Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    بریانی کا نام سن کر منہ میں پانی آتا ہے اور ذہن میں گوشت اور خوشبو دار مسالوں کے رنگوں میں لپٹے چاولوں کی تصویر ابھرتی ہے۔ بریانی پر کوئی تنازع یا کسی قسم کی دھاندلی کا ذکر ہو تو حیرت بجا ہے۔

    ایسا ہی کچھ ہوا جب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کی کہ انھیں بریانی پر ہونے والی ایک رائے شماری پر دھاندلی قبول نہیں ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ ایک امریکی کمیڈین جیرمی میک لیلن نے بریانی کھانے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رائے شماری کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ ’بریانی آلو کے ساتھ زیادہ اچھی ہوتی ہے یا آلو کے بغیر۔

    بریانی کے شائقین نے دل کھول کر اس رائے شماری میں حصہ لیا۔ مقابلہ کڑاکے کا ہوا اور نتیجہ آیا تو ففٹی فٹٹی۔

    جیرمی میک لیلن نے پول کے نتائج کا اعلان مزاح سے بھرپور انداز میں کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’24 گھنٹوں میں 14334 ووٹ ڈالے گئے۔ دی گریٹ آلو وار‘ یعنی آلو کی عظیم جنگ ختم ہوئی۔ مقابلہ برابر رہا۔

     انھوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’ایک جوہری جنگ ٹل گئی اور آلو کے حامی اور آلو کے مخالفین تقسیم ہو گئے۔ کامریڈز حوصلہ رکھو۔ ہمارے بچوں کے بچے اس دن کے ترانے گائیں گے۔

    ان کی اس ٹویٹ پر بھی آلو کے حامیوں اور مخالفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ذہیب کلودی کا کہنا تھا: ’جو یہ کہتا ہے کہ بریانی آلو کے بغیر ہونی چاہیے، وہ کراچی کا ہو ہی نہیں سکتا اور اس کا مطلب ہے کہ انھوں نے کبھی بریانی کھائی ہی نہیں۔

    لیکن سیما حیدر نے ٹویٹ کی کہ ’آلو تو بریانی کا ذائقہ خراب کر دیتے ہیں۔

    اس بحث کے دورابن فہیم حسن نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ انھوں نے آج تک بریانی میں آلو دیکھے تک نہیں۔

    اپنی اپنی پسند سے وفاداری کا ثبوت دیتے کئی لوگ رائے شماری کے نتائج سے مطمئن نظر نہیں آئے اور انھی میں شامل نظر آئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر بھی۔

    انھوں نے جیرمی میک لیلن کے پول کو ری ٹویٹ کرنے کے ساتھ لکھا:دھاندلی! ہم ان دھاندلی والے نتائج کو قبول نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا: آلو کے ساتھ بریانی سب سے اعلیٰ ہے۔ ان نتائج کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔ جلد ہی اس دھرنے کے لیے سائبر ا سپیس میں مناسب مقام کا اعلان کیا جائے گا۔

    اسد عمر کی ٹویٹ کو بھی لوگوں نے نہ صرف ری ٹویٹ کیا بلکہ 3800 لوگوں نے لائیک بھی کیا۔

    کچھ لوگوں نے یہاں بھی اپنی پسند کا دفاع کیا اور ولید ناصر نے کہا کہ ’ہم یہاں بھی بغیر آلو کی بریانی کا دفاع کریں گے۔

    عمار کاظمی نے صورتحال میں سیاسی مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’اور پھر آلو کہے گا مجھے کیوں نکالا؟

    اس بحث کو کامران نے اپنی ٹویٹ سے ختم کرنے کی ناکام کوشش کی کہ ’بریانی نہ آلو والی ہوتی ہے اور نہ بغیر آلو کے یہ تو صرف مفتے والی ہوتی ہے۔‘

    تاہم اس موقعے پر اسد عمر کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے آلو والی بریانی کے حامی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ شاید وہ پہلی بار ان سے اتفاق نہیں کرتے۔

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42078857

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    میرا ووٹ آلو  والی بریانی کے حق میں
    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3

    پس ثابت ہوا کہ آپ سبزی خور انڈین ایجنٹ ہیں۔ چنانچہ نواز کی حامی ہیں ۔

    کم از کم انصافی لاجک تو یہی کہتی ہے

    😂

    میرا ووٹ آلو والی بریانی کے حق میں
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    Seems that Asad Umar sahib has some great sense of humor. As a vegetarian I have no choice but vote for Aloo.
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    کیا کراچی کی سب سے مشہور بریانی یعنی سٹوڈنٹ بریانی یا حسین آباد میں بریانی کا جو ریسٹورینٹ ہے (نام میں بھول رہا ہوں) اس میں آلو ہوتا ہے؟ میرے خیال میں ہوتا ہے شادی بیاہ وغیرہ میں بنی ہوئی بریانی میں بھی آلو ہوتا ہے مگر گھر کی بریانی میں زیادہ نہیں ہوتا. انڈین ریسٹورنٹس میں تو ابلا ہوا انڈہ بھی کھایا ہے بہرل میرے لئے ہر قسم کی بریانی قابل قبول ہے اس معاملہ میں میں “میانہ روی” کو ترجیح دوں گا
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    کیا کراچی کی سب سے مشہور بریانی یعنی سٹوڈنٹ بریانی یا حسین آباد میں بریانی کا جو ریسٹورینٹ ہے (نام میں بھول رہا ہوں) اس میں آلو ہوتا ہے؟ میرے خیال میں ہوتا ہے شادی بیاہ وغیرہ میں بنی ہوئی بریانی میں بھی آلو ہوتا ہے مگر گھر کی بریانی میں زیادہ نہیں ہوتا. انڈین ریسٹورنٹس میں تو ابلا ہوا انڈہ بھی کھایا ہے بہرل میرے لئے ہر قسم کی بریانی قابل قبول ہے اس معاملہ میں میں “میانہ روی” کو ترجیح دوں گا

    اسٹوڈنٹ بریانی …. مدنی بریانی …. فوڈ سینٹر … بریانی سینٹر … اور اسی طرح کی دیگر مشہور بریانیوں میں آلو ہوتا ہے … شادی کی تقریبات میں بریانی میں آلو نہیں ہوتا… ہاں گھر کی بریانی میں آلو ہوتا ہے

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7

    Wasiy mera vote to Allo wali Beryani ko hi hai .. magar is topic say apna koi experience yad aya socha share karhun … 3 sala purana qisa hai ek bar kisi (Village) jany ka itafaq hua ,,, jis jaga ghar tha bahir ek beryani ki shop thi,,, bachon ny akr bataya k fila dukhan ki both achi Beryani hai ,,, so Beyani k shoqeen tu  hum  bhi thy or manga li ,,, magr us  beryani me dorr dorr tak na Chicken na Beef na Mutton or na hi “Allo” ka koi nam o inshan tha,,,kuin ki wo “Chawal Cholay” thy , tu pochny pe pata chala k yhe dukan dar is ko “Chana Beryani” k nam say bejhta   …  or jin bachon ny aker bataya tha wo Beryani k sath Chana lagana bhul gay thy … ab batay yhe khula tazad hua na …

    wazahat k liay tasver,,, 

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    ایک زمانے میں جب کبھی صدر جانا ہوتا تھا ، تو سٹوڈنٹ بریانی والے ٹوٹے پھوٹے ریسٹورنٹ میں بریانی کھانا لازمی تھا ، اپنے کام نپٹائوں اور بریانی فنڈ کے نام سے دس روپے جینز کی پچھلی جیب میں بھی پھنسائے ہوتے تھے ، ایک ٹرک جو کافی بار یوز کیا ، وہ یہ ہوتا تھا تھے کے جب بریانی پلیٹ میں آ جائے ، تو پیچھے پلٹو اور پھر بولو کے بھائی اس میں آلو تو ڈال دو ، یہ فارمولا ایجاد کرنے کی وجہ یہی تھی کے اس طرح فل پلیٹ میں بریانی میں اضافی آلو بھی مل جاتا تھا اور چاولوں کی مقدار بھی زیادہ – اسکول / کالج کے زمانے میں جب بھی صدر جانا ہوا ، سٹوڈنٹ بریانی کھائی ، اور ہر بار پلیٹ ہاتھ میں لیتے ہووے اپنے آپ سے وعدہ بھی کیا کے نیکسٹ ٹائم کوئی اور چیز ٹرائی کرو نگا پر کبھی ایسا موقع نہ آیا – سٹوڈنٹ بریانی نے پھر ترقی کی اور بہترین ریسٹورنٹ کی چین بھی کھول کی – آج سے پانچ سال پہلے سٹوڈنٹ بریانی کھانے کا اتفاق ہوا پر وہ ذائقہ ہی نہ تھا
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    گھوسٹ بھائی – آپ فوڈ سینٹر ، میمن یا کراچی حلیم والوں کی بات کر رہے ہیں ، تینوں کافی فیمس ہیں

    کیا کراچی کی سب سے مشہور بریانی یعنی سٹوڈنٹ بریانی یا حسین آباد میں بریانی کا جو ریسٹورینٹ ہے (نام میں بھول رہا ہوں) اس میں آلو ہوتا ہے؟ میرے خیال میں ہوتا ہے شادی بیاہ وغیرہ میں بنی ہوئی بریانی میں بھی آلو ہوتا ہے مگر گھر کی بریانی میں زیادہ نہیں ہوتا. انڈین ریسٹورنٹس میں تو ابلا ہوا انڈہ بھی کھایا ہے بہرل میرے لئے ہر قسم کی بریانی قابل قبول ہے اس معاملہ میں میں “میانہ روی” کو ترجیح دوں گا
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    پس ثابت ہوا کہ آپ سبزی خور انڈین ایجنٹ ہیں۔ چنانچہ نواز کی حامی ہیں ۔

    کم از کم انصافی لاجک تو یہی کہتی ہے 😂

    بس یہ ہی ایک چیز نا ممکن ہے:bigsmile:

Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi