Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 52 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    کسی بھی وزیراعظم کو پانچ برس کی مدت پوری کرنی چاہیے، ستر سالوں میں آخر ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل وحید بٹ دیگر کارکنوں کے ساتھ گفتگو میں شامل تھے اور سب اس سے اختلاف کر رہے تھے کہ ہاں ایسا کیوں نہیں؟

    وحید بٹ ہی نہیں قافلے کے راستے میں ملنے والے کارکنوں سے بات چیت کے دوران ایک بات مشترکہ تھی کہ وزیراعظم کو پانچ برس پورے کرنے دیے جاتے اور اگر واقعی میں کوئی گڑ بڑ تھی تو پانچ برس پورے ہونے پر بھی دیکھا جا سکتا تھا یا سزا دی جا سکتی تھی۔

    کارکنوں میں اس سوچ کو نواز شریف نے اپنے اسلام آباد سے لاہور کے چار دن کے سفر کے دوران پختہ کیا۔

    اس سفر کا پہلا دن صرف اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے فوجی گریژن راولپنڈی تک کا تھا اور پہلے ہی دن نواز شریف نے اپنی نااہلی اور عوام کے مینڈیٹ کو چند لوگوں کے ہاتھوں پامال کیے جانے کی بات شروع کر دی تھی۔

    راولپنڈی شہر میں جتنی سست روی سے یہ قافلہ داخل ہوا، اتنی ہی جلدی اور تیز رفتاری سے یہ قافلہ راولپنڈی سے نکلا اور ایک موقع پر اس قافلے نے ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے بھی سفر کیا لیکن اس دوران نواز شریف کو جہاں کہیں بھی موقع ملا انھوں نے نااہلی کے پچیھے سازش کا عندیہ لازمی دیا اور اسی وجہ سے کارکنوں میں بھی کم از کم یہ سوچ منتقل کرنے میں وہ کامیاب ہو گئے کہ پانچ برس آخر کیوں نہیں پورے ہوتے۔

    لیکن جی ٹی روڈ کے کنارے استتقبالی کیمپوں کے باہر بجنے والے پارٹی نغمے اور کارکنوں کے نعرے زیادہ تر وہ ہی تھے جو کہ گذشتہ انتخابات کے دوران تیار کیے گئے تھے اور چند ایک اگر نئے بھی تھے تو ان میں نااہلی کا ذکر سننے کو نہیں ملا اور نہ ہی قائد کی جانب سے جس مبینہ سازش کی بات کو بار بار دوہرایا جا رہا تھا اس کے بارے میں کارکنوں کی جانب سے منظم انداز میں نعرے بازی کے بجائے انھوں نے پرانے نعروں سے ہی کام چلایا۔

    مریدکے میں نواز شریف جب کارکنوں سے خطاب میں عوام کے ووٹوں کی پرچی کو ’پانچ لوگوں‘ کی جانب سے پھاڑ دینے کے بارے میں جذباتی تقریر کر رہے تھے تو ا سٹیج سے کچھ فاصلے پر ان کے حق میں بجائے جانے والے گانے میں ’عدلیہ کے رکھوالے اس کے۔۔۔۔‘ کی لائن گنگنائی جا رہی تھی۔

    دوسری جانب راولپنڈی سے رفتار پکڑنے والے قافلے نے خطہ پوٹھوار میں اس  اسپیڈ کو قائم رکھا لیکن جوں جوں قافلہ لاہور کی سمت بڑھنے لگا تو اس کی رفتار کارکنوں کی گاڑیوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ سست پڑتی گئی اور راستے میں لگے بینرز میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی جس میں ’ہمارا وزیراعظم نواز شریف‘ اور ’نااہلی نامنظور‘ کے نعروں کے بعد یہ بینرز بھی دکھائے دینا شروع ہویے کہ ’نواز شریف پہلے ہمارا انتخاب تھا اور اب ضد ہے‘ جبکہ ’دیکھو دیکھو کون ایا صادق اور امین آیا’ کے نعرے درج تھے۔

    نواز شریف کا قافلہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دریائے روای کا پل پار کر کے لاہور میں داخل ہوا تو اس وقت قافلے میں چار دن سے ساتھ چلنے والے کارکنوں کے چہروں پر نئی توانائی دیکھنے کو ملی۔

    لاہوریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور جگہ جگہ استقبالی کیمپوں میں رنگی برنگی روشینیوں میں بجنے والے نواز شریف کے حق میں نغموں نے ان کی توانائی کو بڑھا دیا تھا۔

    قافلے کا آخری سرا ابھی گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تلاش کر رہا تھا کہ سابق وزیراعظم نے اپنی تقریر شروع کرنے میں ویسی ہی جلدی کا مظاہرہ کیا جیسی جلدی میں وہ اپنے قافلے کے ہمراہ راولپنڈی شہر سے نکلے تھے۔

    کارکنوں کی بڑی تعداد ابھی پنڈال کی جانب بڑھ رہی تھی کہ تقریر کا اختتام بھی ہو گیا تھا اور پنڈال میں داخل ہونے والے کارکن یہ سوال پوچھتے رہ گئے کہ ’تقریر اتنی جلدی کیسے ختم ہو گئی‘۔

    ایسے ہی سوالات اس وقت کیے جا رہے تھے جب راولپنڈی سے قافلہ تیزی سے نکلا تو استقبالی کیمپوں میں موجود ایک دوسرے سے پوچھ رہے کہ اچانک یہ کیا ہوا۔۔۔ لیکن قافلہ اپنے کارکنوں کو یہ سوچ دینے میں کامیاب رہا کہ آخر منتخب وزیراعظم کے ساتھ یہ کیا ہوا۔

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-40925077

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    kaapi paste band karo aur apnay zehn se kuchh likho
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    kaapi paste band karo aur apnay zehn se kuchh likho

    نیوز کاپی پیسٹ ہی ہوتی ہیں بھیا جی …. اتنے عقلمند ہیں آپ تو خود نیوز بناے اور یہاں لگایں

    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    نیوز کاپی پیسٹ ہی ہوتی ہیں بھیا جی …. اتنے عقلمند ہیں آپ تو خود نیوز بناے اور یہاں لگایں

    To aap yhaan isi kaam ke liye aatay hain……….yeh news is ke asli source per bhi parhi ja sakti hain…aap thori apni danismandi ka bhi izhar Karen aur news per apnay comment bhi likhain…….aaee baat samajh main?

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    To aap yhaan isi kaam ke liye aatay hain……….yeh news is ke asli source per bhi parhi ja sakti hain…aap thori apni danismandi ka bhi izhar Karen aur news per apnay comment bhi likhain…….aaee baat samajh main?

    جی بھیا جی میں یہاں اسی لئے آتا ہوں… آپکو کس نے روکا ہے…. اس نیوز ویب سائٹ پر جائے اور پڑھے ….. آپ کمینٹ دینا شروع کریں جناب محترم اسکے بعد میں بھی کرلوں گا….

    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6

    جی بھیا جی میں یہاں اسی لئے آتا ہوں… آپکو کس نے روکا ہے…. اس نیوز ویب سائٹ پر جائے اور پڑھے ….. آپ کمینٹ دینا شروع کریں جناب محترم اسکے بعد میں بھی کرلوں گا….

    Jo na samjhay who anaari hai……….Lagay raho Munna Bhai

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    Jo na samjhay who anaari hai……….Lagay raho Munna Bhai

    آپ تو سمجھدار ہیں نہ…دانشمند بھی ہیں….سریلے بھی ہیں…. کچھ موتی یہاں بیکھر دیں چاچا جی …. یا صرف باتوں کی حد تک ہیں آپ

    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8

    آپ تو سمجھدار ہیں نہ…دانشمند بھی ہیں….سریلے بھی ہیں…. کچھ موتی یہاں بیکھر دیں چاچا جی …. یا صرف باتوں کی حد تک ہیں آپ

    بھتیجے۔ اب میں یہاں کیا موتی بکھیروں۔ اس فورم ایک ہی چاچو ہے اور وہ میں ہوں  یہ لقب کسی اور نہیں دیا جاسکتا اس کے کاپی رائیٹس میرے پاس محفوظ ہیں۔:cry:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    آپ تو سمجھدار ہیں نہ…دانشمند بھی ہیں….سریلے بھی ہیں…. کچھ موتی یہاں بیکھر دیں چاچا جی …. یا صرف باتوں کی حد تک ہیں آپ

    بھتیجے۔ اب میں یہاں کیا موتی بکھیروں۔ اس فورم ایک ہی چاچو ہے اور وہ میں ہوں یہ لقب کسی اور نہیں دیا جاسکتا اس کے کاپی رائیٹس میرے پاس محفوظ ہیں۔ :cry:

    آپ خود ساختہ چاچو تو بنے ہوئے ہیں ۔۔۔اور رائیٹس  کا رولہ بھی ڈال رہے ہیں ۔۔۔لیکن دوسری طرف آپ لوگوں کو ایک دوسرے کے بہن بھائی بھی بنا رہے ہیں۔۔۔یہ رائٹ آپکو کس نے دیا ہے۔۔۔۔۔..آپ چاچو  بنیں ۔۔۔۔۔چاقو۔ نہ بنیں ۔۔:angry_smile::angry_smile: :angry_smile:   :angry_smile:   :angry_smile:   :angry_smile:   :angry_smile:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    آپ خود ساختہ چاچو تو بنے ہوئے ہیں ۔۔۔اور رائیٹس کا رولہ بھی ڈال رہے ہیں ۔۔۔لیکن دوسری طرف آپ لوگوں کو ایک دوسرے کے بہن بھائی بھی بنا رہے ہیں۔۔۔یہ رائٹ آپکو کس نے دیا ہے۔۔۔۔۔.. آپ چاچو بنیں ۔۔۔۔۔چاقو۔ نہ بنیں ۔۔ :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile: :angry_smile:

    پہلے یہ بتاو کہ میرے چاچو بننے پر غصہ ہو یا بہن بھائی بنانے پر۔

    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11
    پہلے یہ بتاو کہ میرے چاچو بننے پر غصہ ہو یا بہن بھائی بنانے پر۔

    Dono per.  Jitni chadar hai utnay hi paaon phailao…smjhaay baray ya chhotay Mian (Jo bhi ho)??

    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    Dono per. Jitni chadar hai utnay hi paaon phailao…smjhaay baray ya chhotay Mian (Jo bhi ho)??

    بھتیجے۔ مجھے تو تم بہت ہی کنفیوزڈ لگتے ھو تب ہی اس طرح کی پوسٹ لگا رہے ہو۔

    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    بھتیجے۔ مجھے تو تم بہت ہی کنفیوزڈ لگتے ھو تب ہی اس طرح کی پوسٹ لگا رہے ہو۔

    Mein tumhara Bhateeja nahi hun Budhhay. Ayenda aisa na karna varna mujhaya tumhein kuchh aur hi laqab dena paray ga. Samjhay?

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    پہلے یہ بتاو کہ میرے چاچو بننے پر غصہ ہو یا بہن بھائی بنانے پر۔

    پہلے آپ میرے سوال کا جواب دیں ۔۔۔آپکو یہ رائٹ کس نے دیا ہے ۔۔لوگوں کو خواہ مخواہ  بہین بھائی  بناہیں ۔۔پھر دوسرے سوال کی طرف بھی بڑ جاہیں گے ۔

    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #15
    Dono per. Jitni chadar hai utnay hi paaon phailao…smjhaay baray ya chhotay Mian (Jo bhi ho)??

    بھتیجے لگتا ہے جناب انڈیان فلمیارہ ہوا ہے اسی لئے ہر بات میں فلمی اجزا شامل ھوتے ہیں۔:facepalm:

    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16
    :hilar:

    پہلے آپ میرے سوال کا جواب دیں ۔۔۔آپکو یہ رائٹ کس نے دیا ہے ۔۔لوگوں کو خواہ مخواہ بہین بھائی بناہیں ۔۔ پھر دوسرے سوال کی طرف بھی بڑ جاہیں گے ۔

    بھتیجے۔ یہ کاپی رائیٹس چاچو کی کرسی سنبھلتے ہی خود باخود مل گئے۔ اب یہ رائیٹس صرف اس صورت میں جاسکتے جب تک دادا یا پردادا جیسے بڑی سخصیات فورم پر موجود نہ ہوں۔

    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17
    بھتیجے لگتا ہے جناب انڈیان فلمیارہ ہوا ہے اسی لئے ہر بات میں فلمی اجزا شامل ھوتے ہیں۔ :facepalm:

    Pagal Bhudda

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    :hilar: بھتیجے۔ یہ کاپی رائیٹس چاچو کی کرسی سنبھلتے ہی خود باخود مل گئے۔ اب یہ رائیٹس صرف اس صورت میں جاسکتے جب تک دادا یا پردادا جیسے بڑی سخصیات فورم پر موجود نہ ہوں۔

    میرے سوال کا جواب آپ نے نہیں دیا۔۔۔آگر آپ کے پاس سوال کا جواب نہیں ہے ۔۔۔تو برائے مہربانی لوگوں کے رشتے مت بناہیں ۔۔۔

    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    Pagal Bhudda

    بھتیجے۔ مجھے ذرہ بھی برا نہیں لگا۔ بلکے مجھے تمہارے معصوم غصے پہ ہنسی آرہی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرتے ہو۔

    Shahrukh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    بھتیجے۔ مجھے ذرہ بھی برا نہیں لگا۔ بلکے مجھے تمہارے معصوم غصے پہ ہنسی آرہی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرتے ہو۔

    Pagal Bhudda

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 52 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi