Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 22 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
    عہدہ صدارت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف علوی، مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ تھا۔
    قومی اور صوبائی اسملیوں میں پولنگ ہوئی، جہاں تمام اراکین نے خفیہ رائے دہی کے تحت اپنا وٹ کاسٹ کیا۔ صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا یہ عمل شام چار بجے تک جاری رہا۔
    تمام ایوانوں میں ہائی کورٹس کے ججوں نے پریزائڈنگ افسران کی خدمات سر انجام دیں۔
    حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ متحدہ حزب اختلاف تمام تر کوششوں کے بعد بھی مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام رہی ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن صدارتی امیدوار تھے۔
    صدر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے لیے پولنگ قومی اسمبلی کے ہال میں ہوئی جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے اپنی اپنی اسمبلی میں منعقدہ پولنگ میں ووٹ ڈالے۔
    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’چیف الیکشن کمشنر بدھ کو وفاقی حکومت کو نتائج پیش کریں گے۔
    سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لیے 12 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے جن میں سے آٹھ مسترد کر دیے گئے جبکہ ایک امیدوار امیر مقام انتخاب سے دستبردار ہوگئے۔
    انھوں نے کہا کہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت حتمی نتائج کا اعلان کرے گی۔
    صدارتی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو میدان میں اتارا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں کسی ایک متفقہ امیدوار پر اتفاق نہیں کر سکیں۔

    اپوزیشن میں متفقہ صدارتی امیدوار پر اختلاف
    اپوزیشن جماعتیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کے حق میں نہیں ہے۔
    اسی سلسلے میں پیر کو پاکستان مسلم ن کے حمایت یافتہ امیدوار مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ تاہم ان کی آصف زرداری سے ملاقات بے نتیجہ ہی اختتام کو پہنچی اور کسی ایک متفقہ امیدوار پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
    گذشتہ ماہ مری میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ایک متففہ امیدوار لانے پر بات چیت کی گئی تاہم اس کے باوجود تمام جماعتیں کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہو سکیں۔
    پیر کو ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن کا نام واپس نہیں لیں گے۔
    پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد فرحت اللہ بابر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کا نام واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا ایک ہی امیدوار ہونا چاہیے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-45403277

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نو منتخب صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان کی صدارت کے اوپر تحریک اںصاف کا امیدوار کامیاب ہوا۔
    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ مجھ ناچیز کا کوئی کمال نہیں بلکہ میرے ساتھیوں اور ورکرز کی جدوجہد اور محنت ہے، جن کی وجہ سے میں آج منتخب ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ان 5 سالوں میں غریب کی قسمت بدلے اس کے تن پر کپڑا اور سر پر چھت ہو اور اسے کھانا نصیب ہو۔
    عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ تمام جماعتوں اور لوگوں کا صدر ہوں، میں تمام ووٹرز اور کارکنان کا مشکور ہوں اور میں پورے پاکستان کا صدر بننے کی کوشش کروں گا۔
    نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں، آزاد امیدواروں سمیت مجھے ووٹ دینے والے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 1959 سے میری سیاسی جدوجہد چل رہی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کچھ عرصے سے جس انداز میں قوم جاگی ہے، قوم جس طرح فلاح چاہتی ہے میں کوشش کروں گا کہ ان کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کروں۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1086364/

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    مولانا کو امیدوں سے زیادہ ووٹ ملے تو کیا تحریک انصاف کی صفوں میں دراڑ آ گئی؟؟

    :thinking:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    اصف زرداری کو پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    seems like no whatsapp calls as PTI has taken less than expected votes

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    131+81 = 212 PTI = 212

    شہباز شریف کی شکل دیکھ کر ایک ہی خیال آتا ہے

    ناکامیوں کی ایک مکمل داستان ہوں میں

    یا پھر پنجابی میں

    سیاست کھیڈ نئیں ہوندی کھسریاں دی

    شہباز اپوزیشن لیڈر ہے ….اپوزیشن کو متحد کرنا اس کی ذمہ داری ہے ….اسے پی ٹی آئی کی کامیابی منظور ہے یا اعتزاز احسن ؟

    ووٹوں سے پتا چلتا ہے کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لا کر عمران خان کو ہزیمت سے دوچار کر سکتی تھی

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    شہباز شریف کی شکل دیکھ کر ایک ہی خیال آتا ہے ناکامیوں کی ایک مکمل داستان ہوں میں یا پھر پنجابی میں سیاست کھیڈ نئیں ہوندی کھسریاں دی شہباز اپوزیشن لیڈر ہے ….اپوزیشن کو متحد کرنا اس کی ذمہ داری ہے ….اسے پی ٹی آئی کی کامیابی منظور ہے یا اعتزاز احسن ؟ ووٹوں سے پتا چلتا ہے کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لا کر عمران خان کو ہزیمت سے دوچار کر سکتی تھی

    آپ کی بات درست ہے ۔شہبازشریف کے بس کی بات نہیں ہے ۔۔۔اگر یہ اعتزاز احسن پر اتفاق کر لیتا تو آپنا تو پی ٹی آئی کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا تھا ۔۔۔۔کیونکہ اعتزاز نے ان کے بارے سخت بیان دیئے ہوئے تھے تو اس کو بنیاد بنا کر  یہ کسی ٹٹو کی طرح آڑے رے ۔۔۔۔لیکن خود یہ زرداری کی پیٹ پھاڑنے سے لیکر گھسیٹنے تک سارے بیان دے کر نعافی طلب فرما چکے ہیں ۔۔۔۔لیکن اعتراز کے چند جملے معاف نہ ہو سکے ۔۔۔۔

    کہتے ہیں مخالف کی دیوار گرنی چائی دے ۔۔اے۔۔

    بشک بندہ خود تھلے آجائے ۔۔۔

    اور بلکہ ایسے ہی ہوا ہے ۔۔۔۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    seems like no whatsapp calls as PTI has taken less than expected votes

    PTI got more than they were expected to.  212 – 212 is a combined vote of senate and NA.

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    پہلے ن لیگ اور پی پی پی کے مک مکا کا پرپیگنڈہ کیا جاتا تھا جس کا وجود ہی نہیں تھا اور اب جب سب سامنے نظر آرہا ہے کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی ہر موقع پر مک مکا کرلیتے ہیں تو کسی میڈیا چینل یا کسی سیاستدان کی زبان پر اس کے خلادف احتجاج نہیں۔

    پی ٹی آئی اور پی پی پی جس طرح مل کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    پہلے ن لیگ اور پی پی پی کے مک مکا کا پرپیگنڈہ کیا جاتا تھا جس کا وجود ہی نہیں تھا اور اب جب سب سامنے نظر آرہا ہے کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی ہر موقع پر مک مکا کرلیتے ہیں تو کسی میڈیا چینل یا کسی سیاستدان کی زبان پر اس کے خلادف احتجاج نہیں۔ پی ٹی آئی اور پی پی پی جس طرح مل کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔

    اگر ہماری پارٹی ۔۔مولانا فضل الرحمن کو سپورٹ نہ کرتی تو اعتزاز احسن کے صدر بننے کے چانس تھے ۔۔۔لیکن اس جھٹکے کے بعد آپکی  عزت تو قربانی کے بدلے کچھ رہ جائے گی ۔۔۔ہم تو کسی کو منھ دیکھانے کے قابل  نہیں رے ۔۔۔۔۔۔

    لیکن ایک اندر کھاتے یہ خبر بھی ہے پی ٹی آئی والوں سے پنجاب میں کیس نہ کھولنے پر ڈیل ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے اعتزاز احسن کی سپورٹ نہیں کی گئی۔

    آپ نے تو  انکھوں پر جانثاری کی پٹی بندہ لی ہے ۔۔سوچھا میں ہی لنکا ڈھا ۔دوں

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12
    اگر ہماری پارٹی ۔۔مولانا فضل الرحمن کو سپورٹ نہ کرتی تو اعتزاز احسن کے صدر بننے کے چانس تھے ۔۔۔لیکن اس جھٹکے کے بعد آپکی عزت تو قربانی کے بدلے کچھ رہ جائے گی ۔۔۔ہم تو کسی کو منھ دیکھانے کے قابل نہیں رے ۔۔۔۔۔۔ لیکن ایک اندر کھاتے یہ خبر بھی ہے پی ٹی آئی والوں سے پنجاب میں کیس نہ کھولنے پر ڈیل ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے اعتزاز احسن کی سپورٹ نہیں کی گئی۔ آپ نے تو انکھوں پر جانثاری کی پٹی بندہ لی ہے ۔۔سوچھا میں ہی لنکا ڈھا ۔دوں

    یار کیا آپ واقعی نون لیگ کے بندے ہو۔۔۔۔۔

    یا آپ کو کہیں سے نون لیگ میں پلانٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

    ;-)   :thinking:   ;-)

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    یار کیا آپ واقعی نون لیگ کے بندے ہو۔۔۔۔۔ یا آپ کو کہیں سے نون لیگ میں پلانٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ ;-) :thinking: ;-)

    جناب

    یہ لوگ تو موسمی پرندے ہیں ۔پہلے پی ٹی آئی کی سپورٹ کرتے تھے ۔لیکن جب ان کو وہاں  کو  کسی نے نہیں پوچھا تو اڑ ۔کر ن لیگ میں آدمھکے ہیں ۔۔آپ نے دیکھا ہوگا یہ آپنی وفادرای جتانے کی خاطر دن رات ایک کیے ہوئے ۔۔۔برعکس اس کے اصل ن لیگی  کو آپنی وفاداری  رات کلمہ ۔۔شریف ۔پڑھنے کی ضرورت  نہیں ہے

    میں پکا ن  لیگی ہوں

    میں عظمت انسان کا قائل ہو توں ہوں

    لیکن کبھی بندوں کی عبادت نہیں کرتا

    محسن نقوی

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    جناب یہ لوگ تو موسمی پرندے ہیں ۔پہلے پی ٹی آئی کی سپورٹ کرتے تھے ۔لیکن جب ان کو وہاں کو کسی نے نہیں پوچھا تو اڑ ۔کر ن لیگ میں آدمھکے ہیں ۔۔آپ نے دیکھا ہوگا یہ آپنی وفادرای جتانے کی خاطر دن رات ایک کیے ہوئے

    عاطف صاحب۔۔۔۔۔

    کیا یہ آپ کے بارے میں بات ہورہی ہے۔۔۔۔۔

    Atif Qazi

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    یار کیا آپ واقعی نون لیگ کے بندے ہو۔۔۔۔۔ یا آپ کو کہیں سے نون لیگ میں پلانٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ ;-) :thinking: ;-)

    آپکو کیوں ایسا لگا کہہ میں  ن لیگی نہیں ہوں ۔بندہ پرور ن لیگی ہونے کے لیے بد تمز ہونا ضروری نہیں ۔۔۔

    :bigsmile:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    عاطف صاحب۔۔۔۔۔ کیا یہ آپ کے بارے میں بات ہورہی ہے۔۔۔۔۔ Atif

    جی یہاں اس فورم پر تین بندے ہیں جن کو آخرت کا ہوش نہیں بس دنیا کمانا چاہتے ہیں ۔۔۔

    1

    عاطف صاحب ۔۔۔۔

    2

    آپنے وڈھے پائی ۔جیو جی

    3

    بارسا صاحب

    4

    شامی صاحب ۔

    جو اخر زندہ رود کی خوراک بننے والے ہیں ۔۔

    ان سب کا موازنہ کریں ۔۔۔اور  پر در وا ہو جائیں گے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    عاطف صاحب۔۔۔۔۔ کیا یہ آپ کے بارے میں بات ہورہی ہے۔۔۔۔۔ Atif

    جی جی۔ رضا بھائی کا روئے بدسُخن میری ہی جانب ہے۔

    دراصل یہ وہ والے دوست ہیں جو دوست کی نیند میں مخل ہونے پر اسکی ناک پر بیٹھی مکھی کو بھاری پتھر  سے کچلنا چاہتے ہیں۔

    صنفِ نازک کے ہاتھوں روز ہوئی اپنی اٹھا پٹخ کا بدلہ یہ یہاں گولے فائر کرکے کرتے ہیں البتہ ن لیگ سے ان کا اتنا ہی تعلق ہے جتنا فوج کا آئین ِ پاکستان سے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    اگر ہماری پارٹی ۔۔مولانا فضل الرحمن کو سپورٹ نہ کرتی تو اعتزاز احسن کے صدر بننے کے چانس تھے ۔۔۔لیکن اس جھٹکے کے بعد آپکی عزت تو قربانی کے بدلے کچھ رہ جائے گی ۔۔۔ہم تو کسی کو منھ دیکھانے کے قابل نہیں رے ۔۔۔۔۔۔ لیکن ایک اندر کھاتے یہ خبر بھی ہے پی ٹی آئی والوں سے پنجاب میں کیس نہ کھولنے پر ڈیل ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے اعتزاز احسن کی سپورٹ نہیں کی گئی۔ آپ نے تو انکھوں پر جانثاری کی پٹی بندہ لی ہے ۔۔سوچھا میں ہی لنکا ڈھا ۔دوں

    یہ جو آپ کو اندرکھاتے کی خبریں دیا کرتا تھا وہ بیچارہ آجکل آپکی برادری کے عتاب کا شکار ہے، حد تو یہ ہے کہ اسکے ساتھ تنخواہ پر کام کرنے والے آپ جیسے دوست بھی اب اسے اپنا پِیر ماننے سے انکاری ہیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19

    :lol: :lol:   :lol:

    Funkaar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    جی جی۔ رضا بھائی کا روئے بدسُخن میری ہی جانب ہے۔ دراصل یہ وہ والے دوست ہیں جو دوست کی نیند میں مخل ہونے پر اسکی ناک پر بیٹھی مکھی کو بھاری پتھر سے کچلنا چاہتے ہیں۔ صنفِ نازک کے ہاتھوں روز ہوئی اپنی اٹھا پٹخ کا بدلہ یہ یہاں گولے فائر کرکے کرتے ہیں البتہ ن لیگ سے ان کا اتنا ہی تعلق ہے جتنا فوج کا آئین ِ پاکستان سے۔

    Off topic

    Atif Qazi

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 22 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi