Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 34 total)
  • Author
    Posts
  • Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    پچھلے چند روز جاب کی مصروفیت کی وجہ سے کیلی فورنیا کی ایک کاونٹی میں رہنے کا اتفاق ہوا. سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات پر بھی آنا جانا لگا رہا کینیڈا کی برف اور سردی سے عارضی طور پر دوری زیادہ تو نہیں کھلی مگر سفر کے اختتام تک قلبی کیفیت کچھ اسطرح ہوگئی تھی کہ
    چل اڑ جا رے پنچھی
    کہ اب یہ دیس ہوا بیگانہ
    سفر کا آخری دن تھا چند گھنٹوں میں ہوٹل سے چیک آوٹ کرنا تھا اور اسکے چند گھنٹوں کے بعد گھر واپسی کی فلائٹ تھی مگر یہ کیا گلے میں ہلکی ہلکی خراش محسوس ہویی درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ محسوس ہوا معمولی سی سوکھی کھانسی ہویی تو دل میں خدشات نے جنم لینا شروع کردیا ، ٹی وی کھولا تو گورنر صاحب اعلان کررہے تھے کہ ریاست میں سو سے زیادہ کرونا کے مشکوک کیسس سامنے آے ہیں اور حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے لوگوں کی جان و صحت کے تحفظ کے لئے.
    اب شش و پنج میں پڑنے کی باری میری تھی کہ کیا مجھے ٹیسٹ کروالینا چاہئے جانے سے پہلے؟ کیا مجھے گھر واپسی کا خطرہ مول لینا چاہئے؟ کیا ہوگا اگر مجھے انفیکشن ہوا اور میں ہوٹل سے لے کر ایئر پورٹ اور اسکے بعد مسافروں سے لے کر اپنے گھر والوں اور اپنے کولیگس سب کو وائرس پھیلانے کا سبب بنوں؟
    یہ بہت بڑا خطرہ تھا جو میں نے مول لینے کہ بجاے بہتر جانا کہ ٹیسٹ کروالیا جائے اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو سفر کروں ورنہ قرنطینہ میں رہنے کا بندوبست کروں. اصل کہانی میرے اس فیصلے کے بعد شروع ہوئی.
    سب سے پہلے میں نے پبلک ہیلتھ کے ایک نمبر کو کال کرکے انسے مشورہ کرنا چاہا تو فون میسج پر چلا گیا خیر میں نے پیغام ریکارڈ کروادیا . آدھے گھنٹے بعد ایک خاتون کا فون آیا تو انسے مدعا عرض کیا کہ مجھے کو وڈ انیس کا شک ہو رہا ہے تو اسکی تصدیق کروانی ہے میں نے یہ بھی بتا دیا کہ میں کنیڈین شہری ہوں اور امریکی صحت کے نظام سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتا ہوں انکا جواب سنکر مجھے بہت حیرت ہویی کہنے لگیں کہ ہمارے پاس فلحال ٹیسٹ کا کویی آپشن نہیں ہے اگر آپ کو شک ہو رہا ہے تو کسی قریبی نجی میڈیکل سنٹر سے رابطہ کریں. میں نے عرض کی کہ محترمہ اگر مجھے وائرس ہوا تو کیا یہ مناسب ہے کہ میں اپنے کمرے سے نکل کر باہر جاؤں. کہنے لگیں کہ میں آپ کی اس سلسلے میں کچھ خاص مدد نہیں کرسکتی.
    خیر میں نے اپنے آجر سے رابطہ کرکے انکو صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے فورا میری رہائش سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک ارجنٹ کئیر سنٹر کا پتہ بتا کر انسے رابطہ کی ہدایت کی. خیر اب تو کمرے سے نکل کر جانا نا گزیر ہوگیا تھا تھوڑی دیر میں تیار ہو کر اوبر کال کی اور میڈیکل سنٹر پہنچ گیا جانے سے پہلے احتیاط ہوٹل میں اپنے قیام میں ایک دن کی توسیع کروالی تھی.
    ارجنٹ کئیر سنٹر میں موجود ہسپانک سٹاف نے پہلے تو پانچ صفحات پر مشتمل ایک فارم ہاتھ میں دیدیا کہ اسکو بھرو اور پھر ماسک پہن کر ایک طرف بیٹھ جانے کی تاکید کی . اس دوران میرا درجہ حرارت اور کھانسی میں شدت بڑھتی جارہی تھی مگر ظالموں نے ایک طرف بیٹھا کر بلکل ہی نظر انداز کردیا تقریبا ایک گھنٹے کے بعد میں کاونٹر پر بیٹھی ہسپانوی حسینہ سے عرض کی کہ میری آنکھوں میں لالی آپکی کمر پر پڑے بل کی وجہ نہیں آرہی بلکہ اب تو چکر سے آنے بھی شروع ہورہے ہیں . یہ سنتے ہی اسنے ایڈوانس ایک سو پچیاسی ڈالروں کا مطالبہ کردیا اور ڈالر لے کر ہی اندر کمرے میں لے جاکر لٹا دیا تھوڑی دیر میں ایک اور نرس وارد ہویی اور ٹمپریچر وغیرہ لینا شروع ہوگئی. اگلا مرحلہ ڈاکٹر کا انتظار تھا جو کہ شیطان کی آنت سے بھی طویل ہوتا چلا گیا. ابھی تک مجھے کنفرم نہیں تھا کہ ڈاکٹر مجھے سفر کی اجازت بھی دیگی یا نہیں. جب فلائٹ میں محض ڈیڑھ گھنٹہ رهگیا تو میں نے ایئر لائن کے دفتر فون کرکے اپنی فلائٹ دو دن کے لئے ڈیلے کر والی. جیسے ہی فلائٹ تبدیل ہویی ڈاکٹر کمرے میں وارد ہویی اور میرے معانہ کے بعد چند دوائیاں لکھ کر دیں اور کہا کہ آپ سفر کرسکتے ہیں. میں نے کہا ڈاکٹر حسینہ آپ نے کرونا تو ٹیسٹ ہی نہیں کیا؟ کہنے لگی کہ میرا نہیں خیال آپ کو کرونا ہے . آپ دوائیاں لے لیں آپ کی صحت بہتر ہوجاے گی. یہ سن کر دل کو اطمینان ہوا اور ایک انجانی سی توانائی محسوس ہونے لگی. مگر اب تو چونکہ فلائٹ پہلے دو دن ڈیلے ہو چکی تھی تو میں نے مزید دو دن ہوٹل کے کمرے میں ہی رہنے کا کشٹ کیا.
    ان دو دنوں میں میری طبیعت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، مگر میں کمرے سے باہر نہیں نکلا . ویسے تو بھوک بلکل ہی ختم ہوگئی تھی مگر پھر بھی احتیاط کھانے کا آن لائن آرڈر دے دیا تھا
    خیر دو دن کے بعد گھر واپسی کا سفر شروع ہوا تو کافی بہتری محسوس ہورہی تھی مجھے امید تھی کہ ایئر پورٹ پر کسی قسم کی اسکریننگ ہو رہی ہوگی مگر یہ دیکھ کر میری حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ اس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسی قسم کی کوئی سکریننگ نہیں ہورہی تھی . پھر میں نے سوچا کہ باہر جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کرنے کی تو ضرورت نہیں ہے یہ لوگ شکر ادا کررہے ہوں گے کہ اگر کسی کو بیماری ہو بھی تو ملک سے باہر ہی جارہا ہے اسکو روکنے کیا ضرورت ہے . مگر مجھے امید تھی کہ کینیڈا کے آرائول پر تو ضرور اسکریننگ ہورہی ہوگی . مگر یہ کیا ، کینیڈا پہنچ کر بھی کسی قسم کی سکریننگ نہیں ہورہی تھی. صرف ارائیول پر کمپیوٹر پر ایک سوال تھا کہ کیا آپ نے پچھلے چودہ روز میں چین یا کوریا کا سفر کیا ہے ؟ ظاہر ہے جواب نہیں میں تھا تو اسکے بعد کسی نے نہیں پو چھا.
    گھر پہنچ کر طبیعت میں مزید کچھ بگاڑ پیدا ہوگیا تو مقامی ہسپتال میں ایمر جنسی میں جانا پڑا. اپنے شہر کے ہسپتال میں نہایت اعلی معیار اور سرعت کے ساتھ طبی سہولیات اور توجہ میسر آیں جسکے نتیجہ میں طبیعت بڑی حد تک بحال ہوگئی مگر احتیاط میں نے آجر سے دو ہفتوں کی اجازت لے لی کہ جب تک صحت مکمل بحال نہ ہوجاے تو دیگر کولیگس کو خطرہ میں ڈالنے کا فائدہ نہیں ہے
    پچھلے ہفتے اپنی طبیعت کی تقریبا مکمل بحالی کے بعد میں نے اپنی جاب دوبارہ جوائن کرلی ہے
    اس دوران دانشگردی سے تقریبا دور ہی رہا اور تانک جھانک کی بھی کوشش نہیں کی دل بھی کچھ اچاٹ ہی سا تھا کہ انسان یہاں اپنے خیالات کے اظہار کے لئے آتا ہے کچھ ہلکی پھلکی نوک جھونک بھی ہوجاتی ہے مگر لوگ یہاں دشمنیاں سجاکر بیٹھے ہیں تو گالی گلوچ سے کونسی روح کو تسکین پہنچتی ہے . پچھلے ایک دو دنوں میں کچھ انتہائی معزز کرمفرماؤں نے رابطہ کیا تو سوچا کچھ اپنی روداد لکھ دیتے ہیں ساتھ میں اونچی دکان اور پھیکے پکوان کا ذکر بھی ہوجاے گا
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    کاش آپ کو کرونا ہوتا تو ہم بھی دوسرے جاننے والوں کے سامنے اتراتے اور مزے لے لے کر علامات بتاتے
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    فورم واپسی پر خوش آمدید

    جب آپ نے طبیعت کی ناسازی کا ذکر کیا تھا تو فوراً میرے ذہن میں بھی آیا تھا کہ کہیں کوئی امریکی کرونا آپ کے بھی پیچھے نہ لگ گئی ہو لیکن پوچھنے کی ہمت نہ ہو سکی

    :bigsmile:

    اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ کرونا جیسی ظالم حسینہ کے جال سے بچ کر نکل آئے ہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    گھوسٹ پروٹوکول بھائی فورم واپسی پر خوش آمدید جب آپ نے طبیعت کی ناسازی کا ذکر کیا تھا تو فوراً میرے ذہن میں بھی آیا تھا کہ کہیں کوئی امریکی کرونا آپ کے بھی پیچھے نہ لگ گئی ہو لیکن پوچھنے کی ہمت نہ ہو سکی :bigsmile: اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ کرونا جیسی ظالم حسینہ کے جال سے بچ کر نکل آئے ہیں

    بہت شکریہ باوا جی،
    پاکستانی فرعونہ ہمارا کچھ خاص نہیں بگاڑ سکی تو اس کرونا کی تو کچھ اوقات ہی نہیں تھی

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    کسی دوست نے یہ تحریر بھیجی تھی، سوچا اسے یہاں پوسٹ کر دوں

    QUIET CHINA

    The hustle and bustle of China finally quieted down, the restless society finally calmed down, and the restless Chinese people gradually calmed down.
    The Wild Animals that were once held by humans in cages finally managed to Keep Humans in “Cages”

    Humans finally lowered their proud head and begun to think quietly: Are we still the king of the earth? Mankind finally felt the power of Nature once again.

    In the face of the threat of death, human beings have only begun to reflect seriously, only to realize that a lack of awe-inspiring social atmosphere will lead to more harm and more risks.

    The greedy heart is being purified by the virus, and the mouth that loves to eat is being punished by the virus. The people who have been soaking in the bright red and green places all day have been driven home by the virus, saying…. “Go Home”

    There are fewer and fewer people on the street, few cars on the road, The Air is getting Fresher…., the Haze is gone…, the Sky is getting Bluer…., the Sun is getting Brighter…., Family Lives are getting Warmer, Harmonial, and Cordial and People’s hearts have become more and more Calm.

    People who haven’t read for Years have picked up books at home. Parents and children who had no communication with their children, couples who couldn’t speak few words a year have opened up the conversation box. Children who did not know how to respect the elderly has also begun to be filial.

    The virus taught human beings a vivid and profound lesson. It made us understand awe. It also let us know what is called “Good Times”. It also made us feel true love on earth. It made us gradually fall in love “Return to the Road”, we really should be grateful for this “Enemy”, we need such an “enemy” to give us “Reminder” and give us “Empowerment”. 

    The virus will not leave so quickly, it needs to see the “Cultivation” of human’s good habits, and the virus will not continue to rag, because Human love will gather more power to keep the virus away, time will tell us everything, Time will also prove what is right.

    THE VIRUS 🦠 REMINDED US THERE IS AN ALMIGHTY AND HUMANS ARE JUST HUMANS.

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    مجھے بھی کسی کرمفرما نے ابھی بتایا کہ جی پی بھائی پدھارے ہیں اسلئے میں اپنی قیمتی نیند کی قربانی دے کر اٹھا اور سوچا اپنے موتی جیسے لفظوں سے فورم کو سیراب کروں۔

    جی بھائی ! سب سے پہلے تو یہ بتادوں کہ جو لوگ دانش گردی جیسی عظیم اور بابرکت سائٹ سے دامن چھڑانا چاہتے ہوں اور بہانہ چندے کا کرتے ہوں تو ان کے ایک سو پچاسی ڈالر ضرور ضائع ہوتے ہیں۔ میں نے آپ کا یہ آرٹیکل پڑھا تو نہیں لیکن کبھی آزما لیجئے گا۔ ایک کم نہ زیادہ پورے ایک سو پچاسی ڈالر ضائع ہونگے۔ نیز ان کو ایک جھٹکا دینے کیلئے کرونا وائرس جیسی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ اپنا خیال رکھیں اور شامی سے دانش گردی کا اکاونٹ نمبر نہ لینا بھولنا۔

    دوسری بات یہ کہ آپ یہاں کے سیزنڈ ممبر ہیں اور کبھی کسی نئے ممبر سے جو آپکو پتہ ہو کہ صرف آپ سے چھیڑچھاڑ کیلئے آیا ہے ، سے اگر بےچینی محسوس کریں تو انتظامیہ کو پی ایم میں اطلاع کردیا کریں۔ تاکہ انتظامیہ اپنے طریقے سے معاملہ سنبھال سکے۔ جاری مدعے میں انتظامیہ کا خیال تھا کہ آپ چونکہ پرانے بلاگر ہیں اور ایسے کیسز سے نمٹنا آپ کیلئے دشوار نہیں اسلئے مداخلت نہیں کی گئی۔ بہرحال آئیندہ کیلئے تاکید ہے کہ شامی سے اکاونٹ نمبر ضرور لے لیں۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    دھت تیرے کی – سنا ہے رات کے ایک پہر اگر اکاؤنٹ نمبر کی بات تین بار کی جائے تو صبح ہونے سے پہلے اس میں ڈالروں کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں

    رات کے اس پہر اتنی بڑی اردو لکھتے وقت آپ کم از کم اکاؤنٹ نمبر تین بار تو لکھ دیتے ، یا تو آپ کو جی پی بھیا پر پورا یقین ہیں یا آپ نے دو بار پر ہی سوچ لیا تھا کے ان تلوں میں تیل نہی

    :bigsmile: :bigsmile: :lol: :lol:

    مجھے بھی کسی کرمفرما نے ابھی بتایا کہ جی پی بھائی پدھارے ہیں اسلئے میں اپنی قیمتی نیند کی قربانی دے کر اٹھا اور سوچا اپنے موتی جیسے لفظوں سے فورم کو سیراب کروں۔ جی بھائی ! سب سے پہلے تو یہ بتادوں کہ جو لوگ دانش گردی جیسی عظیم اور بابرکت سائٹ سے دامن چھڑانا چاہتے ہوں اور بہانہ چندے کا کرتے ہوں تو ان کے ایک سو پچاسی ڈالر ضرور ضائع ہوتے ہیں۔ میں نے آپ کا یہ آرٹیکل پڑھا تو نہیں لیکن کبھی آزما لیجئے گا۔ ایک کم نہ زیادہ پورے ایک سو پچاسی ڈالر ضائع ہونگے۔ نیز ان کو ایک جھٹکا دینے کیلئے کرونا وائرس جیسی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ اپنا خیال رکھیں اور شامی سے دانش گردی کا اکاونٹ نمبر نہ لینا بھولنا۔ دوسری بات یہ کہ آپ یہاں کے سیزنڈ ممبر ہیں اور کبھی کسی نئے ممبر سے جو آپکو پتہ ہو کہ صرف آپ سے چھیڑچھاڑ کیلئے آیا ہے ، سے اگر بےچینی محسوس کریں تو انتظامیہ کو پی ایم میں اطلاع کردیا کریں۔ تاکہ انتظامیہ اپنے طریقے سے معاملہ سنبھال سکے۔ جاری مدعے میں انتظامیہ کا خیال تھا کہ آپ چونکہ پرانے بلاگر ہیں اور ایسے کیسز سے نمٹنا آپ کیلئے دشوار نہیں اسلئے مداخلت نہیں کی گئی۔ بہرحال آئیندہ کیلئے تاکید ہے کہ شامی سے اکاونٹ نمبر ضرور لے لیں۔
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    مجھے بھی کسی کرمفرما نے ابھی بتایا کہ جی پی بھائی پدھارے ہیں اسلئے میں اپنی قیمتی نیند کی قربانی دے کر اٹھا اور سوچا اپنے موتی جیسے لفظوں سے فورم کو سیراب کروں۔ جی بھائی ! سب سے پہلے تو یہ بتادوں کہ جو لوگ دانش گردی جیسی عظیم اور بابرکت سائٹ سے دامن چھڑانا چاہتے ہوں اور بہانہ چندے کا کرتے ہوں تو ان کے ایک سو پچاسی ڈالر ضرور ضائع ہوتے ہیں۔ میں نے آپ کا یہ آرٹیکل پڑھا تو نہیں لیکن کبھی آزما لیجئے گا۔ ایک کم نہ زیادہ پورے ایک سو پچاسی ڈالر ضائع ہونگے۔ نیز ان کو ایک جھٹکا دینے کیلئے کرونا وائرس جیسی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ اپنا خیال رکھیں اور شامی سے دانش گردی کا اکاونٹ نمبر نہ لینا بھولنا۔ دوسری بات یہ کہ آپ یہاں کے سیزنڈ ممبر ہیں اور کبھی کسی نئے ممبر سے جو آپکو پتہ ہو کہ صرف آپ سے چھیڑچھاڑ کیلئے آیا ہے ، سے اگر بےچینی محسوس کریں تو انتظامیہ کو پی ایم میں اطلاع کردیا کریں۔ تاکہ انتظامیہ اپنے طریقے سے معاملہ سنبھال سکے۔ جاری مدعے میں انتظامیہ کا خیال تھا کہ آپ چونکہ پرانے بلاگر ہیں اور ایسے کیسز سے نمٹنا آپ کیلئے دشوار نہیں اسلئے مداخلت نہیں کی گئی۔ بہرحال آئیندہ کیلئے تاکید ہے کہ شامی سے اکاونٹ نمبر ضرور لے لیں۔

    دو دن ایکسٹرا سٹے بھی ایک سو پچاسی میں جمع کردیں تو پانچ سو ڈالر کے لگ بھگ پھونک دیا ہے اور اتنی رقم سے دانش گردی تین ماہ تک ویلا بیٹھ تو کھا سکتا ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    جی پی برادر شکر کریں کہ  نامراد کرونا کی ساری علامات ہونے کے باوجود آپ بچ گئے بلکہ آپ کی طرح ٹرمپ بھی بچ نکلا

    کرونا وائرس کے مریض کو آپ پوچھیں تو اس کی علامات فلو والی ہیں اور محسوسات بھی تقریبا وہی ہوتے ہیں یعنی تکلیف بھی اتنی ہی مگر فرق یہ ہے کہ جلد ہی اسے سانس میں دشواری ہونے لگتی ہے کرونا وائرس  ریسپیریٹری سسٹم کو تباہ کرتا ہے اور آپ میں یہ علامت نہیں تھی لیکن خطرہ آپ کو چھو کر گزرگیا شکر ہے کہ آپ محفوظ رہے

    ایک بات پلے باندھ لیں کہ مفت میں اپنی جان کو عزاب میں نہیں ڈالتے پہلے دن ہی واپس آجاتے تو بہت بہتر تھا۔ ایرپورٹ پر اگر آپ کو روک بھی لیتے تو بہت اچھی طرح ٹیسٹ وغیرہ کرنا ان کی مجبوری ہوتی

    کینیڈا اور امریکہ کے لیونگ سٹینڈرڈ میں زمین آسمان کا فرق ہے یہاں انگلینڈ میں بھی امریکہ والی ہونی ہے کیونکہ میں نے ایمبولینسز کی نقل وحرکت تو پہلے سے دوگنی نوٹ کی ہے مگر ان کے سٹاف کو ماسک وغیرہ پہنے کبھی نہیں دیکھا، ان کو یوں دیکھ کر مجھے چین کا وہ پیرا میڈیکل سٹاف یاد آجاتا ہے جو خود جان سے گزر گئے یہ لوگ چین کی گرد کو بھی نہیں پاسکتے بس پھوں پھاں ہے اندر سے کچھ نہیں

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    دھت تیرے کی – سنا ہے رات کے ایک پہر اگر اکاؤنٹ نمبر کی بات تین بار کی جائے تو صبح ہونے سے پہلے اس میں ڈالروں کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں رات کے اس پہر اتنی بڑی اردو لکھتے وقت آپ کم از کم اکاؤنٹ نمبر تین بار تو لکھ دیتے ، یا تو آپ کو جی پی بھیا پر پورا یقین ہیں یا آپ نے دو بار پر ہی سوچ لیا تھا کے ان تلوں میں تیل نہی :bigsmile: :bigsmile: :lol: :lol:

    مجھے پتا چلا ہے کہ آپ گھر میں بھی ماسک اور دستانے پہن کر برتن چمکاتے رہتے ہیں؟

    :thinking:

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    بھائی جی – ایمبولونس ہر گیڑے کے بعد ڈیپ کلین کی جا رہی ہے اس لئے اگر اکیلے ہو تو ماسک اور دستانوں کی ضرورت نہی

    جی پی برادر شکر کریں کہ نامراد کرونا کی ساری علامات ہونے کے باوجود آپ بچ گئے بلکہ آپ کی طرح ٹرمپ بھی بچ نکلا کرونا وائرس کے مریض کو آپ پوچھیں تو اس کی علامات فلو والی ہیں اور محسوسات بھی تقریبا وہی ہوتے ہیں یعنی تکلیف بھی اتنی ہی مگر فرق یہ ہے کہ جلد ہی اسے سانس میں دشواری ہونے لگتی ہے کرونا وائرس ریسپیریٹری سسٹم کو تباہ کرتا ہے اور آپ میں یہ علامت نہیں تھی لیکن خطرہ آپ کو چھو کر گزرگیا شکر ہے کہ آپ محفوظ رہے ایک بات پلے باندھ لیں کہ مفت میں اپنی جان کو عزاب میں نہیں ڈالتے پہلے دن ہی واپس آجاتے تو بہت بہتر تھا۔ ایرپورٹ پر اگر آپ کو روک بھی لیتے تو بہت اچھی طرح ٹیسٹ وغیرہ کرنا ان کی مجبوری ہوتی کینیڈا اور امریکہ کے لیونگ سٹینڈرڈ میں زمین آسمان کا فرق ہے یہاں انگلینڈ میں بھی امریکہ والی ہونی ہے کیونکہ میں نے ایمبولینسز کی نقل وحرکت تو پہلے سے دوگنی نوٹ کی ہے مگر ان کے سٹاف کو ماسک وغیرہ پہنے کبھی نہیں دیکھا، ان کو یوں دیکھ کر مجھے چین کا وہ پیرا میڈیکل سٹاف یاد آجاتا ہے جو خود جان سے گزر گئے یہ لوگ چین کی گرد کو بھی نہیں پاسکتے بس پھوں پھاں ہے اندر سے کچھ نہیں
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    شکر ہے بھائی واپس آ گئے۔۔۔۔۔ ورنہ یہاں پر کچھ شٹلیوں نے افواہ گرم کر رکھی تھی کہ کرونا کی تباہ کاریوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے “بھائی” کو بوری سٹچنگ کا لمبا آرڈر ملا ہے۔۔۔۔۔۔ اور شائد اس اسائنمنٹ کی تیاری کی وجہ سے اب وہ فورم کی رونق کو تڑ کا نہ لگا پائیں گے۔۔۔

    :serious:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    شکر ہے بھائی واپس آ گئے۔۔۔۔۔ ورنہ یہاں پر کچھ شٹلیوں نے افواہ گرم کر رکھی تھی کہ کرونا کی تباہ کاریوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے “بھائی” کو بوری سٹچنگ کا لمبا آرڈر ملا ہے۔۔۔۔۔۔ اور شائد اس اسائنمنٹ کی تیاری کی وجہ سے اب وہ فورم کی رونق کو تڑ کا نہ لگا پائیں گے۔۔۔ :serious:

    میری سٹریس کا حال دیکھو آپ کی پوسٹ دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ یہ کسی ممبر نے نئی آی ڈی کرونا وائرس کے نام سے بنا لی ہے

    :facepalm:

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    میری سٹریس کا حال دیکھو آپ کی پوسٹ دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ یہ کسی ممبر نے نئی آی ڈی کرونا وائرس کے نام سے بنا لی ہے :facepalm:

    Bhai aur Bori ka parh kar sab ka yahi haal hota hai.

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    محنت میں عظمت ہے

    :serious:

    مجھے پتا چلا ہے کہ آپ گھر میں بھی ماسک اور دستانے پہن کر برتن چمکاتے رہتے ہیں؟ :thinking:
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    شکر ہے بھائی واپس آ گئے۔۔۔۔۔ ورنہ یہاں پر کچھ شٹلیوں نے افواہ گرم کر رکھی تھی کہ کرونا کی تباہ کاریوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے “بھائی” کو بوری سٹچنگ کا لمبا آرڈر ملا ہے۔۔۔۔۔۔ اور شائد اس اسائنمنٹ کی تیاری کی وجہ سے اب وہ فورم کی رونق کو تڑ کا نہ لگا پائیں گے۔۔۔ :serious:

    ۔

    آپ اپنی بوری بچا کر رکھنا ۔۔۔۔۔۔ کہیں آپ کی بوری کے سوراخ کی سٹیچنگ نہ ہوجائے  ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17

    گھر پہنچ کر طبیعت میں مزید کچھ بگاڑ پیدا ہوگیا تو مقامی ہسپتال میں ایمر جنسی میں جانا پڑا

    علامات بتارہی ہیں کہ مریض کو کرونا ہی ہوا تھا مگر مریض اس بات کو قبول کرنے یا افشا کرنے سے گریزاں ہے۔ :bigsmile: :bigsmile: ۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18

    علامات بتارہی ہیں کہ مریض کو کرونا ہی ہوا تھا مگر مریض اس بات کو قبول کرنے یا افشا کرنے سے گریزاں ہے۔ :bigsmile: :bigsmile: ۔۔

    میری اپنی سوچ بھی یہی کہہ رہی تھی مگر خاموش تھا اب دوبارہ جی پی بھای غائب ہیں اللہ خیر کرے اور انہیں کرونا سے محفوظ رکھے بہت بڑا کرائسز ہے اس وقت دنیا ہل کر رہ گئی ہے، ہمیں تو پھر امید ہے کہ اللہ کے پاس جانا ہے ایکدن مگر آپ کہاں جائیں گے اس کرائسز میں

    :(

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    میری اپنی سوچ بھی یہی کہہ رہی تھی مگر خاموش تھا اب دوبارہ جی پی بھای غائب ہیں اللہ خیر کرے اور انہیں کرونا سے محفوظ رکھے بہت بڑا کرائسز ہے اس وقت دنیا ہل کر رہ گئی ہے، ہمیں تو پھر امید ہے کہ اللہ کے پاس جانا ہے ایکدن مگر آپ کہاں جائیں گے اس کرائسز میں :(

    گھوسٹ صاحب نے شاید اس لئے راز افشا کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ کہیں لوگ فورم پر ان کا برقی مقاطعہ نہ کردیں،  اور کچھ حد سے زیادہ محتاط لوگ ان کی پوسٹس اور تھریڈ کو لائیک چھوڑ کھولنے اور پڑھنے سے بھی دور نہ بھاگنے لگیں۔ :cwl: ۔۔

    باقی آپ کو تو اللہ کے پاس جانے کی امید ہے، مگر میں کہیں نہیں جانے والا، آپ فکر نہ کریں میں یہیں ہوں۔ :) ۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    میری سٹریس کا حال دیکھو آپ کی پوسٹ دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ یہ کسی ممبر نے نئی آی ڈی کرونا وائرس کے نام سے بنا لی ہے :facepalm:

    لگتا ہے آجکل آپ دیسی بادام کھانے  کی بجائے انہیں توڑنے پر ہی فوکس کئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔اسی لئے مفت کی سٹریس بڑ ھ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔

    :)

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 34 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi