Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 36 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    پچھلے دس روز کام کے سلسلے میں شہر بلکہ صوبے سے باہر گذرے، تین سال میں فورم اب اتنا میچیور ہوچکا ہے کہ امید یہی تھی اور اب بھی ہے کہ فورم ممبران تلخیوں کو درگزر کرتے ہوئے یہ نوبت نہیں آنے دیں گے کہ فورم کا تشخص خراب ہو۔ اسلئے لیپ ٹاپ کو ایک فالتو وزن سمجھ کر ساتھ نہ لیا۔ تقریبا” پچھلے ایک سال سے یہی روٹین ہے کہ سفر میں لیپ ٹاپ اب نہیں لے جاتا۔ موبائل پر البتہ تین چار گھنٹے بعد فورم کو چیک ضرور کرلیتا ہوں کہ کس نے کیا دلچسپ چیز پوسٹ کی۔ ایکوٹیویٹی سٹریم یں اگر بلیک شیپ، کیسا نووا، جے بھائی، جیک سپیرو یا جی پی بھائی کی کوئی پوسٹ نظر آئے تو وہ تھریڈ کھول کر ایک ایک لفظ جرعے کی مانند رگ وپے میں اتارتا ہوں کہ یہ ظالم اتفاق نہ ہونے کے باوجود ایسی تحریر لکھتے ہیں کہ بندہ داد دینے پر مجبور ہوجائے۔ باوا بھائی ہوں جیو جی بھائی یا حفیظ بھائی یہ وہ لوگ ہیں جن کی پوسٹس سنجیدہ ہونے کے باعث حلق سے مشکل سے اترتی ہیں۔

    بہرحال  اس بار عجیب اتفاق ہوا کہ پچھلے کافی دن سے ایک ہی ٹاپک پر ایک ہی قسم کے بلودی بیلٹ مذاق کی گردان ٹوٹنے میں ہی نہیں آرہی۔ خدا کے بندو! لطیفہ بھی اس وقت تک دلچسپ لگتا ہے جب باربار نہ سنایا جائے۔ موبائل ہر میرے لئے ایک لفظ بھی ٹائپ کرنا اتنا بڑا عذاب ہے کہ دوستوں کے گماں سے باہر ہے اسلئے کچھ کہنے کی خواہش کے باوجود لکھنا بساط سے باہر تھا۔ شائید ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میچیور ممبرز ہیں اور مانیٹر کی طرح رعب ڈالنا میری سرشت نہیں۔

    میں ایک بات بہت سنجیدہ اور بہت اہم جان کر آپ سب سے کرنا چاہتا ہوں۔ اس فورم کو بنانے ، برقرار رکھنے میں میرا بہت وقت، بہت ارمان اور بہت محنتیں خرچ ہوئی ہیں، اس فورم کا کوئی واحد ممبر بھی اگر اس کے سرور کے سالانہ فیس خود دینے کی حامی بھی بھر لے تب بھی وہ میری ایک پیشی کا قرض نہیں چکاسکتا جو میں اکثر سرکاری اداروں میں بھگتتا رہتا ہوں۔

    میری تمام یاری دوستیاں اپنی جگہ لیکن میں کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ میری اس بیٹھک جسے آپ لوگ ڈرائنگ روم کہتے ہیں کا ماحول میرے کسی دوسرے مہمان پر گھٹیا مذاق کرکے خراب کرے۔

    یہاں لکھنے والے بڑے بڑے دیو جو اب دیوث بننے کی چاہ میں دن رات قلمی زناکاری میں مصروف ہیں، ان سے میری گذارش ہے کہ یہ فورم سیاسی مذہبی یا نظریاتی بحث کیلئے بنایا گیا ہے۔ ذاتی حملوں یا پرانے حساب برابر کرنے کیلئے یہ فورم ہرگز مناسب نہیں۔ یہاں آپ سب میرے دوست ہونے کے علاوہ اس فورم کے نگہبان اور میزبان بھی ہیں۔ اسلئے اپنی قدر اپنی حیثیت پہچانیں۔ پرائے مال پر یا حسین والی سوچ کو لے کر نہ چلیں۔ جب آپ پراکسی کی مدد سے کوئی دوسری آئی ڈی بناتے ہیں تو یہ آپ مجھے ڈائریکٹ دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یعنی آپ ایک ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے آپ مجھ سے اپنی شناخت چھپانا چاہتے ہیں۔ یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ مجھے کسی کی فیک آئی ڈی کا پتہ نہیں چلتا۔ اشاروں کنائیوں یا پھر ذومعنی باتوں کا میں ایسا چمپئین رہا ہوں کہ جس کی گواہی پرانے ساتھی بخوبی دے سکتے ہیں۔ لیکن بہت وقت اس کیچڑ میں گذارنے کے بعد احساس ہوا کہ صاف ستھری گفتگو میں تخلیق کے دروازے کھلتے ہیں، بلاوجہ الجھنے کے بجائے اگر توجہ مدعے پر مرکوز رکھی جائے تو بہتر نتائج نکلتے ہیں۔ یہاں ہمارا آپکا مدعا کیا ہے؟؟ ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ اچھالنا یا ایک دوسرے کے نظریات کا علمی رد کرنا؟؟

    یہاں جو دوست بھی الجھنے کی غرض سے آتے ہیں وہ برائے مہربانی میری طرف سے اس پوسٹ کو آخری سلام سمجھیں، البتہ جو دوست گپ شپ یا ایک اچھے ماحول میں بحث کی چاہ میں آتے ہیں ان کیلئے یہ فورم، میرے دل اور دوستی کے دروازے کھلے ہیں۔

    ان چار پانچ دن میں جس اذیت سے میں گذرتا رہا ہوں اسے بیان کرنا میرے لئے محال ہے کہ فورم کس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اور یہاں کیا ہورہا ہے

    ضروری ہدائیت: کسی صورت کسی ماڈریٹر سے الجھنے سے اجتناب کریں، یہ تمام ماڈریٹرز آپ میں سے کسی دوست کے بھی زیرِاحسان نہیں کہ آپ انہیں لعنتیں دیں یا گلی گلوچ کریں۔ مستقبل کیلئے یاد رکھیں کہ ماڈریٹرز کے ساتھ گالی گلوچ کرنے والے کو فورا” مستقل بین کردیا جائے گا۔

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    main ne kabhi kisi member se ulajhne ki koshish nahi ki
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    main ne kabhi kisi member se ulajhne ki koshish nahi ki

    بدبختے! ادھر تُو بہت شریف ہے یہ ماننا پڑے گا ورنہ سیاست پی کے پر تُو نے الجھ الجھ کر باقی ممبر کا گُنجل بنایا ہوتا ہے۔

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    بدبختے! ادھر تُو بہت شریف ہے یہ ماننا پڑے گا ورنہ سیاست پی کے پر تُو نے الجھ الجھ کر باقی ممبر کا گُنجل بنایا ہوتا ہے۔

    siasat.pk par PTI aur army ke members ko Admin aur Moderators ki taraf se چھوٹ thi , wahan insaf naam ki koi cheez nahi thi , issi liye jo loog pti ke nahi the un ke oopar pti aur army k members maa behen ki gaaliyon se hamla aawar hote the , us k baad mujhe bhi ghussa aa jata tha

    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    People can’t eat tasteless healthy food all the time, sometimes we need deep fried, spicy, artery clogging junk food to satisfy the inner beast. Just like that, you can’t expect healthy, wholesome and intellectual debates on this forum all the time, sometimes gloves come off and a royal rumble becomes a necessity. 

    I would say though that the creative writing skills and absolute command on language of some bloggers deserves an applause.

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    تھریڈ کے سب سے اوپری پیراگراف میں اگر بیلیور بھی لکھ دیتے تو آپ کا کونسا بل آجاتا؟

    :serious:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    تھریڈ کے سب سے اوپری پیراگراف میں اگر بیلیور بھی لکھ دیتے تو آپ کا کونسا بل آجاتا؟ :serious:

    آپ اس دکھ  میں اکیلے نہیں ہیں

    :cry:

    چلیں .احتجاج میں لکھنا بند کر دیتے ہیں

    :serious:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    آپ اس دکھ میں اکیلے نہیں ہیں :cry: چلیں .احتجاج میں لکھنا بند کر دیتے ہیں :serious:

    حتی کہ میرا نام دوسری کیٹیگری والی لسٹ میں بھی نہیں ہے، آپ بھی ایکبار دوسری لسٹ چیک کرلیں اگر نام نہیں چھپا تو پھر کچھ سوچتے ہیں

    :serious:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    حتی کہ میرا نام دوسری کیٹیگری والی لسٹ میں بھی نہیں ہے، آپ بھی ایکبار دوسری لسٹ چیک کرلیں اگر نام نہیں چھپا تو پھر کچھ سوچتے ہیں :serious:

    میرا نام تو اشاروں کنایوں میں بھی نہیں ..کسی نیگیٹو لسٹ میں بھی نہیں

    :cry:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    میرا نام تو اشاروں کنایوں میں بھی نہیں ..کسی نیگیٹو لسٹ میں بھی نہیں :cry:

    کوی بات نہیں یہاں ہماری کاوشوں کی قدر نہیں کی جارہی تو کوی اور فورم دیکھتے ہیں، آپ بس تھوڑی سی زحمت کریں اور ایک الوداعی تھریڈ لکھیں اور مجھ سے مشورہ کرکے اس میں جذباتی پہلو کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کریں

    :thinking:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    کوی بات نہیں یہاں ہماری کاوشوں کی قدر نہیں کی جارہی تو کوی اور فورم دیکھتے ہیں، آپ بس تھوڑی سی زحمت کریں اور ایک الوداعی تھریڈ لکھیں اور مجھ سے مشورہ کرکے اس میں جذباتی پہلو کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کریں :thinking:

    اپنی آخری تھریڈ میں اپنے چھوڑنے  کا ذکر بھی نہیں کیا تھا تو ہاہا کار مچ گئی تھی .

    جو الوداعی تھریڈ بنا دی تو کوسنے کون سنے گا

    :serious:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    محترم تھریڈ سٹارٹر صاحب

    آپ جوگیوں کی طرح پٹاری لئے نگر نگر گھومتے رہتے ہیں اور دو دو ہفتے دکھای نہیں دیتے ہاں اگر کو مسئلہ ہوجاے تو تھریڈ بنا کر چار کوسنے دے کر سمجھتے ہیں کہ آپ کہ ڈیوٹی ادا ہو گئی

    اگر آپ ٹایم نہیں دے سکتے تو بند کردیں یہ فورم دوستوں کوڈرایئنگ روم میں بٹھا کر چاے لینے گئے اور لوٹ کر نہیں آے

    اچھی بیٹھک بنای ہے آپ نے

    :thinking:

    نادان

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    اپنی آخری تھریڈ میں اپنے چھوڑنے کا ذکر بھی نہیں کیا تھا تو ہاہا کار مچ گئی تھی . جو الوداعی تھریڈ بنا دی تو کوسنے کون سنے گا :serious:

    میرا بھی کچھ ملتا جلتا معاملہ ہے، شامی جو عاطف کیلئے یوکے میں سپاینگ کرتا ہے اس کو تو میرا ٹھکانہ بھی معلوم ہے اگر میں نے ان سے بغاوت کی تو یہ جواب میں کوی بھی کاروای کرسکتے ہیں، سلیم رضا نامی ایک ممبرکے ساتھ جو ہوا ہے اس کو مدنظر رکھا کریں

    :serious:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    میرا بھی کچھ ملتا جلتا معاملہ ہے، شامی جو عاطف کیلئے یوکے میں سپاینگ کرتا ہے اس کو تو میرا ٹھکانہ بھی معلوم ہے اگر میں نے ان سے بغاوت کی تو یہ جواب میں کوی بھی کاروای کرسکتے ہیں، سلیم رضا نامی ایک ممبرکے ساتھ جو ہوا ہے اس کو مدنظر رکھا کریں :serious:

    تبھی تو ..سلیم رضا جیسا انجام کوئی نہیں چاہتا

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    تبھی تو ..سلیم رضا جیسا انجام کوئی نہیں چاہتا

    یہ تو ہم کہتے ہیں ورنہ سلیم رضا تو یہ شعر گنگناتا پھرتا ہے

    عشق سے طبعیت نے زیست کا مزہ پایا

    درد کی دوا پای۔ درد لادوا پایا

    :bigthumb:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #16

    ایک طرف خیال آتا ہے کے کوئی خاص مسلہ نہیں ہے پھر خیال اتا ہے کے جسکو اس طرح کے حالات کا سامنا ذمےداری کے ساتھ کرنا پڑتا ہے ، اس کے لئے اس طرح کے مسائل مشکل ہون نہ ہوں الجھن اور جھنجھلاہٹ کا سبب ضرور بن سکتے ہیں

    کچھ نہ کرو تو بھی اور کچھ کرو تو بھی مشکل

    میں محترم Zed صاحب سے کافی حد تک اتفاق کرتا ہوں کے اگر رنگ اور بو (خوشبو) نہ ہو تو زندگی بہت پھیکی ہو جاۓ گی اور اسس طرح یہ محفل بھی . ساتھ ساتھ اس بات کا بھی قائل ہوں کے اگر صرف رنگینی ہو اور احساس نہ ہو تو صرف رنگ و بو کی کیا وقعت رہ جاۓ گی اور اگر صرف احساس ہی احساس ہو تو زندگی صرف ایک تکلیف دہ معمول بن کر رہ جاۓ گی.اس محفل میں سنجیدہ بحث بھی ہوتی ہے ، مذاق بھی ، مزاح بھی اور طنز بھی . انسانی اقدار اور افکار ، زبان اور بیان، سوچ اور سمجھ ،ادب اور بے ادبی ، صبر اور غصہ ، طمانیت اور جھنجھلاہٹ ، تکریم اور جملہ بازی ، برداشت اور عدم برداشت وغیرہ سب کچھ موجود ہے . شاید یہی وجہ ہے کے اس محفل میں بہت اپنایت محسسوس ہوتی ہے اور اس محفل میں شرکت زندگی کا ایک لازم بن چکا ہے

    ذاتی طور پر کسی پر پابندی کو بھی خاص پسند نہیں کرتا کے اگر میرے قول ، فعل ، زبان، عمل اور رویہ پر میں خود ہی کوئی قدغن نہ لگا سکا تو دوسرے کے لگانے سے مجھے کیا ترغیب ہو گی مگر کبھی کبھار خیال آتا ہے کے میرا رویہ میرے لئے تو شاید برا نہ ہو مگر بہت سارے دوسروں کے لئے ہو سکتا ہے اور شاید پابندی ضروری ہو

    میری حقیر راۓ میں اس عالیشان محفل میں کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر تمام شرکاء محفل آپس میں اس بات پر متفق ہوں کے احساس اور رنگ و بو کے درمیان ایک مساوت برقرار رکھنی ہے تو شاید ہم کسی کو بھی پابند ہوتے نہ دیکھ سکیں . کبھی کبھار اپنے اوپر ہوا کوئی طنز ہنسی میں ٹال دعائیں، کبھی خود بھی اپنے اوپر ہوے طنز میں خود شامل ہو جائیں تو شاید ایک دوسرے کو مزید برداشت کر سکیں . ہاں کسی بھی عورت، بچے، مجببور ، کمزور اور لاچار کو ایک دوسرے کے خلاف زبانی حملوں میں شریک کرنا میری نظر میں غلط ہے اور شائد سب کی نظروں میں بھی

    میں پیر اور مرشد صاحب سے البتہ احتجاج کرتا ہوں کے انہوں نے جن ناموں کا ذکر کیا ان میں باقی سارے عمدہ لکھنے والوں کو، عمدہ سوچنے والوں کو، بہترین رویہ رکھنے والوں کو شامل کیوں نہیں کیا

    Zed sahib

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    Atif Qazi

    اس فورم کا کوئی واحد ممبر بھی اگر اس کے سرور کے سالانہ فیس خود دینے کی حامی بھی بھر لے تب بھی وہ میری ایک پیشی کا قرض نہیں چکاسکتا جو میں اکثر سرکاری اداروں میں بھگتتا رہتا ہوں

    عاطف بھائی،
    اس جملہ کی کچھ وضاحت کریں گے کہ کن سرکاری اداروں میں اور کس نوعیت کی اور کتنی پیشیاں بھگتیں ہیں آپ نے؟

    :thinking: :thinking: :thinking:
    میری دعا ہے کہیں بھی پیشیاں ہوں مگراس کمینے جسٹس جاوید اقبال کے دربار میں نہ ہو

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    جب لوگ سیاسی اور نظریاتی طور پر دوسروں سے زچ ہو جاتے ہیں تو پھر انکے پاس حساب برابر کرنے کا واحد راستہ دوسروں پر ذاتی حملے کرنا ہی باقی بچتا ہے

    ذاتی حملوں کی ایک وجہ پرانے بیگیج بھی ہیں. جب تک لوگوں کی پرانے فورمز کی پرانی پیڑیں ختم نہیں ہونگی اور وہ پرانی باتوں کو بھلا کر دوسروں کو برداشت کرکے آگے نہیں چلیں گے تو تب تک یہ صورتحال پیدا ہوتی رہے گی

    جمہوری اور آمرانہ سوچ کا فرق بھی ٹکراو کا سبب بنتا ہے. جمہوری سوچ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کی آزادی تسلیم کرتی ہے جبکہ آمرانہ سوچ جبر اور دھونس دھاندلی سے اپنی رائے دوسروں پر مسلط کرنے پر یقین رکھتی ہے. سوچ کا یہ تضاد بھی آگے بڑھنے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے. جب تک یہ رکاوٹ لوگوں کی سوچ میں حائل ہے تب تک بھی ٹکراو کا یہ سلسلہ تھمنا مشکل ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    Atif عاطف بھائی، اس جملہ کی کچھ وضاحت کریں گے کہ کن سرکاری اداروں میں اور کس نوعیت کی اور کتنی پیشیاں بھگتیں ہیں آپ نے؟ :thinking: :thinking: :thinking: میری دعا ہے کہیں بھی پیشیاں ہوں مگراس کمینے جسٹس جاوید اقبال کے دربار میں نہ ہو :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    کہتا تو زرداری بھی یہی تھا کہ نیب نہیں جاؤں مگر جب بلاوا آتا ہے تو پھر جانا پڑتا ہے

    عاطف بھائی بھی ذہنی طور پر تیار رہیں

    :hilar: :hilar: :hilar:

    Atif Qazi

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    آپ دونوں کا نام اصل تحریر میں تھا ، جب میں نے اپنا نام ڈالنے پر زور ڈالا تو عاطف صاحب فرمانے لگے ، آپ نے آج کل کیا کیا ہے جو آپ کا نام ڈالوں ، پھر میری نظر آپ کے ناموں پر پڑی تو میں نے یہی سوال محترم عاطف صاحب کے سامنے اٹھایا ، خیر آپ دونوں کے نام نکلوانے کے چکر میں میرا نام بھی گیا

    :serious:

    تھریڈ کے سب سے اوپری پیراگراف میں اگر بیلیور بھی لکھ دیتے تو آپ کا کونسا بل آجاتا؟ :serious:
    میرا نام تو اشاروں کنایوں میں بھی نہیں ..کسی نیگیٹو لسٹ میں بھی نہیں :cry:
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 36 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi