Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 60 total)
  • Author
    Posts
  • GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #21
    زیدی بھائی، عموماً لاہور کو کھانے پینے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن جو ورائٹی کراچی میں ہے، وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں۔

    جان دیو سرکار – کراچی والے خود آ کر مانتے ہیں کہ جو لاہوری ذائقہ ہے کراچی اس کے قریب بھی نہیں پٹھکتا

    فرق صرف اتنا ہے کہ کراچی میں گنتی کی دس جگہہ ہے جو بہت مشھور ہو گئیں ہیں جبکہ لاہور کے ہر محلے میں اس سے بہتر ٹیسٹ مل جاتا ہے

    بس لاہور میں کراچی کے بوٹ کلب جیسا ماحول اور سی فوڈ نہیں ملتا

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #22

    جان دیو سرکار – کراچی والے خود آ کر مانتے ہیں کہ جو لاہوری ذائقہ ہے کراچی اس کے قریب بھی نہیں پٹھکتا

    فرق صرف اتنا ہے کہ کراچی میں گنتی کی دس جگہہ ہے جو بہت مشھور ہو گئیں ہیں جبکہ لاہور کے ہر محلے میں اس سے بہتر ٹیسٹ مل جاتا ہے

    بس لاہور میں کراچی کے بوٹ کلب جیسا ماحول اور سی فوڈ نہیں ملتا

    جیو جی میں آج تک لاہور نہیں گیا تو اس میں ذائقے کی حد تک میں رائے نہیں دے سکتا۔ کراچی میں ہر قسم کی  ذات پات و اقوام کا مجموعہ ہے تو ورائٹی وہاں زیادہ ہے۔ 

    باقی مسی ساگا کینیڈا کا سنا ہے کہ بہت زبردست قسم کا کھانا ہے وہاں کا

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #23
    زیدی بھائی، عموماً لاہور کو کھانے پینے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن جو ورائٹی کراچی میں ہے، وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں۔

    یقین کیجئے کراچی کی موجودہ حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ اللہ ستیاناس کرے ان حکمرانوں کا جنہوں نے کراچی کا بیڑہ غرق کردیا ہے ، آپ کو شاید معلوم ہو کہ کراچی کے ناظم آباد کا ڈیزائن اطالوی آرکیٹکچرر نے بنایا تھا اور یہ بنگلے اطلوی طرز پہ بنائے گئے تھے ۔ لیکن جو ان کا حال کیا گیا ہے وہ بے حد افسوسناک ہے ۔ کلفٹن اورجنوبی ساحلی علاقے کو براہ راست فوج کی سوسائیٹیز کے حوالے کردیا گیا تھا اور وہ صرف صاحب ثروت لوگوں کے استعمال میں رہا اور انتظامی لحاظ سے بھی
    بقیہ کراچی سے بہت بہتر رہا ۔ لیکن اور شمالی ، مغربی اور مشرقی حصہ کافی پسماندہ رہا اور اسکی حالت بدتر ہے ، کچھ مشرقی حصے ہیں جس میں ملیر چھاونی کا علاقہ شامل ہے جو درجہ بہتر ہیں ۔

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #24

    جان دیو سرکار – کراچی والے خود آ کر مانتے ہیں کہ جو لاہوری ذائقہ ہے کراچی اس کے قریب بھی نہیں پٹھکتا

    فرق صرف اتنا ہے کہ کراچی میں گنتی کی دس جگہہ ہے جو بہت مشھور ہو گئیں ہیں جبکہ لاہور کے ہر محلے میں اس سے بہتر ٹیسٹ مل جاتا ہے

    بس لاہور میں کراچی کے بوٹ کلب جیسا ماحول اور سی فوڈ نہیں ملتا

    جیوجی، لاہور تو میاں صاحب کا گڑھ ہے ، آپ نے تو تعریف کرنی ہی ہے ۔

    میاں دے فجھے کھڑکن گے :serious: ۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #25

    جان دیو سرکار – کراچی والے خود آ کر مانتے ہیں کہ جو لاہوری ذائقہ ہے کراچی اس کے قریب بھی نہیں پٹھکتا

    فرق صرف اتنا ہے کہ کراچی میں گنتی کی دس جگہہ ہے جو بہت مشھور ہو گئیں ہیں جبکہ لاہور کے ہر محلے میں اس سے بہتر ٹیسٹ مل جاتا ہے

    بس لاہور میں کراچی کے بوٹ کلب جیسا ماحول اور سی فوڈ نہیں ملتا

    جیو جی میں آج تک لاہور نہیں گیا تو اس میں ذائقے کی حد تک میں رائے نہیں دے سکتا۔ کراچی میں ہر قسم کی ذات پات و اقوام کا مجموعہ ہے تو ورائٹی وہاں زیادہ ہے۔ باقی مسی ساگا کینیڈا کا سنا ہے کہ بہت زبردست قسم کا کھانا ہے وہاں کا

    جیو جی بھائی،
    ذائقہ کے اعتبار سے شخصی ترجیحات ہمیشہ ہی رہیں گیں . جیسا کہ کک باکسر نے لکھا ہے کہ بطور ایک بڑے کاسموپولیٹن کہ ہر کونہ کا کھانا اور ذائقہ کراچی میں مل جاتا ہے اور شیفس کا تعلق پورے پاکستان سے ہی ہے . ویسے شاید کراچی میں ہر خطہ کا آدمی مسالے تھوڑا زیادہ پسند کرتا ہے
    ویسے کراچی اور لاھور کی بریانی اور پلاؤ پر کافی لطیفے بھی بنے ہوے ہیں

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #26

    جیوجی، لاہور تو میاں صاحب کا گڑھ ہے ، آپ نے تو تعریف کرنی ہی ہے ۔

    میاں دے فجھے کھڑکن گے :serious: ۔

    زیدی بھائی،
    آپس کی بات ہے پھجے کے پایوں نے کافی مایوس کیا تھا

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #27
    جیو جی میں آج تک لاہور نہیں گیا تو اس میں ذائقے کی حد تک میں رائے نہیں دے سکتا۔ کراچی میں ہر قسم کی ذات پات و اقوام کا مجموعہ ہے تو ورائٹی وہاں زیادہ ہے۔ باقی مسی ساگا کینیڈا کا سنا ہے کہ بہت زبردست قسم کا کھانا ہے وہاں کا

    جی پاپڑی سرکار اور بھجن کی تھالی ، مسی ساگہ میں ساگ ہی ساگ ہے اور سرداروں کی پنیر ۔

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #28
    زیدی بھائی، آپس کی بات ہے پھجے کے پایوں نے کافی مایوس کیا تھا :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    ایسا ویسا ؟

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #29
    زیدی بھائی، آپس کی بات ہے پھجے کے پایوں نے کافی مایوس کیا تھا :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    زیادہ نقصان کشمیریوں اور گونگلووں کا ہوا ہے ۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #30
    جو کراچی گیا اور جاوید کی نہاری نہی کھائی تو اس نے اپنے ساتھ ظلم کیا

    نہاری بچپن میں ابو جی ، ائیرپورٹ کے کسی قریبی ریسٹورینٹ سے لایا کرتے تھے ، وہ نہاری کا پہلا ایکسپیرینس تھا ، شاہ فیصل تین نمبر پر بھی ایک نہاری والے تھے ، ان کے پاس سے بھی نہاری کھانے کا اتفاق رہتا تھا ، کالج کے زمانے میں دوستوں نے جاوید کی نہاری سے روشناس کروایا ، اس کے بعد ہفتے میں ایک یا دو دن نہاری پروگرام چلتا تھا ، دوپہر میں نلی یا مغز نہاری نہی ہوتی تھی – دوپہر میں رش کم ہوتا تھا مگر پھر بھی ٹیبل کے لئے آپ کو اپنے سارے کارڈ اچھے طریقے سے کھیلنے ہوتے تھے ، ٹرک یہ تھی جو حضرات کھانا ختم کرنے والے ہوتے تھے ان کے سرانوں پر جا کر کھڑے ہو جاؤں اور لقمے گننا شروع کر دو ، جیسے ہی وہ اٹھیں ، ان کے برتن اٹھنے سے پہلے ہی کرسیاں سنبھال لو ، ایک سادہ کا آرڈر شاہانہ انداز میں دو اور پھر آس پاس کھڑے لوگوں پر فاتحانہ انداز میں نظر ڈالوں ، صاف گلاس اور جگ اور ساتھ میں روٹیوں کا آرڈر ، اور جیسے ہی پلیٹ سامنے آئے ، دے مار ، ساڑھے چار

    ایک اور اندر کی ٹرک یہ تھی ، کے بہروں سے بنا کر رکھو ، جاتے ہوئے دس روپے پکڑا دو تو وہ تین تین بار بھی گریبی لا کر دے دیتے تھے

    آخری بار دو سال پہلے نہاری کھانے کا اتفاق ہوا مگر ویسا ذائقہ نہی تھا جیسے پہلے ہوتا تھا

    پچھلے ہفتے لندن میں ایک جگہ نہاری کھانے کا اتفاق ہوا جو لگ بھی نہاری رہی تھی ، سننے میں آیا ہے ، بھائی کے لئے بھی نہاری یہی سے جاتی ہے ، ریستررنٹ کراچی والوں کا ہے اور ذائقہ بھی بہترین تھا – با قی یہاں ایسٹ لندن اور دوسرے علاقوں میں نہاری کے نام پر جو بلاتکار کیا جاتا ہے ، دل تو کرتا ہے ان کی ناسوں میں تن دو

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #31

    ایسا ویسا ؟

    زیادہ نقصان کشمیریوں اور گونگلووں کا ہوا ہے ۔

    آپ غلط سمجھے ، میں ذائقہ کی بات کررہا تھا

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #32
     دوپہر میں رش کم ہوتا تھا مگر پھر بھی ٹیبل کے لئے آپ کو اپنے سارے کارڈ اچھے طریقے سے کھیلنے ہوتے تھے ، ٹرک یہ تھی جو حضرات کھانا ختم کرنے والے ہوتے تھے ان کے سرانوں پر جا کر کھڑے ہو جاؤں اور لقمے گننا شروع کر دو ، جیسے ہی وہ اٹھیں ، ان کے برتن اٹھنے سے پہلے ہی کرسیاں سنبھال لو ،

    :cwl: :cwl: :cwl:

    So true

    با قی یہاں ایسٹ لندن اور دوسرے علاقوں میں نہاری کے نام پر جو بلاتکار کیا جاتا ہے ، دل تو کرتا ہے ان کی ناسوں میں تن دو

    شارجہ کا ذکر ہے ایک پاکستانی ریسٹورینٹ میں جانے کا اتفاق ہوا . نہاری کا آرڈر دیا ، وہ مٹن قورمہ لے کر آگیا .
    ویٹر کو بلا کر میں نے پوچھا کہ بھائی نہاری منگوائی تھی
    کہنے لگا یہی نہاری ہے اور ایسی ہی ہوتی ہے

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #33
    جی بلکل ایسا ہے . کافی لوگوں کا یہی خیال ہے قورمے میں آٹا ڈالنے سے نہاری بن جاتی ہے

    دو ہزار چھ میں جب پہلی بار لندن جانا ہوا تو دوستوں سے ایک مہینہ پہلے یہی پوچھتا رہا ، یہاں نہاری اچھی ملتی ہے ، اگر ملتی ہے تو کراچی جیسی نہاری ہوتی ہے ؟ ایک دوست نے یقین دلایا ، لے جانے کی حامی بھی بھری ، وہ نہاری صرف نام کی تھی ، سیرت اور صورت میں دونوں سے کوسوں دور

    خیر اب تو میں خود نہاری ایک دم مست بنا لیتا ہو ، اگلے ہفتے نہاری کی دعوت بھی ہے

    :cwl: :cwl: :cwl:

    So true شارجہ کا ذکر ہے ایک پاکستانی ریسٹورینٹ میں جانے کا اتفاق ہوا . نہاری کا آرڈر دیا ، وہ مٹن قورمہ لے کر آگیا . ویٹر کو بلا کر میں نے پوچھا کہ بھائی نہاری منگوائی تھی کہنے لگا یہی نہاری ہے اور ایسی ہی ہوتی ہے :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #34
    جی بلکل ایسا ہے . کافی لوگوں کا یہی خیال ہے قورمے میں آٹا ڈالنے سے نہاری بن جاتی ہے دو ہزار چھ میں جب پہلی بار لندن جانا ہوا تو دوستوں سے ایک مہینہ پہلے یہی پوچھتا رہا ، یہاں نہاری اچھی ملتی ہے ، اگر ملتی ہے تو کراچی جیسی نہاری ہوتی ہے ؟ ایک دوست نے یقین دلایا ، لے جانے کی حامی بھی بھری ، وہ نہاری صرف نام کی تھی ، سیرت اور صورت میں دونوں سے کوسوں دور خیر اب تو میں خود نہاری ایک دم مست بنا لیتا ہو ، اگلے ہفتے نہاری کی دعوت بھی ہے

    شامی بھائ اپنا نہاری والا ایک دم مست نسخہ شیئر کرو ۔ میں حلیم اچھی بنالیتا ہوں مگر نہاری مشکل ہے ۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #35

    جی پاپڑی سرکار اور بھجن کی تھالی ، مسی ساگہ میں ساگ ہی ساگ ہے اور سرداروں کی پنیر ۔

    مسی ساگا کینیڈا میں ۔۔۔۔ باربی کیو ۔۔۔۔۔ فوڈ کی بہت زبردست ریسٹورنٹ چل رھے ہیں ۔۔۔ جس میں ۔۔۔ با میان ۔۔۔۔ وطن کباب ۔۔۔ باختر ۔۔۔ وغیرہ شامل ہیں ۔۔۔

    ان افغا نی ریسٹورنٹس کے علاوہ بھی ۔۔۔۔ پا کستانی کھا نوں کے بے شمار ۔۔۔ ریسٹورنٹ چل رھے ہیں ۔۔۔۔ کڑاھی بوائز ۔۔۔۔  سلور سپون ۔۔۔ وغیرہ ۔۔۔۔

    دس بارہ سال تک ایک چھوٹا سا پاکستانی ریسٹورنٹ ۔۔۔ زائقہ ۔۔۔۔ کے نا م سے چلتا رھا ۔۔۔۔۔ وہ نہاری کافی اچھی بنا لیتا تھا ۔۔۔۔ لیکن شاید پچھلے سال وہ بند ہو گیا ۔۔۔

    ابھی بھی شہر میں اور متصل شہروں میں ۔۔۔۔ نہاری کے پوائنٹس ضرور ہونگے ۔۔۔ کیونکہ پاکستانی کھانوں  کے بغیر رھتے نہیں ۔۔۔۔

    میں بہت زیادہ ریسٹورنٹس جاتا نہین ہوں اس لیئے مجھے زیادہ معلوم نہیں ہے ۔۔۔۔ لیکن سنی سنائی کے حساب سے ۔۔۔ پا کستانی ریسٹورنٹس کی بھر مار بڑھتی جار ھی ہے ۔۔۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #36
    زیدی بھائی – پچھلے ایک سال سے میں نہاری کے لئے اپنا بنایا گیا مسالا اور شان مسالا دونوں مکس کر کے استعمال کرتا ہو ، گھر کے مسالے سے جو ایک خاص خوشبو بنتی ہے وہی نہاری کو نہاری بناتی ہے ، عام طور پر نہاری گھر میں بناتے وقت جو ایک بڑی غلطی کی جاتی ہے وہ اس کا شوربہ بناتے وقت گوشت کو علیحدہ نہ کرنا ہے ، میں گوشت گلنے کے بعد اسے علیحدہ کر لیتا ہو اور پھر شوربے میں بھنا ہوا آٹا مکس کر کے پکاتا ہو جب تک اس کی خاص گاڑھا پن نہ بن جائے ، اس کے بعد اس میں گوشت ڈال کر دم دے دیا جاتا ہے

    شامی بھائ اپنا نہاری والا ایک دم مست نسخہ شیئر کرو ۔ میں حلیم اچھی بنالیتا ہوں مگر نہاری مشکل ہے ۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #37
    مسی ساگا میں ایک کراچی کچن بھی تھا جس کی بریانی اور پلاؤں دونوں ٹرائی کیے تھے

    یہاں یو کے میں لیمب کی ڈشز زیادہ چلتی ہے مگر کینیڈا میں مجھے ایسا لگا تھا کے وہاں بیف زیادہ استعمال ہوتا ہے

    مسی ساگا کینیڈا میں ۔۔۔۔ باربی کیو ۔۔۔۔۔ فوڈ کی بہت زبردست ریسٹورنٹ چل رھے ہیں ۔۔۔ جس میں ۔۔۔ با میان ۔۔۔۔ وطن کباب ۔۔۔ باختر ۔۔۔ وغیرہ شامل ہیں ۔۔۔ ان افغا نی ریسٹورنٹس کے علاوہ بھی ۔۔۔۔ پا کستانی کھا نوں کے بے شمار ۔۔۔ ریسٹورنٹ چل رھے ہیں ۔۔۔۔ کڑاھی بوائز ۔۔۔۔ سلور سپون ۔۔۔ وغیرہ ۔۔۔۔ دس بارہ سال تک ایک چھوٹا سا پاکستانی ریسٹورنٹ ۔۔۔ زائقہ ۔۔۔۔ کے نا م سے چلتا رھا ۔۔۔۔۔ وہ نہاری کافی اچھی بنا لیتا تھا ۔۔۔۔ لیکن شاید پچھلے سال وہ بند ہو گیا ۔۔۔ ابھی بھی شہر میں اور متصل شہروں میں ۔۔۔۔ نہاری کے پوائنٹس ضرور ہونگے ۔۔۔ کیونکہ پاکستانی کھانوں کے بغیر رھتے نہیں ۔۔۔۔ میں بہت زیادہ ریسٹورنٹس جاتا نہین ہوں اس لیئے مجھے زیادہ معلوم نہیں ہے ۔۔۔۔ لیکن سنی سنائی کے حساب سے ۔۔۔ پا کستانی ریسٹورنٹس کی بھر مار بڑھتی جار ھی ہے ۔۔۔
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #38
    جب تک پاکستان میں تھی ..کبھی نہاری نہیں کھائی ..امی نے کبھی بنائی  نہیں ..حالانکہ امی بہترین کھانے  بناتی تھیں شاید نہاری کراچی کا خاص کھانا ہے ….اور کسی نے کبھی کہہ دیا کہ نہاری میں روئی  ملاتے ہیں  تو کبھی جرات نہیں کی ..ویسے بھی ہمارے ہاں باہر سے کھانا نہیں آتا تھا ..برگر کی شوقین ہوں ..جب بھی کھانے  جاتے تھے ..امی کہتی تھیں کیا گند مند کھاتے ہو .میں بنا دیتی ہوں

    ویسے آپ نے کبھی نادان نہاری نہیں کھائی ..بہترین بناتی ہوں ..میرے والدین کو بہت پسند تھی

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #39
    مسی ساگا میں ایک کراچی کچن بھی تھا جس کی بریانی اور پلاؤں دونوں ٹرائی کیے تھے یہاں یو کے میں لیمب کی ڈشز زیادہ چلتی ہے مگر کینیڈا میں مجھے ایسا لگا تھا کے وہاں بیف زیادہ استعمال ہوتا ہے

    متین فوڈ کراچی والوں نے تقریبا” 20 سال پہلے ٹورنٹو میں اپنا فوڈ اسٹور سلور اسپون کے نام سے کھولا تھا ۔ پہلی دفعہ بہت عرصہ بعد ایسی بریانی ٹورنٹو میں کھانے کو ملی تھی ، یہاں بہت مقبول ہوئ اور ایک دوسری برانچ مسی ساگہ کے علاقے میں بھی کھولی گئ ۔ اب میرا خیال ہے انہوں نے یہاسٹورز کسی اور پارٹی کو فروخت کردیے ہیں اور بریانی میں بھی اب سوائے کالی مرچوں اور نمک کے ، ، وہ ذائقہ نہیں ملتا ۔ یہ کہانی بھی گوکل برادران کی کہانی سے ملتی جلتی ہے جنہوں نے بہت عرصہ پہلے پوپائز چکن کے تین اسٹور پہلی دفعہ ٹورنٹو میں کھولے ، شکاگو میں بند ہونے والے اسٹورز کے استعمال شدہ اپلائیسنس خریدے اور پوپائز اسٹورز کی رائیلٹی لیکر ان میں حلال فرائ چکن متعارف کروائ اور بعد میں پیسے بنا کر یہ اسٹورز فروخت کردیے ۔ ٹورنٹو میں آج بھی پوپائیز فرائ چکن شوق سے کھائ جاتی ہے اور ان گنت اسٹورز کھل چکے ہیں ۔ ان اسٹورز نے کنٹکی کے اسٹوروں کو مات دے دی ہے ۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #40
    Judge

    Host

    جج / ہوسٹ صاحب،
    ابھی ابھی میں نے “رپلائی ودھ قوٹ” کرنے کی کوشش کی تو سائٹ نے ایسے نظر انداز کردیا جیسے ناراض زوجہ غصہ میں خاموشی اختیار کرلیتی ہیں تو سمجھو کسی طوفان کی آمد آمد ہے. کیا واقعی ایسا ہے ؟

    :omg: :omg: :omg:

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 60 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi