Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکیوں کے مدرسے جامعہ حفصہ پر ایک بار پھر افغان طالبان کا پرچم لگانے کی کوشش کی گئی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کوشش پر لال مسجد سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
    افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ جامعہ حفصہ پر ایسے پرچم لہرائے گئے ہیں۔
    ترجمان جامعہ حفصہ و لال مسجد شکیل غازی کے مطابق ’امارات اسلامیہ کے جھنڈے سنیچر کو فجر کے وقت لگائے گئے۔
    بی بی سی کی سحر بلوچ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس جھنڈے کو ایک بار پھر لگانے کے پیچھے جامعہ حفصہ اور لال مسجد کی انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ ’پاکستان میں اسلامی نظام متعارف کیا جائے۔
    سنیچر کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور وفاقی انتظامیہ مدرسے کی انتظامیہ سے بات چیت کی کوششیں کر رہی ہے جبکہ ترجمان جامعہ حفصہ و لال مسجد شکیل غازی کے مطابق سابق خطیب مولانا عبدالعزیز ’بضد ہیں‘ کہ وہ ’اس بار پرچم نہیں ہٹانے دیں گے۔
    ماضی میں یہ پرچم مسجد کی انتظامیہ کی ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کے بعد یہ کہہ کر ہٹوا دیا گیا تھا کہ ان کے مطالبات پر ’اعلی سطح کے افسران تک پہنچائے جائیں گے۔
    ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے بی بی سی کے شہزاد ملک کو بتایا ہے کہ سنیچر کو نصب کیا جانے والا پرچم بھی ہٹا دیا گیا ہے اور مولوی عبدالعزیز کے خلاف اس حرکت پر متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
    اس سے قبل ایس ایچ او آبپارہ کلیم رضا نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ’صبح اطلاع ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سمیت ہم سب یہاں پہنچے ہیں۔ بظاہر کوئی چھوٹا سا معاملہ لگتا ہے لیکن بات چیت کے ذریعے حل کر لیا جائے گا۔

    پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کر دیں گے

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہو کر یہ کہتے سنا جا سکتا ہے ’طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان بھی آپ کا حشر کر دیں گے انشا اللہ۔ ہاتھ تو لگاؤ ذرا
    ترجمان جامعہ حفصہ و لال مسجد شکیل غازی نے بتایا کہ اب تیسری بار جھنڈے لگانے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ ’پہلے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور پاکستان میں اسلامی نظام متعارف کرایا جائے۔
    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے سے پہلے بھی جامعہ حفصہ کی عمارت پر اسلامی امارات کا پرچم لہرایا گیا تھا۔
    کیا دوبارہ ایسا کرنے کی ایک وجہ پاکستان کو افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے پر آمادہ کرنا ہے؟ اس سوال کے جواب میں شکیل غازی نے کہا کہ ’ہم نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
    یہ پرچم جس پر کلمہ لکھا ہے، ہم اس کو تسلیم کرنے اور پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔
    اس سے پہلے جب جامعہ حفصہ پر طالبان کے جھنڈے لگائے گئے تھے تو اس وقت ترجمان نے بتایا تھا کہ ’یہ جھنڈے کسی تقریب کے لیے لگائے گئے‘ اور اسلام آباد کی انتظامیہ سے بات کرنے کے بعد یہ بات رفع دفع ہوگئی تھی۔
    واضح رہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں سنہ 2007 میں لال مسجد میں فوجی آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں لال مسجد کی سابق انتظامیہ کے بقول خواتین بھی شامل تھیں تاہم ضلعی انتظامیہ اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔
    مولانا عبدالعزیر اس آپریشن میں خواتین کا برقعہ اوڑھ کر فرار ہو گئے تھے جبکہ ان کی والدہ اور بھائی اس آپریشن میں ہلاک ہو گئے تھے۔
    مولانا عبدالعزیز نے دو مختلف مقدمات سے ضمانت ملنے کے بعد سنہ 2016 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے سے متعلق بیان دیا تھا۔
    عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2007 میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف فوجی آپریشن کرنے والے سابق فوجی صدر پرویز مشرف سمیت دیگر تمام کرداروں کو معاف کرنے کو تیار ہیں۔
    جن دو مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت منظور کی گئی ان میں سول سوسائٹی کے کارکن کو دھمکیاں دینے کے علاوہ مذہبی منافرت اور حکومت کے خلاف شرانگیز تقاریر کرنے کے مقدمات شامل تھے۔
    تھانہ آبپارہ کے انچارج نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں مقدمات میں مولانا عبدالعزیز کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
    پولیس افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان مقدمات میں اگر اُنھیں گرفتار کیا جاتا تو اس سے وفاقی دارالحکومت میں امن عامہ کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-58607345

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    مجھے تو پاکستانی حکومت کی چوتیا پالیسیوں پر حیرت ہوتی ہے اگر کچھ کہوں تو عاطف بھای تمام کام چھوڑ کر رسپانس دینے آجائیں گے ، کہنے کو ایک  لمبے عرصے کے بعد (ٰیحیی خان کے بعد ) بہت شجاع اور بہادر لوگ دوبارہ حکومت میں آے ہیں مگر ایک دو ٹکے کے مولوی سے ڈر رہے ہیں اس نے طالبان کے قبضے کے فوری بعد سے ان کا جھنڈا لگا رکھا ہے مگر ان کی ہمت نہیں پڑ رہی کہ اتروا سکیں۔ وہ بڈھا بندہ کلاشنکوف لے کر گیٹ پر بیٹھا ہوا ہے کہ دیکھوں گا کون جھنڈا اتارتا ہے ؟ اور یہ جا کر اس کے گوڈوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں مفتی صاحب جانے دو ہم سے یہ لے لو وہ لے لو آپ کو  ایک اور پلاٹ دے دیتے ہیں جھنڈا اتار دو اندر کھاتے چاہے ملا عمر کی بیعت کرلو بس دکھای نہیں دینا چاہئے امریکہ ناراض ہوجاے گا بھارت کو موقع مل جاے گا

    لکھ لعنت ریاست کی اس کمزوری اور بزدلی پر

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    مجھے تو پاکستانی حکومت کی چوتیا پالیسیوں پر حیرت ہوتی ہے اگر کچھ کہوں تو عاطف بھای تمام کام چھوڑ کر رسپانس دینے آجائیں گے ، کہنے کو ایک لمبے عرصے کے بعد (ٰیحیی خان کے بعد ) بہت شجاع اور بہادر لوگ دوبارہ حکومت میں آے ہیں مگر ایک دو ٹکے کے مولوی سے ڈر رہے ہیں اس نے طالبان کے قبضے کے فوری بعد سے ان کا جھنڈا لگا رکھا ہے مگر ان کی ہمت نہیں پڑ رہی کہ اتروا سکیں۔ وہ بڈھا بندہ کلاشنکوف لے کر گیٹ پر بیٹھا ہوا ہے کہ دیکھوں گا کون جھنڈا اتارتا ہے ؟ اور یہ جا کر اس کے گوڈوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں مفتی صاحب جانے دو ہم سے یہ لے لو وہ لے لو آپ کو ایک اور پلاٹ دے دیتے ہیں جھنڈا اتار دو اندر کھاتے چاہے ملا عمر کی بیعت کرلو بس دکھای نہیں دینا چاہئے امریکہ ناراض ہوجاے گا بھارت کو موقع مل جاے گا لکھ لعنت ریاست کی اس کمزوری اور بزدلی پر

    بھا ئی جان ۔۔۔۔۔

    اگر پا ک فوج ۔۔۔ واقعی پا کستان کی وفادار ہوتی ۔۔۔۔۔ اپنے حلف کی پاسدارہوتی تو

    اس بڈ ھے خبیث کو ۔۔۔ کئی سال پہلے ہی ۔۔۔ فائر کرکے ھلا ک کرچکی ہوتی ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لیکن بات یہ ہےکہ ۔۔۔ فوجی ۔۔۔۔ کیلا رپبلک ۔۔۔۔ میں ایسے کارٹون بھرے پڑے ہیں ۔۔۔۔۔

    یہ تو  پہلا ٹریلر ہے ۔۔۔ ابھی فلم بھی چلنے والی ہے ۔۔۔۔ میں اس فورم پر پہلے لکھ چکا ہوں ۔۔۔۔۔ ابھی تو فساد کی پارٹی شروع ہوئی ہے ۔۔۔۔۔

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    بھائی جان حرمت رسول اور اسلام نظام کی جھوٹی کہانیاں جو آپ بچوں کو اسلامیات اور معاشرتی علوم میں پڑھاتے ہو … تو پاکستان میں زیادہ بچوں کی ذہنوں میں طالبان ایک قسم کے مسیح ہیں . اور یہ غریب مدرسی بچے جن کو کوئی ہنر نہیں آتا ، نا کوئی کام ان کے لئے طالبان ایک روزگار اور دہندہ ہیں .. اور یہ بچے سمجتھے ہیں کہ طالبان کے انے سے ان کو قران پاک پڑھنے پر روزگار ملے گا… کافروں سے لڑائی ہو گی اور مال غینمت ملے گا …….. … اور دنیا تعلیم کی قیمت کم ہو گی .. تو پاکستان میں تقریبا ہر بچے کی سوچ طالبانی ہے …. اس لئے اس سوچ کو ختم کرنے کے لئے اپنے نصاب ، معاشرتی علوم اور اسلامیات میں اور ریاست مدینہ کی جھوٹی کہانیاں ختم کرو.. جامہ حفضہ پر پرچم اتارنے سے کچھ نہیں ہو گا

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    بھائی جان حرمت رسول اور اسلام نظام کی جھوٹی کہانیاں جو آپ بچوں کو اسلامیات اور معاشرتی علوم میں پڑھاتے ہو … تو پاکستان میں زیادہ بچوں کی ذہنوں میں طالبان ایک قسم کے مسیح ہیں . اور یہ غریب مدرسی بچے جن کو کوئی ہنر نہیں آتا ، نا کوئی کام ان کے لئے طالبان ایک روزگار اور دہندہ ہیں .. اور یہ بچے سمجتھے ہیں کہ طالبان کے انے سے ان کو قران پاک پڑھنے پر روزگار ملے گا… کافروں سے لڑائی ہو گی اور مال غینمت ملے گا …….. … اور دنیا تعلیم کی قیمت کم ہو گی .. تو پاکستان میں تقریبا ہر بچے کی سوچ طالبانی ہے …. اس لئے اس سوچ کو ختم کرنے کے لئے اپنے نصاب ، معاشرتی علوم اور اسلامیات میں اور ریاست مدینہ کی جھوٹی کہانیاں ختم کرو.. جامہ حفضہ پر پرچم اتارنے سے کچھ نہیں ہو گا

    بھا ئی جان ۔۔۔۔۔۔

    اخبار وغیرہ بھی کبھی پڑھ لیا کریں ۔۔۔۔۔ طا لبان ۔۔۔ کو اسلامیات معاشرتی علوم نے پیدا نہیں کیا ہے ۔۔۔۔۔۔

    طا لبان کو ۔۔۔ آپ کی  ۔۔۔ آئی ایس آئی ۔۔۔پا ک فوج ۔۔۔ آپ کی نیٹو فوج ۔۔۔۔ آپ کی سی ائی آے ۔۔۔۔۔ نے پیدا کیا ہے پوری دنیا جانتی ہے ۔۔۔۔۔

    طا لبان کی وجہ سے دنیا میں جتنا بھی فساد ہوا ہے اور ہوگا ۔۔۔۔ اس تمام فساد قتل و غارت گری کا ۔۔۔۔ جرم ۔۔۔ آپ پر ۔۔۔ آپ کی ائی ایس آئی پر ۔۔۔ اور ۔۔۔ آپ  کے گلوبل ملحد ۔۔۔۔۔  ملکوں  پر ہے ۔۔۔

    جن کی فنڈ نگ اور ٹریننگ سے ۔۔۔ طا لبان۔۔۔۔ د ند نا رھے ہیں  ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6

    موحترم آج پاکستان میں مدارس سب سے زیادہ ہیں – 20،000 رجسٹرڈ ہیں اور ہزاروں غیر رجسٹرڈ مجود ہیں جن میں وہ بچے جو دنیاوی تعلیم میں نالائق ہوتے ہیں اور اسلامیات کی جھوٹی کہانیاں پڑھ کر مدروسوں کا رخ کر لیتے ہیں .. اور پھر طالبان اور اسلام کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں اور اس دنیا میں ناکام ہونے کے بعد اگلی دنیا کی کہانیاں سناننے شروع کر دیتے ہیں .. آج پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ یہ مدرسی اور اسلامی سوچ ہے کہ ایک قرآن پاک کی حفظ کر لو تو وہ تمارے ساتھ بیس بندے بخشا واویے گا … جس کی وجہ سے طالبان کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ….طالبان کو جس نے بھی پیدا کیا ہے بات یہ نہیں ہے بات یہ ہے کہ پاکستان کے اندر طالبان کی اتنی مقبولیت کیوں ہے …. اور اس کی وجہ میں نے آپ کو بتائی ہے .. جھوٹی اسلامی امیدیں … کام چوری … ملاؤں کے جھوٹے لیکچر ہے .. حوروں کی کہانیاں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7

    موحترم آج پاکستان میں مدارس سب سے زیادہ ہیں – 20،000 رجسٹرڈ ہیں اور ہزاروں غیر رجسٹرڈ مجود ہیں جن میں وہ بچے جو دنیاوی تعلیم میں نالائق ہوتے ہیں اور اسلامیات کی جھوٹی کہانیاں پڑھ کر مدروسوں کا رخ کر لیتے ہیں .. اور پھر طالبان اور اسلام کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں اور اس دنیا میں ناکام ہونے کے بعد اگلی دنیا کی کہانیاں سناننے شروع کر دیتے ہیں .. آج پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ یہ مدرسی اور اسلامی سوچ ہے کہ ایک قرآن پاک کی حفظ کر لو تو وہ تمارے ساتھ بیس بندے بخشا واویے گا … جس کی وجہ سے طالبان کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ….طالبان کو جس نے بھی پیدا کیا ہے بات یہ نہیں ہے بات یہ ہے کہ پاکستان کے اندر طالبان کی اتنی مقبولیت کیوں ہے …. اور اس کی وجہ میں نے آپ کو بتائی ہے .. جھوٹی اسلامی امیدیں … کام چوری … ملاؤں کے جھوٹے لیکچر ہے .. حوروں کی کہانیاں

    پا کستات میں طا لبان کی مقبولیت اس لیئے ہے کہ آپ کی پا ک فوج نے پچھلے چالیس میں ۔۔۔ پا کستان میں ۔۔۔۔جنگی ۔۔۔ مذ ھبی جنونی ۔۔۔ لشکری ۔۔۔ جہادی مجا ھد ینی ۔۔۔۔۔ ما حول پیدا کیا ہے

    پا ک فوج نے پورے ملک کو ۔۔۔۔ جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی کی بتی کے پیچھے لگا یا ہوا ہے ۔۔۔۔۔

    پورا ملک کروڑوں عوام ۔۔۔ رات کو ۔۔۔۔ چیف آف سٹاف اور جرنل فیض کے تصویر سرھانے رکھ  کر سوتے ہیں ۔۔۔۔

    پا کستان میں فوجی ما حول اور ملحد نیٹو کی فنڈ نگ کی وجہ سے ۔۔۔۔کروڑوں عوام ۔۔۔۔ فوجی جنو نیت میں غرق ہوچکی ہے ۔۔۔

    اس لیئے اس قوم میں طا لبان کی مقبو لیت ہے ۔۔۔۔ پا کستان میں طا لبان کی مقبو لیت کے  پیچھے پا ک فوج کا جنگی جہادی کلچر ہے

    جو آپ کے ملحد گلوبل ملکوں کی فنڈ نگ سے فروغ پا تا ہے ۔۔۔۔۔

    پا کستان میں طا لبان کی مقبولیت کے تین مجرم ہیں ۔۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔ ملحد فنڈ نگ مما لک ۔۔۔ اور ۔۔۔ آپ جیسے لوگ جو ۔۔۔ فوج اور ملحد ملکوں کے کرتوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi