Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • Wahreh
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    https://jang.com.pk/news/525179

    ایک ہزار کفن کی تیاری کی بات ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے گلے پڑ گئی ،ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور لوگ شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر یہ وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ الیکشن کے موقع پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہو ئے خود اعتمادی کا اتنا شکار ہو گئے کہ انہوں نےکہا کہ خدانخواستہ اگر کوئی بڑا ڈیزاسٹر ہوتا ہے تو ہم نے اس کی بھی تیاری کر لی ہے اور ہم نے ایک ہزار کفن بھی تیار کرالئے ہیں اگر کوئی بڑی کارروائی ہو گئی تو ایک ہزار کفن کام آئیں گے ۔

    اس کانفرنس کی وڈیو سامنے آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وضا حتی بیان بھی دیا کہ ’’میری بات سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ‘‘ تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں کے غم و غصے کا اظہار جاری ہے

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    اتنا بڑا بیوقوف زندگی میں نہیں دیکھا۔
    یا پھر ووٹرز کو پولنگ بوتھ سے دور رکھنے کی کوشش؟
Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi