Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    ڈی پی او پاکپتن تبدیلی کیس؛ خاور مانیکا فوری طورپرطلب

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈی پی او رضوان گوندل کی تبدیلی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے، پانچ دن سے قوم اس کے پیچھے ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک بات بار بار کہہ رہا ہوں کہ پولیس کو آزاد وخودمختار ہونا چاہیے، ہم پولیس کو سیاسی دباوٴ سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن پولیس سیاسی دباوٴ سے نکلنے کی کوششوں کو خراب کر رہی ہے۔ آپ آزاد ادارہ نہیں بننا چاہتے، کس کے لیے رضوان گوندل کا تبادلہ ہوا، اگر آپ نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر رضوان گوندل کا تبادلہ کیا ہے تویہ غیر قانونی ٹرانسفر ہے، تبادلے کا حکم رات کے ایک بجے جاری کیا گیا، رات کے ایک بجے تبادلہ کا حکم جاری کرنے کی کیا ضرورت پڑگئی تھی، کیا اس رات صبح نہیں ہونا تھی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں کبھی کسی سیاستدان کے کہنے پر کام نہیں کرتا، 31 سال سے پولیس میں ایمانداری سے خدمات سرانجام دیں، میں نے اس سے پہلے چار مرتبہ فورسز کو کمانڈ کیا ہے، میں قسم کھا سکتا ہوں، سیاسی دباوٴ میں نہیں تھا، کسی نے مجھے ڈی پی او کے تبادلے کے لیے نہیں کہا، ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ انتظامی حکم تھا، ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، ڈی پی او مجھ سے پوچھے بغیر وزیراعلیٰ کے پاس گئے۔

    چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو ہدایات نہ دیں، آپ کی طرف سے بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلا کر آپ کا تبادلہ کرواتے ہیں، غلط بیانی سے کام لیں گے تو آئی جی پنجاب کے طور پر واپس نہیں جائیں گے۔

    چیف جسٹس کے استفسار پر رضوان گوندل نے عدالت کو بتایا کہ احسن جمیل گجر سے بطور ڈی پی او ڈیرے پر جانے سے انکار کیا، خاور مانیکا کے ڈیرے سے کال آئی کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو پیغام بھیجا گیا لیکن آپ نے عمل نہیں کیا،جن لوگوں نے خاتون کو روکا انہیں اٹھا لیں گے، وزیراعلیٰ کے پی ایس حیدرنے 24 اگست کو مجھے اور آرپی او بلایا، وزیراعلیٰ نے رات 10 بجے بلایا تھا، وزیر اعلیٰ آفس گئے تو چارپانچ منٹ بعد وزیر اعلی خود آئے، میں نے ان کو تفصیل بتائی۔

    رضوان گوندل کے بیان پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے تبادلے کی ہدایات وزیراعلیٰ نے دیں، وزیر اعلیٰ کس قانون کے تحت تبادلہ کا کہہ سکتا ہے؟ جس پر رضوان گوندل نے کہا کہ پی ایس او کے مطابق تبادلے کا حکم وزیراعلیٰ نے دیا۔

    آر پی او ساہیوال نے بتایا کہ خاور مانیکا کو ناکے پرروکا لیکن وہ نہیں رکے، خاور مانیکا نے پولیس والوں کو برا بھلا کہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  کڑیاں مل رہی ہیں کہ سی ایم کے کہنے پرتبادلہ کیا گیا، چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب پر 62 ون ایف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کس کس پر لاگو ہوسکتا ہے؟ مخدوم صاحب سے معاونت لیں گے کہ  62 (1) ایف وزیر اعلیٰ پر لگتا ہے یا نہیں، ممکن ہے اور کسی وزیر اعلیٰ کے کام آجائے۔

    چیف جسٹس نے حکم دیا کہ خاور مانیکا اور جمیل  گجر کہاں ہیں، دونوں کو آج شام چار بجے سے قبل ہر صورت بلائیں۔

    Express

    Update

    پاکپتن کے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے پر لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے خاور مانیکا اور احسن جمیل گجر اور آئی ایس آئی کے کرنل طارق فیصل کو پیر ۳ ستمبر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق اس سے قبل عدالت نے متعلقہ افراد کو آج تین بجے سے پہلے حاضر ہونے کیلئے کہا تھا لیکن مختلف وجوہ کی بنا پر پیش نہ ہو سکے ۔

    عدالت نے وزیراعلی کے پرسنل سیکرٹری حیدر اور چیف سیکورٹی افسر عمر کو بھی پیش ہو کر مؤقف دینے کی ہدایت کی ہے ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    کیا چ جسٹس اتنا بڑا چ ہے کہ اسے یہ نہیں پتہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کس کے کہنے پر یہ سب کر رہا تھا؟

    ایک ڈمی وزیر اعلی کو نا اہل کرنے سے کیا ہوگا؟

    لوگوں کو اپنی طرح پھدو سمجھ رکھا ہے جو اس طرح کے ڈراموں سے بہل جائیں گے اور چ جسٹس کیلیے تالیاں بجائیں گے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    http://e.dunya.com.pk/news/2018/August/2018-08-31/LHR/detail_img/x4138166_62081938.jpg.pagespeed.ic.NxSqMvV4iL.jpg
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    کیا چ جسٹس اتنا بڑا چ ہے کہ اسے یہ نہیں پتہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کس کے کہنے پر یہ سب کر رہا تھا؟ ایک ڈمی وزیر اعلی کو نا اہل کرنے سے کیا ہوگا؟ لوگوں کو اپنی طرح پھدو سمجھ رکھا ہے جو اس طرح کے ڈراموں سے بہل جائیں گے اور چ جسٹس کیلیے تالیاں بجائیں گے

    میرے خیال میں یہ پھندا سابق وزیر اعلی پنجاب کیلئے تیار کیا جا رہا ہے چیف نے کہا ہے ہوسکتا ہے

    اور کسی وزیر اعلیٰ کے کام آجائے۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    http://e.dunya.com.pk/news/2018/August/2018-08-31/LHR/detail_img/x4138166_62081938.jpg.pagespeed.ic.NxSqMvV4iL.jpg

    کافی معلوماتی کالم ہے

    میں رؤف کلاسرا کو زیادہ پسند نہیں کرتا ہوں لیکن اسکی انویسٹیگیشن رپورٹ اکثر ٹھیک ہوتی ہیں

    اسکی عمران خان کی بہنوں کی دوبئی میں اربوں کی پراپرٹیز کا اعتراف تو خود عمران خان کی بہن علیمہ خان کر چکی ہیں

    وزیر اعلی پنجاب کے بارے میں بھی اسکی انویسٹیگیشن درست ہے. عثمان بزدار کو پنکی پیرنی کی سفارش پر ہی وزیر اعلی بنایا گیا ہے. ممکن ہے عثمان بزدار خاور مانیکا اور پنکی پیرنی جی کا کوئی پرانا مرید بھی ہو

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    میرے خیال میں یہ پھندا سابق وزیر اعلی پنجاب کیلئے تیار کیا جا رہا ہے چیف نے کہا ہے ہوسکتا ہے اور کسی وزیر اعلیٰ کے کام آجائے۔

    شہباز شریف نا اہل ہو جائے تو اچھی بات ہے

    مسلم لیگ نون بوٹ چاٹنے والوں سے پاک ہو جائے گی

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    Pinki peerni ko sharam aani chahiyee
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    کافی معلوماتی کالم ہے میں رؤف کلاسرا کو زیادہ پسند نہیں کرتا ہوں لیکن اسکی انویسٹیگیشن رپورٹ اکثر ٹھیک ہوتی ہیں اسکی عمران خان کی بہنوں کی دوبئی میں اربوں کی پراپرٹیز کا اعتراف تو خود عمران خان کی بہن علیمہ خان کر چکی ہیں وزیر اعلی پنجاب کے بارے میں بھی اسکی انویسٹیگیشن درست ہے. عثمان بزدار کو پنکی پیرنی کی سفارش پر ہی وزیر اعلی بنایا گیا ہے. ممکن ہے عثمان بزدار خاور مانیکا اور پنکی پیرنی جی کا کوئی پرانا مرید بھی ہو

    وہ پاکپتن حاضری دینے بھی گیا تھا جبکہ اسی دن بابا بلھے شاہ کے عرس کا آخری دن تھا جسے کوئی وزیر اعلی مس نہیں کرسکتا ، تخت لاہور کا وزیر اعلی سب سے پہلے داتا صاحب حاضری دینے جاتا ہے اور پھر مزار اقبال یہ دونوں جگہیں چھوڑ کر پہلے اپنے سسرال گیا اور پھر عمران خان کے سسرال ، مجھے تو یہ رن مرید لگتا ہے

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    کچھ بھی نہیں ہونا گونگلو سے مٹی جھاڑی جائے گی

    اور زیادہ سے زیادہ ڈی پی او کو بحال کر دیا جائے گا

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    کچھ بھی نہیں ہونا گونگلو سے مٹی جھاڑی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ ڈی پی او کو بحال کر دیا جائے گا

    آپ جیسے لوگ ہی ارائیں چیف جسٹس کو مولا جٹ بنوا دیتے ہیں ، سنا ہے کہ اب موصوف گنڈے کے ساتھ ساتھ بیف روسٹ بھی کھانے لگے ہیں

    :thinking:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    اب آرمی چیف کو بھی چاہیے کہ اس کا کورٹ مارشل کروائیں ، عوام اپنے حقوق لے کررہیں گے ، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ورنہ قذافی اور صدام کی مثالیں یاد رکھیں جو انتہائی سخت ملٹری کنٹرول کے باوجود عوام کی بغاوت کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوے تھے ویسے بھی ان کا ہمسایہ انڈیا نہیں تھا ، ہمارے ملک میں تو ذرا سی بھی ان ریسٹ ہوئی تو انڈیا اور امریکہ دونوں اطراف سے حملہ کردیں گے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    کافی معلوماتی کالم ہے میں رؤف کلاسرا کو زیادہ پسند نہیں کرتا ہوں لیکن اسکی انویسٹیگیشن رپورٹ اکثر ٹھیک ہوتی ہیں اسکی عمران خان کی بہنوں کی دوبئی میں اربوں کی پراپرٹیز کا اعتراف تو خود عمران خان کی بہن علیمہ خان کر چکی ہیں وزیر اعلی پنجاب کے بارے میں بھی اسکی انویسٹیگیشن درست ہے. عثمان بزدار کو پنکی پیرنی کی سفارش پر ہی وزیر اعلی بنایا گیا ہے. ممکن ہے عثمان بزدار خاور مانیکا اور پنکی پیرنی جی کا کوئی پرانا مرید بھی ہو

    کلاسرا لفافہ صحافی نہیں ہے جب یہ شریفوں کے خلاف لکھتا تھا تو ان کی ناک بھی اونچی رہی ورنہ اس کو بلوا کر پوچھ لینے میں کیا حرج تھا کہ جہاں جہاں خرابی ہے نشاندھی کرو اور پھر ایک کمیٹی بنوا دیتے جس کا ہیڈ بنا کر اس کو پابند کردیتے کہ تم نے کلاسرا کو ہر روز رپورٹ دینی ہے مگر انہوں نے بھی اکڑ دکھائی اگر نہ دکھاتے تو حکومت اتنی بری نہیں کررہے تھے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #16
    پاکپتن کے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے پر لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے خاور مانیکا اور احسن جمیل گجر اور آئی ایس آئی کے کرنل طارق فیصل کو پیر ۳ ستمبر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق اس سے قبل عدالت نے متعلقہ افراد کو آج تین بجے سے پہلے حاضر ہونے کیلئے کہا تھا لیکن مختلف وجوہ کی بنا پر پیش نہ ہو سکے ۔

    عدالت نے وزیراعلی کے پرسنل سیکرٹری حیدر اور چیف سیکورٹی افسر عمر کو بھی پیش ہو کر مؤقف دینے کی ہدایت کی ہے ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    کلاسرا لفافہ صحافی نہیں ہے جب یہ شریفوں کے خلاف لکھتا تھا تو ان کی ناک بھی اونچی رہی ورنہ اس کو بلوا کر پوچھ لینے میں کیا حرج تھا کہ جہاں جہاں خرابی ہے نشاندھی کرو اور پھر ایک کمیٹی بنوا دیتے جس کا ہیڈ بنا کر اس کو پابند کردیتے کہ تم نے کلاسرا کو ہر روز رپورٹ دینی ہے مگر انہوں نے بھی اکڑ دکھائی اگر نہ دکھاتے تو حکومت اتنی بری نہیں کررہے تھے

    کلاسرا لفافہ صحافی ہی نہیں بلکہ بوٹ چاٹیا بھی ہے

    لفافہ ملنے میں دیر ہو جائے تو فورا آنکھیں ماتھے پر رکھ لیتا ہے

    اسکے کئی پلاٹس لینے اور اپنی بیوی کے نام پر استحقاق سے بڑا سرکاری گھر لینے کے سکینڈلز ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    لگتا ہے پنجاب کسی بہت بڑے مافیا کے قبضے میں آگیا ہے

    پنکی پیرنی جی کے کشف و کرامات کے پیچھے اصل میں خاکی وردی والے پیر ہیں

    آئی ایس آئی نے بنی گالہ ایم آئی فائیو کے قبضے سے چھڑا اس پر خود قبضہ کر لیا ہے

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    نہیں جناب یہ وہ فرح خان ہے جو شاہ رخ کی فلموں کی ڈریکشن دیتی ہے

    Lovelyday
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    It is a good suo moto as a stich in time saves nine. Awaiting the outcome. I hope it would not be like CJP resolving maritial issue in the night between Hamza Sharif and his ex wife.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi