Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    اسرائیلی انگلش نیوز پیپر کے ایڈیٹر نے یہ خبر دے کر تھرتھلی مچادی کہ ایک اسرائیلی جہاز تل ابیب سے اڑنے کے بعد اومان میں چند منٹ کیلئے اترا اور پھر اسلام آباد جاکر لینڈ ہوا، اس نے مزید بتایا کہ فلاییٹ ڈیٹیلز میں یہ درج کروانے کیلئے کہ جہاز اومان سے اسلام آباد کیلئے گیا ہے اومان میں لینڈ ہونا پڑا

    حسب توقع حکومتی طوطوں نے بونگیاں مارنی شروع کردیں حالانکہ سب جانتے ہیں اگر ایسا ہوا بھی تو فوج کی اجازت سے ہوا ہوگا اس میں ٹیں ٹیں پارٹی کا کیا دوش؟

    خیراتنی دیر میں یہ خبر دینے والے جنرلسٹ نے بھی کچھ تفصیل شئر کرنے کے بعد  چیپٹر بند کردیا کیونکہ اس کو بھی دباو کا سامنا کرنا پڑا ہوگا

    پھر بھی جاتے جاتے وہ کچھ ایسے کلیو دے گیا ہے کہ جن کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تھا، بلکہ اس نے کہا تھا کہ باقی کا کام شوق رکھنے والے خود کرسکتے ہیں

    مثلا یہ جہاز چالیس ہزار فٹ کی بلندی سے پاکستان پنہچ کربیس ہزار فٹ تک کیوں آگیا تھا؟

    ایڈیٹر حیرات نیوز کے مطابق ایسا صرف اس وقت ہوتا ہے جب کوی جہاز لینڈ کرنے کی پوزیشن میں آنا چاہتا ہو

    اس کا فلائیٹ ٹریک کیوں مٹآ دیا گیا اور یہ اسرائیلی جہاز پاکستان پر پرواز نہیں کرسکتا تھا تو پھر کیوں یہ پاکستان پر پرواز کرتا رہا؟

    ایسا اسی دن کیوں ہوا جب اسرائیلی وزیر اعظم پہلی بار کسی مسلمان ریاست (اومان) کا دورہ کرنے پنہچ رہے تھے؟

    ظاہر ہے کہ فوج کی ڈپلومیسی، خارجہ پالیسی کے مطابق ہی سول حکومت کو چلنا پڑتا ہے اس لئے سول حکومت کے وزیر خارجہ جو دراصل ایک کٹھ پتلی سے زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہوتے کی اتنی اخلاقی جرات کہاں کہ کچھ اختلاف کرسکیں؟

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    جہاز پاکستان میں ہی اترا تھا اور اسلام آباد میں ہی اترا تھا اب کنفرم ہوگیا ہے، اب حکومتی طوطے اس بارے میں کیا کہتے ہیں، شائد اب اسطرح کے بیانات سامنے آئیں گے

    جہاز اسرائیل کا نہیں تھا ، منجانب وڈا منہ

    جہاز فلاں ملک سے آتے ہوے تل ابیب اترا تھا تو ہمارا کیا قصور

    منجانب بناوٹی و ٹیڑھا منہ

    جہاز اترا تھا تو کیا ہوا، لوگ ہماری حکومت کو عزت دے رہے ہیں

    منجانب، پیارے خان

    :bigthumb:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    ان امور پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ھے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس کے کچھ لوگ ایران کے خلاف محاز کھولنے کیلئے پاکستان کی اعلی فوجی قیادت سے ملنے پاکستان آئے تھے اور اس میں کوئی سویلین کردار نہیں تھا تحریک انصاف والوں کو تو شاید خبر بھی نہ ھوئی ھو اسلئے فواد چوھدری نے پہلے ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔۔۔

    بہرحال قوم کو جہاد فی سبیل اللہ ،مودی کے یار،غزوہ ھند،اسرائیلی کی بربادی اور اقصی کی آزادی جیسے نعروں کے پیچھے لگا کر جزباتیت بیچتی یہ فوج دوبارہ کرائے پر جانے کو تیار ھے۔۔۔

    یاد رھے ماضی میں خطے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے پاکستان میں فوجی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جاتا رھا ھے۔۔۔۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    بہت سارے مشیران مفت و مشیران دفاع حکومتی فرنٹ کے دانشگردوں سے مودبانہ گزارش کرتا ہوں کہ جب کسی خبر کی تصدیق کرنی ہو کہ واقعی درست ہے تو مغربی میڈیا کی طرف دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں جھوٹی خبر واپس گلے پڑ جاتی ہے، اخلاقی قدریں ، قانون کے ساتھ مل کر اور بھی زیادہ مستحکم ہوجاتی ہیں، یہاں بہت زیادہ پروفیشنل ازم ہے، لوگ اپنے اپنے شعبے میں بہت محنت بھی کرتے ہیں ناکہ حکومتی اشتہاروں اور خیرات پر پلنے والے اخبار جو صرف حکومت کی خوشامد میں لکھ کر اپنی روٹی کماتے ہوں

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    جہاز پاکستان میں ہی اترا تھا اور اسلام آباد میں ہی اترا تھا اب کنفرم ہوگیا ہے، اب حکومتی طوطے اس بارے میں کیا کہتے ہیں، شائد اب اسطرح کے بیانات سامنے آئیں گے جہاز اسرائیل کا نہیں تھا ، منجانب وڈا منہ جہاز فلاں ملک سے آتے ہوے تل ابیب اترا تھا تو ہمارا کیا قصور منجانب بناوٹی و ٹیڑھا منہ جہاز اترا تھا تو کیا ہوا، لوگ ہماری حکومت کو عزت دے رہے ہیں منجانب، پیارے خان :bigthumb:

    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں موجود حکومت سے جواب طلبی کی اور کہا کہ حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے۔کیا ایک ‘اسرائیلی طیارہ واقعی پاکستان آیا تھا؟

    سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ’اسرائیلی طیارے‘ کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور کئی لوگ سوالات پوچھ رہے ہیں کہ اس طیارے کے مسافر کون تھے؟ یہ پاکستان کیا کرنے آیا تھا اور اس کا خطے کے سیاسی یا سٹریٹجک۔۔

    جس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال کو تو کرارا جواب دے دیا لیکن اسرائیلی طیارے کی خفیہ طور پرپاکستان آمد سے قبل واضح الفاظ میں نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق۔

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    don’t underestimate the powers of this…..  ;-)

    :bigsmile: :bigsmile:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں موجود حکومت سے جواب طلبی کی اور کہا کہ حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے۔کیا ایک ‘اسرائیلی طیارہ واقعی پاکستان آیا تھا؟ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ’اسرائیلی طیارے‘ کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور کئی لوگ سوالات پوچھ رہے ہیں کہ اس طیارے کے مسافر کون تھے؟ یہ پاکستان کیا کرنے آیا تھا اور اس کا خطے کے سیاسی یا سٹریٹجک۔۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال کو تو کرارا جواب دے دیا لیکن اسرائیلی طیارے کی خفیہ طور پرپاکستان آمد سے قبل واضح الفاظ میں نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق۔

    حکومت تودور کی بات ابھی شاہد بھای کو ذرا اٹھ لینے دیں، جب فواد چودھری لپیٹ لپیٹ کر تھک جاتا ہے تو شاہد بھای ڈیوٹی سنبھال لیتے ہیں، لگتا ہے دونوں نے شفٹیں لگای ہوی ہیں ایک دن کی اور دوسرا رات کی ڈیوٹی دیتا ہے

    شاہد بھای تو اسحاق ڈار کا عالمی ریکارڈ بھی توڑنے کے قریب پنہچ چکے ہیں

    :facepalm:

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi