Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے جنوری کی حتمی تاریخ دی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکومت کا بہت پہلے کام ختم ہوجائے گا۔
    نجی چینل ‘آج ٹی وی’ کے پروگرام ‘فیصلہ ہے آپ کا’ میں بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر استعفے دینا پڑے تو استعفے دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘یہ حکومت اور کتنی دیر چلتی ہے، مجھے یہ بھی یقین ہے کہ یہ آئینی حکومت اور نہ ہی منتخب حکومت ہے اور جتنا بھی سپورٹ کیا جائے گا رائیگاں ہوگا۔
    مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ادارے اپنے آپ کو سیاست میں شامل نہ کریں، ادارے بہت مقدس ہیں اور انہیں مقدس رہنا چاہیے۔
    ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیا پر طویل عرصے تک میرے نام پر پابندی کے بعد پہلی مرتبہ اس وقت نام منظر عام پر آیا جب میں اپنے والد اور پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل گئی اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا۔
    مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ وہ موقع تھا جب میڈیا مجبور ہوا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما سے مریم نواز کہے۔
    طویل عرصے تک خاموش رہنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال اور والد کی طبیعت خراب ہونے اور پھر ان کے بیرون ملک علاج کے لیے روانگی تک میں خوف میں مبتلا تھی کہ میرے کچھ کہنے سے کہیں والد پر کوئی سختی نہ آجائے۔
    انہوں نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب میرے والد کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور تب میں بھی خود کچھ دیر کے لیے خاموش رہی کیونکہ میری وجہ سے سابق وزیراعظم کی زندگی آزمائش میں آجاتی۔
    مریم نواز نے کہا کہ ‘ہمارا مقابلہ انتہائی کم ظرف لوگوں سے ہے جنہیں رشتوں کی پاسداری کا لحاظ نہیں ہے اور وہ صرف انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔
    پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا حکومت کی مجبوری بن گئی تھی تاہم اس میں کسی ڈیل کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف سے ہمدردی نہیں تھی بلکہ وہ جانتے تھے کہ اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو وہ حالات نہیں سنبھال سکیں گے۔
    مریم نواز نے کہا کہ ‘دراصل حکومت ممکنہ نتائج سے خوفزدہ ہوگئی تھی۔
    روانگی سے قبل نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیب کو جب نواز شریف کی طبی رپورٹ ملی تو انہیں تشویش ہوئی اور وہ زبردستی انہیں سروسز ہسپتال لے گئے، جہاں سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے ٹیسٹ لیے تو نتائج تشویشناک تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے اپنا ڈاکٹر بھیجا اور ساتھ ہی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی ہسپتال میں رک گئیں کیونکہ انہیں اندازہ تھا میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹرز جھوٹ نہیں بولتے، جو نواز شریف کو تکلیف تھی اور جو ان کے طبی نتائج تھے ڈاکٹرز نے وہ صورتحال پیش کردی۔
    انہوں نے کہا ملک میں نواز شریف کا علاج ممکن نہیں تھا اور لندن میں وہ روز صبح و شام ہسپتال گئے جبکہ ہم بھی ان کے ہمراہ ہوتے تھے، اس میں ہسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں تھی۔
    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اپنے علاج کے بعد واپس آئیں گے۔
    ایک سوال کے جواب میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ان کی کسی سے بھی کوئی خفیہ ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔
    انہوں نے بتایا کہ ‘یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن خفیہ ملاقاتیں نہ کرے اور اگر ملاقات ضروری ہے تو پارٹی کی قیادت کے علم میں ہو۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘خفیہ ملاقات پر پابندی ایک اصول کے تحت لگائی گئی ہے کیونکہ آپ پہلے سیاستدانوں کے ساتھ رابطے کرتے ہیں اور جب اصول کی بات ہو تو آپ ایک ذاتی ملاقات کا حوالہ دیتے ہیں اور معاملہ طول پکڑ جاتا ہے۔
    سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کروں گی کیونکہ گورنر سندھ نے اس پر خود ہی وضاحت کردی تھی۔
    مریم نواز نے کہا کہ ‘حتمی طور پر بات چیت عوام کے ساتھ ہوگی جو ہم کرنے جارہے ہیں۔
    عوام کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ اسٹیک ہولڈرز پاکستان کے نظام میں ہیں لیکن بات چیت میں انہیں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہونا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘ایسی بات چیت جب آپ کرتے ہیں تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا، پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ کیا ہورہا ہے اور کیا ہوتا ہے۔
    مسلم لیگ (ن) کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نہیں ہے، لوگ جان بوجھ کر اسے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ قرار دیتے ہیں جبکہ نواز شریف نے ہمیشہ کرداروں کے حوالے سے بات کی نہ کہ اداروں کے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو آئین کے دائرہ کار کے مطابق کام کرنا چاہیے، یہ تو بہت اچھا بیانیہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف نے تنقید برائے تنقید نہیں کہ بلکہ اپنے بیانیے میں اداروں کے نام لیے۔
    پاکستان میں کبھی انتخابات شفاف نہ ہونے اور صرف گزشتہ انتخابات پر مسلم لیگ کو اعتراض ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ‘اس طرح تو کبھی نہیں ہوا۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین کوئی تنازع نہیں ہے، شبہاز شریف اپنا مؤقف پیش کرتے ہیں لیکن جب بڑے بھائی کا فیصلہ آجائے تو پھر وہ دل سے تسلیم کرتے ہیں اور حکم مان کر چلتے ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ ‘جب انہوں نے دیکھا کہ شہباز شریف ان کی ہدایت کے مطابق نواز شریف کی مخالفت نہیں کر رہے تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈال دیا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1144109/

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    ایک بہترین اور جامع انٹرویو۔ حالانکہ انصافینز اور چیف سلیکٹرز اس وقت راکٹ بنے ہوئے ہیں لیکن مریم نواز نے ہر سوال کا بہت مکمل جواب دیا ہے۔ میرا اندازہ ہے آج سارے انصافینز یہی گانا گا رہے ہوں گے کہ “آج کی شام بڑی بوجھل ہے، آج کی رات بڑی قاتل ہے، آج کی رات کٹے گی کیسے وغیرہ۔
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    ایک بہترین اور جامع انٹرویو۔ حالانکہ انصافینز اور چیف سلیکٹرز اس وقت راکٹ بنے ہوئے ہیں لیکن مریم نواز نے ہر سوال کا بہت مکمل جواب دیا ہے۔ میرا اندازہ ہے آج سارے انصافینز یہی گانا گا رہے ہوں گے کہ “آج کی شام بڑی بوجھل ہے، آج کی رات بڑی قاتل ہے، آج کی رات کٹے گی کیسے وغیرہ۔

    چلو جنوری میں آپ کو یہ بھی سمجھ آ جائے گی کہ انصافی اس رات کونسا گانا سن رہے تھے

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    چلو جنوری میں آپ کو یہ بھی سمجھ آ جائے گی کہ انصافی اس رات کونسا گانا سن رہے تھے

    جنہیں سونے کے پنجروں میں غزا مل جائے چاندی گی

    اُنہیں پھر عمر بھی آزادیاں اچھی نہیں لگتیں

    جنوری کیا فروری میں بھی نیازی ہی سرنگوں ہوا اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوگا۔

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    Atif Qazi

    Yaar aaj Forum ki speed rooz ke muqable main kafi achi hai , aakhir chakkar kia hai

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    InshAllah Imran khan January se Pehle daffa daffan ho jai ga , Tehreek kamyab hogi aur Hakumat ka borya bistra gol hoga
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    جنوری تک عمران خان کا چلا جانا ایک ہوائی تیر ہے ، مجھے لگتا ہے جنوری سے پہلے مریم نواز دوبارہ جیل میں نہ ہو

    :serious:

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    اگر احتجاجوں جلسے جلوسوں سے حکومتیں بدلنے لگیں تو۔۔۔۔۔۔

    کونسا جمہوری استحکام اور کہاں کی جمہوریت؟؟؟ :)

    ۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    یہ سارا ہنگامہ سینیٹ کے الیکشن کیلیے ہے

    ہر بار سینیٹ کے الیکشن سے پہلے یہی فلم چلتی ہے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    InshAllah Imran khan January se Pehle daffa daffan ho jai ga , Tehreek kamyab hogi aur Hakumat ka borya bistra gol hoga

    :lol:

    عزیز من کاہے اتنے بھولے ہیں آپ ، عمران خان جنوری کے بعد بھی وزیر اعظم ہو گا ، چلیں دیکھتے ہیں اس بار کون بھولا ثابت ہوتا ہے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    یہ سارا ہنگامہ سینیٹ کے الیکشن کیلیے ہے ہر بار سینیٹ کے الیکشن سے پہلے یہی فلم چلتی ہے

    باوا جی آپ کو مریم باجی پے بھروسہ نہیں ، اے تے ماڑی گل اے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    باوا جی آپ کو مریم باجی پے بھروسہ نہیں ، اے تے ماڑی گل اے

    عامر بھیا

    میں سلیکٹڈ لوگوں کو دو نمبری سمجھتا ہوں

    :bigsmile: :lol: :hilar:

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    عامر بھیا میں سلیکٹڈ لوگوں کو دو نمبری سمجھتا ہوں :bigsmile: :lol: :hilar:

    لیکن مریم باجی تو ایک نمبر ہیں ، آپ کو ان پے بھی وشواس نہیں ، انیائے ہے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    لیکن مریم باجی تو ایک نمبر ہیں ، آپ کو ان پے بھی وشواس نہیں ، انیائے ہے

    مریم کی خود اعتمادی بتا رہی ہے سلیکٹر اسے فارغ کرنے کو تیار ہیں

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    مریم کی خود اعتمادی بتا رہی ہے سلیکٹر اسے فارغ کرنے کو تیار ہیں

    مریم کی خود اعتمادی نے نواز شریف کو وزیر اعظم بھی بنا دیا تھا اس الیکشن میں ………. روک سکتے ہو تو روک لو

    :lol:

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    :lol: عزیز من کاہے اتنے بھولے ہیں آپ ، عمران خان جنوری کے بعد بھی وزیر اعظم ہو گا ، چلیں دیکھتے ہیں اس بار کون بھولا ثابت ہوتا ہے

    waqt sab kuch bata de ga

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    مریم کی خود اعتمادی نے نواز شریف کو وزیر اعظم بھی بنا دیا تھا اس الیکشن میں ………. روک سکتے ہو تو روک لو :lol:

    الیکشن میں تو سارے خود اعتماد ہوتے ہیں اور ایسا ظاہر کرنا بھی چاہئیے ، جب نیازی ایک سیٹ جیتتا تھا تب بھی وہ سو سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید رکھتا تھا

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    الیکشن میں تو سارے خود اعتماد ہوتے ہیں اور ایسا ظاہر کرنا بھی چاہئیے ، جب نیازی ایک سیٹ جیتتا تھا تب بھی وہ سو سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید رکھتا تھا

    پس ثابت ہوا ایسی خود اعتمادی کو سیریس نہیں لینا چاہیے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    waqt sab kuch bata de ga

    عزیز من لذیذ من دو دفعہ تو وقت بتا چکا ہے ، فضل الرحمن کا دھرنا اور امریکی مارشل لاء ، ہن ہیٹرک ہونی اے

    :lol:

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    عزیز من لذیذ من دو دفعہ تو وقت بتا چکا ہے ، فضل الرحمن کا دھرنا اور امریکی مارشل لاء ، ہن ہیٹرک ہونی اے :lol:

    aap bare chalak hain :facepalm:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi