Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 35 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    بجلی مہنگی، نئے ٹیکسوں کی تیاری، نیاوفاقی بجٹ آئے گا، 400 ارب کے اضافی ٹیکس، انکم ٹیکس استثنیٰ 8 لاکھ روپے،امپورٹ ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ، ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے پیش کردہ وفاقی بجٹ پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گزشتہ دور حکومت میں ٹیکس استثنیٰ کے معاملے بھی ترمیم لائے جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 12 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن والوں کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا تھا لیکن اب وفاقی حکومت اس حد کو کم کرکے 8 لاکھ تک کرے گی،نئے وفاقی بجٹ میں400ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائینگے، ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی جائیگی اور بجلی بھی مہنگی ہونیکاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے فنانس بل میں تجاویز پیش کرے گی جبکہ تمام درآمدی اشیاء پر ایک فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی تجویز دی جائے گی جس سے حکومت کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں اضافہ جبکہ پی ایس ڈی پی میں 400ارب روپے تک کمی کامنصوبہ ہے ،

    اس کیلئے نئی بجٹ تجاویز آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی جسکی منظوری کے بعد بجٹ تجاویز کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ اورمعاشی اہداف پر نظر ثانی کر کے نئے اہداف مقرر کیے جائیں گے ، اقتصادی شرح ترقی کا ہدف 6.2فیصد سے کم کر کے 5.5فیصد مقر رکیے جانے کا امکان ہے ، 1030ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں400 ارب روپے تک کمی کی جاسکتی ہے اورا س کو ساڑھے چھ سو ارب روپے تک لایا جاسکتا ہے جبکہ ساڑھے چار سو غیر منظورشدہ ترقیاتی سکیموں کو بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے جن کو رواں مالی سال پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا تھا ان میں زیادہ تر اسکیمیں این ایچ اےکی ہیں ، وزیر خزانہ اسد عمر نے منگل کو فنانس ایکٹ 2018میں ترمیم کا عندیہ دیا تھا ،ذرائع کے مطابق فنانس ایکٹ 2018میں دی گئیں ٹیکس مراعات کو واپس لیا جائیگاجبکہ غیر منقولہ اثاثوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا ،اس کے علاوہ سگریٹ سمیت دیگر مصنوعات پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کا بھی امکان ہے، پانچ ہزار سے زائد درآمدی اشیاء ( ٹیرف لائنز )پر ریگولیٹر ی ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز ہے ، منی بجٹ میں جاری کھاتوں کے خسارے اور بجٹ خسارے کے نئے اہداف مقرر کیے جائینگے کیونکہ رواں مالی سال کے پیش کر دہ اہداف سے جاری کھاتوں کا خسارہ اور بجٹ خسارہ بہت آگے جاچکا ہے ، جی ڈی پی ، افراط زر کے اہداف پر بھی نظر ثانی کر کے نئے اہداف مقررکیے جائینگے، اسی طرح ایف بی آر کے ریونیو ہدف کو بھی تبدیل کر کے حقیقت پسندانہ کیا جائیگا ، بجٹ خسارہ کا ہدف 4.9فیصد سے بڑھا کر 5.5فیصد مقر ر کیے جانے کا امکان ہے ،وزارت تجارت کےذرائع کے مطابق برآمدات میں اضافے کیلئے برآمدی پیکج بھی پیش کیا جاسکتا ہے جبکہ درآمدات میں کمی کیلئے درآمد ی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    Jang

    :17: :17:

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    جب دو ہفتے پہلے میں نے اپنے آفس میں یہ خبر بریک کی کہ تنخواہ پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تو تحریکی دوستوں کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے یوٹرن لیتا ہے اس پر بھی لےلے گا اب وہ باجماعت عمران خان کو کوس رہے ہیں

    حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے بعد زرعی ترقی کا ہدف کم کرلیا ہے، بلکہ ہر چیز کا ہدف کم کرلیا ہے، البتہ شرح مہنگائی اور بجٹ خسارے کا ہدف بڑھا لیا جائے گا ، دنیا بھر کے ماہرین اہداف کو ذرا زیادہ رکھتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آوٹ پٹ حاصل کیا جا سکے لیکن موجودہ حکومت کا زیادہ فوکس آپٹکس پر لگتا ہے، اہداف کو کم کرکے پھر بتایا جائے گا کہ ہم نے اہداف حاصل کرلئے

    Kaka
    Participant
    Offline
    • Member
    #3
    IK and his team is pretending to adopt simplicity in running govt affairs, which should generate saving in expense side of budget. Then why this mini budget and additional taxes on masses ??
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    IK and his team is pretending to adopt simplicity in running govt affairs, which should generate saving in expense side of budget. Then why this mini budget and additional taxes on masses ??

    کاکا جی خوش آمدید

    Kaka
    Participant
    Offline
    • Member
    #5
    کاکا جی خوش آمدید

    شکریہ محمد خفیظ صاحب

    Kaka
    Participant
    Offline
    • Member
    #6
    پاکستان کی عوام تو خان صاحب کے آنے کے بعد امیر ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے کہ خان صاحب اپنے اعلان کے مطابق باہر سے دو سو ارب ڈالر ملک میں لائیں گے سو ارب سے ملک کے تمام قرضے ختم ہونگے اور باقی رقم لوگوں میں تقسیم کر کے خوشحالی اور ترقی والے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے

    مگر آج جب، بجلی مہنگی، منی بجٹ، چار سو ارب کے نئے ٹیکس کی خبر سنی تو گویا پیرؤں تلے سے زمین نکل گئی۔ نئے پاکستان میں امیر ہو کر راحت اور آرام کی زندگی کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے.

    اے نئے پاکستان کے دوستوں کچھ تو بتاؤ کہ یہ کیا ہونے جا رہا ہے ؟؟

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    پاکستان کی عوام تو خان صاحب کے آنے کے بعد امیر ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے کہ خان صاحب اپنے اعلان کے مطابق باہر سے دو سو ارب ڈالر ملک میں لائیں گے سو ارب سے ملک کے تمام قرضے ختم ہونگے اور باقی رقم لوگوں میں تقسیم کر کے خوشحالی اور ترقی والے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے مگر آج جب، بجلی مہنگی، منی بجٹ، چار سو ارب کے نئے ٹیکس کی خبر سنی تو گویا پیرؤں تلے سے زمین نکل گئی۔ نئے پاکستان میں امیر ہو کر راحت اور آرام کی زندگی کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے. اے نئے پاکستان کے دوستوں کچھ تو بتاؤ کہ یہ کیا ہونے جا رہا ہے ؟؟

    کمال ہے اب نونی بتائیں گے انصافیوں کے خواب ٹوٹ گئے یا بچ گئے ، میرے خواب اپنی جگہ انٹیکٹ ہیں ، سو فیصد بہتری آئے گی لوگوں کے معیار زندگی میں، دوسروں کو تیس سال سے دیکھ رہے ہیں یہاں تیس دن نہیں ہوئے اور فیصلہ بھی سنا دیا ، صدقے

    Kaka
    Participant
    Offline
    • Member
    #8

    کمال ہے اب نونی بتائیں گے انصافیوں کے خواب ٹوٹ گئے یا بچ گئے ، میرے خواب اپنی جگہ انٹیکٹ ہیں ، سو فیصد بہتری آئے گی لوگوں کے معیار زندگی میں، دوسروں کو تیس سال سے دیکھ رہے ہیں یہاں تیس دن نہیں ہوئے اور فیصلہ بھی سنا دیا ، صدقے

    مگر مگر وہ سویس بنکوں کا دو سو ارب ڈالر 

    وہ نواز شریف کی کریپشن کے تین سو ارب روپے

    وہ پہلی تقریر میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا اعلان

    اگر یہ سب ہو جائے تو اس سے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند نہیں ہوگا؟

    بات آپ کی بھی ٹھیک ہے کہ ابھی تو تیس دن بھی نہیں ہوئے ، آپ چاہیں تو تین سال لے لیں مگر یہ ساری دولت پاکستان واپس ضرور لائیں۔ خدا کے لیے لوگوں کو ترقی اور خوشحالی کے جو بےمثال خواب خان صاحب نے دکھلائیں ہیں ان خوابوں کو اتنی جلدی مت توریں۔

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    شکریہ محمد خفیظ صاحب

    خوش آمدید بھائی جی

    کیسے آنا ہوا یہاں ؟

    گوشت تو سب ختم ہو چکا ہے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    میں جب بھی اس قسم کی خبریں پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں مجھے ایک کمینی سی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ دو تین سال اس حکومت کو لازمی اقتدار میں رہنا چاہیے تاکہ بزرگوں کی وہ نسل جس نے ان سے بہت امیدیں باندھ لی تھیں انہیں گذرے ہوئے ادوار جنت محسوس ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ نئی نسل کو بھی ایسی چُپ لگے گی کہ وہ مجبور کرنے پر بھی پی ٹی آئی کی حمائیت میں نہیں چہکے گی۔
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    شکریہ محمد خفیظ صاحب

    کاکا صاحب! فورم پر خوش آمدید۔

    آپ سے شائید پہلے تعارف نہیں ہے؟؟ اب آ گئے ہیں تو انشاللہ آپ کو ایسے پہچان لیں گے کہ آپ خود کو بھی نہیں پہچانتے ہوں گے :bigsmile: ۔

    جیک سپیرو نے تو ابتدا بھی کردی ہے کسوٹی کھیلنے کی۔

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    کمال ہے اب نونی بتائیں گے انصافیوں کے خواب ٹوٹ گئے یا بچ گئے ، میرے خواب اپنی جگہ انٹیکٹ ہیں ، سو فیصد بہتری آئے گی لوگوں کے معیار زندگی میں، دوسروں کو تیس سال سے دیکھ رہے ہیں یہاں تیس دن نہیں ہوئے اور فیصلہ بھی سنا دیا ، صدقے

    مگر مگر وہ سویس بنکوں کا دو سو ارب ڈالر وہ نواز شریف کی کریپشن کے تین سو ارب روپے وہ پہلی تقریر میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا اعلان اگر یہ سب ہو جائے تو اس سے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند نہیں ہوگا؟ بات آپ کی بھی ٹھیک ہے کہ ابھی تو تیس دن بھی نہیں ہوئے ، آپ چاہیں تو تین سال لے لیں مگر یہ ساری دولت پاکستان واپس ضرور لائیں۔ خدا کے لیے لوگوں کو ترقی اور خوشحالی کے جو بےمثال خواب خان صاحب نے دکھلائیں ہیں ان خوابوں کو اتنی جلدی مت توریں۔

    میرا وشواس کیجیے ، نہیں ٹوٹیں گے خواب لیکن بہت لوگوں کے دل ضرور ٹوٹیں گے جو دعائیں کر رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے ناکام ہونے کی

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    میں جب بھی اس قسم کی خبریں پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں مجھے ایک کمینی سی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ دو تین سال اس حکومت کو لازمی اقتدار میں رہنا چاہیے تاکہ بزرگوں کی وہ نسل جس نے ان سے بہت امیدیں باندھ لی تھیں انہیں گذرے ہوئے ادوار جنت محسوس ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ نئی نسل کو بھی ایسی چُپ لگے گی کہ وہ مجبور کرنے پر بھی پی ٹی آئی کی حمائیت میں نہیں چہکے گی۔

    الیکشن سے اگلے دن آپ نے فرمایا تھا کہ عمران خان جو کہہ رہا ہے وہ کر گیا تو جتنی شدت سے مخالفت کی ہے اس سے زیادہ شدت سے سپورٹ کروں گا اور اب آپ کو ہر منفی خبر پے کمینی کمینی خوشی محسوس ہو رہی ہے ، مینوں پہلے ای پتہ سی تواڈی نیت نہیں ٹھیک، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    میں جب بھی اس قسم کی خبریں پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں مجھے ایک کمینی سی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ دو تین سال اس حکومت کو لازمی اقتدار میں رہنا چاہیے تاکہ بزرگوں کی وہ نسل جس نے ان سے بہت امیدیں باندھ لی تھیں انہیں گذرے ہوئے ادوار جنت محسوس ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ نئی نسل کو بھی ایسی چُپ لگے گی کہ وہ مجبور کرنے پر بھی پی ٹی آئی کی حمائیت میں نہیں چہکے گی۔

    جیسے کے پی میں چپ لگی ہے ؟؟

    :hilar:

    آخر کب جاگیں گے آپ اپنے ان بھولے بھالے خوابوں سے

    :lol:

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
     ، سو فیصد بہتری آئے گی لوگوں کے معیار زندگی میں، دوسروں کو تیس سال سے دیکھ رہے ہیں یہاں تیس دن نہیں ہوئے

    شیخ چلی ۔۔۔۔ کے کچھ  لگتے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ خواب تو ۔۔۔۔ پا کستان بنانے والوں ۔۔۔۔ خواب کے پیچھے ھجرت کرنے والو ں ۔۔۔۔ ھجرت کروانے والوں ۔۔۔۔ کے پورے نہیں ہوئے ۔۔۔۔

    جا جاکے  منہ دھولے خواب کہیں سر سے نکل کر چھت پر ہی نہ پہنچ جائیں  ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16
    کمال ہے اب نونی بتائیں گے انصافیوں کے خواب ٹوٹ گئے یا بچ گئے ، میرے خواب اپنی جگہ انٹیکٹ ہیں ، سو فیصد بہتری آئے گی لوگوں کے معیار زندگی میں، دوسروں کو تیس سال سے دیکھ رہے ہیں یہاں تیس دن نہیں ہوئے اور فیصلہ بھی سنا دیا ، صدقے

    عامر بھائی خوش فہمی اچھی ہوتی ہے لیکن آپ یے بتائیں کے اگر ٹیکس بڑھتے ہیں تو خرچہ بڑھے گا ، آپ کے پاس مہینے کے پیسے کم ہو جائیں گے، اس صورتحال میں آپ خوشحال کیسے ہوں گے اور آپ کامعیار زندگی بلند کیسے ہو گا؟؟؟

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    الیکشن سے اگلے دن آپ نے فرمایا تھا کہ عمران خان جو کہہ رہا ہے وہ کر گیا تو جتنی شدت سے مخالفت کی ہے اس سے زیادہ شدت سے سپورٹ کروں گا اور اب آپ کو ہر منفی خبر پے کمینی کمینی خوشی محسوس ہو رہی ہے ، مینوں پہلے ای پتہ سی تواڈی نیت نہیں ٹھیک، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ٹیکس بڑھانے والی خبر کوئی ایسا اقدام ہے جس سے پاکستان میں ترقی ہو؟؟

    بھائی جی میں تو پہلے ہی اپنی انکم پر ڈھیر سارا ٹیکس دیتا ہوں اوپر سے اب 600 چیزوں کے ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے تو کیا اب مخالفت نہ کروں؟؟

    انیائے ہے مہاراج گھور انیائے

    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    خان صاحب اینڈ کمپنی نے حکومت تو سنبھال لی ہے لیکن  اتنی ڈھیر ساری بریفنگ وڈھے ادارے سے لے لے کر ادھ مونھوا ہو گئی ہے اب سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے .. تجارتی خسارہ برابر کرنے کے لئے لولی پاپ قسم  کے اقدامات کر کے یہ قوم یوتھ کو تو بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن کسی انویسٹر کو   کبھی اپنی طرف مائل نہیں کر سکتے ..جس ملک کا وزیر اعظم جھولی اٹھا  کر چندے مانگنا شروع کر دے وہاں بدلے میں اٹھنی چونی ہی جھولی میں پھینکی جاتی ہے کاروباری منصوبے کوئی نہیں لگاتا . پچھلے دنوں وڈھے ادارے نے صرف دو دن کی تنخواہ جو کہ  ایک ارب سے زائد بنتی ہے ڈیم فنڈ میں دے کر کم از کم اتنا تو بتا دیا کہ ماہانہ ١٨  ارب صرف ایک ادارہ تنخواہ کی مد میں وصول کر رہا ہے .. باقی  لاجسٹک اور ہتھیاروں کی مد میں سالانہ کتنا سرمایہ صرف ہوتا ہے یہ شامل کیا جائے تو آپ کو  پتا چل جائے گا کہ پرائم منسٹر ہاوس کے باورچیوں چوکیداروں کو نوکریوں سے فارغ کر کے کتنی بچت ہو سکتی ہے اور  صرف دفاعی بجٹ میں تھوڑی سی کٹوتی کر کے کتنا بیلنس بچایا جا سکتا ہے

    نواز شریف حکومت نے پانچ سالوں میں ٥٣٥ ملازمین کے ساتھ ٢ ارب سے ملک کے منتخب سربراہ کی حیثیت سے خرچ کیے لیکن کسی نے وڈھے ادارے کے سالانہ خرچے نہیں گنوائے کیوں کہ گندے تو سیاستدان ہوتے ہیں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ٹیکس بڑھانے والی خبر کوئی ایسا اقدام ہے جس سے پاکستان میں ترقی ہو؟؟ بھائی جی میں تو پہلے ہی اپنی انکم پر ڈھیر سارا ٹیکس دیتا ہوں اوپر سے اب 600 چیزوں کے ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے تو کیا اب مخالفت نہ کروں؟؟ انیائے ہے مہاراج گھور انیائے

    عاطف  بھائی ۔۔

    آگر حکومت وقت نے چئزوں پر ٹیکس لگایا ہے ۔۔تو اس کا آثر بھی عام عوام پر پڑنا ہے ۔۔۔۔۔سرکاری ملازمین کے تو وارے نیارے ہیں پہلے صرف لوگوں کے کپڑے اتارتے تھے اب ساتھ  کھال بھی اتارنے کا بہانہ مل گیا یے ۔۔۔۔۔

    :thinking:

    :bhangra: :bhangra:   :bhangra:   :bhangra:

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    ٹیکسوں پر یاد آیا خیر سے مبارک ہو ٹریفک سارجنٹس کو جن کی اوپر کی کمائی میں حکومت نے اضافہ کر دیا ہے

    ہیلمٹ نہ پہننے پر 200کی بجائے اب 1000کا چالان ہوا کرے گا

    مطلب اگر کوئی شہری گرمیوں کی دھوپ کی وجہ اور ساون بھادوں کے حبس کی وجہ سے بہ امر مجبوری ہیلمٹ نہیں پہنتا تھا اور ٹریفک اہلکار روک لیتا تھا تو مجھ جیسے جو چالان کروابھی لیتے تھے وہ بھی اب سارجنٹ سے مک مکا ہی میں عافیت سمجھیں گے اور سارجنٹ کو بھی معلوم ہے کہ 1000 کا چالان تو یہ کروائے گا نہیں تو وہ بھی دو تین سو سے کم میں نہیں مانے گا اور اس طرح اس کی یومیہ دیہاڑی میں اضافہ انقلابی حکومت کے احسن اقدامات کی مرہون منت ہے

    سوٹا لگا کے نعرہ لگاو تبدیلی آئی رے تبدیلی آئی رےےےے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 35 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi