Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 106 total)
  • Author
    Posts
  • Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    کیا فوجی جنتا نے حقیقت میں قوم کے منتخب نمائندوں کا حق حکمرانی اور آئین پاکستان کو تسلیم کر لیا ہے یا آنے والے بجٹ میں اپنا حصہ سود سمیت وصول کرنے کی دیرینہ روایت کو جاری و ساری رکھنے کی گارنٹی لے لی ہے ؟اس راز سے پردہ فاش ہونے میں سالوں نہیں کچھ مہینے اور ہفتے ہی درکار ہوں گے ،ستر سال پر مبنی استعماری ذھن اور آئین سے خود کو بالا سمجھنے کا فتورایک ٹویٹ کو رد کرنے سے ختم نہیں ہو گا؛ میری رائے میں فوج نے ڈان لیک کے معاملے کو اپنے حصول مقصد سے نتھی کیا ہے اور اسے حاصل کرنے یا یقین دہانی ملنے کے بعد ہی اپنی اس متنازعہ ٹویٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا جس نے سول حکومت کی آئینی بالادستی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے تھے اور وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت کو گہنا دیاسچ تو یہ ہے کے ہم اس فوجی طرز عمل کو جمہور اور اسکے اداروں کی بالا دستی کی طرف بڑھتا ہوا قدم تو تصور کر سکتے ہیں جہاں پر جاری ارتقائی عمل کی بدولت اب اسٹیبلشمنٹ اپنے جائز اور ناجائز مطالبات کے حصول کے لئے آئینی سربراہوں سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہوتی جا رہی ہے لیکن مکمل سول بالا دستی کا خواب ابھی کوسوں دور ہے اور اسکی تعبیر میں مزید شعور اور قربانی درکار ہو گیجہاں قوم پر لازم ہے کہ ایسے موقعوں پر ہر صورت اپنے تمام تر سیاسی اختلافات کو پس پشت پر ڈال کر آئینی حکمرانوں کی آواز میں آواز ملائے وہیں سیاستدانوں پر بھی یہ فرض ہے کے وہ آئین پاکستان ،پارلیمنٹ اور جمہور کی آواز کو اہمیت دیتے ہوۓ فیصلے کریں ،عوام اور سیاستدانوں کا باہمی تعلق ہی ”رد آمریت” میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے انکے جائز آئینی حقوق کی حفاظت ہی سیاستدانوں کی سیاسی زندگی اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے ،عوام یہ موقعہ آپ کو بار بار دے رہی ہے اسی موقعہ سے فائدہ اٹھا کر قوم کو آئین پاکستان پر یکجا کیجیےاپنے طرز حکمرانی سے انھیں آمریت اور جمہوریت میں فرق واضع کرنا ہو گا جوں جوں قوم آپ کے ساتھ اپنی آواز ملاتی جائے گی آمریت کا دم ٹوٹتا جائے گا اور اسکی سانسیں اکھڑتی جائیں گی ؛ پھر آپ کی حکومت صرف ایک ٹویٹ سے بھونچال کا شکار نہیں ہو گی اور نہ ہی آپ کو یہ بیان دینا ہو گا کے ہم ”مایوس” ہوۓ ؛ بلکہ آپ کی جمہوری حکمرانی کو کوئی بھی ایسا چلینج کرنے سے قبل سوچنے پر مجبور ہو گا لیکن اسکے لئے بنیادی شرط عوام کا بھرپوراعتماد آپ کو حاصل ہونا ضروری ہے ،آپ کے حکم کی حکم عدولی کوئی ادارہ نہیں کر سکے گا بیشک عوام میں اسکی اہمیت مقدس گائے جتنی ہی کیوں نہ ہو یا اس ادارے کے اہلکاروں کے سینوں پر لگے تمگے انکی داد شجاعت کے قصے ہی کیوں نہ بیان کر رہے ہوںیہ تمام جمہوری اقدامات اٹھا لیں ،اپنی پارٹیوں کو جمہوری بنا لیں ;اپنی سیاسی طاقت کو بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نچلے درجے تک تقسیم کریں ; قوم کو اپنی حکومت میں شامل کریں اور قومی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار دیں ،طلبہ سیاست پردہایوں سے لگی غیر منصفانہ پابندی ہٹا کر نئی نسل کو آگے بڑھنے کا موقعہ فراہم کریں ; یقین کریں جمہوریت اپنا تحفظ بھی خود کرے گی اور اپنا انتقام بھی خود ہی لے گی
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    ھر فلم کا ولن ۔۔۔ ھر گینگ کا مافیا ۔۔۔۔ ایک دن اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔اسلام آباد  پر۔ حملے کرنے والے ۔۔۔۔ وزیراعظموں ۔۔۔ کو پھانسی ۔۔۔ عمر قید دینے والے ۔۔۔۔ طالبان اور دھشت گردوں کو جنم دینے والے ۔۔۔ سیانی۔۔۔ تنطیمیں اور گروہ ۔۔۔۔ بھی ۔۔۔ بہت جلد ۔۔۔۔ اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔۔۔۔ایران ۔۔۔ اور ۔۔۔ افغانستان کے بارڈر سے شروع ہونے والی ۔۔۔۔ چھترول ۔۔۔۔ بطور خا ص ۔۔۔ ان کے کے لیئے ہی ۔۔۔۔ ڈیزائین کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اندرونی دیواریں ۔۔۔۔ پھوڑنے کا کام  کافی مکمل ہوچکا  ۔۔۔۔۔۔ اب ۔۔۔۔۔  بیرونی دیواروں ۔۔۔۔۔ کو گرانے کا کام شروع ہوا چاھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    Democrate Bhai, you had rightly stated that Democratic norms will start getting a foothold in our society after ten fifteen more years or lets say two more full term political governments. Withdrawing tweet was a major step from Establishment, be at any cost as establishment still has means to use and tools to apply to get what they want to achieve but their grip is loosening as well as these means and tools are getting marginalised with the passage of time. Performance of this political Govt, when you make comparison over five years period will help to strengthen democratic cause although on economic front, if is far less satisfactory than expectations and hope next govt concentrates more on industry and job creations than just roads and infrastructure.Personally I would love to see NS taking more panga with army near the middle of next term, if he wins elections and gain more ground from establishment. He is the only one in our current lot who can play ball with them, retrieve when need to and confront when he is strong..
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    Democrate Bhai, you had rightly stated that Democratic norms will start getting a foothold in our society after ten fifteen more years or lets say two more full term political governments. Withdrawing tweet was a major step from Establishment, be at any cost as establishment still has means to use and tools to apply to get what they want to achieve but their grip is loosening as well as these means and tools are getting marginalised with the passage of time. Performance of this political Govt, when you make comparison over five years period will help to strengthen democratic cause although on economic front, if is far less satisfactory than expectations and hope next govt concentrates more on industry and job creations than just roads and infrastructure. Personally I would love to see NS taking more panga with army near the middle of next term, if he wins elections and gain more ground from establishment. He is the only one in our current lot who can play ball with them, retrieve when need to and confront when he is strong. .

    آپ کی کافی باتوں سے ہمیشہ کی طرح متفق ہوںسول حکومت کی مضبوطی عوام کی مضبوطی اور انکے سیاسی عمل میں شمولیت سے ہی ممکن ہے ابھی تک سیاستدان اس سلسلے میں قدم اٹھانے میں ہلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں اور پرتین بھی عوامی نہیں فیملی لمیٹڈ ہیںاسٹیبلشمنٹ کو پیچھے دھکلینے کے لئے عوام کو فرنٹ پر لانا ضروری ہے

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    @ saleemrazaChotay Bahi Sab, You have the God given right to like, dislike, smack or laugh on anyone’s post as and when you please but what did you dislike in this thread, lets have your opinion please on points which forced you to click dislike and you have been slapping most of the post from Democrate Bhai, not that it matters but just curious.
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    ھر فلم کا ولن ۔۔۔ ھر گینگ کا مافیا ۔۔۔۔ ایک دن اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد پر۔ حملے کرنے والے ۔۔۔۔ وزیراعظموں ۔۔۔ کو پھانسی ۔۔۔ عمر قید دینے والے ۔۔۔ ۔ طالبان اور دھشت گردوں کو جنم دینے والے ۔۔۔ مکروہ ۔۔۔ تنطیمیں اور گروہ ۔۔۔۔ بھی ۔۔۔ بہت جلد ۔۔۔۔ اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔۔۔۔ ایران ۔۔۔ اور ۔۔۔ افغانستان کے بارڈر سے شروع ہونے والی ۔۔۔۔ چھترول ۔۔۔۔ بطور خا ص ۔۔۔ ان کے کے لیئے ہی ۔۔۔۔ ڈیزائین کی گئی ہے ۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی ۔میری سب پیشنگوئی سچ ثابت ہو رہی ہیں ۔۔۔نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا۔۔۔ فوج پر آپ کو۔ویسے ہی شک رہتا ہے ۔ :bigsmile: ۔۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں  ن لیگ والے گھر بھیج دیئے جاہیں گے ۔۔۔وہ اس خمار سے نکل آہیں ۔۔ن لیگ نہ تو اقتدار  پی پی پی کو لینے دے گی ۔۔۔اور پی ٹی آئی۔۔کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔آپ تھے کدھر میں تو آپکی تلاش میں نکلنے والا ہے ۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    @ saleemraza Chotay Bahi Sab, You have the God given right to like, dislike, smack or laugh on anyone’s post as and when you please but what did you dislike in this thread, lets have your opinion please on points which forced you to click dislike and you have been slapping most of the post from Democrate Bhai, not that it matters but just curious.

    وڈھے پائی فورم پر جو پوسٹ لگائی جاتی ہے پڑھنے والے ڈیپنڈ کرتا ہے ۔۔۔وہ لائک کرے ۔۔یا۔۔ڈس لائیک کرے۔۔۔اس پر میری وضاحت ضروری نہیں ہے ۔۔۔میری پوسٹ کو کوئی لائک کرے یا ڈس لائک مھجے کوئی پرابلم نہیں ۔ہے ۔۔یا فیر برف آلے  گولے ویچا

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    وڈھے پائی فورم پر جو پوسٹ لگائی جاتی ہے پڑھنے والے ڈیپنڈ کرتا ہے ۔۔۔وہ لائک کرے ۔۔یا۔۔ڈس لائیک کرے۔۔۔اس پر میری وضاحت ضروری نہیں ہے ۔۔۔میری پوسٹ کو کوئی لائک کرے یا ڈس لائک مھجے کوئی پرابلم نہیں ۔ہے ۔۔ یا فیر برف آلے گولے ویچا

    مطلب اوویں  :rock: جان دیو پائی صاب  :sorry: :sorry:   :sorry:  

    جمہور پسند
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    مظبوط ادارے ، خاص کر پارلیمنٹ ، پولیس ، عدلیہ اور نیب کی بجائے کوئی نیا آئینی خود مختار ادارہنواز شریف کا اگلی دفع وزیر اغظم بننا کوئی آسمانی امر نہیں ، کسی ورکر کو آگے لائے ، احسن اقبال وغیرہخاندانی سیاست کی بجائے نظریاتی سیاست ، پارٹی کے اندر بھی جمہوری نظام رائج کریںانٹلیجنس ایجنسیز کو سویلین کنٹرول میں لاناچیف آف جوئنٹ اسٹاف کو با اختیار بنانا ، اور وزیر اغظم کو وہی رپورٹ کریں ، چیف آف آرمی سٹاف اس کے انڈر ہووزارت دفاع کو مظبوط کریں ، کوئی ڈھنگ کا بندہ ادھر ہوملک کی اندرونی سیکورٹی سے فوج کا عمل دخل ختم کرنا صرف حسب ضرورت ، فوج کے ماتخت کاروباری ادارے کی نجکاری کر دیں
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    گلٹی بھائی ۔ میری سب پیشنگوئی سچ ثابت ہو رہی ہیں ۔۔۔نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا۔۔۔ فوج پر آپ کو۔ویسے ہی شک رہتا ہے ۔ :bigsmile: ۔۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں ن لیگ والے گھر بھیج دیئے جاہیں گے ۔۔۔وہ اس خمار سے نکل آہیں ۔۔ن لیگ نہ تو اقتدار پی پی پی کو لینے دے گی ۔۔۔اور پی ٹی آئی۔۔کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ آپ تھے کدھر میں تو آپکی تلاش میں نکلنے والا ہے ۔۔۔

    ن لیگ بچاری کی کیا چلتی ہے ۔۔۔۔ ن لیگ تو صبح سے شام ۔۔۔۔ گالیاں ۔۔۔ کوسنے ۔۔۔۔ بہتان ۔۔۔ سنتی ہے ۔۔۔سول حکومت نے جتنی گالیاں کھانی تھیں کھا لیں ۔۔۔۔۔۔۔ میراخیال ہے ۔۔۔۔ اب وقت تقریباً ۔۔۔۔ آگیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔سول حکومتوں کے مخالفین ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سول حکومتوں کو ۔۔۔۔ گرانے کے ۔۔۔۔ خواہشمندانوں ۔۔۔۔۔۔کے برے دن شروع ہوںگے ۔۔۔۔۔پی ٹی آئی ۔۔۔۔۔ ہو یا ۔۔۔۔ پی پی پی ۔۔۔ اب بات اقتدار کی نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔۔ ویڈیو گیم ۔۔۔۔ اپنے ایک اور اوپر والے لیول پر چلی گئی ہے ۔۔۔۔ کچھ اور ہی  ۔۔۔۔ تھیٹر ۔۔۔ لگنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈان لیکس ٹوئیٹ کی واپسی ۔۔۔ ایرانی آرمی چیف کے بیان کے فوری بعد واپس یوئی ہے ۔۔میں ادھر ہی ہوں ۔۔۔۔ پچھلے دنوں میں نے ۔۔۔۔ ایک عدد ۔۔۔ بار بی کیو ۔۔۔۔ گرل خرید لی تھی ۔۔۔۔ کچھ دن  سے اسی کے پیار میں غرق رھا  ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    ن لیگ بچاری کی کیا چلتی ہے ۔۔۔۔ ن لیگ تو صبح سے شام ۔۔۔۔ گالیاں ۔۔۔ کوسنے ۔۔۔۔ بہتان ۔۔۔ سنتی ہے ۔۔۔سول حکومت نے جتنی گالیاں کھانی تھیں کھا لیں ۔۔۔۔۔ ۔۔ میراخیال ہے ۔۔۔۔ اب وقت تقریباً ۔۔۔۔ آگیا ہے کہ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔سول حکومتوں کے مخالفین ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سول حکومتوں کو ۔۔۔۔ گرانے کے ۔۔۔۔ خواہشمندانوں ۔۔۔۔۔۔کے برے دن شروع ہوںگے ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی ۔۔۔۔۔ ہو یا ۔۔۔۔ پی پی پی ۔۔۔ اب بات اقتدار کی نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔۔ ویڈیو گیم ۔۔۔۔ اپنے ایک اور اوپر والے لیول پر چلی گئی ہے ۔۔۔۔ کچھ اور ہی ۔۔۔۔ ہی ۔۔۔۔ تھیٹر ۔۔۔ لگنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    اگلے سال الیکشن ہونے والے ہیں ۔۔فوج آہستہ آہستہ آپنی چمڑی میں واپس آرہی ہے ۔۔۔ہر کام اپنے وقت پر ہورہا ہے ۔۔۔لیکن نوازشریف کو ایک کام کرنا چاہیے۔۔۔ڈی جی ایس پی آر کا استعفی  مانگ لے ۔۔۔۔یہ نوازشریف کی حکومت کا جراتمندانہ فیصلہ ہوگا ۔۔۔جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے ۔۔

    جمہور پسند
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    سلیم بھائی ڈی جی آئی ایس پی آر نے کوئی ہماری طرح بیٹھ کر خود سے ٹویٹ تو نہیں کی ، یہ ٹویٹ لکھوائی گئی ، آرمی چیف سے اپرو ہوئی ہو گی ، پھر پبلش کی ، اس سے استعفی مانگنا تو آرمی چیف سے استعفیٰ مانگنا ہےٹویٹ غفور صاحب کا ذاتی موقف نہیں تھا ، ادارے کا تھا

    اگلے سال الیکشن ہونے والے ہیں ۔۔فوج آہستہ آہستہ آپنی چمڑی میں واپس آرہی ہے ۔۔۔ہر کام اپنے وقت پر ہورہا ہے ۔۔۔ لیکن نوازشریف کو ایک کام کرنا چاہیے۔۔۔ڈی جی ایس پی آر کا استعفی مانگ لے ۔۔۔۔یہ نوازشریف کی حکومت کا جراتمندانہ فیصلہ ہوگا ۔۔۔جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے ۔۔
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    سلیم بھائی ڈی جی آئی ایس پی آر نے کوئی ہماری طرح بیٹھ کر خود سے ٹویٹ تو نہیں کی ، یہ ٹویٹ لکھوائی گئی ، آرمی چیف سے اپرو ہوئی ہو گی ، پھر پبلش کی ، اس سے استعفی مانگنا تو آرمی چیف سے استعفیٰ مانگنا ہے ٹویٹ غفور صاحب کا ذاتی موقف نہیں تھا ، ادارے کا تھا

    سیانے لوگ  پورا درخت کاٹنے سے پہلے اس کی شاخیں کاٹتے ہیں ۔۔۔تاکہ درخت کے ایکبار گرنے سے نقصان نہ ہو۔۔۔اس لیے چھوٹے لیول سے ہی شروع کیا جائے ۔۔۔اور آرمی چیف کو بولا جائے۔۔۔۔جس طرح مشاہد اللہ  سے  انیڑویو کروایا گیا تھا۔۔۔یا ۔۔پرویز رشید سے اور فاطمی ۔۔سے ۔۔جس طرح ہم جنت پکی کرنے کے لیے بکرے کی قربانی دیتے ہیں ۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    ن لیگ بچاری کی کیا چلتی ہے ۔۔۔۔ ن لیگ تو صبح سے شام ۔۔۔۔ گالیاں ۔۔۔ کوسنے ۔۔۔۔ بہتان ۔۔۔ سنتی ہے ۔۔۔سول حکومت نے جتنی گالیاں کھانی تھیں کھا لیں ۔۔۔۔۔ ۔۔ میراخیال ہے ۔۔۔۔ اب وقت تقریباً ۔۔۔۔ آگیا ہے کہ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔سول حکومتوں کے مخالفین ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سول حکومتوں کو ۔۔۔۔ گرانے کے ۔۔۔۔ خواہشمندانوں ۔۔۔۔۔۔کے برے دن شروع ہوںگے ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی ۔۔۔۔۔ ہو یا ۔۔۔۔ پی پی پی ۔۔۔ اب بات اقتدار کی نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔۔ ویڈیو گیم ۔۔۔۔ اپنے ایک اور اوپر والے لیول پر چلی گئی ہے ۔۔۔۔ کچھ اور ہی ۔۔۔۔ تھیٹر ۔۔۔ لگنے والا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ڈان لیکس ٹوئیٹ کی واپسی ۔۔۔ ایرانی آرمی چیف کے بیان کے فوری بعد واپس یوئی ہے ۔۔ میں ادھر ہی ہوں ۔۔۔۔ پچھلے دنوں میں نے ۔۔۔۔ ایک عدد ۔۔۔ بار بی کیو ۔۔۔۔ گرل خرید لی تھی ۔۔۔۔ کچھ دن سے اسی کے پیار میں غرق رھا ۔۔۔۔۔۔۔

    اے۔  لو ۔۔ادھر گرل پارٹی ہو۔۔رہی ہیں ۔۔ہم کو خبر نہیں ۔۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    اگلے سال الیکشن ہونے والے ہیں ۔۔فوج آہستہ آہستہ آپنی چمڑی میں واپس آرہی ہے ۔۔۔ہر کام اپنے وقت پر ہورہا ہے ۔۔۔ لیکن نوازشریف کو ایک کام کرنا چاہیے۔۔۔ڈی جی ایس پی آر کا استعفی مانگ لے ۔۔۔۔یہ نوازشریف کی حکومت کا جراتمندانہ فیصلہ ہوگا ۔۔۔جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے ۔۔

    سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔۔ اب فوج میں ۔۔۔ راشد منہاس ۔۔۔۔۔ جیسے جان فروش افسر نہی رھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب فوج میں افسر بھی ۔۔۔ شرجیل میمن۔۔۔ حنیف عباسی ۔۔۔۔  لیول کے بندے ہیں ۔۔۔۔۔ سابقہ ڈی جی آئی ایس پی آر ۔۔۔۔ بھی پورا چول تھا ۔۔۔۔۔ یہ  والا جرنل تو۔۔۔ شکل سے ہی ۔۔۔۔ لاھور کی مسیح ۔۔۔ کالونی کا ۔۔۔۔۔ لگتا ہے ۔۔۔۔۔ان لوگوں سے توقع رکھنا ایسے ہی جیسے ۔۔۔ کراچی والے۔۔۔۔۔۔  اجمل پہاڑی ۔۔۔۔ یا ۔۔۔ باوا لاڈلا ۔۔۔۔۔۔ سے امیدیں  رکھتے تھے  ۔۔۔۔۔۔۔ ان تلوں میں تیل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    اے۔ لو ۔۔ادھر گرل پارٹی ہو۔۔رہی ہیں ۔۔ہم کو خبر نہیں ۔۔

    بس میں کھانے پینے پر ہی زندہ ہوں ۔۔۔۔۔۔ کباب ۔۔۔ تکے ۔۔۔ سٹیک ۔۔۔گرم نان ۔۔ کے بغیر ۔۔۔ زندگی ۔۔۔ کچھ بھی نہیں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    اگلے سال الیکشن ہونے والے ہیں ۔۔فوج آہستہ آہستہ آپنی چمڑی میں واپس آرہی ہے ۔۔۔ہر کام اپنے وقت پر ہورہا ہے ۔۔۔ لیکن نوازشریف کو ایک کام کرنا چاہیے۔۔۔ڈی جی ایس پی آر کا استعفی مانگ لے ۔۔۔۔یہ نوازشریف کی حکومت کا جراتمندانہ فیصلہ ہوگا ۔۔۔جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے ۔۔

    میرا یہ قوی خیال ہے ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ اگلے الیکشن میں ۔۔۔۔ نواز شریف  واپس نہیں آئے گا۔۔۔۔۔ اس لیئے نواز شریف ۔۔۔ کو سنہری حروف سے بھی کچھ فائدہ نہیں۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔ عمران خان ۔۔۔۔ میڈیا ۔۔۔ اور ۔۔۔ قوم ۔۔۔۔ نے ۔۔۔ جس جاں فشانی کے ساتھ ۔۔۔۔ سول حکومت ۔۔۔۔ کی چار سال تک ۔۔۔۔ ماں بہن کی ہے ۔۔۔۔ اس کے نتا ئج میں ۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو یہی نظر آتا ہے ۔۔۔ نہ تیری نہ میری ۔۔۔۔۔  کوئی نیا ۔۔۔ تھیٹر لگنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    میرا یہ قوی خیال ہے ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ اگلے الیکشن میں ۔۔۔۔ نواز شریف واپس نہیں آئے گا۔۔۔۔۔ اس لیئے نواز شریف ۔۔۔ کو سنہری حروف سے بھی کچھ فائدہ نہیں ۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔ عمران خان ۔۔۔۔ میڈیا ۔۔۔ اور ۔۔۔ قوم ۔۔۔۔ نے ۔۔۔ جس جاں فشانی کے ساتھ ۔۔۔۔ سول حکومت ۔۔۔۔ کی چار سال تک ۔۔۔۔ ماں بہن کی ہے ۔۔۔۔ اس کے نتا ئج میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو یہی نظر آتا ہے ۔۔۔ نہ تیری نہ میری ۔۔۔۔۔ کوئی نیا ۔۔۔ تھیٹر لگنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    وزارت اعظمی نوازشریف کے گھر ہی رہے گی۔۔۔چاہے نوازشریف رہے نہ رہے ۔۔۔۔جس دن وزارت اعظمی ۔جاتی عمرہ سے نکلی۔۔۔تو پھر ن  لیگ اپنے آپکو پی پی پی سے بھی برے انجام کے لیے تیار رکھے۔۔۔۔کیونکہ ن لیگ کا ہر شخص ۔۔خواجہ آصف سے لیکر حنیف عباسی تک آپنے آپکو اگلا وزیراعظم تصور کرتا ہے ۔۔۔اس لیے نوازشریف کے نہ ہونے سے ن لیگ سخت انتشار کی زد میں آسکتی ہے ۔۔۔خیر گرل ۔۔گیس والی لی ہے ۔۔یا ۔۔کوئلوں والی۔۔۔لگتا ہے آپ میرا خرچہ بھی کروائیں گے۔۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    وزارت اعظمی نوازشریف کے گھر ہی رہے گی۔۔۔چاہے نوازشریف رہے نہ رہے ۔۔۔۔جس دن وزارت اعظمی ۔جاتی عمرہ سے نکلی۔۔۔تو پھر ن لیگ اپنے آپکو پی پی پی سے بھی برے انجام کے لیے تیار رکھے۔۔۔۔کیونکہ ن لیگ کا ہر شخص ۔۔خواجہ آصف سے لیکر حنیف عباسی تک آپنے آپکو اگلا وزیراعظم تصور کرتا ہے ۔۔۔اس لیے نوازشریف کے نہ ہونے سے ن لیگ سخت انتشار کی زد میں آسکتی ہے ۔۔۔ خیر گرل ۔۔گیس والی لی ہے ۔۔یا ۔۔کوئلوں والی۔۔۔لگتا ہے آپ میرا خرچہ بھی کروائیں گے۔۔

    سلیم رضا ۔۔۔۔ ن لیگ نے کوئی جرائم نہیں کیے ۔۔۔ اس لیئے ۔۔۔۔ ن لیگ کو ۔۔۔۔ برے انجام کا سامنا نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔جہاں تک نواز شریف کے گھر کی بات ہے ۔۔۔۔ شریف فیملی ۔۔۔۔ پرانے صنعت کار ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ سیاسی طور پر بہت ۔۔۔۔ گرو ۔۔۔ ہیں ۔۔۔۔۔۔شریف فیملی نے بہت چالاکی سے ۔۔۔۔ اپنے سارے  ۔۔۔ نوجوان مردوں ۔۔۔۔ حمزہ سے حسین تک ۔۔۔۔۔ سب کو ۔۔۔ بیک اپ میں ۔۔۔۔ محفوظ رکھا ہوا ہے ۔۔۔۔اور ۔۔ میڈیا ۔۔۔۔ مخالفین کے سامنے ۔۔۔۔۔ مریم نواز  کو کردیا ہے ۔۔۔۔۔ ایک تو عورت ہونے کی بنا پر ۔۔۔۔۔ مخالفین حد میں رھیں ۔۔۔۔ دوسرے ۔۔۔ جتنے تیر ۔۔۔ چلنے ہیں ۔۔۔ مریم پر چل جائیں ۔۔۔۔اور شریف فیملی کے مستقبل کے تمام ۔۔۔ نوجوان ۔۔۔۔۔ وقت سے پہلے ۔۔۔ مخالفین سے بچیں رھیں ۔۔۔۔۔ اور  مریم نواز کے پس پردہ ۔۔۔۔ مخالفیں سے نمٹنا سیکھتے رھیں ۔۔۔۔جب بھی کبھی اگر وقت آیا ۔۔۔ تو حمزہ شریف ۔۔۔۔ حسن نواز ۔۔۔۔۔۔ آگے آ جائیں گے ۔۔۔ جب تک ۔۔۔۔ ابا جی ۔۔۔چا چا جی ۔۔۔ موجود ہیں ۔۔۔ یہ سب لندن میں بیٹھے رھیں گے ۔۔۔میرا نہیں خیال کہ ۔۔۔۔ مریم نواز ۔۔۔۔ کبھی وزیراعظم کے لیئے ۔۔۔۔  آپشن ہوگی ۔۔۔۔ مریم نواز ۔۔۔ شریف فیملی کی۔۔۔ صرف ۔۔۔۔ پراکسی ہے ۔۔۔۔ مخالفین سے نمٹنے کے لیئے ۔۔۔۔۔ مریم نواز کو ۔۔۔ جان بوجھ کر سامنے رکھا گیا ہے تا کہ شریف فیملی کے نوجوان ۔۔۔۔ ایک تو کاروبار ۔۔۔ میں پیسہ بنا تے رھیں ۔۔۔۔۔ دوسرے ۔۔۔ وقت سے پہلے ۔۔۔ مخالفین کے ھتھے نہ چڑھیں ۔۔۔۔۔۔بار بی کیو ۔۔۔۔۔ کو ئلوں والی ہے ۔۔۔۔۔ تکے ۔۔۔ کباب ۔۔۔ پر کوئی کمپرو ما ئز نہیں ہے ۔۔۔۔ ٹیسٹ بیسٹ ہونا چاھیے ۔۔۔۔میرا مقابلہ ۔۔ افغانی ۔۔۔ لاہوری ۔۔۔۔  بہاری ۔۔۔۔۔ تکے ۔۔۔ کباب ۔۔۔ سے ہے ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    جمہوریت کا تحفظ خود بخود ہوجائے گا جس دن پاکستان کے عوام یہ تسلیم کر لیں گے کہ جمہوریت سے بہتر کوئی اور نظام موجود نہیں ہے …تاہم یہاں عالم یہ ہے کہ ملک کا کم از کم ایک تہائی حصہ ہر وقت کسی نہ کسی ڈکٹیٹر کو فوراً اپنی سپورٹ دینے کو تیار ہوتا ہے ….اگر کسی کو بے روزگاری سے مسئلہ ہے …امن و امان کی حالت پر تشویش ہے یا مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ تنگ کر رہی ہے وہ فوراً مارشل لاء کو آوازیں دینا شروع کر دیتا ہے …میں شرط لگا کر کہ سکتا ہوں کہ اگر آپ عوام کو یہ یقین دلا دیں کہ کہ فلاں آرمی چیف بہت ایماندار ہے اور وہ صحیح اور شفاف احتساب کرے گا تو ملک کا پچاس یا ساٹھ فیصد حصہ فوجی حکمرانی کو تسلیم کر لے گا…جمہوریت کے حقیقی حامی تو صرف بیس تیس فیصد ہی ہیںمیں بذات خود سیکولر نظام کا بہت بڑا حامی ہوں مگر پاکستان میں زبردستی اس کے نفاذ میں بہتری نہیں سمجھتا کیونکہ پاکستان کی عوام کی غالب اکثریت سیکولرازم کو کبھی قبول نہیں کرے گی …تو جو نظام زبردستی ٹھونسا گیا ہو یا جس سسٹم پر آپ کا یقین نہیں اس کی کامیابی کے امکانات معدوم ہیں …یہی حال جمہوریت کا ہے ….تا ہم میں یقین کرتا ہوں کہ کچھ دہائیاں بار بار الیکشن ہونے کے بعد لوگوں کا جمہوریت پر یقین بڑھے گا مگر آج ایسی کوئی صورتحال نہیںکسی بھی ملک کی ترقی کرنے اور سمت متعین کرنے میں نوجوانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے …بد قسمتی سے میں نے پچھلے چند سالوں سے سوشل میڈیا کا بغور جائزہ لیا ہے جہاں نوجوان بہت متحرک ہوتے ہیں …اور نوجوانوں کی اکثریت کو آئے دن مارشل لاء کو آوازیں دیتے پایا ہے ….پاکستانی نوجوانوں کا یہ رویہ عام ممالک کے بلکل برعکس ہے جہاں نوجوان سول رائٹس کو پروموٹ کرنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں …جن جن ممالک میں فوجی آمریت تھی یا ہے وہاں نوجوان ہی ہیں جو سٹیٹس کو …کو چلینج کرتے نظر آرہے ہیں …مگر پاکستان میں الٹی گنگا بہ رہی ہے …کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ نواز شریف اور زرداری سے بغض ہے یا عمران اور آرمی سے محبت …مگر جو بھی ہے اچھا نہیں ہےمیری ذاتی راۓ میں …کم از کم موجودہ حالات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ آرمی کو حکومت میں ایک رول دے دیا جائے ….اور ملکی سطح پر فیصلہ سازی میں انہیں شریک کیا جاۓ ….ورنہ ہوگا یہ کہ آرمی والے …کبھی دھرنے کو اور کبھی ڈان لیکس جیسے معاملات کو استعمال کرکے حکومت کا بازو مروڑیں گے اور اپنی مراعات اور مفادات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ….لہٰذا اگر نیشنل سیکورٹی کونسل کی تشکیل نو کی جاۓ اور …آرمی اور سویلین حکومت دونوں اہم فیصلہ سازی میں کردار ادا کریں تو اس میں مضائقہ نہیںاگر ایسا نہ ہوا تو جمہوری حکومت آرمی کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہے گی …اپوزیشن لیڈر آرمی سے مل کر ساز باز کرتے رہیں گے …اور آرمی کبھی بھی حکومت کا ماتحت ادارہ بن کر کام نہیں کرے گی …جب ادارے مضبوط ہوجائیں گے تو وقت کے ساتھ ساتھ جمہوری حکمران طاقت پکڑتے جائیں گے …ورنہ لوگ بھول میں نہ رہیں کہ سوشل میڈیا پر عوام کے “غیض و غضب” نے آرمی کو ٹویٹ واپس لینے پر مجبور کیا ہے …حقیقت یہ ہے چیف کا دماغ گھوم جاۓ تو آرمی جب چاہے ..موقع تخلیق کر کے …مارشل لاء لگاسکتی ہے …اور اسے کافی سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی حمایت بھی حاصل ہوجاۓ گی
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 106 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi