب نے یہاں  ایک سخت تحریر لکھی تھی ۔۔

    اور نہ ہی ممرز  کو دھمکیاں دے دے کر  ان سے بھیک مانگتا ہے اور نہ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کو چھوڑ کر کہیں اور طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کردوسرے فورم کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر تا ہے ۔۔۔

    اب اتے ہیں دانشگردی میں شرکت کے اسباب کی طرف۔۔۔چونکہ اس فورم  کابارے میں مجاہد بھائی  (ممکن ہے یہ بھی یہاں کے اڈمین کی بے شمار فیک ائی ڈی میں سے ایک ائی ڈی ہو)نے خبر دی اس لیے  یہاں ملحدوں  کو چھترول کرنے کی نیت سے لکھنا شروع کیا ۔۔۔

    لیکن باوا جی کے منع کرنے پر ایسے کرنے سے روک گیا ۔۔۔ہو سکتا ہے باوا جی اڈمین سے دوستی کی وجہ سے یہاں بد مزگی پیدا نہیں کرنا چاہتے ہوں اس لیے انہوں نے منع کر دیا ۔۔۔ ۔  

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    I visit to see the latest issues grappling the mind of village officers.

    Also to learn from informed and intelligent bloggers.

    And the biggest reason is to stress test my point of view on issues, somewhat like in peer review system.

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    ساراں گلاں دی ۔۔اک۔۔۔ہو۔گل ۔نواب ٹئوب ویل ۔نواب ٹیوب ویل ۔۔۔۔۔

    بناکر فقیروں کا ہم بھس غالب۔۔۔

    تماشا اے اہل   ۔۔قلم ۔۔دیکھتے ہیں ۔۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    مجھے ابھی تک یہ نہی پتا چلا کے میں یہاں آتا کیوں ہو ، سوچتے سوچتے بالوں میں چاندی اتر آئی ہے
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10

    اپنی کوشش ہے ٹینشن سے کوسوں دور رہنے کی

    اس فورم پر آنے سے ٹینشن اگر کم نہ بھی ہو تو زیادہ نہیں ہوتی

    باقی کچھ دوستوں کا حال احوال پتہ چل جاتا ہے

    کچھ حالات حاضرہ کا بھی پتہ چل جاتا ہے

    کچھ دوست کھڑکی سے جھانکتے بھی نظر آ جاتے ہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    میری ضرورت مجھے کھینچ لاتی ہے
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    بھا ئی جان میں ایک آوارہ ٹائپ ۔۔۔ ویلا ۔۔۔۔۔ ہوں ۔۔۔۔۔  اندر کی سوچوں خیا لات   کو با ھرنکا لنے یہاں آجاتا ہوں ۔۔۔۔

    دوسرے میرا ایک زاتی پرابلم بھی جس کی وجہ سے آ جا تا ہوں ۔۔۔۔

    بوریا  بسترا با ند ھ کر بیٹھا ہوں ۔۔۔ کرونا نے روک رکھا ہے ۔۔۔۔۔ جیسے ہی کرونا ھٹتا ہے  ۔۔۔۔ پا کستان کی فلا ئٹ کا ارادہ  و منصوبہ ہے ۔۔۔

    پھر ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ زاتی پرابلم حل ہوجائے  میں پا کستان میں بس ہی  جاؤں ۔۔۔۔ اور فورم سے دفعہ ہو جا ؤں ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ نہ ڈ ھولا ہوسی تے نہ رولا ہوسی ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    میں تو عاطف بھائی کی دعوت پر اسوقت اس فورم پر آگیا تھا جب یہاں دانش گردی کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ یہ نام تو غالبا دو تین ماہ بعد اس فورم کو دیا گیا تھا۔ اس فورم کو دانش گردی کا نام دے کر اس کی دیوار پر کالی ہانڈی میری آپا نادان جی نے رکھی تھی تاکہ اسے کسی کی نظر بد نہ لگے

    یہاں آنے سے پہلے عاطف بھائی کو یہ بتا دیا تھا کہ ہم وہ مہمان ہیں جو میزبان کے دعوت دینے سے آتے ضرور ہیں لیکن میزبان کی مرضی سے جاتے نہیں ہیں

    سچ تو یہ ہے کہ ایک بار میزبان کی دعوت پر آ کر واپس جانے والا لفظ اپنی ڈکشنری سے ہی نکال دیتے ہیں. ہم میزبان کے گھر کو اپنا ہی گھر سمجھتے ہیں بیشک میزبان اسے اپنا گھر سمجھنا چھوڑ دے. حتی کہ ہم اسے اپنا ہی گھر سمجھے ہوئے اپنے سب مہمانوں کو بھی یہیں بلا لیتے ہیں. ہم جیسے مہمانوں کو دعوت دیکر میزبان کو مہمانوں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے مہمانوں کی بھی مہمان نوازی کا بھی شرف حاصل کرنا پڑتا ہے

    ہم کسی کے گھر مہمان چلے جائیں تو میزبان ہمارے مہمانوں کی آمد و رفت دیکھکر غصے سے گھر کی چابیاں ہمارے پاوں میں پھینک کر خود اپنا گھر چھوڑ کر چل دیتا ہے

    عاطف بھائی کی ہمت ہے جو ہمیں برداشت کئے جا رہے ہیں اور ابھی تک ان کی نوبت چابیاں پاوں میں پھینک کر گھر چھوڑ کر جانے تک نہیں آئی ہے

    :lol: :hilar:

    Atif Qazi

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    جیسے کے بہت سے دوستوں نے کہا ہے کہ صاف ستھرا فورم ہونے کی کشش انہیں یہاں کھینچ لاتی ہے مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے – یہاں پر آ کر حالات حاضرہ کی بہت سی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کے بارے میں سرے سے علم ہی نہیں ہوتا اور اگر کچھ سمجھ نہ آ رہا ہو کہ کیا چل رہا ہے تو دوست فورا اشو کو سمجھا بھی دیتے ہیں – کچھ عرصہ غیر حاضری رہے تو واپسی پر لوگ خیریت بھی پوچھتے ہیں جیسے عام زندگی میں دوست کہتے ہیں ” کیسے ہو بھائی اتنے دن کہاں رہے ” غیر حاضری لمبی ہو جائے تو پکارنا بھی شروع ہو جاتے ہیں – اور اگر اس سے بھی لمبی ہو جائے تو ایک دوسرے سے اس کا اتا پتا فون نمبر لے کر خیریت پوچھتے ہیں اور واپسی کی دعوت دیتے ہیں – اتنی اپنائیت اور اتنا پیار اور کہاں ملتا ہے – ایک بڑے فورم پر ٹریفک اتنی ہوتی ہے کہ پہاڑی علاقے میں تیز بہتے دریا کی طرح مگر اس فورم میں سمندر کا سا سکوت اور گہرائی ہے – شاید یہ فورم دوسرے بڑے فورم سے ہی مخاطب ہو :
    کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
    جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی خاموش ہے
    جیسے بڑے شور زدہ شہر سے آدمی پرفضا ٹھہری ہوئی جگہ آ جائے – جہاں زندگی کے چلنے کی رفتار اتنی سست ہو کہ خود زندگی کو بھی سانس لینے کی فرصت مل رہی ہو –
    بہت بار سوچا اس فورم پر آنا کم کیا جائے اور زیادہ وقت اپنی فیملی اور پروفیشن کو دیا جائے مگر
    چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15

    جان کی امان پاوں تو میں بھی کچھ عرض کروں۔۔

    یہ فورم پی کے پولٹکس ڈاٹ کم کی کاپی ہے ۔۔۔یہاں کےاسی فی صد بلگرز پہلےپی کے پولٹکس ڈاٹ کم پر لکھتے تھے ۔۔۔

    دو ہزار تیرا کے انتخابات سے پہلے پی کے پولٹکس ڈاٹ کم میرے خیال میں سب سے اباد فورم تھا اور ہر طبقہ فکر کے بلاگر وہاں اپنی اپنی رائے لکھتے تھے ۔۔

    پیپلزپارٹی والے ۔۔۔ن لیگ والے اور پی ٹی ائی والے ایک طرف اور دوسری طرف ملحد اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ۔۔۔

    پھردو ہزار تیرا کے انتخابات سے کچھ عرصے پہلے احسان اقبال صاحب ۔۔جوپی کے پولٹکس ڈاٹ کم کے سپرٹر تھے ۔۔کو دھندلی کی سوجی ۔۔۔

    اور پی ٹی ائی کے بلاگرز جس میں سونامہ۔۔اناس یونس ۔۔ثاقب تسنیم ۔۔۔اکسیرو۔۔ اصف اور بے شمار لکھاری شامل ہیں جن کا نام اب یاد نہیں ا رہا ۔۔۔ کو بین کر دیا گیا ۔۔۔۔

    جیسے ن لیگ نے عام اتخابات میں دھندلی کی ویسے ہی پی کے پولٹکس ڈاٹ کم بھی دھندلی کی گئی۔۔

    اس سے یہ ہوا کہ پی ٹی ائی کے اکثر بلاگر ٹوئیٹر اور فیس بک پر شیفٹ ہو گئے ۔۔۔ٹوئیٹر تب نیا نیا استعمال میں ایا تھا ۔۔۔

    اور ن لیگ والے بے چارے ٹوئیٹر اور فیس بک کی پاور سے ناواقف تھے جس کی وجہ سے ان کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں منہ کی کھانی پڑی ۔۔۔

    عمران کو ٹوئیٹر اور فیس بک کا وزیراعظم کا طعنہ دے کر سمجھتے تھے کہ انہوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔۔۔اب پچھتا رہے ہیں ۔۔۔لیکن اب پچھتاوت کیا ہوا جب چڑیا چک گئی گھیت ۔۔۔ اس کے بعد ملحد اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ہونا شروع ہو گئیں اور وہاں بھی بے انصافی برتی گئی اور ملحدوں کو کھلی چھوٹ تھی لیکن اسلام دوست بلاگرز پر پابندیاں لگا دی جاتی تھیں ۔۔۔۔

    کہانی مختصر ۔۔ ۔لیکن جب پی کے پولیٹکس ڈاٹ کام انتقال کر گئی – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔تو وہاں کے کچھ بڑے لکھاری شروع میں پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے پر شفٹ ہو گئے۔۔۔

    وہاں کا اڈمین اپنے شوق سے مجبور چالیس چالیس دن غائب رہتا تھا ۔۔اورگھریلو اور اپنے پیشے کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے فورم کو نئے فیچر میں شیفٹ کرے میں ناکام رہا ۔۔ ۔جس سےکی وجہ سے وہاں کے لکھاری اہستہ اہستہ وہاں سے چلے گئے ۔۔

    ساتھ ہی ساتھ ایک سازش کے تحد فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے ایک فورم بنایا گیا ۔۔۔

    جس کا بہت سے ممرز کو احساس بھی نہیں کہ ان کو دھمکیاں دے دے کر ان سے بھیک مانگی جاتی ہے اور ساتھ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کی طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کرپی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر دی جاتی ہے ۔۔ ۔

    لیکن چند اس