Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 55 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    مرے غنیم نے مجھ کو پیام بھیجا ہے

    کہ حلقہ زن ہیں مرے گرد لشکری اس کے

    فصیل شہر کے ہر برج ہر منارے پر

    کماں بہ دست ستادہ ہیں عسکری اس کے
    وہ برق لہر بجھا دی گئی ہے جس کی تپش

    وجود خاک میں آتش فشاں جگاتی تھی

    بچھا دیا گیا بارود اس کے پانی میں

    وہ جوئے آب جو میری گلی کو آتی تھی

    سبھی دریدہ دہن اب بدن دریدہ ہوئے

    سپرد دار و رسن سارے سر کشیدہ ہوئے
    تمام صوفی و سالک سبھی شیوخ و امام

    امید لطف پہ ایوان کج کلاہ میں ہیں

    معززین عدالت بھی حلف اٹھانے کو

    مثال سائل مبرم نشستہ راہ میں ہیں
    تم اہل حرف کہ پندار کے ثناگر تھے

    وہ آسمان ہنر کے نجوم سامنے ہیں

    بس اک مصاحب دربار کے اشارے پر

    گداگران سخن کے ہجوم سامنے ہیں
    قلندران وفا کی اساس تو دیکھو

    تمہارے ساتھ ہے کون آس پاس تو دیکھو

    سو شرط یہ ہے جو جاں کی امان چاہتے ہو

    تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو

    وگرنہ اب کے نشانہ کمان داروں کا

    بس ایک تم ہو سو غیرت کو راہ میں رکھ دو
    یہ شرط نامہ جو دیکھا تو ایلچی سے کہا

    اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے

    کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے

    تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے
    سو یہ جواب ہے میرا مرے عدو کے لیے

    کہ مجھ کو حرص کرم ہے نہ خوف خمیازہ

    اسے ہے سطوت شمشیر پر گھمنڈ بہت

    اسے شکوہ قلم کا نہیں ہے اندازہ
    مرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا

    جو اپنے شہر کو محصور کر کے ناز کرے

    مرا قلم نہیں کاسہ کسی سبک سر کا

    جو غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے
    مرا قلم نہیں اوزار اس نقب زن کا

    جو اپنے گھر کی ہی چھت میں شگاف ڈالتا ہے

    مرا قلم نہیں اس دزد نیم شب کا رفیق

    جو بے چراغ گھروں پر کمند اچھالتا ہے
    مرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی

    جو بندگی کا بھی ہر دم حساب رکھتا ہے

    مرا قلم نہیں میزان ایسے عادل کی

    جو اپنے چہرے پہ دہرا نقاب رکھتا ہے
    مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی

    مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے

    اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا

    جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے
    میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھے

    کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا

    تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم

    مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا
    سرشت عشق نے افتادگی نہیں پائی

    تو قد سرو نہ بینی و سایہ پیمائی

    https://www.facebook.com/Chiragh.e.Sarbakaf/videos/1035743743261487/?v=1035743743261487

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    حفیظ صاحب ذرا سیاست پی کے کا چکر لگا لیں لوگ که رہے ہیں آپ وہاں سے بھاگ گئے آپ کی ٹکر کا وہاں کوئی نہیں

    Muhammad Hafeez

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    Muhammad Hafeez

    Shame on you

    Chulloo bhar pani lekar oos mein doob maro

    How pathetic.

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    حفیظ بھائی ۔۔

    آپکے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ۔۔آپکو مشورہ دوں کا ۔۔پوسٹ کا ٹائٹل  بدل دیں ۔۔یقین کریں ٹائٹل پڑھکر مجھے وہ قادری والی بات یاد آگئی ۔۔۔جس نے  قبر سے دہ تلواریں باہر نکالی تھی ۔۔۔اور دشمنوں سے دست بدستہ نمبڑنے کی نوید سنائی تھی ۔۔۔۔۔اور اگر میری بات کا آپکو یقین نہیں تو قادری کے والد زندہ ہیں جکر ان سے پوچھ لیں ۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    حفیظ بھائی ۔۔ آپکے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ۔۔آپکو مشورہ دوں کا ۔۔پوسٹ کا ٹائٹل بدل دیں ۔۔یقین کریں ٹائٹل پڑھکر مجھے وہ قادری والی بات یاد آگئی ۔۔۔جس نے قبر سے دہ تلواریں باہر نکالی تھی ۔۔۔اور دشمنوں سے دست بدستہ نمبڑنے کی نوید سنائی تھی ۔۔۔۔۔اور اگر میری بات کا آپکو یقین نہیں تو قادری کے والد زندہ ہیں جکر ان سے پوچھ لیں ۔۔

    رولا کیا ہے؟ مجھے تو نہ شاعری کی سمجھ آرہی ہے اور نہ ہی تمہاری، ٹائیٹل اچھا بھلا تو ہے اباجان کا قبر سے سندیسہ؟

    :thinking:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    Muhammad Hafeez Shame on you Chulloo bhar pani lekar oos mein doob maro How pathetic.

    ایں از کُجا می آئید آوازِ دوست؟؟

    پاجی کتھے او؟؟

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    ایں از کُجا می آئید آوازِ دوست؟؟ پاجی کتھے او؟؟

    -It is not “Aawaz” it should be “Sdaa” AND

    I am not Paaji…Tum khud hogay.

    Seeing The Thread title wording, forced me to come out of hibernation (Chilla)!!

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    -It is not “Aawaz” it should be “Sdaa” AND I am not Paaji…Tum khud hogay. Seeing The Thread title wording, forced me to come out of hibernation (Chilla)!!

    :lol: :bigsmile: :lol:

    آپس کی بات ہے مجھے آپ کبھی کبھی پڑھے لکھے لگتے ہو۔

    یار یہ مرتضی سولنگی نے یہی ٹائیٹل دیا ہے اپنے ٹوئیٹ کو اس لئے حفیظ بھائی نے دے دیا ہے۔ آپ کا انجن مجھے کوئی پرانا ماڈل لگتا ہے جلد ہی گرم ہوجاتا ہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    شبلی فراز ایک احمق انسان ہے( پی ٹی آئی میں ہونا اس کا ثبوت ہے) اسلئے اسے کبھی اپنے باپ کی میراث سمجھ نہیں آنی۔ کل ایک تصویر دیکھی جس میں عمران خان احمد فراز کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑا تھا اور عوام شبلی کو شرم دلانے کی ناکام کوشش کررہی تھی کہ جس کے پیچھے تم ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہو وہ خود تمہارے باپ کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑا رہتا تھا۔

    خدا جب بوٹ دیتا ہے، حماقت آہی جاتی ہے

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    :lol: :bigsmile: :lol: آپس کی بات ہے مجھے آپ کبھی کبھی پڑھے لکھے لگتے ہو۔ یار یہ مرتضی سولنگی نے یہی ٹائیٹل دیا ہے اپنے ٹوئیٹ کو اس لئے حفیظ بھائی نے دے دیا ہے۔ آپ کا انجن مجھے کوئی پرانا ماڈل لگتا ہے جلد ہی گرم ہوجاتا ہے۔

    Murtza Solangi’s despicable language does not have to be imported into “Danishgardi”

    Where are the Moderators and their Daanish??

    AND

    Why did Hafeez not disclose the source? A violation of Forum Rules!

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    Murtza Solangi’s despicable language does not have to be imported into “Danishgardi” Where are the Moderators and their Daanish??

    ہرگز نہیں۔ مرتضی سولنگی ایک مستند صحافی ہے اور اس کی خبریں کبھی جھٹلائی نہیں جاسکیں۔ آپ ماس کمیونیکیشن میں اپنی تعلیمی قابلیت واضح کریں ورنہ میں مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ ہوں۔

    رہی ماڈریٹرز کی بات تو رمضان میں بھی ہمارے ماڈریٹر آرام کرتے ہیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
     AND Why did Hafeez not disclose the source? A violation of Forum Rules!

    حفیظ صاحب پر کتنے دن کا بین مناسب رہے گا؟؟

    انہوں نے دوسروں کے ٹائیٹل پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    ہرگز نہیں۔ مرتضی سولنگی ایک مستند صحافی ہے اور اس کی خبریں کبھی جھٹلائی نہیں جاسکیں۔ آپ ماس کمیونیکیشن میں اپنی تعلیمی قابلیت واضح کریں ورنہ میں مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ ہوں۔ رہی ماڈریٹرز کی بات تو رمضان میں بھی ہمارے ماڈریٹر آرام کرتے ہیں۔

    What “Khabar” solangi is disclosing in his tweet? Please elaborate and read my post carefully before you respond.

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    حفیظ صاحب پر کتنے دن کا بین مناسب رہے گا؟؟ انہوں نے دوسروں کے ٹائیٹل پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

    An apology with a promise of never to  do it again, will be sufficient.

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    What “Khabar” solangi is disclosing in his tweet? Please elaborate and read my post carefully before you respond.

    سولنگی نے یہ خبر دی ہے کہ شبلی کے اباجان قبر میں بےچین ہیں۔ اسلئے لوگوں کے ذہن میں اپنی یہ والی نظم ڈال رہے ہیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    An apology with a promise of never to it again, will be sufficient.

    Muhammad Hafeez

    حفیظ بھائی! مجاہد صاحب کی بروقت اور برجستہ ہدائیت کے مطابق آپ کو اس بات پر معذرت کرنی چاہیئے کہ آپ کے ذہن میں بھی یہ خیال کیوں آیا جو مرتضیٰ سولنگی کے ذہن میں آیا اور آپ نے بھی وہی ویڈیو کیوں لگائی جو مرتضٰی نے لگائی۔ نیز آپ کو وعدہ کرنا ہوگا کہ آپ آئیندہ ایسے کام نہیں کریں گے۔

    Mujahid

    مجاہد صاحب! اگر حفیظ صاحب نے معذرت کرنے سے انکار کیا تو ان پر کتنے دن کا بین مناسب رہے گا

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17
    سولنگی نے یہ خبر دی ہے کہ شبلی کے اباجان قبر میں بےچین ہیں۔ اسلئے لوگوں کے ذہن میں اپنی یہ والی نظم ڈال رہے ہیں۔

    So, Solangi dug up Ahmad Faraz’ grave to find out that he is “bechain”?

    And please tell this “Mustanad” sahaafi of yours that he should go back to school and re-learn Urdu. The word is “Paigham” and not “sandesa”

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    Muhammad Hafeez حفیظ بھائی! مجاہد صاحب کی بروقت اور برجستہ ہدائیت کے مطابق آپ کو اس بات پر معذرت کرنی چاہیئے کہ آپ کے ذہن میں بھی یہ خیال کیوں آیا جو مرتضیٰ سولنگی کے ذہن میں آیا اور آپ نے بھی وہی ویڈیو کیوں لگائی جو مرتضٰی نے لگائی۔ نیز آپ کو وعدہ کرنا ہوگا کہ آپ آئیندہ ایسے کام نہیں کریں گے۔ Mujahid مجاہد صاحب! اگر حفیظ صاحب نے معذرت کرنے سے انکار کیا تو ان پر کتنے دن کا بین مناسب رہے گا

    This is not my position to suggest. I will leave it to the discretion or indiscretion of the “Intizamia”

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    So, Solangi dug up Ahmad Faraz’ grave to find out that he is “bechain”? And please tell this “Mustanad” sahaafi of yours that he should go back to school and re-learn Urdu. The word is “Paigham” and not “sandesa”

    اُس نے خبر دی ہے اور خبر دینا صحافی کا کام ہے۔ اسے جھوٹا ثابت کرنا آپ کا کام ہے ۔ ہم آپ جیسے متجسس نہیں۔

    پیغام ہی نہیں پیام، اطلاع، ، تنبیہ، گِلہ، سندیسہ، سخن روائی وغیرہ سب میں سے کوئی بھی استعمال کیا جاسکتا تھا لہذا اس نے سندیسے کو منتخب کیا۔ آپ کو کیوں اعتراض ہے؟؟

    آپ تسلی سے جاکر وہ گانا سنیں جس میں ایک فوجی زور زور سے گا رہا ہے کہ سندیسے آتے ہیں سندیسے جاتے ہیں۔ کیا وہ اردو زبان نہیں؟؟ کیا اسے کہنا چاہیئے تھا کہ پیغام آتے ہیں پیغام جاتے ہیں؟؟ سارا وزن ہی خراب ہوجاتا گانے کا۔

    آپ بہت ہی بدذوق مجاہد معلوم ہوتے ہو۔

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    اُس نے خبر دی ہے اور خبر دینا صحافی کا کام ہے۔ اسے جھوٹا ثابت کرنا آپ کا کام ہے ۔ ہم آپ جیسے متجسس نہیں۔ پیغام ہی نہیں پیام، اطلاع، ، تنبیہ، گِلہ، سندیسہ، سخن روائی وغیرہ سب میں سے کوئی بھی استعمال کیا جاسکتا تھا لہذا اس نے سندیسے کو منتخب کیا۔ آپ کو کیوں اعتراض ہے؟؟ آپ تسلی سے جاکر وہ گانا سنیں جس میں ایک فوجی زور زور سے گا رہا ہے کہ سندیسے آتے ہیں سندیسے جاتے ہیں۔ کیا وہ اردو زبان نہیں؟؟ کیا اسے کہنا چاہیئے تھا کہ پیغام آتے ہیں پیغام جاتے ہیں؟؟ سارا وزن ہی خراب ہوجاتا گانے کا۔ آپ بہت ہی بدذوق مجاہد معلوم ہوتے ہو۔

    Sadesa  not Urdu. The movie you mention is an Indian Movie. What word should have been in the song is not upto you or me. It was upto the Lyricist hired by the producer/director of the movie. I know the song by heart and could sing it with my beautiful voice. Jealous?

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 55 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward