Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 32 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    قریبا” دو برس قبل احساس ہوا کہ گُردوں کا ٹھکرایا ہوا پانی جسم سے اخراج ہوتے ہوئے کافی جلن پیدا کرتا ہے لہذا پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے بتایا کہ کولڈڈرنکس اور چربی یافتہ کھانوں کی افراط نے جسم میں چربی پیدا کردی ہے اور یہ چربی اب ایک رگ کو دبائے بیٹھی ہے نیز مناسب دام کے عوض ایک چھوٹا سا آپریشن کرنے کی تجویز پیش کی۔ یہ معمولی سا آپریشن تقریبا” آدھ گھنٹہ کا تھا جس دوران یہ خاکسار حسب معمول خواتین کے خیالات میں کھویا رہا۔ آپریشن کے بعد پہلی تکلیف تو جاتی رہی لیکن نیا مسلہ گلے پڑ گیا(گلے تو میں مروت میں لکھ گیا ہوں ورنہ مسلہ کہیں اور ہی پڑ گیاتھا) کہ اعضائے رئیسہ و خبیثہ میں درد کے ساتھ سوجن بھی رہنے لگی۔

    لڑائی کے بعد یاد آئے مُکے کی طرح سوچا کہ کوئٹہ کے ڈاکٹر بس بالکل ہمارے دوست شاہد عباسی جیسے ہی ہیں کہ اعداد و شمار سے ثابت کردیتے ہیں کہ فرعون کی رعونت کے پیچھے پیچھے بھی ن لیگ ہی تھی اسلئے کراچی کا قصد کیا جائے۔

    کراچی میں پچھلے سال مختلف چیک اپس کے بعد معلوم ہوا کہ جسم کی ایک اہم رگ ہی غائب ہے، جیسے اکثر کوئی مشین کھول کر بند کی جائے تو اس کے کچھ نہ کچھ پیچ وغیرہ بچ جاتے ہیں جو کمپنی نے شائید فالتو لگائے ہوتے ہیں بالکل اسی طرح کوئٹہ کے ڈاکٹر صاحب نے اُس رگ کو مذموم عزائم کے آگے حائل پایا تو اسے جڑ سے کاٹ دیا۔ اب اس کے نتیجے میں فاسد مواد نکاسی کی راہ نہ پاکر جسم کو نقصان پہنچانے لگا۔

    اب ظاہر ہے کہ ہم کوئی عمران خان یا پی ٹی آئی کے سپورٹر تو ہیں نہیں کہ بجائے بہتری کے کوئی اقدام کرنے کہ، پچھلی حکومتوں یا ڈاکٹروں کی چغلیوں میں وقت گذار دیں لہذا اس سمسیا کے علاج کے بارے بھاگ دوڑ شروع کی۔

    پتہ چلا کہ اندرونی پلاسٹک سرجری پاکستان میں دستیاب نہیں البتہ باہر سے کروانا چاہیں تو کوئی چالیس پچاس لاکھ کا خرچہ ہے۔ مزید یہ بھی پتہ چلا کہ کراچی کے ایک ہسپتال نے اس آپریشن کیلئے ایک مشین خریدی ہے جو کچھ ماہ میں کراچی پہنچے گی اور یہ آپریشن یہیں ڈھائی سے تین لاکھ میں ہوجایا کرے گا۔ آپ تو جانتے ہیں کہ زرمبادلہ بچانے میں ہمیں کس قدر دلچسپی ہے اس لئے باہر جاکر چالیس پچاس لاکھ خرچ کرنا کچھ مناسب نہ لگا، دوسری وجہ یہ رہی کہ ہمارے پاس چالیس پچاس لاکھ کی رقم موجود بھی نہیں تھی۔ نیز جس قسم کے ہمارے شوق ہیں یہ رقم اگلے سو سال بھی اکٹھی ہونے کی امید بھی نہیں۔

    پورا سال گذار کر کراچی کے اس ہسپتال نے ستمبر کے آخر میں ہمیں مطلع کیا کہ مشین اپنے تمام تر لوازمات کے ساتھ کراچی پہنچ گئی ہے اور جب آپ کا دل کرے یہان آکر کاٹ پیٹ کروا لیں۔

    یہ سنتے ہی یہ مردِ مجاہد جس شان سے مقتل کی طرف روانہ ہوا وہ دیکھنے کے قابل تھی۔ بہرحال کراچی پہنچتے ہی سرکاری ہسپتال کا رخ کیا کیونکہ چھٹی برائے میڈیکل کیلئے سرکاری ہسپتال کی  پرچی لازمی لگانی پڑتی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو اپنی تکلیف بتائی اور کوئی پین کلر لکھنے کا کہاتو دیگر سوالوں کے بعد ایک عجیب سوال کیا۔ کیا آپ کپڑے پہنتے ہیں؟؟؟؟ جی یہی سوال تھا۔ گھبرا کر کپڑوں پر نظر ڈالی کہ انسان ہیں کہیں بھول چوک یا جلدی میں پاجامہ پہننا یاد نہ رہا ہو لیکن سب کچھ اپنی مقرر کردہ جگہ پر موجود تھا اسلئے یہ سوچ کر کہ ڈاکٹر صاحب تصوف کی معراج پاکر کہیں کپڑوں کے اندر تک جھانکنے کی صلاحیت نہ پاچکے ہوں بدحواس ہوکر پوچھا کہ ڈاکٹر صاحب ! کیا مطلب آپکا؟؟ یہ کپڑے ہی تو پہن رکھے ہیں۔ تس پر ڈاکٹر صاحب نے واضح کیا کہ ان کی مراد انڈروئیر سے تھی، سمجھ میں نہیں آیا کہ مرد ہوکر آخر انہیں مردانہ انڈروئیر میں اتنی دلچسپی کیوں تھی۔

    اس کے بعد پرائیویٹ ہسپتال رجوع کیا اور یہ سُنتے ہی روح فنا ہوگئی کہ آپریشن تقریبا” چار سے پانچ گھنٹے کا ہوگا اور مسلسل انیستھیزیا کے زیراثر رہنا پڑے گا۔ اپنی مرحوم اہلیہ جن کا دوران آپریشن انیستھیزیا کی زیادتی کے باعث انتقال ہوگیا کا چہرہ آنکھوں میں پھرنے لگا، یوں لگا جیسے وہ خاکسار کی عدم موجودگی کے باعث آسمانوں پر خوش نہیں اور جلد ملاقات کی امید میں مسکرا کر بلا رہی ہیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہم مرحومہ کو آج تک یاد کرتے ہیں لیکن ابھی زندگی کے بےشمار مزے باقی  ہیں جو اب تک چکھے نہیں اسلئے ابھی سے دنیا کو یوں چھوڑ دینا کچھ خوشگوار اقدام تو نہیں، بابر بہ عیش کوش، کہ عالم دوبارہ نیست۔

    بہرحال ایک فرشتہ صورت لیڈی ڈاکٹرنے آکر ڈھارس بندھائی تو یہ حسن پرست تاب نہ لاسکا اور چپکے سے ہاں کردی۔ اگلے روز آپریشن ہوا اور کیا خوب ہوا کہ پانچ گھنٹے مسلسل ہوتا ہی رہا۔ بعد میں بیٹے اور اہلیہ نے بتایا کہ انستھیزیا کے زیر اثر آپ اوٹ پٹانگ باتیں کررہے تھے تو یقین ہی نہ آیا ۔ بس پھر یہی سوچ کر یقین کیا کہ یہ جو ہمارے انصافی دوست ہر وقت اوٹ پٹانگ باتیں کرتے ہیں یہ بھی ضرور انستھیزیا کے زیر اثر ہی رہتے ہوں گے ۔ کوکین وغیرہ تو آجکل ویسے ہی قومی نشہ ہے۔

    آپریشن کی اگلی صبح سینئر ڈاکٹر صاحب نے رسمی مبارکباد اور الفاظ کہے یعنی آپ بہت بہادر ہیں ، عام لوگ ایہ تکلیف سہنے کی طاقت نہیں رکھتے وغیرہ وغیرہ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آپ کے آپریشن میں ایک پیچیدگی پیدا ہوگئی تھی جو ایسے دس لاکھ آپریشنز میں کسی ایک کو پیدا ہوتی ہے ۔ ابھی یہ سُن کر دل کو سنبھالنے کی کوشش جاری تھی کہ وہ گویا ہوئے کہ میرا اپنے کیرئیر میں یہ پہلا آپریشن تھا ورنہ آج تک یہ صرف پڑھا تھا یا پھر اس آپریشن کی ویڈیوز دیکھی تھیں۔ یقین جانیں دل بیٹھ سا گیا کہ کاش یہ بات یہ ناہنجار پہلے بتادیتا تو آپریشن کی نوبت ہی نہ آنے پاتی۔

    ایک روز کے بعد گھر جانے کی اجازت ملی، اگرچہ سفید لباس میں ملبوس لیڈی فرشتوں کو چھوڑ کر جانے کا دل نہیں تھا لیکن اس فیس میں ایک ہی روز کا قیام ممکن ہوسکتا تھا۔ دل بڑا دُکھا کہ ایسی جنت میں محض ایک روز قیام اور وہ اس حالت میں کہ تکلیف کے مارے سوائے کراہنے کے اور کچھ کرنے کے قابل ہی نہ ہوں؟؟ اللہ اکبر۔۔

    اس کے بعد تین دن کراچی ہی میں گذرے جہاں کی گرمی اور نمی نے زخموں کا وہ حال کیا جو آجکل اسد عمر صاحب معیشت کا کررہے ہیں۔ یقین جانیں تین دن تک زخم ایسے کے ایسے ہی تھے جیسے پہلا دن ہو، بس اسی لئے واپسی کا قصد کیا اور اب کوئٹہ میں تیسرا دن ہے۔ زخم اب بہتر ہیں سوائے اس زخم کے جو اوائلِ جوانی میں لگا اور اب تک بھرنے میں نہیں آتا۔

    چہرے اور ہاتھوں پیروں وغیرہ پر بےتحاشہ سوجن ہے جو کہ شائید صحت مندی کی علامت ہے، ڈاکٹر صاحب سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ادویات سے کافی فرق پڑا ہے۔ چونکہ لیپ ٹاپ گود میں رکھنے سے پسینہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے اسلئے آجکل فورم پر لکھنے لکھانے کا سلسلہ موقوف ہے۔ انشاللہ مکمل صحتیابی کے بعد محفل میں ریگولر حاضری لگے گی۔

    ویسے تو کہنے کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی دوستوں سے اس قسم کی دعاوں کی درخواست ہے کہ اللہ عاطف کی ناجائز خواہشات بھی پورا کرے۔ کیا پتہ آپ میں سے کوئی اللہ کا زیادہ پیارا ہو اور اس کی دعا کے نتیجے میں یہ خادم کچھ عرصے بعد حیاباختہ  خواتین کے جھرمٹ میں غسلِ آفتابی لیتا پایا جائے۔ آمین ثم آمین۔

    اظہار تشکر:- کراچی میں اس خادم کی میزبانی حسن داور نے کی، آپریشن کے تمام طویل عرصے اور دیگر تمام ذمہ داریوں میں جس طرح حسن اور ان کی فیملی نے اپنوں سے بڑھ کر ساتھ نبھایا ، اس پر یہ حقیر ناچیز اسقدر مشکور ہے کہ جس کا بیان کرنا ناممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ حسن کی مرادیں پوری کرے، انہیں ترقیاں دے اور تمام آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔۔

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    کہا تھا بھائی کو دال مل کے کچھ عرصۂ دیکھ تو لو – خان صاحب کی کسی ایک بات پر اعتبار کر کے دیکھو – افاقہ ہو گا –

    چلیں اب تو چھری کینچیاں اپنا اثر دکھا چکیں – الله تعالیٰ آپ کو صحت کامل اور محلے کی بیواؤں کو سکون نصیب کرے

    :bigsmile:

    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    Dear Atif,

    This was a rib-tickling anecdote. You’re a heck of a story-teller.  :)

    By the way, you didn’t have to be that discreet and mysterious about your procedure. You could have easily come clean and disclosed to your friends that you had a vasectomy.

    :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Rustamshah
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    آپ کی داستان سن کر اور امید ہوئی کے عمران خان اور انکے منشی اسد عمر آخر میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے جیسا آپ ٹھیک ہورہے ہیں ، شکریہ اس خبر کا. بائی دا وے اس کوئٹہ والے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کے ڈنڈی مارنے کی وجہ کیا تھی ؟ کہیں اس رگ کو عالمی بلیک مارکیٹ میں بیچنا تو نہیں چاہتا تھا وہ ؟ پتا کرو کہیں جینیاتی ترکیبیں لڑا کر کوئی ایک اور عاطف نہ پیدا کرلے، پتا تھوڑی ہوتا ہے.

    بہر حال امید ہے آپ جلد ہی اپنے تمام اعضاء پوری طاقت سے استعمال کے قابل ہونگے اور جلدی ہی فٹ فاٹ ہونگے، چونکے آپ کو پتا ہے کے ہم دعا وغیرہ کے چکر میں نہیں پڑتے لہٰذا جیسا سٹار ٹریک میں سپاک کہتا ہے،

    لیو لانگ اینڈ پراس پرس ….

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    :bigsmile:  آپکی غیر نصابی مہمات پر تبصرے سے چونکہ ٹانکوں میں سوزش کا امکان ہے اس لئے اسے فی الحال کسی اور وقت کیلئے اٹھا رکھتے ہیں

    واپسی پر خوش آمدید اور جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا ئیں

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    عاطف بھائی – الحمدللہ آپ کے کامیاب آپریشن کا سن کر بہت خوشی ہوئی ، حسن بھائی سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا تھا کے آپریشن کامیاب ہوا ، حسن بھائی نے کچھ ویڈیوز بھی بھیجی تھی جس میں آپ بیہوشی کی حالت میں حالات حاضرہ پر کسن مکی کرتے کچھ بڑبڑا رہے تھے
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    عاطف بھائی – الحمدللہ آپ کے کامیاب آپریشن کا سن کر بہت خوشی ہوئی ، حسن بھائی سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا تھا کے آپریشن کامیاب ہوا ، حسن بھائی نے کچھ ویڈیوز بھی بھیجی تھی جس میں آپ بیہوشی کی حالت میں حالات حاضرہ پر کسن مکی کرتے کچھ بڑبڑا رہے تھے

    :o :o   :o

    نہیں میں نے تو واشگاف الفاظ میں ڈاکٹروں کو گالیاں دی تھیں۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8

    کولڈڈرنکس اور چربی یافتہ کھانوں کی افراط نے جسم میں چربی پیدا کردی ہے اور یہ چربی اب ایک رگ کو دبائے بیٹھی ہے 

    قصہ مختصر یہ سارا رام رولا گوشت خوری کی وجہ سے پیدا ہوا، (نادان سبق سیکھے) ابھی نہ جانے اس گوشت خوری نے انسان کو کن کن مصائب میں مبتلا کرنا ہے، مگر انسان ہے کہ سمجھتا نہیں، اس صورتِ حال میں کم از کم ایک قرانی آیت تو مجھے سچ لگتی ہے (بے شک انسان خسارے میں ہے)۔۔ 

     ڈاکٹر صاحب نے اُس رگ کو مذموم عزائم کے آگے حائل پایا تو اسے جڑ سے کاٹ دیا

    واللہ۔۔۔۔۔یہ بات بتانا آپ کے لئے کس قدر مشکل رہا ہوگا۔۔

    بہرحال خوشی اس بات کی ہے کہ آپ کا آپریشن کامیاب رہا خواہ آپ نے اپنے جسم کے کچھ غیر ضروری اعضاء سے نجات پالی۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    :o :o :o

    نہیں میں نے تو واشگاف الفاظ میں ڈاکٹروں کو گالیاں دی تھیں۔

    عاطف بھائی ۔۔

    ہم پاک بازوں کی دعائیں جلد رنگ لائیں گی۔۔اب ذرا حوصلہ کرکے اصل بات  فورم والوں کو بتا دیں۔۔۔ تاکہ کراچی والوں کی دونمری  اور  نالایقی سے پردہ  چاک   ہو ۔۔۔۔یا  پھر مجھے ہی یہ کشٹ کرنا پڑےگا ۔۔۔

    :bigsmile:

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10
    خوش آمدید

    اللہ کریم آپ کے لیئے مشکل کے بعد آسانیاں فراہم کرے

    اور آپ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائیں آمین۔

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11

    قصہ مختصر یہ سارا رام رولا گوشت خوری کی وجہ سے پیدا ہوا، (نادان سبق سیکھے) ابھی نہ جانے اس گوشت خوری نے انسان کو کن کن مصائب میں مبتلا کرنا ہے، مگر انسان ہے کہ سمجھتا نہیں، اس صورتِ حال میں کم از کم ایک قرانی آیت تو مجھے سچ لگتی ہے (بے شک انسان خسارے میں ہے)۔۔

    واللہ۔۔۔۔۔یہ بات بتانا آپ کے لئے کس قدر مشکل رہا ہوگا۔۔

    بہرحال خوشی اس بات کی ہے کہ آپ کا آپریشن کامیاب رہا خواہ آپ نے اپنے جسم کے کچھ غیر ضروری اعضاء سے نجات پالی۔۔۔

    آپ اظہار میں اتنے متشدّد کیوں ہو؟ ورنہ سبزی خوروں کی عمومی شبیہہ تو بڑی ہی ہومیو پیتھک قسم کی ہے

    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    سن کر خوشی ہوئی کہ اب تو اپنے ہوش و حوس میں ہے ..حواس نہیں کہا …. لگے ہاتھوں دو انچ والا آپرشن بھی کروا لیتا یار بار بار کہاں موقع ملتا ہے

    :bigsmile:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    الله تعالیٰ  سے دعا ہے کہ آپ کو مکمل جسمانی ، ذہنی اور روحانی صحت  دے

    آمین

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو مکمل جسمانی ، ذہنی اور روحانی صحت دے آمین

    :omg: :o :thinking:  تو کیا موصوف ذہنی و روحانی طور پر بھی بیمار ہیں؟؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    آپ اظہار میں اتنے متشدّد کیوں ہو؟ ورنہ سبزی خوروں کی عمومی شبیہہ تو بڑی ہی ہومیو پیتھک قسم کی ہے

    میں اور متشدد؟ وہ بھی اظہار میں۔۔۔؟؟ کمال ہے بھئی کمال ہے، آپ بھی لگے ہاتھ اپنی حسِ مشاہدہ کا آپریشن کروا ہی لیں۔۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ عطا کرے
    اور جو کچھ بچ کھچ گیا ہے اسی پر قناعت کی توفیق دے
    کوئٹہ والے ڈاکٹر کی کرپشن کے بعد ن لیگ کے پراجیکٹس کی طرح محض ایک آدھ میگاواٹ ارتعاش بھی نکل آیا تو آپ کا بھی بھلا اور قوم کا بھی۔

    :bigsmile:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ عطا کرے اور جو کچھ بچ کھچ گیا ہے اسی پر قناعت کی توفیق دے کوئٹہ والے ڈاکٹر کی کرپشن کے بعد ن لیگ کے پراجیکٹس کی طرح محض ایک آدھ میگاواٹ ارتعاش بھی نکل آیا تو آپ کا بھی بھلا اور قوم کا بھی۔ :bigsmile:

    ڈاکٹر ہو کراچی کا ۔۔اور بھتہ وصولی نہ کرے ۔۔۔۔آپکو علم نہیں  ان کے ساتھ  کئی ہتھ ہوگیا اے ۔۔۔۔چیدہ چہدہ دوستوں کو پیغام  ارسال کردیا ہے ۔۔۔بلکہ ان کو خود بھی میں نے بتایا ہے ۔کہہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے ۔۔

    :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    بھائی جی! سدا ہسدے بسدے روو۔۔ آجکل نون لیگ کی محبت میں سرشار اکثردل ہسپتالوں میں بیمار ملتے ہیں لیکن حیرت ہے پھر بھی اسی لوہار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں جس کی چاہ میں خواہشاتِ توند کا بیانیہ اتنا خطرناک ہو جاتا ہے کہ بتدریج تمام رگوں کا پھڑکنا، تڑپنا اور لپکنا بھی مفقودالعمل نظر آنے لگتا ہے ۔۔تسی اپنا خیال رکھیا کرو۔۔
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    بھائی جی! سدا ہسدے بسدے روو۔۔ آجکل نون لیگ کی محبت میں سرشار اکثردل ہسپتالوں میں بیمار ملتے ہیں لیکن حیرت ہے پھر بھی اسی لوہار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں جس کی چاہ میں خواہشاتِ توند کا بیانیہ اتنا خطرناک ہو جاتا ہے کہ بتدریج تمام رگوں کا پھڑکنا، تڑپنا اور لپکنا بھی مفقودالعمل نظر آنے لگتا ہے ۔۔تسی اپنا خیال رکھیا کرو۔۔

    :cwl:   :cwl:   :cwl:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    بھائی جی! سدا ہسدے بسدے روو۔۔ آجکل نون لیگ کی محبت میں سرشار اکثردل ہسپتالوں میں بیمار ملتے ہیں لیکن حیرت ہے پھر بھی اسی لوہار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں جس کی چاہ میں خواہشاتِ توند کا بیانیہ اتنا خطرناک ہو جاتا ہے کہ بتدریج تمام رگوں کا پھڑکنا، تڑپنا اور لپکنا بھی مفقودالعمل نظر آنے لگتا ہے ۔۔تسی اپنا خیال رکھیا کرو۔۔

    اگر لوہار کے لونڈے کے بجائے لوہار کی لونڈی کی ترکیب کو استعمال کیا جائے تو عاطف کا معاملہ حقیقت سے قریب تر ہوجائے گا۔۔۔۔۔

    :cwl:   :cwl:   :cwl:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 32 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi