Viewing 15 posts - 1 through 15 (of 15 total)
  • Author
    Posts
  • bluesheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    کل ایک نیوز کانفرنس میں سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے صلاح دیتے ہوے کہا کے پاکستان کو اسرائیل سے سفارتی روابط قائم کرلینے چاہیں تاکے انکو بھارت کے خلاف استعمال کیا جاسکے.

    قطع نظر اس بات کے اسرائیل سے روابط بھارت کے ساتھ کس طرح استعمال ہوسکتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کے پاکستان کو اپنے روابط دنیا سے باہمی نفع نقصان کی بنیاد پر قائم کرنے چاہیں، نا کے اپنی انا کی خاطر.

    اسرائیل ہمارے سے بہت دور واقع ہے لیکن ایک ایسی ریاست ہے جو سفارتی طور پر بہت اہم اور فعال ہے، پاکستان کو اسرائیل سے کوئی ڈائرکٹ خطرہ نہیں ہے لیکن پاکستان کو ان روابط کے اگر کوئی بہت زیادہ فائدہ نہیں تو نقصان بھی نہیں ہوگا. پاکستان اسلامی دنیا کا سب سے طاقت وار ملک ہے اور اگر سہی حالات میسر ہوں تو اسلامی دنیا کی بہترین معیشت بھی بن سکتا ہے، ایک ایسا ملک جو اسلامی ممالک کی سربراہی کرسکتا ہو اسکو ضرور اسرائیل سے کم از کم ایسے روابط قائم کرنے چاہیں جس سے وہ اسرائیل سے مسلم ممالک کے مسائل پر ایک اہم اور طاقت ور پوزیشن سے بات کرسکے. پاکستان ہی وہ واحد اسلامی ملک ہے جو یہ رول ادا کرسکتا ہے.

    خود اسرائیل میں بھی اس بات کیلئے موزوں حالات ہیں اور مجھے پورا یقین ہے اسرائیل بھی پاکستان سے اچھے سفارتی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے، اس کا اسرائیل کو صرف فائدہ ہی ہوگا اور پاکستان کی اسلامی دنیا میں پوزیشن اور بہتر ہوگی کیوں پھر سارے اسلامی ممالک پاکستان کی طرف دیکھیں گے، پاکستان کو اپنی سفارتی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے اس سے بہتر کوئی اور موقع نہیں. بہت سے مسائل میں دنیا اسرائیل کی حمایت صرف اس لئے کردیتی ہے کے وہ ایک صہونی ریاست ہے، کیا پاکستان اپنی شبیہہ دنیا میں اس طرح بتہر کرسکتا ہے.

    پاکستان میں اس بات کی مخالفت صرف اس بات کی وجہ سے ہے کے اسرائیلی یہودی ہیں، اور پاکستان کو فلسطینیوں کی بہت فکر ہوتی ہے، حالانکہ میں نہیں سنا کے فلسطینی کبھی اتنی شدو مد سے پاکستان کی حمایت کرتے ہوں، لیکن پھر بھی اگر پاکستان اس معاملے میں اسرائیل سے بات کرے تو مجھے پورا یقین ہیں کے ایک حل ڈھونڈا جاسکتا ہے جو دونوں کو قابل قبول ہوگا، بات صرف اتنی ہے ہم اپنی خود ساختہ انا کے بت کو توڑیں اور اپنی رعونت سے باہر نکل آئیں، ہماری رعونت اور انا کا ہمیں صرف نقصان ہی ہوا ہے اور آگے بھی ہوتا رہے گا تا وقت کے ہم اپنی حالت کو بہتر کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچ بچار کریں اور پھر اہم فیصلے کرکے ان پر عمل کریں.

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    اسرائیلی اتنے ایگریسو نہیں ہیں جتنے نئے نئے یہودی ایگریسو ہیں، جتنی بھی کالونیاں بن رہی ہیں ان میں وہ یہودی بساے جا رہے ہیں جو اصل اسرائیلی نہیں بلکہ مائیگریٹ کرکے مشرقی یورپ، لاطینی امریکہ وغیرہ سے آرہے ہیں، یہ انتہای چول اور کتے قسم کے یہودی ہیں جو ہر وقت مسلح رہتے ہیں اور ایک ذرا سی بات پر کسی فلسطینی بچے کو بھی مارنے سے گریز نہیں کرتے، بے شک یہودیوں نے فلسطینیوں سے کوڑیوں کے بھاو ان کی جگہ خرید کر وہاں گھر بناے ہیں مگر ان کو دیواریں بنا کر ایک الگ ملک بنانے کا حق حاصل نہیں تھا

    میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی کمزور حکومت حتی کہ فوج بھی ابھی اسرائیل کا نام لینے سے بھی گھبراے گی کیونکہ ان کے اپنے پالتو ان پر بھوں بھوں کریں گے

    میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بنانے میں کوی حرج نہیں، ہم کیوں بیت المقدس ،یروشلم جیسا تاریخی شہر اور بہت ساری تاریخی جگہیں دیکھنے سے محروم رہیں؟

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    بلیو شیپ جی ! آپ کا تعلق کس مذہب سے ہے

    ۔

    یہ پوچھنے کی ضرورت اس لئے پڑی کہ اسلام کے علاوہ دیگر تمام مذہب مشمول یہود و عیسائی خدا کے احکامات بہت حد تک چھوڑ چکے ہیں تو ایسی صورت میں بیت المقدس پر قبضے سے متعلق رائے لینی ہے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    bluesheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    بلیو شیپ جی ! آپ کا تعلق کس مذہب سے ہے ۔ یہ پوچھنے کی ضرورت اس لئے پڑی کہ اسلام کے علاوہ دیگر تمام مذہب مشمول یہود و عیسائی خدا کے احکامات بہت حد تک چھوڑ چکے ہیں تو ایسی صورت میں بیت المقدس پر قبضے سے متعلق رائے لینی ہے

    :thinking:

    I am the God of ” Pagan-Bacon” club.

    :alhmd:

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5

    :thinking:

    I am the God of ” Pagan-Bacon” club.

    WHAT the hell is that.

    :o

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    اسلام کی سب سے اہم شرط یعنی ظالم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کی داد رسی کرنا ہے

    دہریے ، قادیانی ، نامعلوم عقیدہ لوگ زبانی طور پر تو اس اصول کے بڑے داعی ہیں لیکن اصل میں انہوں نے اس اصول کو کب کا چھوڑ دیا ہے

    اسرائیل فلسطین کے موضوع پر بھی یہی کہتے پائے جایئں گے کہ جارح مظلوم کی بحث چھوڑ کر اپنا دنیاوی فائدہ دیکھو اور اسرائیل سے ہاتھ ملا لو

    :bigthumb:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7

    میرے خیال میں پاکستان کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیں . اگر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں تو اسرائیل کے ساتھ کیوں نہیں. اگر تعلقات کی بنیاد مذہب یا اور انسانی مظالم ہیں تو پھر چین اور کافی اسلامی ممالک کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات نہیں ہونے چاہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8

    یہ ہر بات میں مذہب اور ذاتی عقیدہ کیوں بیچ میں آ جاتا ہے ؟

    کیا دوسرے مذاہب ، عقیدے اور مذہب پر یقین نہ رکھنے والے لوگ واقعی اتنے خراب ہیں

    اگر پچیس فیصد لوگ ہی ہر بات میں درست ہیں تو دنیا تو کب کی تباہ ہو جانی چاہیے تھی

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    میرے خیال میں پاکستان کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیں . اگر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں تو اسرائیل کے ساتھ کیوں نہیں. اگر تعلقات کی بنیاد مذہب یا اور انسانی مظالم ہیں تو پھر چین اور کافی اسلامی ممالک کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات نہیں ہونے چاہیں

    جے بھیا،
    قطرہ قطرہ زہر بھرا گیا ہے کئی دھائیوں کا شاخسانہ ہے اچھے بھلے سنجیدہ لوگوں کے منہ سے بھی جھاگ گرنے لگتا ہے اس موضوع پر.
    آپ کی بات سے گو مکمل اتفاق ہے

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    :serious: کیا افلاطونیاں جھاڑی ہوئی ہیں اس تھریڈ میں

    پھر ان مزائیلوں کا کیا بنے گا جواسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے رکھے گئے ہیں ؟

    میرے خیال سے پاکستان کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات اس وقت تک نہی ہو سکتے ، جب تک اس کے ابو جی کے نہی ہوتے

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    بہت ہی کم لوگ اس بات کو کنسڈر کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

    یہودی اور مسلمان ۔۔۔۔۔ ہی وہ دو مذ اھب با قی بچے ہیں ۔۔۔۔ جو ایک ہی خدا کو مانتے ہیں ۔۔۔۔ اور کسی حد تک ۔۔۔ مذ ھبی پریکٹس اور رحجان رکھتے ہیں ۔۔۔

    ورنہ عیسائیت ۔۔۔۔ یا دیگر مزاھب ۔۔۔۔۔ نے مزھبی پریکٹس نہ ہونے کے برابر ہی کردی ہے ۔۔۔۔۔۔

    دوسرے مزھبی لحا ظ سے ۔۔۔۔ بھی ۔۔۔۔۔ ایک ہی خدا پر ایمان ۔۔۔۔۔ حلال ۔۔۔۔ خوراک ۔۔۔۔۔ کی وجہ سے یہودی ۔۔۔۔ اسلام کا ۔۔۔۔ پڑوسی مذ ھب کا درجہ رکھتا ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    ٹیکنیکا لی بھی ۔۔۔۔۔۔ جو لوگ ۔۔۔ جنگوں ۔۔۔۔ فتو حات ۔۔۔۔ ایٹمی ھسڑیا ۔۔۔۔ او ر۔۔۔۔۔۔ دوسروں کو۔۔۔۔۔ زیر ۔۔۔۔ کرلینے کا انتظار کررھے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔۔۔

    ان کے خواب نہ پچھلے سو سال میں پورے ہوئے نہ کبھی ہونگے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔

    اگر انسانوں کو عقل و شعور ہو تو ۔۔۔۔ بلاوجہ ۔۔۔ بھارت اور اسرائیل ۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔۔ دشمنی ۔۔۔۔ خون خرابے ۔۔۔۔ اور جنگ بازی ۔۔۔۔ سے باز ۔۔۔۔ آ جانا چاھیے ۔۔۔۔

    اور ۔۔۔۔ دوستی امن ۔۔۔۔ سے ۔۔۔ انسان بن کر رھنے کی کوشش کرنی چاھیے ۔۔۔۔

    ۔۔۔

    مسلمانوں کو لگتا ہے کہ ۔۔۔۔ اسرائیل ۔۔۔۔ ان کا  ہی بد ترین دشمن ہے ۔۔۔۔۔

    یہودیوں کو لگتا ہے ۔۔۔۔  مسلمان ہی ان کے بد ترین دشمن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔

    لیکن دونوں غلط سوچتے ہیں ۔۔۔۔ حالانکہ صورت حال یہ ۔۔۔۔ یہ دونوں مذ اھب ہی دنیا میں باقی بچے ہیں ۔۔۔

    اس وقت  دنیا میں ۔۔۔  خدا پر ایمان رکھنے والے ۔۔۔ سب سے زیادہ مز ھبی پریکٹس کرنے والے صرف  ۔۔۔۔ یہودی اور مسلمان ہیں ۔۔

    اور خون خرابہ میں بھی یہودی اور مسلمان ہی  ۔۔۔۔ رنگے ہوئے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ باقی تمام۔۔۔۔۔۔ غیر مذ ھبی یا چھوٹے مذ اھبی ۔۔۔۔۔۔ مزے کررھے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12

    یہ ہر بات میں مذہب اور ذاتی عقیدہ کیوں بیچ میں آ جاتا ہے ؟

     تھی

    آپ ایک ایک کر کے  سوال پوچھیں میں پوری کوشش کروں گا کہ وضاحت کر سکوں

    میرا مقصد بحث میں جیتنا ہارنا نہیں بلکے باہمی غلط فہمیاں دور کرنا ہے

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #13
    جے بھیا، قطرہ قطرہ زہر بھرا گیا ہے کئی دھائیوں کا شاخسانہ ہے اچھے بھلے سنجیدہ لوگوں کے منہ سے بھی جھاگ گرنے لگتا ہے اس موضوع پر. آپ کی بات سے گو مکمل اتفاق ہے

    واہ ! میں نے ظالم مظلوم کی بات کی اور بتایا کہ یہ اسلام کا بنیادی رکن ہے تو میں نے زہر فشانی کی ؟

    ۔

    آپ میرے کمنٹ میں سے اسلام کا ذکر نظر انداز کر دیں اور اس تھریڈ کے موضوع یعنی اسرائیل سے پاکستان کے تعلقات اور ظالم مظلوم کی تمیز کو ذھن میں رکھتے ہوئے کمنٹ کریں

    PML-N
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    پاکستان اب تک بھارت سے سفارتی تعلق رکھ کر اور بات چیت سے بات سے کشمیر کو آزادی نہ دلا سکا تو اسرائیل سے دونوں باتیں کرکے کیسے فلسطین کو آزاد کرا لے گا۔
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    پاکستان اب تک بھارت سے سفارتی تعلق رکھ کر اور بات چیت سے بات سے کشمیر کو آزادی نہ دلا سکا تو اسرائیل سے دونوں باتیں کرکے کیسے فلسطین کو آزاد کرا لے گا۔

    درست کہا ہے آ پ نے

    آپکی بات کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے کچھ سوال کروں گا کہ

    کیا فلسطین کو آزاد کروانا ہمارا مسئلہ ہے؟ فلسطین سمیت کتنے مسلمان ممالک کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کو آزادی کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں؟ کتنے مسلمان ممالک نے بھارت سے تعلقات ختم کر لیے ہیں یا بھارت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں؟

    اگر ہم کشمیر پر قبضے کے باوجود بھارت کو تسلیم کرتے ہیں، اس کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور وہاں آتے جاتے ہیں تو فلسطین پر قبضے کے باوجود اسرائیل کو تسلیم کرنے، اسکے ساتھ کاروبار کرنے اور وہاں آنے جانے میں کونسی چیز رکاوٹ ہے؟

Viewing 15 posts - 1 through 15 (of 15 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi