Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    ایک زمانے میں مجھ کم عقل کو اندیشہ تھا کے ایٹمی ہتھیار دنیا کے انسانوں کے مستقبل لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں

    پھر جیسے وقت آگے بڑھا اور انسان نے زیادہ ترقی کی تو مجھ منفی سوچ رکھنے والے کو گمان ہوا کے کمپوٹر سے منسلک کوئی وائرس بنی نوع انسان کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے

    اور پھر وقت اور آگے بڑھا اور انسان نے ترقی کی نئی منزلیں سر کیں، عقل، دانش، فراست اور شعور کی ان بلندیوں پر پہنچا جہاں ہمارے آباؤ اجداد نہیں پہنچ سکے تھے اور سماجی میڈیا کا ظہور ہوا اور ابمجھے لگتا ہے کے سماجی میڈیا انسان کی بقا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    ایٹم بمب تو شائد کبھی خطرہ نہ بنے کہ ہمیں اسکی تباہ کاری کا احساس ہے ، مگر یہ اس سے بڑا خطرہ یوں ہے کہ کسی کو اسکی تباہ کاری کا احساس بھی نہیں ہے
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    سوشل میڈیا کا بہترین استمال بھی ہوتا ہے

    میں نے زندگی میں اس سے اچھی ٹویٹ آج تک نہیں دیکھی

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4

    مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی، انسان کی بقا اس قدر کیوں ضروری ہے، سائنسدان مریخ پر زندگی کے لئے سازگار ماحول ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ انسانوں کو باقی رکھا جاسکے، آخر کیا ضرورت ہے انسان کو باقی رکھنے کی، اور اگر انسان فنا ہوگیا تو ایسا کونسا آسمان ٹوٹ پڑے گا، ویسے بھی انسان اس دھرتی پر بے مقصد ہی خجل خوار ہورہا ہے، کیا اس بے مقصد جھمیلے کا ختم ہوجانا زیادہ بہتر نہیں۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    میں اس حد تک متفق ہوں کہ اگر سماجی میڈیا کو کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ یقینا” جاں لیوا ہے جس طرح مشعال خان کا واقعہ ہوا یا پھر حال ہی میں بھارت میں کئی افراد اس ویڈیو کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جو اغوا کرنے والوں کا طریقہ کار واضح کرنے کیلئے بنائی گئی تھی اور لوگوں نے اسے سچ مان کر کئی قیمتی جانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6

    مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی، انسان کی بقا اس قدر کیوں ضروری ہے، سائنسدان مریخ پر زندگی کے لئے سازگار ماحول ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ انسانوں کو باقی رکھا جاسکے، آخر کیا ضرورت ہے انسان کو باقی رکھنے کی، اور اگر انسان فنا ہوگیا تو ایسا کونسا آسمان ٹوٹ پڑے گا، ویسے بھی انسان اس دھرتی پر بے مقصد ہی خجل خوار ہورہا ہے، کیا اس بے مقصد جھمیلے کا ختم ہوجانا زیادہ بہتر نہیں۔۔۔

    Zinda Rood sahib

    محترم

    بہت شکریہ

    اچھا موضوع ہے کبھی بات کریں گے اس موضوع پر بھی

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7

    مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی، انسان کی بقا اس قدر کیوں ضروری ہے، سائنسدان مریخ پر زندگی کے لئے سازگار ماحول ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ انسانوں کو باقی رکھا جاسکے، آخر کیا ضرورت ہے انسان کو باقی رکھنے کی، اور اگر انسان فنا ہوگیا تو ایسا کونسا آسمان ٹوٹ پڑے گا، ویسے بھی انسان اس دھرتی پر بے مقصد ہی خجل خوار ہورہا ہے، کیا اس بے مقصد جھمیلے کا ختم ہوجانا زیادہ بہتر نہیں۔۔۔

    Zinda Rood

    ابے توتلے تو کیوں خجل خوار ہورہا ہے ، تو نے کیا اکھیڑ لیا ، دے مجہے اسکا جواب، تیرا اس دنیا میں انے کا کیا مقصد اور فائدہ
    |

    ابے سوچ ذرا سوچ ، اگر انسان نہ ہوتا تو یہ کائنات بے جان مٹی ، پتھر اور چٹانوں کا بے مقصد ڈھیر ہوتی
    |
    کیا کوئی پتھر اس جستجو میں ہوتا کہ کائنات کے اسطرف کیا ہے ، یا اسے اپنی بقاء کا خیال ہوتا
    ابے سوچ ، جب زمین اور سورج اپنی طبعی عمر پوری کرینگے تو انسان کہاں ہوگا ، کیا وہ بھی ان بے جان اجرام فلکی کی طرح قدرت کے قوانین کے تحت فنا ہوجائیگا ،
    |
    ابے وہ کائنات کے گوشے گوشے میں ہوگا ، وہ قوانین قدرت کا پابند نہیں ، اسے تو بس چند سو سال چاہئیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئیے اپنی بقاء کے لئیے ، ڈائنوسار کی طرح نہیں جو ڈیڑہ سو ملین سال کے بعد بھی وہیں تھا جہاں روز اول اور پھر ایک خلائی چٹان نے ہمیشہ کے لئیے اسکا کام تمام کردیا ،،،،،،،،، اسوقت وہ ترقی کی اس منزل پر ہوگا کہ تیرے جیسے خجل خوار کے انڈے اور ڈی این اے کو دوبارہ زندہ کرکے جب تجہے تخلیق کریگا گا تو اسوقت تو پوچہے گا کہ مجہے اب پھر کیوں خجل خوار کرتے ہو

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi