Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 110 total)
  • Author
    Posts
  • BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    اِس صفحہ کو بنانے کا خیال مجھے مادام کی طرف سے ایک صفحہ بنانے پر آیا تھا۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    فرض کریں۔۔۔۔۔

    آپ کسی شخص کو ہر صورت گالیاں دینا چاہتے ہیں لیکن پھر یہ سوچتے ہیں کہ اگر آپ نے گالی دی تو لوگ آپ کے بارے میں یہ سوچیں گے کہ یہ کتنا بدزبان اور بداخلاق ہے اور آپ رُک جاتے ہیں اور اپنی ظاہری شائستگی کا بھرم رکھ لیتے ہیں۔۔۔۔۔

    کیا یہ طرزِ عمل آپ لوگوں کی نظر میں دُرست ہوگا۔۔۔۔۔ کیا اِس کو منافقت کہا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔

    اِس فورم کے اکثر لوگ یہ درخواستیں کرتے پائے جاتے ہیں کہ تمام احباب آپس میں ایک دوسرے سے اخلاق اور شائستگی سے بات کریں۔۔۔۔۔ مگر مجھے پتا نہیں کیوں لگتا ہے کہ یہ اخلاق اور شائستگی ایک خوبصورت نقاب ہوگا جس کے پیچھے ایک مکروہ بدصورت چہرا ہوگا۔۔۔۔۔ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ لوگ جو اپنی اَصل میں ہوں اُس کا ہی اظہار کریں۔۔۔۔۔

    کیونکہ ہم وہی ہوتے ہیں جو ہماری سوچ ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اِس کے علاوہ تو ہم کچھ اور نہیں ہوتے۔۔۔۔۔ ہماری اصل سوچ تو وہی ہے جس میں معاشرتی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے جھوٹے احترام اخلاق شائستگی کے ڈھکوسلے نہ ہوں۔۔۔۔۔

    رَزم گاہ والا صفحہ بنانے کا مقصد یہی تھا۔۔۔۔۔ کہ لوگ جو سوچتے ہوں وہ لکھیں۔۔۔۔۔ گالیاں دینی ہوں تو کھل کر دیں۔۔۔۔۔ ایک دوسرے کی ماؤں بہنوں کے کردار پر، چال چلن پر سوال ہوں تو اٹھائے جائیں۔۔۔۔۔ کسی کو خواتین سے متعلق گندے لطیفے سُنانے ہوں تو ضرور سُنائے جائیں۔۔۔۔۔ کسی کی ولدیت کی جانچ پڑتال کرانی ہو کرائی جائے۔۔۔۔۔ مجھے خوشی ہے مجھ سمیت اکثر  لوگ اُس صفحہ پر اپنی اپنی اصل سوچ کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔۔۔۔۔

    پھر جیسا کہ میرے محبی، جے ایم پی نے ابھی کچھ دن پہلے بہت زبردست کہا۔۔۔۔

    ۔

    کافی عرصے تک میں دوستوں سے التجا کرتا تھا کے بات شائستگی سے کریں اور پھر سمجھ آیا کے یہ ہر کسی کی صوابدید ہے کے وہ کیا لہجہ اختیار کرتا ہے اور یہ اس شخص کا حق ہے اور مجھ پر لازم ہے کے میں اس حق کا احترم کروں

    ۔

    بہت خوب کہا جے ایم پی صاحب نے۔۔۔۔۔ مَیں خود بھی جب یہاں اپنی سوچ کو لکھنے کی ہر صورت کوشش کرتا ہوں تو مَیں یا کوئی اور کیسے دوسرے کو اپنی سوچ کو لکھنے سے روک سکتا ہے۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اگر کوئی اپنی اَصل کی طرف لوٹ رہا ہو تو اِس عمل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔۔۔۔۔

    JMP, نادان

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    مجھے مولا جٹ کا وہ مشور ڈائیلاگ یاد آگیا ہے

    پتر تے پوترے مروا کے مولوی بن گیا ایں، چوتھیا ملکا

    :bigsmile: :lol:   :hilar:   :bigthumb:

    Host
    Moderator
    Offline
      #3
      شکر ہے کہ فورم کے قیام کا مقصد آہستہ آہستہ تمام دوستوں کو سمجھ آتا جارہا ہے۔

      شروع میں کوئی سمجھتا تھا کہ یہ ن لیگی میڈیا کا حصہ ہے، کسی کی نظر میں یہ پرانے دشمنوں سے نمٹنے کیلئے ایک اپنی پسند کی حرب گاہ تھی اور کسی کیلئے دوسروں کی عقیدتوں کا مذاق اڑانے کا ایک زریعہ۔

      یہ بات خوش آئیند ہے کہ ممبرز بتدریج سمجھتے جارہے ہیں کہ یہ خود پر سے مصنوعی پردے اتار کر اپنے شفاف خیالات پیش کرنے کی جگہ ہے۔ اس عمل میں اگرچہ ابھی تک تلخیوں کا خاتمہ نہیں ہوا لیکن نظر آرہا ہے کہ ایک نہ ایک دن یہاں اختلاف بھی ادبی اور شائستہ انداز میں کیا جائے گا۔

      Awan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #4
      بلیک شیپ صاحب جسے آپ منافقت که رہے ہیں وہی تہذیب کا دائرہ ہے جسے شریف لوگ کراس کرتے ہوۓ سوچتے ہیں – بدتمیز اور بے حیا لوگوں کو کیا غرض کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں – یہ اچھی اخلاقیات اور رواداری ہے کہ دماغ میں کوئی گندی بات آہے بھی تو اسے فلٹر کر لو اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کرو یہ منافقت نہیں اچھی تربیت کا اثر ہو گا –

      BlackSheep

      Guilty
      Participant
      Offline
      • Expert
      #5
      میں نے زرم گاہ حق ۔۔۔ کی کچھ پوسٹیں پڑھیں ہیں ۔۔۔۔ لگتا ہے ۔۔۔۔ بہت ھاٹ ۔۔۔۔ ایکچینج آف فائر ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

      میری باواجی اور سائٹ  سے ۔۔۔۔ درخواست ہے ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔۔ اب  اس جواب الجواب   کو مہربانی فرما کر بند کردیں ۔۔۔۔۔

      ۔۔۔ باواجی ۔۔۔ بڑے بھائی ہیں ۔۔۔ ان سے درخواست کی جا رھی ہے ۔۔۔۔ دوسروں پر میرا کوئی زور نہیں ۔۔۔۔ لیکن پھر بھی ان لوگوں کو بھی ایڈوائس ہے ۔۔۔۔

      کہ ۔۔۔۔ بات  پٹری سے اتر جائے تو  بات کو ختم کرنے کی کوشش کرنے چاھیے نہ کہ ۔۔۔۔۔ مزید کیچڑ پر کیچڑ ۔۔۔۔ اچھال کر ۔۔۔۔ وقت اور ۔۔۔ کنڈک دونوں خراب کیئے جائیں ۔۔۔۔۔

      ۔

      • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
      Guilty
      Participant
      Offline
      • Expert
      #6

      ۔۔

      پچھلے ھفتے ملحدوں کے مقابلے ۔۔۔۔    مغربی مسلمانوں ۔۔۔ پر ہونے کچھ  جملوں سے  ۔۔ ری ایکٹ ہوکر ۔۔۔۔۔ میں نے فورم انتظامیہ خاص کر ۔۔۔ عاطف ۔۔۔۔ کے بارے ۔۔۔ بہت سخت زبان استعمال کی ۔۔۔

      ۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں عرض ہے کہ میں اپنے کہے الفاظ واپس لیتا ہوں ۔۔۔ اور ۔۔۔   اپا لوجائز ۔۔۔ کرتا ہوں ۔۔۔۔۔

      ۔۔۔ میں نیچرل طور پر  ۔۔ لڑائی جھگڑے کو نا پسند کرتا ہوں ۔۔۔ لیکن کبھی کبھی کوئی بات ۔۔۔ بے عزتی کی حدوں کو چھونے لگے تو ۔۔ ری ایکشن ہوجاتا ہے ۔۔۔۔  اس واقعہ میں بھی ایسا ہی ہوا  ۔۔۔۔

      ۔۔۔۔۔

      پُرامن اور سادہ بندہ
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #7
      اپنے غصہ کو پی جانا اور کسی کے برا کہنے پر اسے معاف کرنا ایک اعلئ ظرف والے کا شیوا ہوتا ۔

      کسی سےخوش اخلاقی سے ملنا دوغلاپن نہیں بلکے یہ ایک دوسرے کا احترام لحاظ ھوتاہے۔

      nayab
      Participant
      Offline
      • Professional
      #8
      بلیک شیپ صاحب آپ نے کہا کہ اخلاق اور شائستگی خوبصورت نقاب ہیں منافقت کی نشانی کے مترادف ہیں ہو سکتا ہے آپ بھی اپنی جگہ سہی ہوں ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے .یہ  کسی انسان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اپنی شخصیت کو کس طرح سے پیش کرتا ہے مگر میں یہاں اعوان صاحب کی بات سے اتفاق کروں گی کہ یہ منافقت نہیں بلکہ اخلاقیات کی بات ہے کہ اگر آپکو کوئی بات بری بھی لگتی ہے تو آپ تہذیب کے دائرہ میں رہ کر اپنی بات کرے اور مسلہ کو خراب ہونے کی بجاے معاملے کو سہی سمت میں لے جانے میں اپنا کردار ادا کرے

      Awan

      باقی میں آپ کی شکر گزر ہوں کہ آپ نے وہ رَزم گاہ والا صفحہ بنا کر بہت اچھا کام کیا جس کو جو بات کرنی ہے وہاں جا کر کرے میں اس صفحہ پر بالکل نہیں جاتی کیوں کہ میرا اپنا ضمیر اور  دل یہ بات برداشت ہی نہیں کرتا کہ میں اپنے مذہب کے لیے کوئی بھی غلط بات سنوں

      آپ نے وہ صفحہ بنا کر کم از کم مجھ پر تو ایک احسان کیا ہے  جس کے لیے میں آپ کی سچ میں مشکور ہوں

      BlackSheep

      بہت شکریہ

      :)

      • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
      Atif Qazi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #9
      میری اس معاملے میں رائے یہ ہے کہ ہر انسان یہ پردے خود پر ڈالنے کیلئے مجبور ہوتا ہے۔ اگر سب کو اجازت دے دی جائے کہ وہ ننگے پھریں یا کھلے عام رفع حاجت کریں تو کتنے لوگ ہوں گے جو بلاکراہت یہ سب کرنے کو تیار ہوجائیں گے؟؟

      شفاف سوچ یا اندر کی سوچ کا معاملہ بھی کچھ ایسے ہی ہے، کبھی دوسروں کے سامنے ننگا ہونے کو دل نہیں کرتا تو ہم مہذب بننے کی کوشش کرتےہیں اور دوسروں کا لحاظ بھی کرتے ہیں۔

      آپ کے انسانی جذبات کی دوقسم کی ایک خصوصیت میں سے یہ ایک لگتی ہے یعنی خوف۔ ہمیں لگتا ہے کہ لوگ ہمیں کیا سمجھیں گے اسلئے ہم اپنے اندر کا انسان ظاہر کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ خوف کے جذبے کو نکال باہر کیا تو آپ کی تھیوری ادھوری رہ جائے گی۔

      نادان
      Participant
      Offline
      • Expert
      #10
      ۔

      پسِ تحریر۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اگر کوئی اپنی اَصل کی طرف لوٹ رہا ہو تو اِس عمل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔۔۔

      کیسی حوصلہ افزائی ؟

      میرا نہیں خیال یہ اصل ہے ..لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی کونسا جانتا ہے ..پہچانتا ہے ..اس لئے جو مرضی کہیں ….اپنی اصل زندگی میں تو اپنا نفیس چہرہ ہی دکھاتے ہونگے

      کیسا ہو کبھی میں باوا جی کے گھر پوھنچ ہی جاؤں ..اور یہ بھی اتفاق جو سکتا ہے کہ کبھی قرار ، بلیک شیپ، سائٹ یا زندہ  رود سے کسی تقریب میں ، کسی ائیر پورٹ پر ملاقات ہو جائے …باتوں باتوں میں فورم کا ذکر آ جائے ..باتوں باتوں میں وہ ذکر کر بیٹھیں کہ میں اس آئی ڈی  سے لکھتا ہوں

      اور پھر میں اپنا تعارف کرواؤں ..

      مجھے سے ملئے ..میں نادان

      کیسا محسوس کریں گے ؟

      Awan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #11
      انسانی تہذیب نے جب ترقی کی تو سب سے پہلے انسان نے اپنے بدن کو ڈھانپنا سیکھا کہ سب کے سامنے ننگا بدن برا لگتا تھا – اس کے بعد گفتگو کی باری آیی تو مہذب لوگ اپنے بچوں کو سکھانے لگے کے پہلے بات کو تولو پھر بولو – جو جی میں آیہ کہ دینے والا گنوار، بد زبان ، بدتهذیب اور ان پڑھ کہلایا – آ ہستہ آ ہستہ انسان اس تہذیب یافتہ رویہ کا اتنا عادی ہو جا تا ہے کے پھر اس کے دماغ میں بھی بری باتیں نہیں آتیں –
      Awan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #12
      نادان ہم یہاں لکھنے والے ایک فیملی کا روپ دھار لیتے ہیں ہم میں سے کوئی اگر اصل زندگی میں ایک دوسرے سے ملے گا تو شدید اختلاف رکھنے والے دو افراد بھی بہت خوشی محسوس کریں گے – جو جیسے اس فورم پر لکھتا ہے اس کی اصل لائف سو فیصد اس سے نہیں ملتی ہو گی – کوئی اپنی فرسٹرا یشن نکالنے یہاں آتا ہو گا اور کوئی خود کو مہذب ثابت کرنے مگر مسنوہی پردہ زیادہ دیر رکھا نہیں جا سکتا اصل شخصیت کھل کر سامنے آ ہی جاتی ہے – کوشش کریں کہ یہ فورم ہو یا اصل زندگی کوئی ایسی بات نہ کریں کے کسی کا دل دکھے اور غلطی سے ایسا کبھی ہو جائے تو فوری طور پر محافی مانگ لیں –
      JMP
      Participant
      Offline
      • Professional
      #13

      عادتوں کے حوالے سے کچھ پڑھ رہا ہوں آجکل

      عادتیں ذہن میں پختہ ہوتی ہیں اور ہر کوئی ہلکی سی ترغیب اور انعام کی لالچ میں اپنی اپنی عادتوں کی طرف لوٹتا چلا جاتا ہے

      خوشنصیب ہیں کے جو اپنی عادتوں سے مرعوب نہیں بلکہ جنکو اپنی عادتوں پر عبور ہے

      • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
      نادان
      Participant
      Offline
      • Expert
      #14
      نادان ہم یہاں لکھنے والے ایک فیملی کا روپ دھار لیتے ہیں ہم میں سے کوئی اگر اصل زندگی میں ایک دوسرے سے ملے گا تو شدید اختلاف رکھنے والے دو افراد بھی بہت خوشی محسوس کریں گے – جو جیسے اس فورم پر لکھتا ہے اس کی اصل لائف سو فیصد اس سے نہیں ملتی ہو گی – کوئی اپنی فرسٹرا یشن نکالنے یہاں آتا ہو گا اور کوئی خود کو مہذب ثابت کرنے مگر مسنوہی پردہ زیادہ دیر رکھا نہیں جا سکتا اصل شخصیت کھل کر سامنے آ ہی جاتی ہے – کوشش کریں کہ یہ فورم ہو یا اصل زندگی کوئی ایسی بات نہ کریں کے کسی کا دل دکھے اور غلطی سے ایسا کبھی ہو جائے تو فوری طور پر محافی مانگ لیں –

      یہ ہی  تو کہہ رہی ہوں کہ ہم فیملی جیسے ہیں ..

      دنیا بڑی  چھوٹی  ہے ..کون جانے کس سے کب ملاقات واقعی  میں ہی ہو جائے

      تو کیا کبھی کوئی شرمندگی محسوس کریں گے کہ ہم وہاں کیا زبان استعمال کرتے رہے

      نادان
      Participant
      Offline
      • Expert
      #15

      عادتوں کے حوالے سے کچھ پڑھ رہا ہوں آجکل

      عادتیں ذہن میں پختہ ہوتی ہیں اور ہر کوئی ہلکی سی ترغیب اور انعام کی لالچ میں اپنی اپنی عادتوں کی طرف لوٹتا چلا جاتا ہے

      خوشنصیب ہیں کے جو اپنی عادتوں سے مرعوب نہیں بلکہ جنکو اپی عادتوں پر عبور ہے

      عادت سیکنڈ نیچر  بن جاتی ہے

      JMP
      Participant
      Offline
      • Professional
      #16
      عادت سیکنڈ نیچر بن جاتی ہے

      محترمہ نادان صاحبہ

      بہت خوب

      Lovelyday
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #17

      یہ ہی  تو کہہ رہی ہوں کہ ہم فیملی جیسے ہیں ..

      دنیا بڑی  چھوٹی  ہے ..کون جانے کس سے کب ملاقات واقعی  میں ہی ہو جائے

      تو کیا کبھی کوئی شرمندگی محسوس کریں گے کہ ہم وہاں کیا زبان استعمال کرتے رہے

      I dont think it ever going to happen. Even if it does, how would you feel meeting your internet-brother’s better-half and family whose sanctity was scarified by you just to condemn others and maintain your holier-than-thou interests? Even when he protested, you shrugged him off.

      Yeah its a small world but not unjust and cuts both ways.

      نادان

      • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
      Bawa
      Participant
      Offline
      • Expert
      #18
      میں نے زرم گاہ حق ۔۔۔ کی کچھ پوسٹیں پڑھیں ہیں ۔۔۔۔ لگتا ہے ۔۔۔۔ بہت ھاٹ ۔۔۔۔ ایکچینج آف فائر ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ میری باواجی اور سائٹ سے ۔۔۔۔ درخواست ہے ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔۔ اب اس جواب الجواب کو مہربانی فرما کر بند کردیں ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ باواجی ۔۔۔ بڑے بھائی ہیں ۔۔۔ ان سے درخواست کی جا رھی ہے ۔۔۔۔ دوسروں پر میرا کوئی زور نہیں ۔۔۔۔ لیکن پھر بھی ان لوگوں کو بھی ایڈوائس ہے ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ بات پٹری سے اتر جائے تو بات کو ختم کرنے کی کوشش کرنے چاھیے نہ کہ ۔۔۔۔۔ مزید کیچڑ پر کیچڑ ۔۔۔۔ اچھال کر ۔۔۔۔ وقت اور ۔۔۔ کنڈک دونوں خراب کیئے جائیں ۔۔۔۔۔ ۔

      ٹھیک ہے، گلٹی بھائی

      آپکا حکم سر آنکھوں پر

      BlackSheep
      Participant
      Offline
      Thread Starter
      • Professional
      #20

      اور یہ بھی اتفاق جو سکتا ہے کہ کبھی قرار ، بلیک شیپ، سائٹ یا زندہ رود سے کسی تقریب میں ، کسی ائیر پورٹ پر ملاقات ہو جائے …

      باتوں باتوں میں فورم کا ذکر آ جائے ..باتوں باتوں میں وہ ذکر کر بیٹھیں کہ میں اس آئی ڈی سے لکھتا ہوں اور پھر میں اپنا تعارف کرواؤں ..

      مجھے سے ملئے

      میں نادان

      کیسا محسوس کریں گے ؟

      مَیں شاید یہ محسوس کروں گا کہ تحریر سے تو اتنا وزن نہیں جھلکتا۔۔۔۔۔

      :)   ;-)   :)

      • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
      نادان
      Participant
      Offline
      • Expert
      #20
      مَیں شاید یہ محسوس کروں گا کہ تحریر سے تو اتنا وزن نہیں جھلکتا۔۔۔۔۔ :) ;-) :)

      ………تعلیم یافتہ افراد کا وزن تحریر سے جھلکتا ہے اور میرے جیسوں کا وزن

      :serious:

    Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 110 total)

    You must be logged in to reply to this topic.

    ×
    arrow_upward DanishGardi