Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بنديال كى سربراہى ميں 3 ركنى بينچ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عثمان ڈار کے وكيل نے دلائل میں کہا کہ خواجہ آصف وفاقى وزير ہوتے ہوئے غير ملكى كمپنى ميں ملازمت كرتے رہے، ان کا یہ اقدام مفادات كا اقدام ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ كيا مفادات كے ٹكراؤ سے نا اہلى ہو سكتى ہے، دنيا ميں مفادات كے ٹكراؤ پر بہت بحث ہوئى، امریکی صدر ٹرمپ كى بيٹى حكومتى معاملات ميں ذمہ دارياں سر انجام ديتى ہے اور ان کا داماد اپنا كام كرتا ہے لہذا  كيا مفادات كے ٹكراؤ پر نا اہلى ہونى چاہيے يا عوامى عہدے داروں كو وارننگ دى جائے۔

    وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ آرٹیکل 184 تھری کے مقدمہ میں شواہد کا بوجھ درخواست گزار کے کندھوں پر ہوتا ہے، ہر بھول یا غلطی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا اور جہاں حقائق تسلیم کر لیے جائیں تو پینلٹی نااہلی ہوسکتی ہے، قانون کے تحت اثاثوں کے ذرائع بتانا لازمی نہیں، اثاثہ وہی ہوگا جوتنخواہ سے بچت ہوگی۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ گیارہ بجے بتائیں گے کہ فیصلہ سنانا ہے یا محفوظ کرنا ہے، کسی نتیجے پر پہنچے تو فیصلہ سنا دیں گے اور اگر کسی نتیجے پر نہ پہنچے تو فیصلہ محفوظ کر لیں گے۔

    وقفہ کے بعد جب سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے فیصلہ میں خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا، اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    Express

    Express

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    جب عمران خان نے اسمبلی میں جاکر خواجہ آصف کی غیرموجودگی میں اس پر فقرے کسے تھے تو میری دل سے خواہش تھی کہ کاش خواجہ آصف اسمبلی میں واپس آ جائے اور پھر دیکھیں کہ عمران خان کتنا بہادر ہے
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    لگتا ہے اب سپریم کورٹ پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو نا اہل قرار دینے سے اپنے منہ پر لگنے والی کالک اتارنے کیلیے کوشاں ہے

    سپریم کورٹ کا پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو نا اہل قرار دینا وہ فیصلہ ہے جس کی سیاہی سپریم کورٹ کے منہ سے کبھی نہیں مٹ سکے گی

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    لگتا ہے اب سپریم کورٹ پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو نا اہل قرار دینے سے اپنے منہ پر لگنے والی کالک اتارنے کیلیے کوشاں ہے سپریم کورٹ کا پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو نا اہل قرار وہ فیصلہ ہے جس کی سیاہی سپریم کورٹ کے منہ سے کبھی نہیں مٹ سکے گی

    بیس سال یاد رکھے جانے والا فیصلہ بیس ماہ بھی نہیں چلا

    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    بارسا مبارک ہو

    barca

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    لگتا ہے اب سپریم کورٹ پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو نا اہل قرار دینے سے اپنے منہ پر لگنے والی کالک اتارنے کیلیے کوشاں ہے سپریم کورٹ کا پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو نا اہل قرار دینا وہ فیصلہ ہے جس کی سیاہی سپریم کورٹ کے منہ سے کبھی نہیں مٹ سکے گی

    شیخ رشید کو کلین چٹ دینے کے لیے خواجہ آصف کو اہل کیا گیا ہے

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    Good decision; you need to have very solid reasons to impose a live ban on someone. Political matters should be decided in political grounds and not in courts. Barca Bhai will you still vote for Firdos Ashique Awan?

    barca

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تاحیات نا اہلی سے بچنے پرشکرکرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجزاورگناہ گار پررحم اورکرم کیا ہے۔ رب العزت کا احسان اورمہربانیوں کا شمارہی نہیں، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ھے ۔۔ رب العزت کا احسا ن اور مھر بانیوں کا شمار ھی نھیں ۔۔ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ھوں ۔۔ الحمداللہ

    — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 1, 2018

    واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا ہے۔

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9
    شیخ رشید کو کلین چٹ دینے کے لیے خواجہ آصف کو اہل کیا گیا ہے

    شیخ رشید سے جہانگیر ترین کا فیصلہ زیادہ اہم ہے

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    Good decision; you need to have very solid reasons to impose a live ban on someone. Political matters should be decided in political grounds and not in courts. Barca Bhai will you still vote for Firdos Ashique Awan? barca

    میرا ووٹ فردوس آپا کا ہی ہے جو ترقیاتی کام کرواتا ہے ووٹ اس کا ہی بنتا ہے

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    بارسا مبارک ہو barca

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi