- This topic has 14 replies, 7 voices, and was last updated 3 years, 1 month ago by Muhammad Hafeez.
-
AuthorPosts
-
25 Feb, 2021 at 4:20 pm #1این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردیا ۔ مسلم لیگ ن نے این اے 75میں ری پولنگ جبکہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتیجہ جاری کرنے کی استدعا کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کی ، تحریک انصاف نے سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر علی اسجدملہی کی طرف سے وکالت کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل سماعت میں ن لیگ کی امیدوار نے بیان حلفی اور تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود پولیس افسر ذوالفقار ورک کو نہیں ہٹایا گیا، 20پریزائڈنگ افسران کا غائب ہو جانا ایک شرمناک واقعہ ہے، حلقے کے عوام اور جمہوری عمل میں انتخابی فراڈ کیا گیا۔جواب میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کی سازش میں ملوث تھے انکو سرکاری عہدوں سےہٹایاجائے، انتخابی عمل میں ملوث لوگوں کو مثالی سزائیں دی جائیں، مثالی سزائیں دینے سے آئندہ انتخاب میں الیکشن کمیشن کی رٹ قائم رہے گی۔
ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دستاویزات کمیشن پیش کیں اور دلائل میں کہا کہ ایس ڈی پی او کے خلاف پہلے ہی درخواست دے چکے، تقرری وتبادلوں پر پابندی کے باوجود ڈی ایس پی ذولفقارتعینات کئےگئے، الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی کو نوٹس بھی جاری کئے۔
وکیل نوشین افتخار نے کہاکہ ذوالفقارورک نے ووٹرزکوہراساں کیا،پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پرعملدرآمدنہیں کیا، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے فراڈکیا،الیکشن کمیشن نے ذوالفقارورک کوہٹانے کاحکم دیا،پنجاب حکومت اورآئی جی نے جان بوجھ کرضمنی انتخاب میں سازش کی،وکیل ن لیگ نے کہاکہ یہ ریاستی اتھارٹی کاکیس ہے،جس نےحلقے میں چند افرادکو لاکر فراڈ کیا گیا، فائرنگ کرکے ووٹرزکوپولنگ سٹیشن آنے سے روکاگیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیاذوالفقارورک کونئے نام سے وہاں تعینات کیاگیا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پنجاب پولیس کاسرکلرساتھ لگایاہے، سلمان اکرم راجہ نے ذوالفقارعلی ورک کاسرکلرپڑھ کرسنایا،
وکیل ن لیگ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجودایس ڈی پی اوکونہیں ہٹایاگیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ دو طرح کی دھاندلی کامنصوبہ تھا،پہلی سکیم فائرنگ سے ووٹرزکوڈراکرنوشین افتخارکی لیڈکم کی جائے،دوسری سکیم یہ تھی کہ پریذائیڈنگ افسران کے ذریعے نتائج تبدیل کیے جائیں،الیکشن کمیشن کااختیار 36 پولنگ سٹیشنزسے بھی زیادہ ہے،
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواست کےساتھ ہم نے اس معاملے کانوٹس بھی لیا،ن لیگ نے مطالبہ نے کہاکہ یہ منظم سازش تھی جسے منظرعام پرلایاجائے۔ سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا گیا کہ پی اوزاور آپ کے فارم ایک ہی جیسے ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والوں نےکہا یہ ڈنڈے سوٹےکا الیکشن ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا گاؤں میں ویسے بھی ڈنڈے سوٹے چلتے ہیں۔
دوران سماعت پی ٹی آئی امیدوار کی دوران مہم کی تقاریرکی ویڈیو چلائی گئیں، وکیل ن لیگ نے کہا پی ٹی آئی امیدوار بار بار کہہ رہے ہیں یہ حکومتی الیکشن ہیں، خودچیف الیکشن کمشنرکیساتھ کوئی سرکاری افسر رابطے میں نہیں آیا، لاپتہ پی اوزکےپولنگ سٹیشن آر او دفترسے15 سے39 کلومیٹردور تھے۔
چیف الیکشن کمشنر سوال کیا کیا پی ٹی آئی کون لیگ کے پیش کردہ فارم 45 پر اعتراض ہے؟علی ظفر کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں ن لیگ کے فارم 45 پر اعتراض کرونگا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا 20کے علاوہ باقی پولنگ سٹیشنز پر ن لیگ جیتی ہے؟
جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بقیہ پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کی کامیابی کابہت کم مارجن سے ہےرکن الیکشن کمیشن نے کہا ویڈیو سے لگتا ہے ڈنڈے سوٹے کالفظ محاورےکے طور پر بولا گیا، جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پورےحلقےمیں فائرنگ جس نے بھی کی،ووٹرہراساں ہوئے۔
وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ بہتر تھا ریٹرننگ افسر نتائج کا اعلان کرتے، نتائج اعلان ہونےکےبعد ٹربیونل سےرجوع کیا جا سکتا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ علی اسجد کےپارٹی سربراہ نے20 پولنگ اسٹیشنز پرپھرپولنگ کابیان دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کسی پریزائیڈنگ افسر نےاغواہونے یا نتیجہ تبدیل کرنے کانہیں کہا،
انکوائری کرناالیکشن کمیشن نہیں ٹربیونل کا کام ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا ووٹرز کیلئےخوف و ہراس کی فضاہوتوکیاہوگا؟ رکن الیکشن کمیشن سندھ نے پوچھا 10پریذائڈنگ افسران کالاپتہ ہوناقانون کی خلاف ورزی نہیں؟ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کمیشن کوپہلے قرار دینا ہوگا کہ پریزائیڈنگ افسران نے جھوٹ بولا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا عام انتخابات میں بھی فارم 45 کا مسئلہ سامنے آیا تھا، الیکشن کمیشن کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت نہیں آئی۔
دوران سماعت علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن میں بتایا مریم نواز نے رات ساڑھے12بجے ہی فتح کا اعلان کر دیاتھا، آر او کے پاس 500گز فاصلے سے نتیجہ بھی رات پونے 2 بجے پہنچا، فائرنگ ہر الیکشن میں ہوتی ہے اس لئے شکایت نہیں کی، پسرور کے ڈی ایس پی کوڈسکہ کااضافی چارج دیا گیا تھا۔
وکیل پی ٹی آئی علی ظفر کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا عوام کو پولنگ اسٹیشنزسے دور رکھنے کی سازش کی گئی، کل کوہر الیکشن میں 4پستول چلا کر بعد میں ری پول کاکہا جائے گا، ووٹنگ کی شرح پوری دنیامیں مختلف ہوتی ہے، ہر علاقےکے ووٹرز کی مرضی ہے ووٹ ڈالیں یا نہ ڈالیں،
بڑے پیمانے پر بےضابطگی ہوئی نہ خواتین کوووٹ ڈالنےسےروکاگیا۔ علی اسجد ملہی نے مزید کہا ریٹرننگ افسر کو بار بار نتیجہ جاری کرنے کی درخواست کی، پولنگ ایجنٹس کے ذریعے نتیجہ مل چکا تھا، بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نےبطور لیڈرکہا20پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ الیکشن پراعتراض نہیں، بطور امیدوار علی اسجد ملہی کو دوبارہ پولنگ پر اعتراض ہے۔
خیال رہے کہ20 فروری کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے گئے تھے ۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔
- This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
25 Feb, 2021 at 4:32 pm #2صرف ری پولنگ کافی نہیں ہے ، جن لوگوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات نہیں مانے اور کھلی دھاندلی کی انہیں اس ری پولنگ کا خرچہ بطور جرمانہ ادا کرنا چاہیے اور انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے25 Feb, 2021 at 4:39 pm #3شکر الحمدُللّہ! ڈسکہ کے عوام کا حق انکو واپس مل گیا۔جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری۔ بکسہ چوری کی تصدیق۔ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا! pic.twitter.com/flDyhH2zs2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2021
25 Feb, 2021 at 5:02 pm #4عمران نیازی کی چوری پکڑی گئی- دوبارہ پولنگ کا خرچہ بیلٹ چوروں سے وصول کرنا چائیے- اس دھاندلی آپریشن میں ملوث تمام ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئیندہ ایسا کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے- https://t.co/fkJ0uZ2Yhm
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 25, 2021
25 Feb, 2021 at 6:06 pm #5مٹھائی کے ٹوکرے دھرے کے دھرے رہ گئے
- mood 3
- mood Believer12, Atif Qazi, Bawa react this post
25 Feb, 2021 at 6:22 pm #6آج کاالیکشن کمیشن کافیصلہ جھوٹی راجمکاری کےبیانیےکی موت ثابت ہوا،فردوس عاشق
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 25, 2021
- mood 2
- mood Believer12, Bawa react this post
25 Feb, 2021 at 9:33 pm #7سب سے اچھی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن جاگ گیا ورنہ کوئی کچھ کرے الیکشن کمیشن چوبیس میں سے اٹھارہ گھنٹے سوتا رہتا تھا – انڈیا سمیت تقریبا سبھی ملکوں میں کوئی نگران حکومت نہیں ہوتی ہے – ایک حکومت کے ہوتے ہوئے الیکشن ہوتے ہیں اور سب اسے قبول کرتے ہیں کیونکے الیکشن کمیشن مظبوط ہوتا ہے اور سخت فیصلے کرتا ہے – شاباش الیکشن کمیشن- thumb_up 4
- thumb_up Believer12, Muhammad Hafeez, Atif Qazi, Bawa liked this post
26 Feb, 2021 at 3:35 am #8ملہی صاحب کے ساتھ تو زیادتی ہو گئی ، میری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں- thumb_up 1 mood 3
- thumb_up Bawa liked this post
- mood Believer12, Muhammad Hafeez, Atif Qazi react this post
26 Feb, 2021 at 4:54 am #9ملہی صاحب کے ساتھ تو زیادتی ہو گئی ، میری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیںآپ اپنے لیڈر کو سنبھالو چلتی پھرتی قتل کی ایف آی آر
26 Feb, 2021 at 10:15 am #10ملہی صاحب کے ساتھ تو زیادتی ہو گئی ، میری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیںقاضی حسین احمد صاحب نے ایک بار فرمایا کہ ہر زیادتی کے بعد چپ کرکے نہا لینا چاہیے
- mood 4
- mood Atif Qazi, Believer12, Bawa, shami11 react this post
27 Feb, 2021 at 11:20 pm #11صرف ری پولنگ کافی نہیں ہے ، جن لوگوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات نہیں مانے اور کھلی دھاندلی کی انہیں اس ری پولنگ کا خرچہ بطور جرمانہ ادا کرنا چاہیے اور انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دینا چاہیےمیں نے سُنا ہے وہاں کے ڈی ایس پی اور سمبڑیال کے ڈی ایس پی سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی معطل کیا گیا ہے؟؟؟
- thumb_up 2
- thumb_up Believer12, Bawa liked this post
28 Feb, 2021 at 6:40 am #12قاضی حسین احمد صاحب نے ایک بار فرمایا کہ ہر زیادتی کے بعد چپ کرکے نہا لینا چاہیےحفیظ بھائی
لگتا ہے آپ کو قاضی حسین احمد سے خدا واسطے کا بیر ہے ورنہ یہ زیادتی کے بعد چپ کرکے نہا لینے والے فرمودات مولانا سید منور حسن کے تھے. ویمن پروٹیکشن بل کی مخالفت کرتے ہوئے سید منور حسن نے فرمایا تھا کہ
اگر جنسی زیادتی کا شکار کسی مظلوم لڑکی کو چار گواہ میسر نہ ہوں تو اسے شور نہیں مچانا چاہیے کیونکہ اس سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے
https://www.bbc.com/urdu/pakistan/2013/09/130915_baat_se_baat_zs
- thumb_up 1
- thumb_up shami11 liked this post
2 Mar, 2021 at 5:59 am #13حفیظ بھائی لگتا ہے آپ کو قاضی حسین احمد سے خدا واسطے کا بیر ہے ورنہ یہ زیادتی کے بعد چپ کرکے نہا لینے والے فرمودات مولانا سید منور حسن کے تھے. ویمن پروٹیکشن بل کی مخالفت کرتے ہوئے سید منور حسن نے فرمایا تھا کہ اگر جنسی زیادتی کا شکار کسی مظلوم لڑکی کو چار گواہ میسر نہ ہوں تو اسے شور نہیں مچانا چاہیے کیونکہ اس سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے https://www.bbc.com/urdu/pakistan/2013/09/130915_baat_se_baat_zsیہ کیسا پرامن معاشرہ ہے جس میں مظلوم ظلم سہتا رہتا ہے لیکن آواز نہیں اٹھاتا ۔
ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہرا
خامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح- thumb_up 2
- thumb_up Muhammad Hafeez, Bawa liked this post
2 Mar, 2021 at 12:55 pm #14حفیظ بھائی لگتا ہے آپ کو قاضی حسین احمد سے خدا واسطے کا بیر ہے ورنہ یہ زیادتی کے بعد چپ کرکے نہا لینے والے فرمودات مولانا سید منور حسن کے تھے. ویمن پروٹیکشن بل کی مخالفت کرتے ہوئے سید منور حسن نے فرمایا تھا کہ اگر جنسی زیادتی کا شکار کسی مظلوم لڑکی کو چار گواہ میسر نہ ہوں تو اسے شور نہیں مچانا چاہیے کیونکہ اس سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے https://www.bbc.com/urdu/pakistan/2013/09/130915_baat_se_baat_zsمیں نے قاضی صاحب کو بھی ٹی وی پر خود سنا تھا ، یہ منور صاحب کے اس بیان سے کوئی دس سال پہلے کی بات ہے
- local_florist 1
- local_florist Bawa thanked this post
2 Mar, 2021 at 12:57 pm #15میں نے سُنا ہے وہاں کے ڈی ایس پی اور سمبڑیال کے ڈی ایس پی سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی معطل کیا گیا ہے؟؟؟معطل ہونے کی کہانی آپ سے بہتر کون جانتا ہے؟؟ معطل ہونے کا مطلب ہے تنخواہ سمیت لمبی چھٹی
- This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.