Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 33 total)
  • Author
    Posts
  • SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    ویڈیو سکینڈل: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے حلفیہ بیان میں کیا کہا؟
    31 منٹ پہلے
    اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک
    اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ
    اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger
    اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر
    شیئر
    تصویر کے کاپی رائٹREHAN DASHTIImage captionاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک
    میں، محمد ارشد ملک، بالغ مسلمان، حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ:

    نمبر1:

    فروری سنہ 2018 میں میری احتساب عدالت نمبر 2 کے جج کی حیثیت سے تعیناتی کے کچھ ہی عرصہ بعد میرے دو جاننے والوں ، مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ، نے مجھ سے رابطہ کیا جس کے بعد ہماری ملاقات ہوئی۔

    اشتہار
    اس ملاقات کے دوران ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ میری احتساب عدالت نمبر 2 میں بطور جج تعیناتی ناصر جنجوعہ کی اس وقت کی حکومتی جماعت، مسلم لیگ نواز کی ایک سرکردہ شخصیت کو ذاتی سفارش کی بنیاد پر کی گئی۔ اپنے اس دعویٰ کی تائید میں نے ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ آئے ہوئے ایک فرد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا میں نے چند ہفتے پہلے ہی نہیں بتا دیا تھا کہ محمد ارشد ملک کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا جائے گا۔’

    بہرحال، میں نے اُس وقت ناصر جنجوعہ کی اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی، لیکن میں نے انھیں اتنا ضرور کہا کہ میرا نام تجویز کرنے سے پہلے آپ کو مجھ سے پوچھ لینا چاہیے تھا اور یہ کہ اس عہدے میں میری کوئی زیادہ دلچسی نہیں اور میں اصل میں سیشن جج بننا چاہتا تھا۔

    Image captionصفحہ نمبر ایک
    نمبر 2:

    فلیگ شِپ اور ہِل میٹل کے ریفرنسز کو میری عدالت (احتساب عدالت نمبر2) میں اگست سنہ 2018 میں منتقل کیا گیا اور جب ان دونوں ریفرنسز کی سماعت جاری تھی تو نواز شریف کے رفقاء اور ان کے حامیوں نے کئی مرتبہ مجھ سے رابطہ کیا اور مطالبات، لالچ اور دھمکیوں کے ذریعے مذکورہ دو ریفرنسز میں میاں نواز شریف اور دیگر ملزمان کو بری کرنے کو کہا گیا۔

    ایک تقریب میں میری ملاقات ناصر جنجوعہ اور مہر جیلانی سے ہوئی تو ناصر جنجوعہ مجھے ایک طرف لے گئے اور میری منت سماجت کرنے لگے کہ میں دونوں ریفرنسز میں ملزمان کو بری کر دوں۔ انھوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ یہ نواز شریف ہی تھے جن کو میرا نام انھوں (ناصر جنجوعہ) نے تجویز کیا تھا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ نہیں آتا تو یہ بات میری لیے ذاتی طور پر بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس پر میں نے انھیں کہا کہ ‘اللہ بہتر کرے گا، انصاف اللہ کا منصب ہے اور اللہ نا انصافی نہیں کرتا۔’

    جب دونوں مذکورہ ریفرنسز کی سماعت جرح کے مرحلے میں تھی، ناصر جنجوعہ اور مہر جیلانی نے ایک مرتبہ پھر مجھ سے رابطہ کیا۔ اس مرتبہ ناصر جنجوعہ میاں نواز شریف کا نام لے کر مالی پیشکش کے ساتھ آئے۔ مجھے بتایا گیا کہ اگر دونوں ریفرنسز میں میاں صاحب کو بری کر دیا جاتا ہے تو مجھے منہ مانگی قیمت دی جائے گی۔ انھوں نے مجھ سے کہا کہ میں دنیا کے جس ملک میں چاہوں وہاں رقم پہنچائی جا سکتی ہے۔

    Image captionصفحہ نمبر دو
    جب میں نے جواب میں یہ کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 56 سال سکون سے ایک چھ مرلے کے مکان میں گزار دیے ہیں اور میں ریفرنسز کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کروں گا اور مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ تو ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مجھے یوروز میں دس کروڑ روپے کے برابر کی رقم فوری طور پر دی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کار باہر کھڑی ہے اور اِس وقت بھی اس میں دو کروڑ روپے کے برابر کیش یورو کی شکل میں پڑا ہوا ہے جو مجھے فوراً دیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مجھے مزید لالچ دینے کے لیے یہ بھی کہا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں، آپ کی مالی مشکلات بہت زیادہ ہیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کایہ ایک سنہری موقع ہے۔ تاہم میں نے رشوت کی یہ پیشکش مسترد کر دی اور اس بات پر قائم رہا کہ میں مقدموں کا فیصلہ میرٹ پر کروں گا۔

    جب میں نے رشوت کی یہ پیشکش مسترد کر دی تو ناصر بٹ نے مجھے ڈھکے چھپے انداز میں دھمکیاں دینا شروع کردیں، جس کا ذکر میں نے اپنی سات جولائی کی پریس ریلیز میں بھی کیا تھا۔

    یہ دھمکیاں مجھ تک ناصر بٹ کے ذریعے پہنچیں جس میں انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ان پر نواز شریف کے بہت احسانات ہیں کیونکہ نواز شریف نے اپنا بے پناہ سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے انھیں قتل کے چار پانچ مقدموں میں سزا سے بچایا تھا۔ ناصر بٹ نے کہا کہ وہ نواز شریف کو مقدمات سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

    نمبر 3:

    مذکورہ بالا مطالبات، لالچ کی ترغیب اور دھمکیوں کے باجود، میرا ذہن صاف تھا کہ ریفسنرسز کا فیصلہ میرٹ اور ثبوت کی بنیاد پر کروں گا اور پھر میں نے9 دسمبر 2018 کے آخری ہفتے میں ریفرنسز پر فیصلہ دے دیا جس میں ہِل میٹل کیس میں نواز شریف کو بری کیا گیا جبکہ فلیگ شِپ ریفرنس میں انھیں سزا سنائی گئی۔ اس کے بعد یہ معاملہ کچھ عرصے کے لیے ٹھنڈا پڑ گیا، تاہم اب دھمکیوں اور رشوت کی پیشکش کی جگہ بلیک میلنگ نے لے لی۔

    نمبر 4:

    یہ فروری 2019 کے وسط کی بات ہے کہ میں خرم یوسف اور ناصر بٹ سے ملا۔ بات چیت کے دوران، ناصر بٹ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ناصر جنجوعہ نے مجھے ملتان کی ویڈیو دکھائی تھی۔ میں فوراً اس کا تعلق اس بیان سے نہیں جوڑ سکا اور میں نے کہا کہ مجھ سمجھ نہیں آ رہا کہ تم کیا بات کر رہے ہو۔ناصر بٹ نے پھر سازشی انداز میں کہا کہ آپ کو کچھ دنوں میں ایک وڈیو دکھائی جائے گی۔

    اس ملاقات کے تھوڑے عرصے بعد میاں طارق اپنے بیٹے کے ساتھ مجھ سے ملنے آیا جو میرے اس وقت سے پرانے جاننے والے ہیں جب میں ملتان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے طور پر سنہ 2000 سے 2003 تک کام کر رہا تھا۔ میاں طارق نے مجھ ایک خفیہ طور پر توڑ مروڑ کر ریکارڈ کی گئی غیر اخلاقی نامناسب حالت میں ویڈیو دکھائی اور کہا یہ آپ کر رہے ہیں جب آپ ملتان میں تھے۔

    Image captionصفحہ نمبر تین
    میرے لیے یہ ایک شدید دھچکا تھا۔ جب مجھے یہ ویڈیو دکھائی گئی اس کے بعد ناصر جنجوعہ اور ناصر بٹ نے مجھ پر دباؤ ڈالنا اور بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ میں نواز شریف کی مدد کرنے کے لیے کچھ کروں۔ ناصر جنجوعہ نے مجھے مشورہ دیا کہ ہل میٹل انجینئرنگ میں کیونکہ فیصلہ سنایا جا چکا ہے لہذا میں نواز شریف کو خوش کرنے کے لیے میں ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروں جس میں میں یہ کہوں کہ میں نے ہل میٹل انجینئرنگ میں انھیں اس لیے سزا دی کیونکہ مجھ پر بااثر حلقوں کی طرف سے شدید دباؤ تھا، باوجود اس کے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔ناصر جنجوعہ نے مجھ مزید یہ یقین دلایا کہ یہ آڈیو پیغام صرف نواز شریف کو ہی سنایا جائے گا اور وہ اس بات کو ذاتی طور پر یقینی بنائیں گے کہ نواز شریف کو سنانے کے بعد یہ ویڈیو پیغام تلف کر دیا جائے۔

    میرے مسلسل انکار کے باوجود انھوں نے مجھے یہ بات دہرانے کو کہا۔ ناصر بٹ پھر مجھ سے ملا اور مجھے بتایا کہ میرے تعاون نہ کرنے کے باوجود ناصر جنجوعہ نے میری آواز ریکارڈ کر لی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے میرے آڈیو پیغام سن لیا ہے لیکن کیونکہ وہ مطمئن نہیں ہوئے ہیں اس لیے اس نے کہا کہ مجھے اس کے ساتھ جاتی امراء جانا پڑے گا اور ان کے سامنے اپنے بیان کو دھرانا ہو گا۔ اس نے پھر ملتان کی ویڈیو کی دھمکی دی۔ میں ناصر بٹ کے ساتھ جاتی امراء گیا، غالباً چھ اپریل 2019 کو، جہاں نواز شریف نے ذاتی طور پر ہمارا استقبال کیا۔

    اس ملاقات میں ناصر بٹ نے بات شروع کرتے ہوئے نواز شریف کے سامنے یہ دعوی کیا کہ میں نے ناصر بٹ کو بتایا ہے کہ انھیں فوج اور عدلیہ کے دباؤ کے تحت سزا سنائی گئی۔ لیکن جب میں نے بات کی تو میں نے بڑے احترام سے نواز شریف کو سمجھانے کی کوشش کی ہل میٹل انجیئرنگ ریفرنس میں سزا بالکل میرٹ پر سنائی گئی اور استغاثہ کی طرف سے جو ثبوت پیش کیے گئے تھے ان کو وکیل صفائی غلط ثابت نہیں کر سکے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں اس لیے بری کر دیا گیا کیونکہ اس سطح کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

    نواز شریف ظاہر ہے میرے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور یہ ملاقات ختم ہو گئی اور ہم دونوں نواز شریف سے مل کر وہاں سے چلے آئے۔ واپسی کے سفر کے دوران ناصر بٹ واضح طور پر پریشان اور ناخوش نظر آ رہا تھا۔ اس نے بڑے غصے سے مجھ سے کہا کہ میں اپنی زبان پر پورا نہیں اترا۔

    اس نے کہا اس ملاقات کا ازالہ کرنے کے لیے وہ ہل میٹل اسٹیل ریفرنس میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں میری مدد چاہتا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ وکیلوں کی ایک ٹیم نے پہلے ہی اپیل کا مسودہ تیار کر لیا ہے اور وہ چاہتا تھا کہ میں اس کو دیکھ لوں اور اس بارے میں اپنا مشورہ دوں تاکہ نواز شریف کے سامنے اس کی پوزیشن بحال ہو سکے۔ جس بلیک میل کا مجھے نشانہ بنایا جا رہا تھا اس کے پس منظر میں میں اس پر تیار ہو گیا۔ جاتی امراء سے واپس آنے کے چند دن بعد ناصر بٹ دوبارہ مجھ سے ملا اور مجھے اپیل کا مسودہ دکھایا جو میں نے ناچاہتے ہوئے بھی دیکھا اور کچھ مشورے دیے۔

    مریم نواز کی چھ جولائی 2019 کی پریس کانفرنس دیکھنے کے بعد مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ جس ملاقات میں میں نے اپیل کے مسودے پر بات کی تھی اس کو خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا اور اس ملاقات کی تحریف شدہ گفتگو کی آڈیو اور ویڈیو کو پریس کانفرنس میں سنوایا گیا۔

    Image captionصفحہ نمبر چار
    نمبر 5:

    کیونکہ اٹھائیس مئی 2019 کو میں اپنی فیملی کے ساتھ عمرا ادا کرنے گیا تھا۔ عشا کی نماز کے بعد یکم جون 2019 کو ناصر بٹ مجھے مسجدِ نبوی کے باہر ملا اور کہا کہ حسین نواز شریف سے ملنے کے لیے اس کے ساتھ چلوں۔ جب میں نے انکار کیا تو پھر مجھے دھمکی دی گئی کہ وہ پاکستان میں میرے لیے پریشانی اور مسائل فون کا صرف ایک بٹن دبا کر پیدا کر سکتا ہے۔

    حسین نواز کا لب و لہجہ جارحانہ اور دھونس والا تھا۔ اس نے مجھے پچاس کروڑ روپے رشوت اور اس کے ساتھ ہی میری پوری فیملی کو کینیڈا، برطانیہ یا میرے پسند کہ کسی اور ملک میں میرے بچوں کی نوکریوں یا منافع بخش بزنس کے ساتھ منتقل کرنے کی پیش کش کی۔

    اس کے عوض مجھے اپنے عہدے سے یہ کہہ کر استعفیٰ دینا ہو گا کہ دباؤ کے تحت ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر نواز شریف کو سزا سنانے کے احساس ندامت کو اب میں اور برداشت نہیں کر سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے بعد وہ ہر چیز کا خیال کریں گے اور یہ کہ صرف وہی مجھے بچا سکتے ہیں۔ اس طرح انھوں نے پھر بلیک میلنگ کی۔ انھوں نے فوری جواب کے لیے دباؤ ڈالا۔ میں نے حسین نواز کی پیشکش مسترد کر دی۔

    میں آٹھ جون 2019 کو واپس پاکستان آ گیا اور ناصر بٹ نے مجھ کئی مرتبہ فون کیا کہ مدینہ منورہ میں حسین نواز شریف کی طرف کی گئی پیشکش پر غور کروں اور اس کے ساتھ ہی مجھ دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔ ناصر بٹ نے خرم یوسف کے توسط سے پھر مجھ سے رابطہ کیا لیکن دونوں کے لیے میرا جواب نہ ہی میں تھا۔

    اس کے بعد میں نے ناصر بٹ کے فون سننے بند کر دیے۔ ظاہر ہے جواباً اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ میں یہ ناجائز مطالبات پورے نہیں کروں گا چھ جولائی 2019 کی پریس کانفرنس کی گئی جس میں جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات میرے خلاف لگائے گئے اور کئی جھوٹے بیانات مجھ سے منسوب کیے گئے جن کا ذکر میں نے چھ جولائی 2019 کو اپنے پریس ریلیز میں کیا جو میں اختتام ہفتے کو جاری کرنے پر مجبور ہو گیا تھا کیونکہ ذرائع ابلاغ پر جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی چھ جولائی 2019 کی پریس کانفرنس کو بار بار چلایا جا رہا تھا۔

    نمبر 6:

    میں ایک مرتبہ پھر اپنے اس بیان کو دہرانا چاہوں گا کہ ہل میٹل اور فلیگ شِپ کے ریفرنسز میں جو فیصلے سنائے گئے توہ کسی دباؤ کے بغیر صرف میرٹ اور دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پردیے گئے ہیں، اس اللہ کے احکامات کی روشنی میں جو انصاف کرنے والا ہے، سب کا حامی و ناصر اور سب کو معاف کرنے والا ہے۔

    میں دنیا کے جس ملک میں چاہوں، مجھے وہاں سکونت جا سکتی ہے۔

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    جس طرح پہلے جے ٹی آئی بننے پر مٹھائیاں بانٹی گئی تھی ۔۔۔پھر آنسو بہائے گئےتھے ۔۔۔یہاں بھی مجھے کچھ اس قسم کی  صورت حال نظر آرہی ہے ۔  ۔۔ارشدملک نے جس ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا ہے۔ کہیں وہ دوبارہ ٹرائل میں نہ چلا جائے ۔۔۔۔۔اگر ارشد ملک کا ایک فیصلہ  دباو میں تھا  تو پہلے والا کیسے درست مان لیا جائے ۔۔۔۔۔

    منھجی کے جس طرف مرضی ٹانگیں کریں ۔۔لک آپکا درمیان میں ہی آنا ہے ۔۔۔۔۔ہمارے شیر کے  نصیب میں پابند سلاسل رہنا لکھ دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔لیکن ہم کو نعرے مارنے سے کون روک سکتا ہے ۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والا نواز شریف جیسا پاورفل شخص اور مقابلے میں ایک معمولی سا جج۔۔۔۔ جج پر شریفوں نے حربے تو خوب آزمائے ہوں گے۔۔ اور جج بھی بڑے اطمینان سے رشوت قبول کرکے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیتا، مگر جج کی اپنی مرضی تو چل نہیں سکتی تھی، پیچھے فوج کا ڈنڈا تھا۔۔۔ اور جج نے وہی فیصلہ دیا جو فوج چاہتی تھی۔۔ جج تو بے چارہ شریفوں اور فوج کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا۔۔۔۔۔ آہ۔۔ یہ آزاد عدلیہ۔۔۔۔۔۔۔۔

    ویسے یہ ملتان والی ویڈیو کب آرہی ہے۔۔۔۔۔۔؟؟

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5

    پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والا نواز شریف جیسا پاورفل شخص اور مقابلے میں ایک معمولی سا جج۔۔۔۔ جج پر شریفوں نے حربے تو خوب آزمائے ہوں گے۔۔ اور جج بھی بڑے اطمینان سے رشوت قبول کرکے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیتا، مگر جج کی اپنی مرضی تو چل نہیں سکتی تھی، پیچھے فوج کا ڈنڈا تھا۔۔۔ اور جج نے وہی فیصلہ دیا جو فوج چاہتی تھی۔۔ جج تو بے چارہ شریفوں اور فوج کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا۔۔۔۔۔ آہ۔۔ یہ آزاد عدلیہ۔۔۔۔۔۔۔۔

    ویسے یہ ملتان والی ویڈیو کب آرہی ہے۔۔۔۔۔۔؟؟

    آپ کی بات درست لگتی ہے ۔۔جج نے ایک  ریفرنس میں نواز شریف  کو بری کر دیا ۔۔۔اور دوسرے میں سزا دے کر مقتدر حلقوں کو خوش کردیا ۔۔۔لیکن اس نے دوسرے کیس میں پوائنٹ بڑے کمزور  لکھے تھے اگر  مریم صاحبہ ۔۔۔۔۔۔پرویز رشید  جیسوں کے مشوروں پر عمل کر کے  یہ دھما چوکڑی نہ کرتی ۔۔۔۔تو عدالت سے کیس خارج ہو سکتا تھا ۔۔۔۔۔۔ اس ارشد ملک کے معاملے

    بہرحال جو بھی ہوا ہے ۔۔۔مجھے آپنا شیر آزاد گھومتا نظر نہیں آرہا ۔۔۔۔۔۔۔آپ جتنے بھی طاقت وار ہوں ۔ایکبار بہت سارے لوگوں سے  لڑائی میں جیت نہیں سکتے ۔۔۔۔

    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6

    ن لیگ نے گندے پانی میں پتھرپھینکے ہے اب کپڑے سب کے گندے ہوں گے

    میری ہمدردی ارشد ملک کے ساتھ ہے ، بیچارہ دو بیلوں کی لڑائی میں پھنس گیا تھا … ایک طرف یاری ، دوستی ، ذاتی تعلقات ، دوسری طرف ڈنڈا

    ارشد ملک نے جج بشیر کے مقابلے میں بہت نرمی بھرتی اور شائد اتنا ہی کر سکتا تھا

    نواز شریف کو اس سے کوئی ریلیف نہیں ملنے والا ، جب ریلیف دینا ہوا تو اس کے لیے کسی ویڈیو یا اچھل کود کی ضرورت نہیں ہو گی

    ری ٹرائل میں دونوں میں سزا دلوا کر اٹھائیس سال کے لیے اندر کروا دیں گے … پھر ؟

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7

    ن لیگ نے گندے پانی میں پتھرپھینکے ہے اب کپڑے سب کے گندے ہوں گے

    میری ہمدردی ارشد ملک کے ساتھ ہے ، بیچارہ دو بیلوں کی لڑائی میں پھنس گیا تھا … ایک طرف یاری ، دوستی ، ذاتی تعلقات ، دوسری طرف ڈنڈا

    ارشد ملک نے جج بشیر کے مقابلے میں بہت نرمی بھرتی اور شائد اتنا ہی کر سکتا تھا

    نواز شریف کو اس سے کوئی ریلیف نہیں ملنے والا ، جب ریلیف دینا ہوا تو اس کے لیے کسی ویڈیو یا اچھل کود کی ضرورت نہیں ہو گی

    ری ٹرائل میں دونوں میں سزا دلوا کر اٹھائیس سال کے لیے اندر کروا دیں گے … پھر ؟

    صحرائی صاحب

    ن لیگ اگر ایک فیصلے کو چیلنج کرتی ہے ۔۔تو دونوں ریفرنس ملا کر بندہ لمبا اندر ہو جائے گا ۔

    میں نے بھی یہ لکھا ہے  کہہ اس جج نے بہت کمزور فیصلہ لکھا ہے لیکن ہم لوگ

    عقیدت میں عبادت کرتے ہوئے انکھیں بند  کر لیتے ہیں بے شک  آپنا سر دیوار کے ساتھ جالگے ۔۔

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8

    آج بھٹی کی کافی ہو گئی ہے، سوال یے ہے کے بھٹی کی بھی کوئی فلم ہو گی

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9

    شدید دباؤ

    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    By the end of the video episode, n-league would have dug a bigger and deeper hole for itself. There is enough info, true or false, in this affidavit in terms of names, dates and places to further implicate the Sharif family thru the system and to do pol propaganda to malign and damage them further thru a controlled and partisan media.

    The info in the affidavit and the modus operandi detailed in it have all the hallmarks of the Sharif family as a Karigar party and perfectly fits with their past and overall profile of mixing business into politics.

    What this amateur politician, known to us as Maryum, seems to do not understand is that her opponents have full control over the admin/legal system and greater/significant control over the media, while she and her family/party have influence over or sympathies of a lesser part of media. That is why I keep on repeating that this is war she is destined to lose until and unless she foregoes her petty tactics and become her own person with a medium term strategy.

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    ارشد ملک کی ویڈیو تو اب آئی ہے ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے ۔۔۔۔۔ نیب چیف جسٹس کی فحاشہ عورت کے ساتھ ۔۔۔۔ ویڈیو بھی آئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    یہ سب ثانوی با تیں  ہیں ۔۔۔۔

    لیکن ۔۔۔۔ اصل بات میں ۔۔۔۔ مطلب گلٹی ۔۔۔۔۔ بقلم خود ۔۔۔۔۔ اس فورم پر ۔۔۔۔ پورے یقین کے ساتھ ۔۔۔۔ سال سے زیادہ سے  پہلے ہی   انکشاف کر چکا ہوں کہ  ۔۔۔۔۔

    کہ ۔۔۔۔۔۔ سیاسی نظام کی تبا ہی ہوچکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اب ۔۔۔ عدالتی نظام ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔ اداروں ۔۔۔۔ کو تباہ و برباد کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    عدالتی ججوں ۔۔۔۔ کے آج کل کے  ویڈیو سکینڈل ۔۔۔۔۔۔ اس بات کی شروعات ہیں جن پر چل کر ۔۔۔۔ پا کستان کی عدلیہ ۔۔۔۔ مکمل طور پر زمین بوس ہوجائے گی ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    بہت جلد جب ۔۔۔ سیا سی نظام کے جنازے کی طرح جب ۔۔۔ عد التی نظام کا بھی جنازہ نکل جائے گا۔۔۔۔ میں گلٹی ۔۔۔۔ اسی فورم  پر ۔۔۔ لترول کردوں گا۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    نوٹ ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان کی تا ریخ میں لکھا جائے گا۔۔۔۔۔ کہ کس طرح ایک پھدو نیازی نے ۔۔۔۔ اپنے سیاسی مقاصد کے لئئے جھوٹے بہتان بازی سے ۔۔۔۔ عد التی نظام کو ۔۔۔۔۔

    اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ۔۔۔ اور عد لیہ کو سیا سی میدا ن میں  گھیسٹ کر  ۔۔۔۔ عد التی نظام  کی  تباہی کی بنیاد رکھ دی ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔ اور ۔۔۔۔ تاریخ میں ۔۔۔۔ عمران خان کا نام ۔۔۔۔ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔

    جس نے جھوٹے بہتانوں ۔۔۔۔ جھوٹے مقدمات ۔۔۔۔ سیاست میں ۔۔۔ عد لیہ کو گھیسٹ ۔۔۔۔ کر ۔۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔۔ کو تبا ہ برباد کردیا ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    سیاست کے لیے ۔۔۔۔ الزامات ۔۔۔ اور عدالتی نظام کو ۔۔۔ استعمال کرکے ۔۔۔۔ عد لیہ کے نظام کو ہی تباہ کردینے کا ۔۔۔۔۔۔

    جنازہ ۔۔۔۔ تاریخ ۔۔۔۔ پڑھے لکھے عوام اور ۔۔۔۔۔  پھدو کرکٹر ۔۔۔۔ کے نام ۔۔۔۔ سے پڑھا یا جا یا کرے گا۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    آنے والی نسلیں ۔۔۔۔ ان مکروہ پڑھے لکھوں ۔۔ اور نیازی ۔۔۔۔ پر لعنت ڈالیں گی  ۔۔۔۔ جنہوں نے  مخا لفین سے مقابلہ کے لیئے ۔۔۔۔۔

    بجائے سیا سیی میدان کے ۔۔۔۔ عد لیہ کو استعمال کیا ۔۔۔۔ا ور ۔۔۔ فوجی مشٹنڈے ۔۔۔۔ اس مکروہ دھندے میں پس پردہ ۔۔۔۔  آصل روح رواں تھے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    نئی نسلیں نیازی پر پڑھے لکھوں پر  لعنت ڈالیں گی  ۔۔۔ جنہوں نے بہتانوں کی سیاست میں ۔۔۔ عدلیہ کو گھسیٹ کر ۔۔۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔ کی جڑیں ھلا دیں ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #12
    ارشد ملک کی ویڈیو تو اب آئی ہے ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے ۔۔۔۔۔ نیب چیف جسٹس کی فحاشہ عورت کے ساتھ ۔۔۔۔ ویڈیو بھی آئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب ثانوی با تیں ہیں ۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔ اصل بات میں ۔۔۔۔ مطلب گلٹی ۔۔۔۔۔ بقلم خود ۔۔۔۔۔ اس فورم پر ۔۔۔۔ پورے یقین کے ساتھ ۔۔۔۔ سال سے زیادہ سے پہلے ہی انکشاف کر چکا ہوں کہ ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔۔۔ سیاسی نظام کی تبا ہی ہوچکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اب ۔۔۔ عدالتی نظام ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔ اداروں ۔۔۔۔ کو تباہ و برباد کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ عدالتی ججوں ۔۔۔۔ کے آج کل کے ویڈیو سکینڈل ۔۔۔۔۔۔ اس بات کی شروعات ہیں جن پر چل کر ۔۔۔۔ پا کستان کی عدلیہ ۔۔۔۔ مکمل طور پر زمین بوس ہوجائے گی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ بہت جلد جب ۔۔۔ سیا سی نظام کے جنازے کی طرح جب ۔۔۔ عد التی نظام کا بھی جنازہ نکل جائے گا۔۔۔۔ میں گلٹی ۔۔۔۔ اسی فورم پر ۔۔۔ لترول کردوں گا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ نوٹ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی تا ریخ میں لکھا جائے گا۔۔۔۔۔ کہ کس طرح ایک پھدو نیازی نے ۔۔۔۔ اپنے سیاسی مقاصد کے لئئے جھوٹے بہتان بازی سے ۔۔۔۔ عد التی نظام کو ۔۔۔۔۔ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ۔۔۔ اور عد لیہ کو سیا سی میدا ن میں گھیسٹ کر ۔۔۔۔ عد التی نظام کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ اور ۔۔۔۔ تاریخ میں ۔۔۔۔ عمران خان کا نام ۔۔۔۔ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔ جس نے جھوٹے بہتانوں ۔۔۔۔ جھوٹے مقدمات ۔۔۔۔ سیاست میں ۔۔۔ عد لیہ کو گھیسٹ ۔۔۔۔ کر ۔۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔۔ کو تبا ہ برباد کردیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ سیاست کے لیے ۔۔۔۔ الزامات ۔۔۔ اور عدالتی نظام کو ۔۔۔ استعمال کرکے ۔۔۔۔ عد لیہ کے نظام کو ہی تباہ کردینے کا ۔۔۔۔۔۔ جنازہ ۔۔۔۔ تاریخ ۔۔۔۔ پڑھے لکھے عوام اور ۔۔۔۔۔ پھدو کرکٹر ۔۔۔۔ کے نام ۔۔۔۔ سے پڑھا یا جا یا کرے گا۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ آنے والی نسلیں ۔۔۔۔ ان مکروہ پڑھے لکھوں ۔۔ اور نیازی ۔۔۔۔ پر لعنت ڈالیں گی ۔۔۔۔ جنہوں نے مخا لفین سے مقابلہ کے لیئے ۔۔۔۔۔ بجائے سیا سیی میدان کے ۔۔۔۔ عد لیہ کو استعمال کیا ۔۔۔۔ا ور ۔۔۔ فوجی مشٹنڈے ۔۔۔۔ اس مکروہ دھندے میں پس پردہ ۔۔۔۔ آصل روح رواں تھے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ نئی نسلیں نیازی پر پڑھے لکھوں پر لعنت ڈالیں گی ۔۔۔ جنہوں نے بہتانوں کی سیاست میں ۔۔۔ عدلیہ کو گھسیٹ کر ۔۔۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔ کی جڑیں ھلا دیں ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی

    آپ کو آخر کیوں لگتا ہے کہہ سیاسی نظام ۔۔۔نوازشریف ۔زرادری ۔۔یا عمران خان کے جانے سے یہ  قیامت آجائے گی ۔۔

    ہم سب کو خوش ہونا چاہئے کہہ اب سارا گند صاف ہو رہا ہے ۔۔آنے والے دنوں میں  سیاست دان کرپشن کرنے سے سوچھیں گے ۔۔۔۔کہہ جو حال ان کا ہو رہا ہے ۔۔کل ہمارا بھی ایسا ہی گا ۔۔۔آپ کے خدشات بے بنیاد ہیں

    دھیرج رکھیں پاکستان میں بہتری ضرور آئے گی ۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    گلٹی بھائی آپ کو آخر کیوں لگتا ہے کہہ سیاسی نظام ۔۔۔نوازشریف ۔زرادری ۔۔یا عمران خان کے جانے سے یہ قیامت آجائے گی ۔۔ ہم سب کو خوش ہونا چاہئے کہہ اب سارا گند صاف ہو رہا ہے ۔۔آنے والے دنوں میں سیاست دان کرپشن کرنے سے سوچھیں گے ۔۔۔۔کہہ جو حال ان کا ہو رہا ہے ۔۔کل ہمارا بھی ایسا ہی گا ۔۔۔آپ کے خدشات بے بنیاد ہیں دھیرج رکھیں پاکستان میں بہتری ضرور آئے گی ۔

    سلیم بھای

    جب منصف ہی چور ہوں تو انصاف کون کرے گا؟

    بہت دور کی بات نہیں ابھی مشرف دور میں آپ دیکھ چکے ہیں کہ یہی فردوس عاشق ،یہی بابر اعوان، یہی جہانگیر ترین، یہی وڈا منہ فواد چودھری، یہی شاہ محمود قریشی ، یہی پرویز الہی، یہی کھوتے دے پتر وزارتوں کے مزے اڑا رہے تھے، اگر کوی ان کو کھنگالنا چاہے گا تو وہ حکومت ہی جاتی رہے گی  اور یہ کسی دوسرے احمق کو ڈھونڈھ لیں گے ورنہ کسی آمر کی گود گرم کریں گے

    پتا نہیں آپ کس خواب و خیال میں پھرتے ہو، ہر روز یہ کہہ کر سوتے ہو کہ کل سارے چور پکڑے جائیں گے مگر اگلی صبح وہی پٹ سیاپا شریفوں کا شروع ہوجاتا ہے جو رات گئے تک جار ی رہتا ہے

    یہاں کچھ نہیں بدلنے والا آپ کو رہنا ہے تو امریکہ میں رہو ورنہ بہاولپور میں جاکر چنگچی رکشہ چلاو

    :facepalm:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    جس طرح پہلے جے ٹی آئی بننے پر مٹھائیاں بانٹی گئی تھی ۔۔۔پھر آنسو بہائے گئےتھے ۔۔۔یہاں بھی مجھے کچھ اس قسم کی صورت حال نظر آرہی ہے ۔ ۔۔ارشدملک نے جس ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا ہے۔ کہیں وہ دوبارہ ٹرائل میں نہ چلا جائے ۔۔۔۔۔اگر ارشد ملک کا ایک فیصلہ دباو میں تھا تو پہلے والا کیسے درست مان لیا جائے ۔۔۔۔۔ منھجی کے جس طرف مرضی ٹانگیں کریں ۔۔لک آپکا درمیان میں ہی آنا ہے ۔۔۔۔۔ہمارے شیر کے نصیب میں پابند سلاسل رہنا لکھ دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔لیکن ہم کو نعرے مارنے سے کون روک سکتا ہے ۔۔ :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    محترم سلیم رضا بھائی

    دشمن دار لوگوں میں ایک پیش بندی مشہور ہے کہ

    چاہے دوسرے فریق کے بندے مار آو

    لیکن ایف آئی آر اُس سے پہلے خود کٹوا دو

    بنداآدھا مقدمہ جیت جاتا ہے

    نون لیگ نے ایف آئی آر پہلے کٹوا دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب جتنی مرضی قلابازیاں لگا کر جج کو معطل کریں آدھا مقدمہ ہارے بیٹھے ہیں

    اور جس طرح جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اسی طرح جج کے حلفیہ بیان میں یہ بات تحریر کروانے کی کیا ضرورت تھی کہ

    جج ارشد ملک مجرم نواز شریف سے ملنے خود گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ایسا تو نہ کبھی سنا نہ کبھی پڑھا کہ جج ملز م کے خلاف فیصلہ سنا کر اُسے مجرم بنا دے

    اور پھر اُس سے اُس کی رہائش گاہ ملنے چل پڑے ہا ہا ہا لگتا ہے چول نامہ کئی لوگوں نے ڈکٹیٹ کروایا اور کسی ایک نے پوری تحریر پڑھنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :bigsmile: ۔

    ورنہ یہ بلنڈر پیرا گراف تحریر میں شامل نہ ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    گلٹی بھائی آپ کو آخر کیوں لگتا ہے کہہ سیاسی نظام ۔۔۔نوازشریف ۔زرادری ۔۔یا عمران خان کے جانے سے یہ قیامت آجائے گی ۔۔ ہم سب کو خوش ہونا چاہئے کہہ اب سارا گند صاف ہو رہا ہے ۔۔آنے والے دنوں میں سیاست دان کرپشن کرنے سے سوچھیں گے ۔۔۔۔کہہ جو حال ان کا ہو رہا ہے ۔۔کل ہمارا بھی ایسا ہی گا ۔۔۔آپ کے خدشات بے بنیاد ہیں دھیرج رکھیں پاکستان میں بہتری ضرور آئے گی ۔

    سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔

    کوئی گند صاف نہیں ہورھا ۔۔۔۔۔ ما ضی کے سارے سیاستدان ۔۔۔۔ جوں کے توں موجود ہیں ۔۔۔۔ الطاف حسین ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔۔۔ ان میں کون صاف ہوگیا ۔۔۔۔

    سب اپنی جگہ موجود ہیں ۔۔۔۔ اور جلد جیل سے بھی نکل جا ئیں گے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ گندہ تو ابھی عد التی نظام ہورھا ہے ۔۔۔۔ جس کے جج ۔۔۔۔۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ۔۔۔۔ سیسلین مافیا کی سیاسی جگتیں کرتے تھے

    اور عد لیہ کے جسٹس اور جج ۔۔۔۔۔۔ شرم ناک ۔۔۔۔۔ ویڈیوز سے بد نام ہورھے ہیں ۔۔۔۔۔

    عد لیہ ۔۔۔۔ سیا ست میں بہہ کر ۔۔۔۔۔ پھد و پھدو ۔۔۔۔ فیصلے دے رھی ہے اور ۔۔۔۔ اپنے آپ کو مذ احیہ اور بے وقت بنا رھی ہے ۔۔۔۔۔

    رانا ثنا اللہ پر جھوٹا کیس تو ڈالنا بہت آسان تھا ۔۔۔۔۔ لیکن جب یہ کیس ثا بت نہ ہو پائے گا ۔۔۔۔۔۔ اور راناثنااللہ ۔۔۔۔ با عزت واپس آئے گا ۔۔۔۔۔ عد التی نظام کی ٹکے کی اوقات بچے گی ۔۔۔۔

    اور اگر رانا ثناہ اللہ کی بیوی ۔۔۔۔۔ کیس کو اقوام متحدہ میں لے گئی تو ۔۔۔۔۔ بہت ہی مذ احیہ ہوگا ۔۔۔۔ ایک بے بنیا د جھوٹا کیس ۔۔۔۔۔ پا کستان کے عد التی نظام کو

    مزید بے عزت اور بے وقت کردے گا ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    کہنے کا مقصد ۔۔۔۔ گند سیاست یا کرپشن کا  کا صاف نہیں ہورھا ۔۔۔۔ الٹا ۔۔۔۔۔ سیاسی نظام کے بعد ۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔۔ تباہ ہونے جا رھا ہے ۔۔۔۔۔

    اس میں خوشی کی کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ رنج و الم ۔۔۔۔۔۔ کا واقعہ ہے ۔۔۔۔

    ھاں مجھے خوشی اس بات کی ضرور ہے کہ ۔۔۔۔ عد التی نظام اگر تباہ ہوتا ہے جس کی شروعات ہوچکی ہے تو اس بربادی کا الزام

    بد کردار پولیس ۔۔۔ کچہریوں پر نہیں پڑے گا ۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔ عد الت کو سیاست میں گھسیٹنے والے ۔۔۔۔ نیازی ۔۔۔۔ اور اس کے پچاری پڑھے لکھے بے وقوف لوگ تھے ۔۔۔

    مجھے پڑھے لکھے عوام کی ۔۔۔۔ لترول ۔۔۔۔ دیکھ دیکھ کر بہت خوشی ہورھی ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #16
    سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔ کوئی گند صاف نہیں ہورھا ۔۔۔۔۔ ما ضی کے سارے سیاستدان ۔۔۔۔ جوں کے توں موجود ہیں ۔۔۔۔ الطاف حسین ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔۔۔ ان میں کون صاف ہوگیا ۔۔۔۔ سب اپنی جگہ موجود ہیں ۔۔۔۔ اور جلد جیل سے بھی نکل جا ئیں گے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ گندہ تو ابھی عد التی نظام ہورھا ہے ۔۔۔۔ جس کے جج ۔۔۔۔۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ۔۔۔۔ سیسلین مافیا کی سیاسی جگتیں کرتے تھے اور عد لیہ کے جسٹس اور جج ۔۔۔۔۔۔ شرم ناک ۔۔۔۔۔ ویڈیوز سے بد نام ہورھے ہیں ۔۔۔۔۔ عد لیہ ۔۔۔۔ سیا ست میں بہہ کر ۔۔۔۔۔ پھد و پھدو ۔۔۔۔ فیصلے دے رھی ہے اور ۔۔۔۔ اپنے آپ کو مذ احیہ اور بے وقت بنا رھی ہے ۔۔۔۔۔ رانا ثنا اللہ پر جھوٹا کیس تو ڈالنا بہت آسان تھا ۔۔۔۔۔ لیکن جب یہ کیس ثا بت نہ ہو پائے گا ۔۔۔۔۔۔ اور راناثنااللہ ۔۔۔۔ با عزت واپس آئے گا ۔۔۔۔۔ عد التی نظام کی ٹکے کی اوقات بچے گی ۔۔۔۔ اور اگر رانا ثناہ اللہ کی بیوی ۔۔۔۔۔ کیس کو اقوام متحدہ میں لے گئی تو ۔۔۔۔۔ بہت ہی مذ احیہ ہوگا ۔۔۔۔ ایک بے بنیا د جھوٹا کیس ۔۔۔۔۔ پا کستان کے عد التی نظام کو مزید بے عزت اور بے وقت کردے گا ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ کہنے کا مقصد ۔۔۔۔ گند سیاست یا کرپشن کا کا صاف نہیں ہورھا ۔۔۔۔ الٹا ۔۔۔۔۔ سیاسی نظام کے بعد ۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔۔ تباہ ہونے جا رھا ہے ۔۔۔۔۔ اس میں خوشی کی کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ رنج و الم ۔۔۔۔۔۔ کا واقعہ ہے ۔۔۔۔ ھاں مجھے خوشی اس بات کی ضرور ہے کہ ۔۔۔۔ عد التی نظام اگر تباہ ہوتا ہے جس کی شروعات ہوچکی ہے تو اس بربادی کا الزام بد کردار پولیس ۔۔۔ کچہریوں پر نہیں پڑے گا ۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔ عد الت کو سیاست میں گھسیٹنے والے ۔۔۔۔ نیازی ۔۔۔۔ اور اس کے پچاری پڑھے لکھے بے وقوف لوگ تھے ۔۔۔ مجھے پڑھے لکھے عوام کی ۔۔۔۔ لترول ۔۔۔۔ دیکھ دیکھ کر بہت خوشی ہورھی ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آپ کی بات کافی حد تک درست ہے کہ اس سارے چکر میں نقصان عدلیہ کا ہو رہا ہے

    فوج سے ہمیں کوئی خار نہیں ہم فوج کی عزت کرتے ہیں لیکن اُس فوجی کی عزت کیسے کر لیں جو ایک وزیر اعظم کو قتل کروا دے اور ایک وزیر اعظم کو ملک بدر کر دے

    اسی طرح اُس عدلیہ کی عزت کیسے کی جاسکتی ہے جو ایک وزیر اعظم کو قتل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے

    اور دوسرے وزیر اعظم کے خلاف یوں کھل کر اشاروں پر نرتکی بن جائے

    کیسے بھولے لوگ ہیں وہ جو اپنی آنکھوں سے یہ دیکھ رہے ہیں کل کے گندے آج پی ٹی آئی میں پارٹیاں بدل رہے ہیں وزارتیں بدل رہے ہیں لیکن چہرے تو وہی ہیں نواز یا زردآری نے اکیلے نے تو سب کچھ نہیں کھایا پوری پوری ٹیمیں تھیں جو اپنا اپنا الو سیدھا کرنے کے لیئے اُن کی ٹیم کا حصہ رہیں اب وہی لوگ دوسرے کپتان کے ساتھ ٹیم بنالیں تو کیا کرپشن اور فرسودہ سیاسی نظام ٹھیک تصور کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں ہرگز نہیں ۔بس دل کے بہلاوے ہیں۔

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    گلٹی بھائی آپ کو آخر کیوں لگتا ہے کہہ سیاسی نظام ۔۔۔نوازشریف ۔زرادری ۔۔یا عمران خان کے جانے سے یہ قیامت آجائے گی ۔۔ ہم سب کو خوش ہونا چاہئے کہہ اب سارا گند صاف ہو رہا ہے ۔۔آنے والے دنوں میں سیاست دان کرپشن کرنے سے سوچھیں گے ۔۔۔۔کہہ جو حال ان کا ہو رہا ہے ۔۔کل ہمارا بھی ایسا ہی گا ۔۔۔آپ کے خدشات بے بنیاد ہیں دھیرج رکھیں پاکستان میں بہتری ضرور آئے گی ۔

    کوئی قیامت نہیں آئے گی اگر آپ سیاسی سسٹم کے ذریعے انہیں فارغ کریں گے تو کوئی قیامت نہیں آئے گی ، جب ہلکا سا بھی شک پڑ جائے کہ اس بندے کو سیاسی سسٹم کے ذریعے بلکہ کسی کی ذاتی خواہش پر زیادتی اور ناانصافی سے ہٹایا گیا ہے تو قیامت آنی ہی ہوتی ہے ، یہی قانون قدرت ہے ، مشرف ایک دہائی تک اس ملک کا آل ان آل تھا اسے سیاسی سسٹم کے ذریعے ہٹایا گیا آج کوئی نام لیوا ہے ؟؟؟ اسی طرح قاف لیگ ہے ، پیپلز پارٹی کو ہٹانے کیلئے بڑا سازگار ماحول تھا جب ججوں کو بحال کروایا گیا عمران خان بہت غصے میں تھا کہ نواز شریف پنڈی تک آجاتا تو زرداری کو ہٹایا جاسکتا تھا مگر تب زرداری کو بہانہ مل جاتا کہ اسے غیر سیاسی طور پر ہٹایا گیا ، آپ یقین کریں اگر نواز شریف کو ایک ٹرم پوری کرنے دی جاتی تو وہ شائد ہی دوسری ٹرم پوری کرپاتا اب اس کے پاس بہانہ ہے کہ اس کو ٹرم پوری نہیں کرنے دی گئی ورنہ وہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دیتا ، اور اسٹیبلشمنٹ نے اس کی سیاسی زندگی مزید بڑھا دی ، سیاست دانوں کو غیر سیاسی طریقوں سے مائنس نہیں کیا جاسکتا حتیٰ کہ الطاف حسین کی واپسی بھی ابھی باقی ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18

    ہسٹری ریپیٹس ایٹسیلف

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #19
    سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔ کوئی گند صاف نہیں ہورھا ۔۔۔۔۔ ما ضی کے سارے سیاستدان ۔۔۔۔ جوں کے توں موجود ہیں ۔۔۔۔ الطاف حسین ۔۔۔۔ زرداری ۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔۔۔ ان میں کون صاف ہوگیا ۔۔۔۔ سب اپنی جگہ موجود ہیں ۔۔۔۔ اور جلد جیل سے بھی نکل جا ئیں گے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ گندہ تو ابھی عد التی نظام ہورھا ہے ۔۔۔۔ جس کے جج ۔۔۔۔۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ۔۔۔۔ سیسلین مافیا کی سیاسی جگتیں کرتے تھے اور عد لیہ کے جسٹس اور جج ۔۔۔۔۔۔ شرم ناک ۔۔۔۔۔ ویڈیوز سے بد نام ہورھے ہیں ۔۔۔۔۔ عد لیہ ۔۔۔۔ سیا ست میں بہہ کر ۔۔۔۔۔ پھد و پھدو ۔۔۔۔ فیصلے دے رھی ہے اور ۔۔۔۔ اپنے آپ کو مذ احیہ اور بے وقت بنا رھی ہے ۔۔۔۔۔ رانا ثنا اللہ پر جھوٹا کیس تو ڈالنا بہت آسان تھا ۔۔۔۔۔ لیکن جب یہ کیس ثا بت نہ ہو پائے گا ۔۔۔۔۔۔ اور راناثنااللہ ۔۔۔۔ با عزت واپس آئے گا ۔۔۔۔۔ عد التی نظام کی ٹکے کی اوقات بچے گی ۔۔۔۔ اور اگر رانا ثناہ اللہ کی بیوی ۔۔۔۔۔ کیس کو اقوام متحدہ میں لے گئی تو ۔۔۔۔۔ بہت ہی مذ احیہ ہوگا ۔۔۔۔ ایک بے بنیا د جھوٹا کیس ۔۔۔۔۔ پا کستان کے عد التی نظام کو مزید بے عزت اور بے وقت کردے گا ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ کہنے کا مقصد ۔۔۔۔ گند سیاست یا کرپشن کا کا صاف نہیں ہورھا ۔۔۔۔ الٹا ۔۔۔۔۔ سیاسی نظام کے بعد ۔۔۔ عد التی نظام ۔۔۔۔ تباہ ہونے جا رھا ہے ۔۔۔۔۔ اس میں خوشی کی کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ رنج و الم ۔۔۔۔۔۔ کا واقعہ ہے ۔۔۔۔ ھاں مجھے خوشی اس بات کی ضرور ہے کہ ۔۔۔۔ عد التی نظام اگر تباہ ہوتا ہے جس کی شروعات ہوچکی ہے تو اس بربادی کا الزام بد کردار پولیس ۔۔۔ کچہریوں پر نہیں پڑے گا ۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔ عد الت کو سیاست میں گھسیٹنے والے ۔۔۔۔ نیازی ۔۔۔۔ اور اس کے پچاری پڑھے لکھے بے وقوف لوگ تھے ۔۔۔ مجھے پڑھے لکھے عوام کی ۔۔۔۔ لترول ۔۔۔۔ دیکھ دیکھ کر بہت خوشی ہورھی ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی

    آپ کی نظر میں جو نظام تباہ ہو رہا ہے ۔۔۔۔اس سے کہیں زیادہ  میرے خیال میں نظام بہتر ہو رہا ہے ۔۔۔۔اس کی شروعات  جناب  شہبازشریف کو  بابا زرداری سے کرنی تھی ۔۔۔۔لیکن پتہ نہیں ان وعدوں کا کیا بنا ۔۔۔۔۔اگر اج نوازشریف اور زرادری ٹولہ جیل میں بند ہے تو بڑی اچھی بات ہے  ۔۔۔۔ اگر یہ جیل میں بند ہیں تو کسی وجہ سے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔انے والے دنوں میں حکمران کرپشن کرتے وقت سوچھیں گے کہہ  سدا ہماری حکومت نہیں رہنی ۔۔۔۔۔

    عدلیہ میں بھی جو جو گندے انڈے ہیں ان کی چھانٹی ہونی چایئے ۔۔۔ اب اگر یہ ارشد ملک  ننگا بھنگڑے  نہ ڈال رہا ہوتا تو میاں صاحب  پکے جیل میں ہوتے ۔۔۔ان ججوں بے غیرتوں کو تو بیچ  بازار چھتر مارنے چایئے ۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #20
    کوئی قیامت نہیں آئے گی اگر آپ سیاسی سسٹم کے ذریعے انہیں فارغ کریں گے تو کوئی قیامت نہیں آئے گی ، جب ہلکا سا بھی شک پڑ جائے کہ اس بندے کو سیاسی سسٹم کے ذریعے بلکہ کسی کی ذاتی خواہش پر زیادتی اور ناانصافی سے ہٹایا گیا ہے تو قیامت آنی ہی ہوتی ہے ، یہی قانون قدرت ہے ، مشرف ایک دہائی تک اس ملک کا آل ان آل تھا اسے سیاسی سسٹم کے ذریعے ہٹایا گیا آج کوئی نام لیوا ہے ؟؟؟ اسی طرح قاف لیگ ہے ، پیپلز پارٹی کو ہٹانے کیلئے بڑا سازگار ماحول تھا جب ججوں کو بحال کروایا گیا عمران خان بہت غصے میں تھا کہ نواز شریف پنڈی تک آجاتا تو زرداری کو ہٹایا جاسکتا تھا مگر تب زرداری کو بہانہ مل جاتا کہ اسے غیر سیاسی طور پر ہٹایا گیا ، آپ یقین کریں اگر نواز شریف کو ایک ٹرم پوری کرنے دی جاتی تو وہ شائد ہی دوسری ٹرم پوری کرپاتا اب اس کے پاس بہانہ ہے کہ اس کو ٹرم پوری نہیں کرنے دی گئی ورنہ وہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دیتا ، اور اسٹیبلشمنٹ نے اس کی سیاسی زندگی مزید بڑھا دی ، سیاست دانوں کو غیر سیاسی طریقوں سے مائنس نہیں کیا جاسکتا حتیٰ کہ الطاف حسین کی واپسی بھی ابھی باقی ہے

    وہ کیسے ۔۔۔ذرا تفصیل سے بتائیں ۔آخر ہر چیز کی بربادی میں آپکو اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ  کیوں نظر آتا ہے ۔۔۔۔آپ کی نظر میں میاں نوازشریف کے کرتوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 33 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi