Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 75 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    خصوصی عدالت نے سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آئین شکنی کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    خصوصی عدالت نے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی۔

    جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر علی ضیاء باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور حکومت کی طرف سے پرویز مشرف کیخلاف فرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کی۔

    حکومت نے سنگین غداری کیس میں مزید افراد کو ملزم بنانے کی درخواست کرتے ہوئے شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو ملزم بنانے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ تمام ملزمان کا ٹرائل ایک ساتھ ہونا ضروری ہے، پرویز مشرف کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی ملزم بنانا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ پرویز مشرف کی شریک ملزمان کی درخواست پر سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی، ترمیم شدہ چارج شیٹ دینے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کیا حکومت پرویز مشرف کا ٹرائل تاخیر کا شکار کرنا چاہتی ہے؟، آپ نے مزید کسی کو ملزم بنانا ہے تو نیا مقدمہ دائر کر دیں، آج مقدمہ حتمی دلائل کیلئے مقرر تھا تو نئی درخواستیں آ گئیں، ساڑھے تین سال بعد ایسی درخواست آنے کا مطلب ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، تین افراد کو ملزم بنایا تو حکومت سابق کابینہ اور کور کمانڈرز کو بھی ملزم بنانے کی درخواست لے آئے گی۔

    جسٹس نذر اکبر نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ کا مقصد صرف آج کا دن گزارنا تھا، استغاثہ کو یہ بھی علم نہیں کہ عدالت میں درخواست کیسے دائر کی جاتی ہے۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے استغاثہ سے کہا کہ اپنے حتمی دلائل شروع کرے لیکن پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت حکومت کو درخواستیں دائر کرنے کا وقت دے۔

    جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ آپ حتمی دلائل نہیں دے سکتے تو روسٹرم سے ہٹ جائیں۔ خصوصی عدالت کے ججز نے کہا کہ یہ عدالت صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے پابند نہیں ہیں۔

    مشر ف کے وکیل رضا بشیر نے دلائل میں کہا کہ دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے، پرویز مشرف کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا ضروری ہے۔

    جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ پرویز مشرف چھ مرتبہ 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کا موقع ضائع کر چکے، اس لیے سپریم کورٹ 342 کے بیان کا حق ختم کر چکی ہے، کیس میں استغاثہ اور مشرف کے وکیل دونوں ہی ملزم کا دفاع کر رہے ہیں۔

    عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی اور تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹہ میں سنایا جائے گا۔ تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    یہ مشرف کی کامیابی ہے ایک سیدھے سادھے کیس کو اتنا عرصہ لٹکائے رکھا ، مشرف کو پھانسی تو شائد ہی دی جاسکے لیکن اس کی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    کیا مشرف وطن واپس آئے بغیر سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے؟
    کیا مشرف ہائی کورٹ میں اپیل کرسکتا ہے یا اسے سپریم کورٹ میں ہی اپیل دائر کرنا ہوگی کیونکہ سپیشل کورٹ ہائی کورٹ کے ماتحت نہیں ہے؟؟

    :thinking:

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    کیا حکومت پھانسی کے سزا یافتہ اور آئین توڑنے کے مجرم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائے گی؟؟
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6

    کیا اب بھی اس کے نام کے ساتھ سابق جنرل یا صدر لکھا جاتا رہے گا اور اسے جو مراعات ریٹائرمنٹ پر ملی تھیں واپس لی جائیں گی؟؟

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #7
    کیا مشرف اتنا بہادر ہے کہ سزا سن کر نواز شریف کی طرح واپس آجائے ؟؟
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    کیا مشرف وطن واپس آئے بغیر سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے؟ کیا مشرف ہائی کورٹ میں اپیل کرسکتا ہے یا اسے سپریم کورٹ میں ہی اپیل دائر کرنا ہوگی کیونکہ سپیشل کورٹ ہائی کورٹ کے ماتحت نہیں ہے؟؟ :thinking:

    جنرل پرویز مشرف کو تو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، فوجیوں کی بوٹ چاٹ حکومت خود اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دے گی اور فوجی کسی بوٹ چاٹ جج / ججز کے سامنے کیس لگوا کر فیصلہ کالعدم کروا لے گی

    ابھی اس ملک میں وہ عدالتیں نہیں بنی ہیں جو ملک توڑنے والے اور آئین توڑنے والے کسی فوجی کے گلے میں پھندا ڈال کر الٹا لٹکا سکیں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9
    جنرل پرویز مشرف کو تو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، فوجیوں کی بوٹ چاٹ حکومت خود اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دے گی اور فوجی کسی بوٹ چاٹ جج / ججز کے سامنے کیس لگوا کر فیصلہ کالعدم کروا لے گی ابھی اس ملک میں وہ عدالتیں نہیں بنی ہیں جو ملک توڑنے والے اور آئین توڑنے والے کسی فوجی کے گلے میں پھندا ڈال کر الٹا لٹکا سکیں

    فیصلے میں لکھا ہے کہ اس عدالت پر ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہوتا صرف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں

    پھانسی تو شائد نواز لیگ بھی نہ دے سکتی

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    فیصلے میں لکھا ہے کہ اس عدالت پر ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہوتا صرف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں پھانسی تو شائد نواز لیگ بھی نہ دے سکتی

    پھانسی عدالتوں نے دینی ہوتی ہے اور حکومت نے اس پر عمل کرنا ہوتا ہے

    نواز شریف عدالتی فیصلے پر مذہبی انتہا پسندوں کو جوتے کی نوک پر لکھ کر ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکانے کی جرات کر سکتا ہے تو جنرل پرویز مشرف کو بھی لٹکا دیتا لیکن ان عدالتوں کی اتنی اوقات نہیں ہے جو ایک فوجی کو لٹکانے کا حتمی فیصلہ دے سکیں

    Gulab Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #11
    ہمارے کپتان کی دور اندیشی کو سلام

    https://twitter.com/sajtvonline/status/1206894641666236416

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    On one hand there is 90 percent chance of Marshal Law

    On other this very verdict makes 10 percent heavier than 90 percent.

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    شیدا ٹلی کہہ رہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ فوج کے خلاف کس لب ولہجے میں بات کی جارہی ہے

    اس سے کوئی یہ پوچھے “ایک ریٹائرڈ فرد “کے لیئے آصف غفور کو بولنے کی ضرورت کیا تھی

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    کیا مشرف اتنا بہادر ہے کہ سزا سن کر نواز شریف کی طرح واپس آجائے ؟؟

    عدالتی پیشی کے عین موقع پر انہیں کمر درد شروع ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی کار رخ مجبورا موڑنا پڑا تھا

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17

    He ousted a democratically elected government of Nawaz Sharif. An act of treason and he should have been found guilty many years ago. I hope the death penalty is carried out to be lesson for any future adventurous Military men.

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    اس سے فوج کا مورال نیچے چلا گیا تو اور پیچھے سے انڈیا نے حملہ کر دیا تو پھر نہ کہنا ، فوج ابھی سپریم کمانڈر کا فیصلہ نہی کر پا رہی اور اگر کسی وردی والے کو پھانسی ہو گئی تو شاوا بھئی شاوا

    :tape: :tape: :tape:

    He ousted a democratically elected government of Nawaz Sharif. An act of treason and he should have been found guilty many years ago. I hope the death penalty is carried out to be lesson for any future adventurous Military men.
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    اس سے فوج کا مورال نیچے چلا گیا تو اور پیچھے سے انڈیا نے حملہ کر دیا تو پھر نہ کہنا ، فوج ابھی سپریم کمانڈر کا فیصلہ نہی کر پا رہی اور اگر کسی وردی والے کو پھانسی ہو گئی تو شاوا بھئی شاوا :tape: :tape: :tape:

    Don’t worry about India. Altaf Bhai has made a clever move and as soon as Modi is trapped, all will be well.

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    برطانوی حکومت الطاف حسین کو انڈیا بھیجنے کو تیار نہی ہے

    Don’t worry about India. Altaf Bhai has made a clever move and as soon as Modi is trapped, all will be well.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 75 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi