Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 218 total)
  • Author
    Posts
  • Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    قرار نامہ

    18-Nov-2019

    نواز شریف کی  لندن روانگی، مریم نواز کی خاموشی، حکومتی  دراڑیں، عمران خان کی فرسٹریشن  موجودہ سیاسی صورتحال … یہ ہیں میرے آج کے موضوعات

    لیکن مضمون کا آغاز میں عمران خان کی  آج کی جذباتی تقریر سے کروں گا  اس نے ہزارہ ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقعے پر کی تھی …اس سے پہلے  کہ میں تقریر کے چیدہ چیدہ نکات پر بات کروں …ایک لطیفہ ذہن میں آرہا ہے …پیش خدمت ہے

    ایک گھر میں ڈاکا پڑا اور ڈاکو  زیورات چوری کرکے لے گئے …محلے کے لوگ افسوس کرنے آئے ..تسلی دینے کے لیے اہل محلہ ایک بات بار بار دہرائیں کہ  چلیں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا  .. کم از کم شکر کریں کہ گھر کی عزت بچ گئی ورنہ خواتین کے ساتھ کچھ  ہوسکتا تھا …گھر کی خواتین نے ایک   دو  دفعہ تو نظر انداز کیا مگر بار بار سننے پر …ایک خاتون تنک کر بولی کہ …بھائی صاحب .. آپ بھی کمال کی بات کرتے ہیں  نقصان کیوں نہیں ہوا  ..عزت بیچ کر ہی تو وہ زیورات لیے تھے

    عمران خان کا ایک ہی نعرہ تھا کہ مخالفین کو جیلوں میں ڈالوں گا …ان کے اے سی اترواؤں گا …ان سے کرپشن کی رقم وصول کرکے ملک کی قسمت بدلوں گا …یعنی دوسرے الفاظ میں

    عمران خان آئے گی …دو سو ارب لائے گی

    لیکن ہوا یہ کہ نواز شریف اس کے سامنے دن دہاڑے عدالت کو استعمال کرکے صاف نکل کر جانے میں کامیاب ہونے والا ہے …اور عمران خان دانت پیسنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتا …اس نے اسٹیبلشمنٹ کی رکھیل بننے کا طعنہ بھی برداشت کیا …فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہر ایشو پر  لمبے بھی لیٹ لیے …سلیکٹڈ ہونے کا الزام بھی لیا …باجوہ نے گلے پر انگوٹھا (بلکہ شاید بوٹ) رکھ کر اپنی ایکسٹینشن کروائی ..بے تحاشا یو ٹرن لیے  وغیرہ وغیر  مگر ..ان سب کے باوجود ایک بات پر تمام کے تمام انصافی خوش تھے کہ زرداری بھی جیل میں تھا ..نواز شریف بھی جیل میں تھا …اور شاہد خاقان عباسی بھی اندر …یعنی ایک وعدہ عمران نے بہرحال پورا کیا تھا کہ “کرپٹ” افراد کو جیل میں ڈالا ہوا تھا

    لیکن برا ہو اسٹیبلشمنٹ کا جس نے عمران خان کا وہ زیور بھی چرا لیا جو اس نے اسٹیبلشمنٹ کے فوجی بوٹ چاٹنے کے بعد اور جمہوریت کی عزت لٹا کر حاصل کیا تھا

    پنجابی کا محاورہ ہے کہ

    جیہدی باندری اوہوای نچاوے

    اگر ایک جمہوری حکمران اپنا اقتدار اعلیٰ فوج کو اپنی مرضی سے سرینڈر کردے تو اس کے بعد نافرمانی کی کوئی گنجائش  نہیں ہوتی ….فوج کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے ..اور وہ ہے مکمل اور غیر مشروط اطاعت …عمران خان کی فرسٹریشن اس کی آج کی ہزارہ میں کی گئی تقریر سے عیاں تھی …عدالت میں حکومتی موقف اور ضمانتی بانڈ کے مسترد ہونے پر عمران کا کیا رد عمل تھا؟ اس نے دو دن کی چھٹی کا اعلان کیا …شاید مقصد اپنے آپ کو کول ڈاؤن کرنا تھا ..چھٹی کے خاتمے پر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور دھواں دھار تقریر  کی…کچھ اہم نکات یہ ہیں

    سب مافیا کے لیے پیغام ہے کہ مجھے اللہ نے مافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر رکھا ہے، میں مافیا اسپیشلسٹ ہوں
    عدالت کہتی ہے نواز شریف کو کچھ ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا ، جو 800 سے زائد قیدی پچھلے دور میں جیلوں میں مرگئے ان کا ذمہ دار کون ہے؟
    ملکی نظام عدل کاتاثر یہی ہے کہ یہاں طاقتور کے لیے ایک قانون ہے اور کمزور کے لیے دوسرا
    عدلیہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کرے، چیف جسٹس کھوسہ اور ان کے بعد آنے والے جسٹس گلزار ملک کو انصاف دے کر آزاد کریں
    ہماری کابینہ کے زیادہ تر اراکین نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مخالفت کی لیکن میں نے رحم کیا اور کہا کہ جانے دو
    شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں گارنٹی دوں گا، شہباز شریف کا بیٹا بھاگا ہوا ہے، ان کا داماد بھاگا ہوا ہے، ان کی گارنٹی کون دے گا، نواز شریف کے دونوں بیٹے اور سمدھی بھاگے ہوئے ہیں ان کی گارنٹی کون دے گا، اور سب سے بڑی بات کہ خود شہباز شریف کی گارنٹی کون دے گا؟

    یقیناً غصیلی مگر بے بسی والی  تقریر تھی مگر کیا یہ تقریر اس کے  سپوٹرز کو مطمئن کردے گی؟ …شاید ہاں  اور شاید نہیں… کیونکہ انہوں نے بار بار ایک ہی بات سنی تھی کہ میں این آر او نہیں دوں گا ..میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا …میں کرپشن کا سارا پیسا نکلواؤں گا وغیرہ وغیرہ …لیکن کچھ آثار ہیں اور  نظر آرہا ہے کہ ایک این آر او ..یا مفاہمت اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف کے درمیان طے پا گئی ہے …عرصہ دراز سے فوجی  تنخواہ دار صحافیوں مثلاً ہارون رشید کے وغیرہ کے ذریعے کچھ باتیں سننے کو مل رہی تھیں ..کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ نواز شریف کچھ عرصہ کے لیے ملک سے باہر چلا جاۓ …لیکن اگلے الیکشن سے پہلے وہ واپس آسکتا تھا  …اسی دوران میں نواز شریف کے تمام کیسز آھستہ آھستہ عدالتوں کے ذریعے ختم کر دیے جائیں گے …نواز شریف باہر جانے پر آمادہ تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ کی شرط یہ بھی تھی کہ جاتے جاتے وہ اپنی دختر نیک اختر کو بھی ساتھ لے جاۓ …نواز شریف اس پر آمادہ  نہیں تھا …نواز شریف کے نزدیک مریم اس  کی سیاسی جانشین تھی اور اس کو عارضی طور پر سیاست سے باہر کرنے کا مطلب مریم کی سیاست ختم کرکے پارٹی مکمل طور پر شہباز اینڈ سنز کے حوالے کرنا تھا

    نواز شریف کی بیماری نے دونوں یعنی نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے یہ موقع پیدا کیا کہ فریقین اپنے موقف میں لچک پیدا کرکے کوئی درمیانی راستہ نکال لیں
    اگر بیماری نہ ہوتی نون لیگ کے کارکن نواز شریف کا دوسری دفعہ اسٹیبلشمنٹ کے آگے ہتھیار ڈال کر فرار ہونا برداشت نہ کر پاتے ….ڈیل ہو بھی گئی اور نواز شریف کو نقصان بھی نہ ہوا …اس ڈیل کی کیا جزیات ہیں اس بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے …تاہم نواز شریف کی جان جیل سے چھوٹ گئی ہے ….مریم نے پہلے ہی یہ بیان دے دیا ہے کہ “میاں صاحب لندن جائیں اور میں نہ جاؤں یہ بہت مشکل ہے” اب کوئی پوچھے کہ سول سپریمیسی کے گھوڑے سے اتنی جلدی چھلانگ لگانے کی کیا ضرورت تھی …کیا نواز شریف کے دونوں بیٹے ہاجوج ماجوج اپنی بیگمات سمیت اپنے باپ کا خیال نہیں رکھ سکتے …کیا مریم نے لندن میں روزانہ اپنے سگڑ ہاتھوں سے باپ کے لیے چپاتیاں بنانی ہیں؟ ظاہر ہے دونوں نے ڈیل کو تسلیم کرلیا ہے ..اور اسی لیے مریم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی خاموش ہے

    ڈیل کا ایک اور شاہکار عدالتوں کی سبک رفتاری ہے …ہفتے کو بھی عدالتیں لگائی جارہی ہے …ایک ایک  دن کے نوٹس پر درخواستیں لی جاری ہیں اور اس دن سماعت بھی ہو رہی ہے ….عدالتیں بھی کیا کمال کا رنگ رکھتی ہیں  …جب الیکشن سے پہلے نواز شریف کو سزا دلوانی تھی تو اس کے سارے کیسز کو پہئے لگے ھوئے تھے ..روزانہ تین تین کیسز میں دو دو تین تین پیشیاں ہو رہی تھیں ..جب وہ پہلے ضمانت مانگ رہا تھا تو ہفتوں پیشیاں نہیں ہو رہی تھیں ..اور اب جب ڈیل کے بعد ضمانت پر چھوڑنا تھا تو ایک دن بھی نہیں لگایا

    اگلے کچھ ہفتوں میں معاملات کچھ اور کلئیر ہونگے ..فلحال مریم کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے …اگر وہ اسے واپس مل جاتا ہے اور وہ بھی لندن چلی جاتی ہے …یا کہ جلسے جلوس کرنا اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت زبان استعمال کرنا بند کر دیتی ہے تو یہ ڈیل کے واضح اشارے ہونگے …یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ  ایک دو مہینوں میں نواز شریف  کو مقدمے میں بری کردے اور یوں وہ سزا بھی ختم ہوجاۓ …یقیناً معاملا سپریم کورٹ جاۓ گا جہاں نواز شریف کے سر پر تلوار لٹکتی رہے گی جب تک کہ ڈیل پر عمل درامد مکمل نہیں ہوجاتا

    میں اس بات سے بلکل بھی اتفاق نہیں کرتا کہ فوج یا عدالتیں نواز شریف کو ممکنہ موت کا الزام لینا نہیں چاہتی تھیں …نون لیگ کے ووٹر احتجاج والے ووٹر نہیں ہیں …ووٹ ضرور ڈالتے ہیں مگر سڑکوں پر نہیں آتے …..دو چار ہفتے رو دھو کر چپ ہوجاتے ….ویسے بھی عمران صحیح ہی کہتا ہے کہ جیل میں اور قیدی بھی تو مر رہے ہیں ..عمران کا کیا قصور ہے …لیکن عمران کا قصور یہ ضرور ہے کہ اس نے فوجیوں اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ڈیل میں روڑے اٹکانے کی خواہ مخواہ کوشش کی …ہر سیاستدان کو اپنی اوقات کا اندازہ ہونا چاہیے ..یہ ضمانتی بانڈ وغیرہ غیر ضروری تھے ..اس سے سواۓ سبکی کے عمران کو کچھ بھی نہیں ملا …ضمانتی بانڈ سے پہلے میں نے سوشل میڈیا میں نون لیگ کے کافی ورکرز کو کافی ناخوش دیکھا تھا ..ان کی نظر میں نواز شریف کو پاکستان میں رہ کر اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنا چاہیے تھا …لیکن ضمانتی بانڈ کے چکروں میں اب صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور نونی اسے اپنی اور نواز شریف کی فتح تصور کر رہے ہیں
    عمران کی اتنی اوقات کہاں سے ہو گئی کہ وہ اپنے سیاسی مالکوں کی منظوری سے ہونے والی ڈیل کی مخالفت کرے …فوجی عمران خان کو بارہ راست بھی روک سکتے تھے مگر انہوں نے ججز کے ذریعے حکومت کی بے عزتی کروانا زیادہ مناسب سمجھا

    جیہنوں فوج  رکھے اوہنوں کون چکھے
    عمران خان کو  نواز شریف سے سبق سیکھنا چاہیے …فوج کا نواز شریف سے کوئی نظریاتی اختلاف نہیں تھا …افغانستان کے معاملات ہوں ..یا بھارت سے تعلقات ہوں فوجی یہ توقع کرتے ہیں کہ ان کی اجازت حاصل کی جاۓ …نواز شریف ایسا نہیں چاہتا تھا لہذا اسے سبق سکھایا گیا ورنہ نواز شریف کے ہر دور میں حکومت کے خزانے کھلے ہوتے تھے کہ فوجی جو مرضی اسلحہ خریدے جو مرضی جنگی مشق شروع کریں ..جتنا بجٹ مانگیں وہ سب نواز شریف ان کے حوالے کر دیتا تھا …بس خرابی یہ تھی کہ نواز شریف پر الیکٹڈ وزیراعظم  ہونے کا بخار چڑھ جاتا تھا اور وہ فوج کی اجازت کے بغیر فیصلے کرنا شروع ہوجاتا تھا
    اگر عمران کو  اپنی بقیہ مدت پوری کرنی ہے تو آیندہ کے لیے فوج سے ان غیر ضروری پنگوں سے دور رہنا ہوگا
    فوج کا سایہ ہے تو اقتدار ہے ..ورنہ چوہدری برادران اور ایم کیو ایم تو ابھی سے پر پرزے نکالنا شروع ہوگئے ہیں ..اور ان کا منہ بند کرنے کے لیے انہیں ایک آدھ وزارت بھی دینی پڑے گی … بہتر ہے کہ حکومتی امور پر توجہ دی جاۓ ورنہ …جتھے پئی پھُٹ اوتھے پئی لُٹ

    ویسے بھی میرے خاندان کی ایک بزرگ خاتون کہا کرتی تھیں کہ

    جدوں سارا جاندا ویکھو تے ادھا لؤ بچا

    نواز شریف نے جانا تھا سو چلا گیا…اب ڈیمیج کنٹرول کی ضرورت ہے ..میڈیا میں اب افواہوں کا بازار گرم ہے کہ فوج جس کو کہ ایک مستحکم حکومت کی ضرورت تھی ..عمران نے اپنی منتقم مزاج طبیعت سے افراتفری میں مبتلا کر رکھا ہے …اور فوج کے معیشت کو بہتر بنانے کے سے سب پلان خطرے میں پڑ گئے ہیں …اپوزیشن کے ہر لیڈر کو دن رات گیلے گیلے خواب آتے ہیں کہ فوج اور عمران خان کے درمیان کوئی اٹ کھڑکا ہونے والا ہے …عمران خان کے لیے ضروری ہے کہ وہ آیندہ فوج سے ایسی بدمزگی پیدا نہ ہونے دے

    تاہم یہ کہنا آسان ہے اور کرنا مشکل ….سالی وزیراعظم یا صدر کی کرسی ہی  ایسی ہے …محمد خان جونیجو ، بینظر اور نواز شریف تینوں کو یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی کہ وہ اقتدار کے اصل مالک ہیں …حتیٰ کہ بینظر کے یس مین فاروق لغاری کو بھی بینظر سے شکایتیں پیدا ہو گئیں کہ اس کی بطور صدر عزت نہیں کی جارہی اور خاص طور پر ایسا صدر جس کے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار بھی حاصل تھا …لہٰذا مجھے یقین ہے کہ عمران خان ضرور دل میں باجوہ کو کوستا ہوگا مگر کیا کیا جاۓ

    A contract is a contract is a contract!

    جس شرائط کے تحت عمران کو اقتدار دیا گیا ہے ..انہیں ماننا ہی پڑے گا بغیر کسی چوں چرا کے …مثال کے طور پر نومبر کے اختتام سے پہلے باجوہ کی طرف سے ایک آرڈر آئے گا کہ کس جرنیل کو چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف لگانا ہے …اور عمران کو بے بسی سے اس پر دستخط کرنے پڑیں گے …ورنہ اندر سے عمران کو بھی پتا ہے (اور اگر ایسا نہیں تو مجھے عمران کے آئی قیو پر شک ہوگا)  کہ وہ سلیکٹڈ ہے ورنہ اگر وہ حقیقتاً عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آیا ہو تو اس کی چال ڈھال اور انداز ہی نرالے ہوں

    اندر ہوے سچ تے باہر کھلو کے نچ

    …کیا مجال ہے کہ باجوہ اور غفورا اس کو یوں آرڈر پاس کریں

    عمران سے ایک اور بھی گزارش ہے کہ کچھ شرم اور حیا کرکے کم از کم یہ کہنا تو بند کردے کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا …..قسم سے اپنے کارکنوں کو اتنا ماموں بنایا ہے جس کی کوئی حد نہیں …یہ کہاوت یاد آتی ہے کہ

    ایناں پکایا کہ رج کہ ٹرکایہ

    یہ کیسٹ سن سن کر میرے تو اپنے کان پاک گئے ہیں… کیا پتا کہ تحریک انصاف کے اپنے ووٹر یہ کہنے پر مجبور نہ ہوجائیں کہ لیڈر صاحب ہم ناسمجھ  بھلے سہی  لیکن ڈفر نہیں ہیں ..یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون فوج سے این آر او لے کے پتلی گلی سے نکل گیا اور تم آنیاں جانیاں ہی کرتے رہ گئے

    پس تحریر

    مضمون کے اختتام پر عمران خان کی ایک حالیہ سٹیٹمنٹ پر ایک تبصرہ کرنا چاہوں گا کہ میں کیا کروں مجھے ٹیم ہی اچھی نہیں ملی …عمران کو یاد رکھنا چاہیے کہ

    جیہڈے ڈھگے ماڑے اوہدے کرم وی ماڑے

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    قرار صا حب ۔۔۔۔۔۔

    یہاں بات فوج کی بھی اتنی اھم نہیں ہے ۔۔۔۔

    اگر عمران خان ۔۔۔۔ واقعی ایک اچھا سیا ستدان ہوتا ۔۔۔۔۔ وہ حکومت سنبھا لنے کے بعد ۔۔۔۔ ہی نوازشریف ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔۔ وغیرہ سے ۔۔۔۔۔ معاملات طے کرکے ۔۔۔۔۔

    محاز آرائی ۔۔۔ ٹینشن ۔۔۔۔۔ مقا بلہ بازی ۔۔۔۔۔ ایک دوسرے پر حملوں ۔۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔ راونڈ کو ختم کرتا ۔۔۔۔۔

    اور ۔۔۔۔ ملک میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ایسے کا م کرتا ۔۔۔۔ لوگوں کو پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔ ملک میں ترقی و تبد یلی کا ۔۔۔۔۔ واقعی راستہ بن رھا ہے ۔۔۔۔۔

    لیکن افسوس ۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔ حکومت بنا نے کے بعد بجا ئے حکومت چلا نے کے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پرانے سیا ستدانوں کے ۔۔۔۔۔۔ پا ئنچے سے ہی لٹکا رھا ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ا پنا وقت برباد کرتا رھا ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    دوسرے عمران خان ۔۔۔۔ سبق سکھا نے ۔۔۔۔ پیسہ واپس لا نے ۔۔۔۔ چھوڑوں گا نہیں ۔۔۔۔ کا راگ ھر وقت الاپتا رھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    حا لانکہ صورت حال اتنی  آسان ہے کہ ۔۔۔۔۔ میرے جیسے ایک عام آدمی کو بھی بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ پا کستان ۔۔۔۔ کا عدا لتی ۔۔۔ نظام اگر ۔۔۔۔ ایان علی ۔۔۔۔ کو رنگے ھا تھ پکڑ کر ۔۔۔ کچھ نہ کرسکتا  تو

    پھر بھول جائیں کہ ۔۔۔۔۔ با قی کسی ۔۔۔۔۔ با اثر ۔۔۔۔ سیا ستدان یا بیوروکیرٹ کو پکڑا جائے گا ۔۔۔۔۔ یا کرپشن  کا کوئی کسی قسم کا توڑ ہوسکے گا ۔۔۔۔

    کرپشن ختم کرنا ۔۔۔۔ چھوڑوں گا ۔۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔۔ شیخ چلی ۔۔۔۔۔ بھی ایسے احمقا نہ ۔۔۔۔ نعرے سے پرھیزکرے گا کیونکہ ۔۔۔۔۔ ایسا ۔۔۔۔ ممکن ہی نہین ہے  ۔۔۔۔ بلاوجہ ۔۔۔ توانا ئی ضا ئع کرنے والی بات ہے ۔۔۔۔

    آسمان سے فرشتے ۔۔۔۔ ابا بیلیں ۔۔۔۔ اترآئیں تومیں کچھ نہیں سکتا  لیکن  ۔۔۔۔ کم از کم ۔۔۔۔ کسی سیاسی حکومت کے بس کی یہ بات با لکل بھی نہیں ۔۔۔۔ کہ

    وہ پا کستان سے کرپشن ختم کرسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کسی کو سمندر سے پا نی ختم کرنے کا شوق ہوتو ۔۔۔ د یوانے کو بندہ کیا کہہ سکتا ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگر عمران خان ۔۔۔۔ اپنے سا تھ بھلا ئی کرنا چا ھتا ہے ۔۔۔۔ تو اس کے لیئے بہترین چال یہی بنتی ہے ۔۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔۔ سے محاز آرائی کے مزے لینے بند کرے ۔۔۔

    اور ۔۔۔۔ پرو ڈ کٹیو ۔۔۔۔۔ کا م پر توجہ دے ۔۔۔۔۔

    فوج ۔۔۔۔ عمران خا ن کے سا تھ کچھ برا کرتی ہے نہیں وہ بعد کا سوال ہے ۔۔۔۔ لیکن پہلا سوا ل تو یہی ہے کہ ۔۔۔۔ حکومت سنبھا لنے کے بعد ۔۔۔۔۔

    عمران خان اور اس کے وزیروں  نے ۔۔۔۔۔ جس طرح چچھورپن ۔۔۔۔ سے نوازشریف ۔۔۔۔  اپوزیشن ۔۔۔۔۔سے محاز آرائی ۔۔۔۔ کو  پروان چڑھا یا ۔۔۔۔۔ ا س سے اپوزیشن ۔۔۔۔ کو ۔۔۔۔ زیادہ فا ئد ہ پہنچا ۔۔

    ۔۔۔ اور ۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔  بے عزت ہوئی

    ۔۔۔ ایک چھوٹی سے مثال ہے اگر عمران خان ۔۔۔۔  مولانا فضل الرحمان کے مہرے سے اچھے دوستانہ تعلقات بنا لیتا تو ۔۔۔۔۔ حالیہ دھرنے سے بچ جاتا ۔۔۔۔

    لیکن اس کی پارٹی ۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔ کرتی مزے لیتی تھی ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔ ڈیزل نے ہی ایسا  لم لیٹ  کیا پوری حکومت ھل کر رہ گئی ۔۔۔۔ سارا  ڈیزل چھچورپن نکل گیا ۔۔۔۔ لینے کے دینے پڑ گئے

    سیا ست ڈپلومیسی کا کھیل ہے ۔۔۔۔ کرکٹ یا ۔۔۔۔۔ میں چھوڑونگا کا نہیں ۔۔۔۔ کا تھا نہ نہیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہاں فاسٹ باولنگ اور غصے نہیں چا ھیں ۔۔۔۔ یہاں ۔۔۔۔ ٹھنڈ ی چا لیں درکار ہیں ۔۔۔۔ سوچ بچار چا ھیے ۔۔۔۔۔ شطرنج  کی بسا ط ہے پہلوا نی کا  اکھا ڑہ نہیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    آج تو نکّا حویلیاں میں کھڑا فوجیوں کی لونڈی جوڈیشری کو مدد کیلیے دھائیاں دے رہا تھا

    ہائے امی جی، میری کالی شیروانی بچا لیں، میرے ابّو نے مجھے اپنی منقولہ و غیر منقولہ سیٹوں سے عاق کر دیا ہے

    مجھ سے تو نکّے کے اوپر اور نیچے والے منہ سے نکلنے والی دردناک آوازیں سنی نہیں جا رہی تھیں

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    قرار بھائی آپ کی کسی بھی بات سے کوئی خاص اختلاف نہیں ہے آپ جو بات کر رہے ہیں یہی بات بچے بچے کی زبان پر ہے – اس ساری کہانی کو انصافی مانیں یا مانیں ملک کی ہر جمہوری پارٹی بشمول پیپلز پارٹی ، مولانا، نون لیگ تو ہے ہی ، عوامی نیشنل پارٹی سندھ اور بلوچستان کی قوم پرست پارٹیاں مانتی ہیں – ہر صحافی اس کو اپنے انداز میں بیان کر رہا ہے خلاصہ وہی ہے جو آپ نے بیان کر دیا – میاں صاحب کے جانے کے بحد اعتزاز احسن درست کہتا ہے زرداری کو بھی کم از کم جیل سے نکال کر ہسپتال ڈال دیں وہ بھی کافی بیمار ہے پنجاب کا لیڈر پھر بچا لیا گیا کا تاثر نہیں جانا چاہہے – میرے خیال سے اب سیاست میں ٹھہراؤ آنا چاہہے – مولانا صاحب کو دھرنے سے جو حاصل کرنا تھا اس سے زیادہ حصہ لے چکے اب ایک دو سڑکیں بند کریں اور عوام کو زیادہ تکلیف نہ دیں ورنہ لوگ مولانا کی پارٹی کو نفرت سے دیکھیں گے آج کی سڑک بلاک سے لوگوں کو صرف دو کلومیٹر کا اضافی سفر کرنا پڑا جو لوگوں نے برا نہیں مانا ہو گا ایسے ہی اپنے دھرنے کو منظم انداز سے ختم کریں دنیا میں مولویوں کا اچھا امیج گیا کہ ان کا دھرنا قانون کے دائرے میں اور بہت منظم تھا – ویل ڈن مولانا – اب خان کے لئے موقع ہے سیاست میں آنے والے ٹہراؤ میں مہیشت کی بہتری کے اقدامات کریں جو پہلے ہی ایسی جگہ آ گئی ہے جس کے بحد اب اس کے مزید خراب ہونے کا امکان کم ہے – اب خان کے لئے موقع ہے سنجیدہ سیاست کر کے ثابت کریں وہ عوام کی خدمات کرنے بھی آئے ہے صرف اعتساب اعتساب کھیلنے نہیں – فوج نے اعتساب کے سانپ سے ڈنگ نکال دیا ہے اب خان صرف عدالتوں سے باتیں کرے گا – نیب اور عدالتوں کو کنٹرول کر کہ کسی کو اب اندر نہیں ڈالا جا سکے گا بلکے پہلے کے گئے لوگ بھی واپس آئیں گے – ویسے وڈا اب نکے سے یہی توقو ع رکھتا ہے کہ اب یہ سنجیدہ ہو جائے – کچھ حقیقی سٹیپ لے جس سے واقعی کچھ ہو – نو ہسپتال بنیں گے ، اب سی پیک سے خوشحالی آئے گی گندم کی پیداوار اب دگنی کریں گے – خان کے سامنے بیٹھے لوگ خان پر سب سے بڑا احسان یہ کر رہے ہیں کہ وہ آگے سے ہنستے نہیں مگر پی ٹی آئی کے کارکن ہوتے ہوئے بھی پرجوش نہیں ایسا لگتا ہے کسی کونسلر کی تقرر سن رہے ہیں – لوگ اب سب سمجھتے ہیں یہاں تک کہ عام آدمی کی سمجھنے کی صلاحیت بھی خان کی صلاحیت سے زیادہ ہے – اگلا ایک سال خان کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا جا رہا ہے جو سمجھتے خان ایک دو سالوں میں جا رہا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں خان کو لانا جتنا مشکل تھا اب ہٹانا اس سے بھی مشکل ہے اب سب کو نصیحت ہے خان کو جھیلو کچھ سال -آج کا سب سے بڑا لطیفہ تھا نواز کا جہاز بنی گالا کے اوپر سے گزرتے ہووے تھوڑا رکے گا اور اونچی آواز میں ریس دیتے ہوئے گھا ں گھا ں کر کے نکل جائے گا –

    Qarar

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    چل جھوٹا قرار بے قرار

    ہمیں تو سالوں سے انتظار تھا ایسے لیڈر کا

    جس کو باتیں کرنا اور کوسنا آتا ہو

    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    لو جی حد ہوگئی یہاں تو, اتنی بڑی شام غریباں 

    لیڈر کے فرار ہونے پر اتنی دریاں بچھائی ہوئی ہیں اور نامی گرامی عزادار  بھی کافی عرصے بعد نظر آئے ہیں۔

    ویسے بے بس وہ ہے جو 3 بار وزیر اعظم رہ کر بھی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہے یا وہ جو ملک پر حکمرانی کر رہا ہے ۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Gulab Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #7
    ایک نسل افغان جہاد میں گنوا دی ، اُدھر انڈیا نے تجارتی جھنڈے گاڑ دیئے

    پھر  کشمیر، اُدھر بھی  آرٹیکل تین سو ستر

    موجودہ کو ملک کا لوٹا پیسہ نکلوانے ، ملک کو سویٹزر لینڈ بنانے اور کرپٹ حکمر انوں کو لٹکانے پر لگا دیا

    وہ بھی سالے دن دیہاڑے ٹا ئی سوٹ لگا کر نکل گئے لندن

    :facepalm: :facepalm: :facepalm:

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    “سب مافیا کے لیے پیغام ہے کہ مجھے اللہ نے مافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر رکھا ہے، میں مافیا اسپیشلسٹ ہوں”

    یہ اسے کس نے بتایا ہے؟؟

    :serious:

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9

    شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں گارنٹی دوں گا، شہباز شریف کا بیٹا بھاگا ہوا ہے،

    ان کا داماد بھاگا ہوا ہے، ان کی گارنٹی کون دے گا، نواز شریف کے دونوں بیٹے اور سمدھی بھاگے ہوئے ہیں ان کی گارنٹی کون دے گا، اور سب سے بڑی بات کہ خود شہباز شریف کی گارنٹی کون دے گا؟

    ایک ہی سانس میں دو مختلف باتیں کرنے اور ان پر اعتبار کرنے والوں کو داد تو بنتی ہے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10
    قرار صا حب ۔۔۔۔۔۔ یہاں بات فوج کی بھی اتنی اھم نہیں ہے ۔۔۔۔ اگر عمران خان ۔۔۔۔ واقعی ایک اچھا سیا ستدان ہوتا ۔۔۔۔۔ وہ حکومت سنبھا لنے کے بعد ۔۔۔۔ ہی نوازشریف ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔۔ وغیرہ سے ۔۔۔۔۔ معاملات طے کرکے ۔۔۔۔۔ محاز آرائی ۔۔۔ ٹینشن ۔۔۔۔۔ مقا بلہ بازی ۔۔۔۔۔ ایک دوسرے پر حملوں ۔۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔ راونڈ کو ختم کرتا ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ملک میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ایسے کا م کرتا ۔۔۔۔ لوگوں کو پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔ ملک میں ترقی و تبد یلی کا ۔۔۔۔۔ واقعی راستہ بن رھا ہے ۔۔۔۔۔ لیکن افسوس ۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔ حکومت بنا نے کے بعد بجا ئے حکومت چلا نے کے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پرانے سیا ستدانوں کے ۔۔۔۔۔۔ پا ئنچے سے ہی لٹکا رھا ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ا پنا وقت برباد کرتا رھا ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ دوسرے عمران خان ۔۔۔۔ سبق سکھا نے ۔۔۔۔ پیسہ واپس لا نے ۔۔۔۔ چھوڑوں گا نہیں ۔۔۔۔ کا راگ ھر وقت الاپتا رھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ حا لانکہ صورت حال اتنی آسان ہے کہ ۔۔۔۔۔ میرے جیسے ایک عام آدمی کو بھی بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ پا کستان ۔۔۔۔ کا عدا لتی ۔۔۔ نظام اگر ۔۔۔۔ ایان علی ۔۔۔۔ کو رنگے ھا تھ پکڑ کر ۔۔۔ کچھ نہ کرسکتا تو پھر بھول جائیں کہ ۔۔۔۔۔ با قی کسی ۔۔۔۔۔ با اثر ۔۔۔۔ سیا ستدان یا بیوروکیرٹ کو پکڑا جائے گا ۔۔۔۔۔ یا کرپشن کا کوئی کسی قسم کا توڑ ہوسکے گا ۔۔۔۔ کرپشن ختم کرنا ۔۔۔۔ چھوڑوں گا ۔۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔۔ شیخ چلی ۔۔۔۔۔ بھی ایسے احمقا نہ ۔۔۔۔ نعرے سے پرھیزکرے گا کیونکہ ۔۔۔۔۔ ایسا ۔۔۔۔ ممکن ہی نہین ہے ۔۔۔۔ بلاوجہ ۔۔۔ توانا ئی ضا ئع کرنے والی بات ہے ۔۔۔۔ آسمان سے فرشتے ۔۔۔۔ ابا بیلیں ۔۔۔۔ اترآئیں تومیں کچھ نہیں سکتا لیکن ۔۔۔۔ کم از کم ۔۔۔۔ کسی سیاسی حکومت کے بس کی یہ بات با لکل بھی نہیں ۔۔۔۔ کہ وہ پا کستان سے کرپشن ختم کرسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کسی کو سمندر سے پا نی ختم کرنے کا شوق ہوتو ۔۔۔ د یوانے کو بندہ کیا کہہ سکتا ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر عمران خان ۔۔۔۔ اپنے سا تھ بھلا ئی کرنا چا ھتا ہے ۔۔۔۔ تو اس کے لیئے بہترین چال یہی بنتی ہے ۔۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔۔ سے محاز آرائی کے مزے لینے بند کرے ۔۔۔ اور ۔۔۔۔ پرو ڈ کٹیو ۔۔۔۔۔ کا م پر توجہ دے ۔۔۔۔۔ فوج ۔۔۔۔ عمران خا ن کے سا تھ کچھ برا کرتی ہے نہیں وہ بعد کا سوال ہے ۔۔۔۔ لیکن پہلا سوا ل تو یہی ہے کہ ۔۔۔۔ حکومت سنبھا لنے کے بعد ۔۔۔۔۔ عمران خان اور اس کے وزیروں نے ۔۔۔۔۔ جس طرح چچھورپن ۔۔۔۔ سے نوازشریف ۔۔۔۔ اپوزیشن ۔۔۔۔۔سے محاز آرائی ۔۔۔۔ کو پروان چڑھا یا ۔۔۔۔۔ ا س سے اپوزیشن ۔۔۔۔ کو ۔۔۔۔ زیادہ فا ئد ہ پہنچا ۔۔ ۔۔۔ اور ۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔ بے عزت ہوئی ۔۔۔ ایک چھوٹی سے مثال ہے اگر عمران خان ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کے مہرے سے اچھے دوستانہ تعلقات بنا لیتا تو ۔۔۔۔۔ حالیہ دھرنے سے بچ جاتا ۔۔۔۔ لیکن اس کی پارٹی ۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔ کرتی مزے لیتی تھی ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔ ڈیزل نے ہی ایسا لم لیٹ کیا پوری حکومت ھل کر رہ گئی ۔۔۔۔ سارا ڈیزل چھچورپن نکل گیا ۔۔۔۔ لینے کے دینے پڑ گئے سیا ست ڈپلومیسی کا کھیل ہے ۔۔۔۔ کرکٹ یا ۔۔۔۔۔ میں چھوڑونگا کا نہیں ۔۔۔۔ کا تھا نہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں فاسٹ باولنگ اور غصے نہیں چا ھیں ۔۔۔۔ یہاں ۔۔۔۔ ٹھنڈ ی چا لیں درکار ہیں ۔۔۔۔ سوچ بچار چا ھیے ۔۔۔۔۔ شطرنج کی بسا ط ہے پہلوا نی کا اکھا ڑہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

    کرپشن ختم کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ پچھلی لکیر پیٹنے کے بجائے آئندہ کرپشن نہ ہو پر توجہ مرکوز کی جائے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    اس کی بھی سن لیں

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    یار یہ وہ لوگ ہیں جو کھابے کا پلان بنا رہے ہیں

    ان میں چالیس بندا وہ بھی ڈال لو جو ائرپورٹ چھوڑنے گیا تھا تو اچھا خاصہ مجمہ ہو جاتا ہے

    لو جی حد ہوگئی یہاں تو, اتنی بڑی شام غریباں لیڈر کے فرار ہونے پر اتنی دریاں بچھائی ہوئی ہیں اور نامی گرامی عزادار بھی کافی عرصے بعد نظر آئے ہیں۔ ویسے بے بس وہ ہے جو 3 بار وزیر اعظم رہ کر بھی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہے یا وہ جو ملک پر حکمرانی کر رہا ہے ۔
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    قرار صاحب – آپ کو کیا لگتاہے ، عمران خان کب تک اپنے ساتھ ایسا کرواتا رہے گا ؟ آپ کے خیال سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے سے تعلقات آنے والے دنوں میں اچھے ہونگے یا کشیدہ ؟
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    کرپشن ختم کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ پچھلی لکیر پیٹنے کے بجائے آئندہ کرپشن نہ ہو پر توجہ مرکوز کی جائے

    حفیظ ۔۔۔۔۔ کرپشن کا مسئلہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ کرپشن ۔۔۔۔ پا کستان ۔۔۔۔۔ بھارت ۔۔۔۔ جیسے چھوٹے پسما ندہ ملکوں کو ۔۔۔۔۔۔ نظام زند گی بن چکا ہے ۔۔۔۔۔۔

    زندگی کے ھر شعبہ ۔۔۔۔ ھر  ادارے ۔۔۔۔ ھر دفتر ۔۔۔۔ کے چپڑاسی سے لیکر ۔۔۔ ڈی جی تک ۔۔۔  ایم این اے س لیکر ۔۔۔۔ وزیروں تک  ۔۔۔۔ سب ۔۔۔۔ پیسے ۔۔ پلاٹوں ۔۔۔۔ کرپشن میں ملوث ہیں ۔۔۔

    کرپشن پا کستان بھارت جیسے ملکوں کے تما م ۔۔۔۔۔ نظام ۔۔۔۔ کے اندر سر ائیت کرکے ۔۔۔۔۔ خود ایک نظام کی حقیقت بن چکا ہے

    کراچی مین مقتول لڑکے کا والد قاتل کی گرفتاری کے با وجود ۔۔۔۔۔ پیسے لیکر ۔۔۔ آسڑیلیا چلا گیا ۔۔۔۔ سا ھیوال گاڑی میں مقتول کے بھا ئی نے پولیس سے مکا مکا کر ۔۔۔۔ پولیس کو بری کردیا ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    کرپشن برائی نہیں ۔۔۔۔۔ کرپشن ایک نظا م سے جس ۔۔۔۔ پا کستان کا نظام زندگی چل رھا ہے ۔۔۔۔۔ یہاں وزیراعظم ۔۔۔۔ راجہ رینٹل ہوتا ہے

    اور ۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔ ریمنڈ ڈیوس ۔۔۔۔ سے قتل کے پیسے پکڑ تی ہے ۔۔۔۔ یہاں چئیرمین عورت کی ویڈیو سے پکڑا جاتا ہے ۔۔۔ جسٹس ۔۔۔۔ ڈانس کرتا پا یا جاتا ہے

    یہاں ادارے ۔۔۔ جرنیل ۔۔۔۔۔ کا بل ۔۔۔ وزیرستان ۔۔۔ ڈرون ۔۔۔ کشمیر کی سودے بازی ۔۔۔۔ توڑ جوڑ ۔۔۔۔ کے لیئے ۔۔۔۔ بائے ڈیفالٹ  تیار ملتے ہیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    اگر کوئی دیوانہ یہ کہتا ہے کہ ۔۔۔۔ وہ کرپشن ختم کرسکتا ہے ۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔ یہ دیوانگی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔ وہ  خود بھی پا گل پن میں ہے اور دوسروں کو پا گل بنا رھا ہے

    کرپشن کے پا کستان سے ختم ہونے کا ۔۔۔۔ اگلے پچا س ۔۔۔۔ سو ۔۔۔۔ سال ۔۔۔۔ میں کوئی امکا ن نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ جب کبھی ملک با قا عدہ ۔۔۔ ایک مضبوط ملک بن گیا ۔۔۔

    تما م کے تمام نظام ۔۔۔۔۔ بہتر ہوگئے ۔۔۔۔۔ پولیس  ۔۔۔۔ فوج ۔۔۔۔جسٹس ۔۔۔ ادارے ۔۔۔۔ میڈ یا ۔۔۔۔۔۔ دولت کے ہوس ۔۔۔۔ سے رج ۔۔۔ گئے ۔۔۔۔۔

    تب شا ید کوئی ۔۔۔۔ کرن نکلے تو نکلے ۔۔۔۔۔۔ لیکن فی الوقت ۔۔۔۔۔ جب پورے پا کستان کا چپڑاسی ۔۔ ڈرائیور  ۔۔۔ رشوت سفارش اور ۔۔۔ وزیراعظم ۔۔۔۔ این جی او ۔۔۔۔ کے چندے ۔۔۔۔ مال دولت ۔۔۔ کے  کاروبار میں ڈوبے ہوں

    وہ قوم ۔۔۔۔۔ کرپشن ختم ۔۔۔۔ کرنے کا سوچ بھی کیسے سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ویسے ہی نعرہ زنی کرکے دل پشوری کرنا ہے تو کرتے رھیں ۔۔۔۔۔

    لیکن عملاً ۔۔۔۔ ممکن ہی نہیں ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #15
    قرار صا حب ۔۔۔۔۔۔ یہاں بات فوج کی بھی اتنی اھم نہیں ہے ۔۔۔۔ اگر عمران خان ۔۔۔۔ واقعی ایک اچھا سیا ستدان ہوتا ۔۔۔۔۔ وہ حکومت سنبھا لنے کے بعد ۔۔۔۔ ہی نوازشریف ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔۔ وغیرہ سے ۔۔۔۔۔ معاملات طے کرکے ۔۔۔۔۔ محاز آرائی ۔۔۔ ٹینشن ۔۔۔۔۔ مقا بلہ بازی ۔۔۔۔۔ ایک دوسرے پر حملوں ۔۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔ راونڈ کو ختم کرتا ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ملک میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ایسے کا م کرتا ۔۔۔۔ لوگوں کو پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔ ملک میں ترقی و تبد یلی کا ۔۔۔۔۔ واقعی راستہ بن رھا ہے ۔۔۔۔۔ لیکن افسوس ۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔ حکومت بنا نے کے بعد بجا ئے حکومت چلا نے کے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پرانے سیا ستدانوں کے ۔۔۔۔۔۔ پا ئنچے سے ہی لٹکا رھا ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ ا پنا وقت برباد کرتا رھا ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ دوسرے عمران خان ۔۔۔۔ سبق سکھا نے ۔۔۔۔ پیسہ واپس لا نے ۔۔۔۔ چھوڑوں گا نہیں ۔۔۔۔ کا راگ ھر وقت الاپتا رھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ حا لانکہ صورت حال اتنی آسان ہے کہ ۔۔۔۔۔ میرے جیسے ایک عام آدمی کو بھی بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ پا کستان ۔۔۔۔ کا عدا لتی ۔۔۔ نظام اگر ۔۔۔۔ ایان علی ۔۔۔۔ کو رنگے ھا تھ پکڑ کر ۔۔۔ کچھ نہ کرسکتا تو پھر بھول جائیں کہ ۔۔۔۔۔ با قی کسی ۔۔۔۔۔ با اثر ۔۔۔۔ سیا ستدان یا بیوروکیرٹ کو پکڑا جائے گا ۔۔۔۔۔ یا کرپشن کا کوئی کسی قسم کا توڑ ہوسکے گا ۔۔۔۔ کرپشن ختم کرنا ۔۔۔۔ چھوڑوں گا ۔۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔۔ شیخ چلی ۔۔۔۔۔ بھی ایسے احمقا نہ ۔۔۔۔ نعرے سے پرھیزکرے گا کیونکہ ۔۔۔۔۔ ایسا ۔۔۔۔ ممکن ہی نہین ہے ۔۔۔۔ بلاوجہ ۔۔۔ توانا ئی ضا ئع کرنے والی بات ہے ۔۔۔۔ آسمان سے فرشتے ۔۔۔۔ ابا بیلیں ۔۔۔۔ اترآئیں تومیں کچھ نہیں سکتا لیکن ۔۔۔۔ کم از کم ۔۔۔۔ کسی سیاسی حکومت کے بس کی یہ بات با لکل بھی نہیں ۔۔۔۔ کہ وہ پا کستان سے کرپشن ختم کرسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کسی کو سمندر سے پا نی ختم کرنے کا شوق ہوتو ۔۔۔ د یوانے کو بندہ کیا کہہ سکتا ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر عمران خان ۔۔۔۔ اپنے سا تھ بھلا ئی کرنا چا ھتا ہے ۔۔۔۔ تو اس کے لیئے بہترین چال یہی بنتی ہے ۔۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔ زرداری ۔۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔۔ سے محاز آرائی کے مزے لینے بند کرے ۔۔۔ اور ۔۔۔۔ پرو ڈ کٹیو ۔۔۔۔۔ کا م پر توجہ دے ۔۔۔۔۔ فوج ۔۔۔۔ عمران خا ن کے سا تھ کچھ برا کرتی ہے نہیں وہ بعد کا سوال ہے ۔۔۔۔ لیکن پہلا سوا ل تو یہی ہے کہ ۔۔۔۔ حکومت سنبھا لنے کے بعد ۔۔۔۔۔ عمران خان اور اس کے وزیروں نے ۔۔۔۔۔ جس طرح چچھورپن ۔۔۔۔ سے نوازشریف ۔۔۔۔ اپوزیشن ۔۔۔۔۔سے محاز آرائی ۔۔۔۔ کو پروان چڑھا یا ۔۔۔۔۔ ا س سے اپوزیشن ۔۔۔۔ کو ۔۔۔۔ زیادہ فا ئد ہ پہنچا ۔۔ ۔۔۔ اور ۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔ بے عزت ہوئی ۔۔۔ ایک چھوٹی سے مثال ہے اگر عمران خان ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کے مہرے سے اچھے دوستانہ تعلقات بنا لیتا تو ۔۔۔۔۔ حالیہ دھرنے سے بچ جاتا ۔۔۔۔ لیکن اس کی پارٹی ۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔ ڈیزل ۔۔۔۔ کرتی مزے لیتی تھی ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔ ڈیزل نے ہی ایسا لم لیٹ کیا پوری حکومت ھل کر رہ گئی ۔۔۔۔ سارا ڈیزل چھچورپن نکل گیا ۔۔۔۔ لینے کے دینے پڑ گئے سیا ست ڈپلومیسی کا کھیل ہے ۔۔۔۔ کرکٹ یا ۔۔۔۔۔ میں چھوڑونگا کا نہیں ۔۔۔۔ کا تھا نہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں فاسٹ باولنگ اور غصے نہیں چا ھیں ۔۔۔۔ یہاں ۔۔۔۔ ٹھنڈ ی چا لیں درکار ہیں ۔۔۔۔ سوچ بچار چا ھیے ۔۔۔۔۔ شطرنج کی بسا ط ہے پہلوا نی کا اکھا ڑہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

    چور تو یہی کہیں گیں ۔۔۔۔ہم نے کھایا ہے تو تم بھی کھاو اور ہمارے لوٹ مار کو بھول جاو ۔۔۔اگر عمران ایسا کرے گا تو بڑا پھدو ہو گا ۔۔۔۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16

    چور تو یہی کہیں گیں ۔۔۔۔ہم نے کھایا ہے تو تم بھی کھاو اور ہمارے لوٹ مار کو بھول جاو ۔۔۔اگر عمران ایسا کرے گا تو بڑا پھدو ہو گا ۔۔۔۔

    عمران کے پھدو ہونے میں کونسی کسر رہ گئی ہے ۔۔۔

    چوروں نے جو تمہا رے انصاف  ۔۔۔ نعروں پر ۔۔۔۔۔ طما نچہ مارا ہے ۔۔۔۔۔ عبرت پکڑنے کا مقا م ہے ۔۔۔۔۔۔

    تمہا رے پچھلے بھی اور اگلے بھی ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ چوروں ۔۔۔۔ سے ایک پا ئی وصول کرنے کی ۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔۔۔ نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔

    لوٹ مار تو ۔۔۔۔ نہ تمہارے پچھلے روک سکے ۔۔۔۔ نہ عمران  روک سکا ۔۔۔۔ نہ تمہارے اگلے ۔۔۔ روک سکیں گے ۔۔۔۔۔

    اب نوازشریف کے جہاز کے آگے ۔۔۔۔۔ یو تھیوں کی فوج بھی کھڑی ہوجائے تو ۔۔۔۔ روک ۔۔۔ کر دکھا ئے ۔۔۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔۔۔ ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    M.Rustam
    Participant
    Offline
    • Newbie
    #17
    عمران کے پھدو ہونے میں کونسی کسر رہ گئی ہے ۔۔۔ چوروں نے جو تمہا رے انصاف ۔۔۔ نعروں پر ۔۔۔۔۔ طما نچہ مارا ہے ۔۔۔۔۔ عبرت پکڑنے کا مقا م ہے ۔۔۔۔۔۔ تمہا رے پچھلے بھی اور اگلے بھی ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ چوروں ۔۔۔۔ سے ایک پا ئی وصول کرنے کی ۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔۔۔ نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔ لوٹ مار تو ۔۔۔۔ نہ تمہارے پچھلے روک سکے ۔۔۔۔ نہ عمران روک سکا ۔۔۔۔ نہ تمہارے اگلے ۔۔۔ روک سکیں گے ۔۔۔۔۔ اب نوازشریف کے جہاز کے آگے ۔۔۔۔۔ یو تھیوں کی فوج بھی کھڑی ہوجائے تو ۔۔۔۔ روک ۔۔۔ کر دکھا ئے ۔۔۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔۔۔ ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

    Did your elders not teach you some good manners?

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    :bigsmile: میرا نہی خیال – یہ گلٹی بہت بدتمیز انسان ہے

    اگر آپ کا ارادہ کوئی انگل بازی کا ہے تو میرا مشورہ مانوں نہ کرو

    Did your elders not teach you some good manners?
    M.Rustam
    Participant
    Offline
    • Newbie
    #19
    :bigsmile: میرا نہی خیال – یہ گلٹی بہت بدتمیز انسان ہے اگر آپ کا ارادہ کوئی انگل بازی کا ہے تو میرا مشورہ مانوں نہ کرو

    No wonder you do not find the language used by the other blogger as ill mannered. Look at the language used by yourself. What is this Ungal Baazi?

    No thank you I am not a suitable blogger for this forum. Good Bye.

    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    عمران کے پھدو ہونے میں کونسی کسر رہ گئی ہے ۔۔۔ چوروں نے جو تمہا رے انصاف ۔۔۔ نعروں پر ۔۔۔۔۔ طما نچہ مارا ہے ۔۔۔۔۔ عبرت پکڑنے کا مقا م ہے ۔۔۔۔۔۔ تمہا رے پچھلے بھی اور اگلے بھی ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ چوروں ۔۔۔۔ سے ایک پا ئی وصول کرنے کی ۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔۔۔ نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔ لوٹ مار تو ۔۔۔۔ نہ تمہارے پچھلے روک سکے ۔۔۔۔ نہ عمران روک سکا ۔۔۔۔ نہ تمہارے اگلے ۔۔۔ روک سکیں گے ۔۔۔۔۔ اب نوازشریف کے جہاز کے آگے ۔۔۔۔۔ یو تھیوں کی فوج بھی کھڑی ہوجائے تو ۔۔۔۔ روک ۔۔۔ کر دکھا ئے ۔۔۔۔۔۔ شٹ ۔۔۔۔۔ ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی نہ کریں  چوروں کی وکالت ۔۔۔ایسا نہ ہو چوروں کی وکالت کرتے کرتے اپ بھی چوروں کی صفوں  میں کھڑے ہو  جائیں ۔۔۔

    لوٹ مار کرنے والے کبھی چین کی زندگی نہیں گذار سکتے ۔۔۔

    یہ لوگوں کی انکھوں میں تو دھول ڈال سکتے ہیں لیکن اگر رب کی پکڑ میں ا گئے تو دنیا بھی گئی اور اخرت بھی ۔۔۔

    بھٹو خاندان اس کی جیتی جاگتی مثال ہے ۔۔۔

    شریف خاندان کا اللہ نہ کرےا یسا ہی حال نہ ہو جائے ۔۔۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 218 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi