Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 38 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    منتظر بھائی کا تعارف

    کوئی دس سال سے سیاست پی کے کا خاموش قاری تھا آٹھ سال قبل ملالہ والے ایشو پر کچھ لکھنے کو دل کیا تو معلوم ہوا کہ رجسٹریشن کے بغیر یہ ممکن نہیں اسلئے رجسٹریشن کرنا پڑی۔ یہ میرا سوشل میڈیا بلاگز یا فورمز سے پہلے تعارف تھا۔ سیاست پی کے سے بہت محبت ملی، یہ شہرت جو آج آپ دیکھتے ہیں سیاست پی کے کی ہی دین ہے۔ اُس فورم پر بےپناہ عزت دینے والے لوگوں سے تعارف بھی ہوا جو اب ذاتی زندگی کا حصہ ہیں۔ انہی میں سے سرفہرست ہیں منتظر بھائی۔

    منتظر بھائی کو کبھی گالی گلوچ یا فرقہ پرستی کا گند پھیلاتےنہیں دیکھا۔ مخالف کا جم کر مقابلہ کرتے یہاں تک کہ ادھ موا کرکے چھوڑ دیتے۔ مناظرے یا مقابلے کا یہ گُر انہی سے سیکھا کہ دلائل بھی دینا ہوں تو مخالف کی کتابوں سے دئیے جائیں۔ بہت سارے ایسے نظریات جو اہل تشیع کی تعلیمات یا عقائد سے ناواقفی کی بنا پر راسخ ہوچکے تھے وہ آہستہ آہستہ زائل ہونے لگے۔ نوبت یہاں تک آپہنچی کہ ان کی پوسٹس پڑھنا ہی چھوڑ دیں۔ ایسے دوستوں کا پتہ نہیں چلتا کہ دھیرے دھیرے کب اپنا بنا لیں۔

    یہ مرحلہ بھی ایک روز آپہنچا، کسی بحث میں مصروف تھے کہ خاکسار نے پوچھ لیا کہ کیا یہ آپ سچ کہہ رہے ہیں؟؟ اس مجاہد نے کھٹ سے اہلسنت کی کتابوں کے ڈھیروں ریفرنسز پیش کردئیے۔ عرض کی کہ ایسی بات ہے تو نہائیت بری بات ہے اور نبی کریم ﷺ کی آل اولاد کی توہین ہمارا شیوہ نہیں۔ فرمانے لگے بس یہی ماننا شیعہ ہونا ہے۔  سچی بات ہے کہ یزیدی سے کھٹمل بن جانا کچھ دل کو گوارا نہ ہوا سو منتظر بھائی سے کنارہ کیا۔

    لیکن مجھ جیسے محدود علم رکھنے والے نالائق کی خوش قسمتی رہی کہ منتظر بھائی نے ہمیشہ مجھے اپنی دعاوں اور روزمرہ کی دوستی میں شامل رکھا۔ میرے لئے اس سایوں کی دنیا میں یہ عجیب تجربہ تھا کہ ایک شخص میرے مرحوم والد کے لئے روز بخشش کی دعا کرتا ہو۔ ایسے شخص کا بھلا احسان مند کیوں نہ ہوا جائے؟؟ کیوں نہ بار بار یاد کیا جائے؟؟

    مقصد

    لہذا جناب منتظر بھائی! فورم بننے سے آج تک آپ کے یہاں موجود ہونے کی خواہش کا اظہار اسلئے نہیں کیا کہ یہ تاثر نہ پڑے کہ فورم کی ٹریفک بڑھانے کیلئے بڑے بھائی کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔

    الحمداللہ اب فورم پر رونق ہے ، ٹریفک کا مسلہ نہیں۔ بہترین لکھنے والے یہاں موجود ہیں اسلئے میری درخواست ہے کہ یہاں تشریف لائیں ، رہنمائی کریں، اپنے علم کو یہاں بانٹیں اور دوستوں کے ساتھ مل کر محفل میں شریک ہوں۔ ہمارے جیسے گنہگاروں کو کم از کم چار شادیوں کے علاوہ یہ اسلامی حکم ضرور یاد رہتا ہے کہ کسی مسلمان سے قطع تعلق گناہ کا باعث ہے۔۔

    میں جانتا ہوں کہ دوستوں کی سنگت کے بغیر آپ کا بھی دل نہیں لگتا ہوگا، لگ بھی جائے تو ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اسلئے اپنی کوئی ممکنہ ناراضگی ختم کریں۔ یہاں کوئی ناصبی یا کوئی تکفیری نہیں، انشاللہ یہاں “کفار” کی سرکوبی مولوی خادم گروپ کی سربراہی میں کی جائے گی۔

    جہاں آپ کا آنا ہماری تالیف کا باعث ہوگا وہاں لوگ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ایک حقیقی شیعہ عالم کسقدر مہذب اور پُردلائل گفتگو کرتا ہے بہ نسبت ایک اجڈ جذباتی شیعہ نوجوان/بڈھے کے جسے محض گالیاں دینے یا دوسروں کو ناصبی کا طعنہ دینے میں ہی مہارت ہو۔

    آپکی محبت اور شفقت سے یہی امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے اور فورم جوائن کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    عاطف بھائی – آپ نے بہت اچھا کیا یہ دھاگہ بنا کر

    منتظر بھائی ، آپ سے بھی درخواست ہے ، آپ بھی وآپس آ کر ہمیں شکریہ کا موقع دیں

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3

    کبھی اے حقیقت منتظر! نظر آ مختصر لباس میں

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    میری ابھی کچھ دن پہلے منتظر بھائی سے بات ہوئی تھی اور انہیں میں نے واپس فورم پر تشریف لانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی. وہ اپنے نئے بزنس کی وجہ سے تھوڑے مصروف ہیں. امید ہے وہ جلد واپس آ جائیں گے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    منتظر بھائی سے میرا تعارف اس فورم پر بہت گرما گرم بحث کے ذرئیے ہوا مخالفت ہویی مگر کب انہوں نے اپنا بنا لیا خبر بھی نہ ہویی ہم تو ویسے ہی محبت کے بھوکے ہیں جہاں سے بھی ملے پہلے شک کرکے چھان پھٹک کرکے اور تصدیق کے بعد قبول کرلیتے ہیں میری خوش قسمتی ہے کہ منتظر بھائی سے تقریبا ہر روز ہی وہاٹس ایپ پیغامات کی ترصیل ہوجاتی ہے
    امید ہے منتظر بھائی فورم پر بھی شفقت کریں گے اور رونق بخشیں گے

    muntazir

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    منتظر بھائی سے میرا تعارف اس فورم پر بہت گرما گرم بحث کے ذرئیے ہوا مخالفت ہویی مگر کب انہوں نے اپنا بنا لیا خبر بھی نہ ہویی ہم تو ویسے ہی محبت کے بھوکے ہیں جہاں سے بھی ملے پہلے شک کرکے چھان پھٹک کرکے اور تصدیق کے بعد قبول کرلیتے ہیں میری خوش قسمتی ہے کہ منتظر بھائی سے تقریبا ہر روز ہی وہاٹس ایپ پیغامات کی ترصیل ہوجاتی ہے امید ہے منتظر بھائی فورم پر بھی شفقت کریں گے اور رونق بخشیں گے muntazir

    محبت کے بھوکے بھی ہیں ..پھر بھی شک بھی کرتے ہیں اور چھان  پھٹک بھی

    پھر جہاں سے بھی ملے کے کیا معنی  رہ جاتے ہے

    :thinking:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    محبت کے بھوکے بھی ہیں ..پھر بھی شک بھی کرتے ہیں اور چھان پھٹک بھی پھر جہاں سے بھی ملے کے کیا معنی رہ جاتے ہے :thinking:

    محبت کے نام پر دھوکے بریانی کی طرح کھاے ہیں
    اب احتیاط برتنا پڑتی ہے
    یو نو وہاٹ آئ مین

    :17: :17:   :17:   :)   :)

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    محبت کے نام پر دھوکے بریانی کی طرح کھاے ہیں اب احتیاط برتنا پڑتی ہے یو نو وہاٹ آئ مین :17: :17: :17: :) :)

    نو ..آئی ڈونٹ نو

    :serious:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    محبت کے بھوکے بھی ہیں ..پھر بھی شک بھی کرتے ہیں اور چھان پھٹک بھی پھر جہاں سے بھی ملے کے کیا معنی رہ جاتے ہے :thinking:

    کیا زمانہ آگیا ۔۔۔کہاں محبتں چھین  لی جاتی تھی ۔۔اور اب مانگے سے بھی نہیں ملتی ۔

    :.( :.(   :.(   :.(   :.(

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    محبت کے نام پر دھوکے بریانی کی طرح کھاے ہیں اب احتیاط برتنا پڑتی ہے یو نو وہاٹ آئ مین :17: :17: :17: :) :)

    نہیں پتا آپ ذرا تفصیل سے روشنی ڈالیں ۔۔۔۔

    :please:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    کیا زمانہ آگیا ۔۔۔کہاں محبتں چھین لی جاتی تھی ۔۔اور اب مانگے سے بھی نہیں ملتی ۔ :.( :.( :.( :.( :.(

    شکی لوگوں کو محبت کیسے مل سکتی ہے

    :serious:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    شکی لوگوں کو محبت کیسے مل سکتی ہے :serious:

    انہوں نے جواب نہیں دیا لگتا ہے ہم کو کراچی کا نہیں سمجھتے۔۔۔۔۔

    حالانکہ ہم تو ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    انہوں نے جواب نہیں دیا لگتا ہے ہم کو کراچی کا نہیں سمجھتے۔۔۔۔۔ حالانکہ ہم تو ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    حالانکہ ہم پکے کراچی کے ہیں

    سہراب  گوٹھ کے

    :bigsmile:

    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    ہماری رہائش بھی بہت دور نہیں تھی سہراب گوٹھ سے۔ یہی کوئ تین میل کا فاصلہ ہوگا

    حالانکہ ہم پکے کراچی کے ہیں سہراب گوٹھ کے :bigsmile:
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    ہماری رہائش بھی بہت دور نہیں تھی سہراب گوٹھ سے۔ یہی کوئ تین میل کا فاصلہ ہوگا

    اب بھی گھوسٹ صاحب ہمیں لفٹ نہ کرائیں تو ظلم ہے

    :bigsmile:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    اب بھی گھوسٹ صاحب ہمیں لفٹ نہ کرائیں تو ظلم ہے :bigsmile:

    گلہ شکوہ  بھی تو آپنوں سے  ہی ہوتا ہے ۔۔۔

    :bigsmile:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    muntazir sahib

    منتظر صاحب کا ذکر ہوا اور محبت کی باتیں شروع

    اب تو منتظر صاحب کی محفل میں شرکت لازمی ہونی چاہیے

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    muntazir sahib منتظر صاحب کا ذکر ہوا اور محبت کی باتیں شروع اب تو منتظر صاحب کی محفل میں شرکت لازمی ہونی چاہیے

    لیکن منتظر بھائی کو بھی کو بتلائے کہہ جنگل میں مور ناچ رہے ہیں ۔۔۔۔۔اور بلیک شیپ نے  اپنا اوتار ۔بھیڑ سے بھیڑیا میں تبدیل کر لیا ہے ۔۔

    :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    لیکن منتظر بھائی کو بھی کو بتلائے کہہ جنگل میں مور ناچ رہے ہیں ۔۔۔۔۔اور بلیک شیپ نے اپنا اوتار ۔بھیڑ سے بھیڑیا میں تبدیل کر لیا ہے ۔۔ :bigsmile:

    معزز سلیم صاحب

    آپکی واپسی کا بھی شکریہ
    امید کرتا ہوں کے آپکی صحت بہتر ہے

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    معزز سلیم صاحب
    میرے خیال میں نِیم معزز زیادہ موزوں ہے۔۔۔۔۔
    ;-)   :)   ;-)
    پسِ تحریر۔۔۔۔۔ نِیم معزز کی ترکیب میری ایجاد کردہ نہیں ہے۔۔۔۔۔
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 38 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi