- This topic has 8 replies, 8 voices, and was last updated 4 years, 9 months ago by casanova.
-
AuthorPosts
-
3 Jul, 2019 at 7:16 pm #1
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس بادشاہ سے سفارش کروالیں، جہاں مرضی جائیں، جس کے گھٹنے دبائیں، این آر او نہیں دوں گا۔
راولپنڈی میں سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ان کی وزارت کو مبارک باد دی اور کہا کہ جس جنون سے آپ پاکستان ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں سارا پاکستان آپ کو دعا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے سب سے آسان سفر کا طریقہ ریلوے ہے جو سستا بھی ہے، سارے مہذب معاشروں میں ریلوے پر خاص زور دیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گاڑیاں نہیں جو لوگ طویل سفر نہیں کرسکتے ان کے لیے ریلوے کا سفر بہترین ہے اور مجھے ہر نئی ٹرین کے آغاز پر خوشی ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر احساس پروگرام کے تحت ایک ہزار کھوکھے دیے جائیں گے جس سے روزگار ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کا 36 ارب روپے کا خسارہ تھا جسے کم کرکے 32 ارب تک لایا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی دیانت داری سے کام کرتا تو بہتری آجاتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا ایک ایک ادارہ ریکارڈ خسارے کررہا تھا، پی آئی اے، ریلوے، بجلی و گیس کیا وجہ تھی کہ ایسا ہوا، شیخ رشید نے بالکل واضح کیا کہ اس کے پیچھے کرپشن تھی۔
عمران خان نے کہا کہ ملک وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ریلوے میں اربوں روپے کا منافع ہوتا ہے جبکہ یہاں خسارے میں چلتا ہے، وہاں بھی کرپشن تھی تو خسارے میں تھا۔
انہوں نےکہا کہ ہمارا ملک آج مشکل وقت میں ہے کیونکہ 10 سال میں ان دو حکومتوں نے 6 ہزار ارب سے پاکستان کا قرضہ 3 ہزار ارب تک لے کر گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شریف اور زرداری کے خاندان ان کے بچوں کے بچوں ارب پتی بن گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شور کرتے ہیں کہ انتقامی کارروائی کررہے ہیں، انتقامی کارروائی میرے خلاف ہوئی میں نے جب پاناما کی بات کی تو مجھ پر سپریم کورٹ میں 2 کیس کیے گئے، 32 ایف آئی آر کاٹیں اور 6 کیس الیکشن کمیشن میں کیے گئے کیونکہ میں کہہ رہا تھا کہ جواب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پر میں نے کوئی مقدمات نہیں کیے، یہ پرانے ہیں ، جب مجھ پر کیس ہوئے تو میں نے جواب دیے اور ثابت ہوا کہ میں صادق اور امین ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جتنا مرضی شور کرنا ہے کریں، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان سے جواب لوں گا، جو مرضی کرنا ہے کریں قوم سے وعدہ کرکے آیا تھا کوئی این آر او کی چھوٹ نہیں دوں گا، جس مرضی بادشاہ سے سفارش کروالیں، جس کے گھٹنے دبالیں، میں نے جواب لینا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے اس لیے جواب لینا ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ آج میری قوم کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سب کے پاس اربوں کی جائیداد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان ملک کو چوری کیا ہوا آدھا پیسہ واپس لے آئیں تو روپیہ اوپر چلا جائے گا، ڈالر نیچے آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان بننا شروع ہوگیا ہے، کبھی بھی اتنے بڑے بڑے ڈاکوؤں پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا ؤ، کبھی ایسے لوگوں کا احتساب نہیں ہوا تھا، جیلوں میں صرف غریب لوگ دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا سپریم کورٹ میں کیس تھا کہ وہ رمضان میں پبلک میں کھانا کھارہا تھا وہ 6 سال جیل میں رہا اور جیل ہی میں مرگیا۔
عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اربوں روپے کی چوری کرکے ملک سے پیسہ باہر لےکر گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ باہر سے کھانا آنا چاہیے، وی آئی پی جیل ہونی چاہیے، ایئر کنڈیشنر ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہاں تو ہمارے 80 فیصد عوام کے ساتھ ایئر کنڈیشنر نہیں ہے اور یہاں جیل میں اے سی اور ٹی وی بھی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ تو پیغام دیا جارہا ہے کہ ڈاکا ڈالنا ہے تو بڑا ڈالو صرف چھوٹے چوروں کو نقصان کا سامنا ہے، جیل میں بڑے ڈاکو اور چھوٹے ڈاکو کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عام آدمی کی زندگی بہتر کرنی ہے، عام آدمی پستا رہا ہے، تعلیم صرف امیر طبقے کے لیے ہیں ملک کا دیوالیہ غریب لوگوں نے نہیں ان تھوڑے سے لوگوں نے کیا جو آج بھاگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔3 Jul, 2019 at 10:01 pm #3یہ بھی پاکستان کی قسمت تھی کہ ایک فاترالعقل شخص حکومت کا سربراہ ہو۔ اب جب اس سے پوچھا جائے گا کہ کون منتیں کررہا ہے کون تمہارے لرزتے گھٹنے پکڑ رہا ہے تو یہ کہہ دے گا کہ میرا کام الزام لگانا ہے ثبوت تو مخالف پارٹی کو خود ڈھونڈنا چاہیئں۔- thumb_up 3
- thumb_up Bawa, Believer12, nayab liked this post
3 Jul, 2019 at 10:04 pm #4جس بادشاہ کا ڈریور بن جاو گدھے ہی کہلاو گے۔ عوام- thumb_up 2
- thumb_up Bawa, Believer12 liked this post
3 Jul, 2019 at 10:14 pm #5یہ سفارش والی نہیں – – – انگلی والی سرکار ہے
- This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
4 Jul, 2019 at 12:48 pm #8کوئی انسان اتنی بہت چولیں کیسے ایک ساتھ مار سکتا ہے
عام عوام پچھلے دس سالوں میں اتنآ نہیں روہی جتنا اس ایک سال میں …
جس شیخ رشید کی آج تعریف کر رہے ہے عوام اس سے تنگ ریلوے کا سفر جیسا تھا ویسا ہی ہے بس کرایہ ہی بڑھا ہے کار کردگی نہیں
- thumb_up 1
- thumb_up Believer12 liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.