Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    آصف زرداری کا نام آتے ہی دیکھنے میں آیا ہے کے لوگوں کو مالی بدعنوانی، پیپلز پارٹی کا صفایا، اسٹیبلشمنٹ کی سازش، نظر آنے لگتی ہے .

    اکثر پڑھا ہے کے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی موجودہ زبوں حالی کا سبب آصف زرداری ہے

    آصف زرداری کی مبینہ بدعنوانیوں پر لوگ اتنا ہی یقین رکھتے ہیں جتنا دن رات ، سفید اور سیاہ پر

    آصف زرداری سے منسوب کئی باتوں میں ایک بات یہ بھی ہے کے بینظیر کو پیسے کی سیاست کی جانب دھکیلنے میں آصف زرداری کا ہی ہاتھ ہے

    ایک اکثریت آصف زرداری کو مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر کے قتل میں بھی ملوث سمجھتے ہیں

    کیا آصف زرداری اتنا ہی برا ہے یا کچھ باتیں محض افسانہ ہیں

    اگر آصف زرداری ، بینظیر کی موت پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو اپنے ہاتھ میں نہ رکھتا تو کیا پیپلز پارٹی اب تک قائم رہتی اور مضبوط ہوتی؟

    کیا آصف زرداری نے جمہوریت کو برقرار رکھنےکے حوالے سے اپنے دور اقتدار اور پھر میاں صاحب کے دور اقتدار میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھاے

    کیا آصف زرداری کی چیف جسٹس افتخار چوہدری اور پچھلے آرمی چیف کے حوالے سے کہی باتیں درست ثابت نہیں ہوئیں . کیا میاں صاحب وہی باتیں نہیں دہرا رہے

    کیا آصف زرداری کی مبینہ مالی بدعنوانیاں اور جمہوریت کی ترویج سے دوری ، اپنے اقتدار کی خواہش ، میاں صاحب کی مبینہ مالی بدعنوانیوں، غیر جمہوری سوچ اور حصول اقتدار کی خواھش سے زیادہ بڑی ہیں

    اگر ہیں تو پھر تو شاید میاں صاحب کے حق میں اور آصف زرداری کے مخالفت میں لوگوں کا رویہ درست ہے

    اگر نہیں تو پھر کیا لوگ کسی تعصب کا شکار ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2

    چھانگا مانگا کی سیاست ، آمروں کے ہاتھوں میں کھیلنا، حکومت کے خلاف سازش، خواتین کے لئے نا زیبا الفاظ، مبینہ بدعنوانیاں . عوام کے منتخب نمائندوں کے ایوان سے دورری

    کب شروع ہوئیں ، کیوں ہوئیں ، کتنی بار دہرائی گئیں

    تمہیں یاد ہو کے نہ یاد ہو

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    اگر آصف زرداری ، بینظیر کی موت پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو اپنے ہاتھ میں نہ رکھتا تو کیا پیپلز پارٹی اب تک قائم رہتی اور مضبوط ہوتی؟

    کیا آصف زرداری نے جمہوریت کو برقرار رکھنےکے حوالے سے اپنے دور اقتدار اور پھر میاں صاحب کے دور اقتدار میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھاے

    کیا آصف زرداری کی چیف جسٹس افتخار چوہدری اور پچھلے آرمی چیف کے حوالے سے کہی باتیں درست ثابت نہیں ہوئیں . کیا میاں صاحب وہی باتیں نہیں دہرا رہے

    جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔

    بہت عمدہ۔۔۔۔۔

    اگر مَیں اس موضوع پر کچھ لکھتا ہوں تو جدی پشتی نوروں کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔

    آپ کو یاد ہی ہوگا کہ پچھلے فورم پر ہمارے یہ نورانِ کرام بے نظیر اور نصرت بھٹو کے جسمانی اعضاء کے بارے میں کیا کیا باتیں کرتے تھے۔۔۔۔۔۔

    یہ تعصبات بہت گہرے ہیں۔۔۔۔۔

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔

    یہ نانصافی ہے کہ آپ نے زرداری پر صفحہ بنالیا۔۔۔۔۔ خان صاحب پر بنالیا۔۔۔۔۔

    لیکن میاں صاحب پر نہیں بنایا۔۔۔۔۔

    لیکن اگر آپ میاں صاحب کی سُنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اِس وقت خمارِ لسّی میں ہیں تو میں اپنی بات واپس لیتا ہوں۔۔۔۔۔

    ;-) :) ;-)

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔ یہ نانصافی ہے کہ آپ نے زرداری پر صفحہ بنالیا۔۔۔۔۔ خان صاحب پر بنالیا۔۔۔۔۔ لیکن میاں صاحب پر نہیں بنایا۔۔۔۔۔ لیکن اگر آپ میاں صاحب کی سُنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اِس وقت خمارِ لسّی میں ہیں تو میں اپنی بات واپس لیتا ہوں۔۔۔۔۔ ;-) :) ;-)

    BlackSheep

    چھوٹے بھائی

    خمار لسی نہیں، بد دیانت بہت ہوں مگر اس بار نہیں کر رہا،

    بس کچھ حالات سے مقابلہ ہے

    میاں صاحب کے متعلق لکھ نہیں پایا مگر اب تھوڑا بہت لکھا ہے

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    blacksheep چھوٹے بھائی خمار لسی نہیں، بد دیانت بہت ہوں مگر اس بار نہیں کر رہا، بس کچھ حالات سے مقابلہ ہے میاں صاحب کے متعلق لکھ نہیں پایا مگر اب تھوڑا بہت لکھا ہے

    آپ بھی فورم کے مالک سے ڈرتے ہیں

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    بلاشبہ آصف زرداری کی یہ قربانی یاد رکھی جائے گی کہ اس نے میثاقِ جمہوریت کے بارے میں کہا تھا کہ معاہدے قران اور حدیث تو نہیں کہ جن کی پاسداری کی جائے۔

    ایک ڈکٹیٹر کے ہاتھوں معزول کئے گئے ججز کو بحال کرنے سے انکار کردیا حتیٰ کہ نواز شریف کو لانگ مارچ کے ذریعے انہیں بحال کروانا پڑا۔

    پنجاب میں گورنر راج لگوا کر آمریت کا مظاہرہ کیا گیا۔

    سوئس بینکوں میں پڑی اپنی غیر قانونی دولت واپس لانے کیلئے عدالت کے حکم کا انکار کیا اور نتیجے میں اپنا وہ غریب وزیر اعظم بھی نااہل کروایا جو بےچارہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آئے ہوئے مانگے تانگے کے ہار اپنی بیوی کو پہنا کر ہی دل کو تسلی دے لیتا تھا۔

    ڈکٹیٹر کو ریڈ کارپٹ الوداع کیا۔

    اس کے بعد زرداری کی جمہوریت کیلئے خدمات یا قربانی والی باتیں مذاق ہی معلوم ہوتی ہیں

    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8
    بلاشبہ آصف زرداری کی یہ قربانی یاد رکھی جائے گی کہ اس نے میثاقِ جمہوریت کے بارے میں کہا تھا کہ معاہدے قران اور حدیث تو نہیں کہ جن کی پاسداری کی جائے۔ ایک ڈکٹیٹر کے ہاتھوں معزول کئے گئے ججز کو بحال کرنے سے انکار کردیا حتیٰ کہ نواز شریف کو لانگ مارچ کے ذریعے انہیں بحال کروانا پڑا۔ پنجاب میں گورنر راج لگوا کر آمریت کا مظاہرہ کیا گیا۔ سوئس بینکوں میں پڑی اپنی غیر قانونی دولت واپس لانے کیلئے عدالت کے حکم کا انکار کیا اور نتیجے میں اپنا وہ غریب وزیر اعظم بھی نااہل کروایا جو بےچارہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آئے ہوئے مانگے تانگے کے ہار اپنی بیوی کو پہنا کر ہی دل کو تسلی دے لیتا تھا۔ ڈکٹیٹر کو ریڈ کارپٹ الوداع کیا۔ اس کے بعد زرداری کی جمہوریت کیلئے خدمات یا قربانی والی باتیں مذاق ہی معلوم ہوتی ہیں

    یار آپ تو حقیقت جانتے ھی ھیں پھر بھی ایسا بیان؟

    میثاق جمہوریت کے اندر یہ بھی تھا کہ کوئی پارٹی پی سی او زدہ ججوں کو بحال یا نوکری پر نہیں رکھے گی

    اور پھر میاں صاحب نے انہیں بحال کروایا تو ھمیں خبر ھوئی کہ اس میں فوج کی مرضی بھی شامل تھی اور میاں صاحب ایک بار پھر فوج کے ھاتھوں الو بنے اور آج اپنے اسی فعل کا خوب مزہ پارٹی سمیت چکھ رھے ھیں

    جہاں تک سوئس بینکوں کی بات ھے تو اب پچھلے 5 سال سے میاں صاحب کی حکومت تھی،جنرل راحیل بھی زرداری کے خلاف تھا تو وھی یہ روپیہ پیسہ وھاں سے لے آتا

    سر جی آپکو سب معلوم ھے اس ملک میں کیسے کھیل کھیلے جاتے ھیں جمہوریت سے اس ملک میں کوئی بھی مخلص نہیں ھے

    بحرحال آج کا واقعہ بہت افسوسناک ھے اور اس میں خاکی وردی ملوث ھے لیکن میرے خیال میں اب ن لیگ کا حقیقی شیر بننے کا وقت آ گیا ھے ورنہ یہ سب اپنی سیاست سمیت مارے جائیں گے

    یہ لاتوں کے بھوت ھے شرافت انکے نزدیک بزدلی ھے

    میں تو کہتا ھوں میاں صاحب منظور پشتین سے اتحاد کر کے انکے سامنے ڈٹ جائیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    یار آپ تو حقیقت جانتے ھی ھیں پھر بھی ایسا بیان؟ میثاق جمہوریت کے اندر یہ بھی تھا کہ کوئی پارٹی پی سی او زدہ ججوں کو بحال یا نوکری پر نہیں رکھے گی اور پھر میاں صاحب نے انہیں بحال کروایا تو ھمیں خبر ھوئی کہ اس میں فوج کی مرضی بھی شامل تھی اور میاں صاحب ایک بار پھر فوج کے ھاتھوں الو بنے اور آج اپنے اسی فعل کا خوب مزہ پارٹی سمیت چکھ رھے ھیں جہاں تک سوئس بینکوں کی بات ھے تو اب پچھلے 5 سال سے میاں صاحب کی حکومت تھی،جنرل راحیل بھی زرداری کے خلاف تھا تو وھی یہ روپیہ پیسہ وھاں سے لے آتا سر جی آپکو سب معلوم ھے اس ملک میں کیسے کھیل کھیلے جاتے ھیں جمہوریت سے اس ملک میں کوئی بھی مخلص نہیں ھے بحرحال آج کا واقعہ بہت افسوسناک ھے اور اس میں خاکی وردی ملوث ھے لیکن میرے خیال میں اب ن لیگ کا حقیقی شیر بننے کا وقت آ گیا ھے ورنہ یہ سب اپنی سیاست سمیت مارے جائیں گے یہ لاتوں کے بھوت ھے شرافت انکے نزدیک بزدلی ھے میں تو کہتا ھوں میاں صاحب منظور پشتین سے اتحاد کر کے انکے سامنے ڈٹ جائیں

    ڈیموکریٹ بھائی

    ججز کی بحالی والا معاملہ تو بہت ہی بعد کا ہے

    میثاق جمہوریت کی دھجیاں تو بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے ہی اڑائی تھیں

    ابھی میثاق جمہوریت پر بینظیر بھٹو کے دستخطوں کی سیاسی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ وہ جرنیلوں سے این آر او کرنے دوبئی پہنچ گئی تھی. اسکے بعد آصف زرداری نے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت ختم کرکے اور گورنر راج نافذ کرکے میثاق جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا تھا

    اسکے بعد میثاق جمہوریت کی کیا حیثیت رہ گئی تھی؟

    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    ڈیموکریٹ بھائی ججز کی بحالی والا معاملہ تو بہت ہی بعد کا ہے میثاق جمہوریت کی دھجیاں تو بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے ہی اڑائی تھیں ابھی میثاق جمہوریت پر بینظیر بھٹو کے دستخطوں کی سیاسی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ وہ جرنیلوں سے این آر او کرنے دوبئی پہنچ گئی تھی. اسکے بعد آصف زرداری نے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت ختم کرکے اور گورنر راج نافذ کرکے میثاق جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا تھا اسکے بعد میثاق جمہوریت کی کیا حیثیت رہ گئی تھی؟

    باوا جی اسی قومی مفاہمتی ارڈیننس کی بدولت ھی پاکستان میں سیاست اور سیاستدانوں کی واپسی ھوئی اور مشرف کو صدارت سے علیحدہ ھونا پڑا ورنہ شاید ابھی تک یہ پلا قوم وملک کی گردن پر سوار ھوتا

    میں سیاستدانوں کو اس وقت تک کرپٹ تسلیم نہیں کر سکتا جب تک انکے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے آئین وقانون کی پابندی نہیں کرتے

    پاکستان میں اپنی غیرآئینئ سیاست چمکانے اور جنکا اصل کام انہیں بدنام کرنے کا رواج ایوب خان کے دور سے چل رھا ھے

    اب حقیقتیں کھل رھی ھیں تو آپکو جلد ھی احساس ھو گا کہ اس ملک میں وادی مہران سے لیکر فاٹا تک جو قتل وغارت ھوتی رھی اس میں سیاستدانوں کی نسبت لنپھڑ فوج ملوث رھی اور ھے

    باقی پیپلز پارٹی کی کسی غیر آئینی اقدام کی میں حمایت نہیں کروں گا اور گورنر راج کیوں لگایا گیا اس بارے مجھے اس وقت مکمل اگاھی نہیں/یاد نہیں لیکن فرق یہ ھے کہ گورنر راج کی آئین میں گنجائش ھے

    اور اگر ان شرائط کو پورا کیا گیا تو پھر یہ غیر آئینی نہیں کہلایا جا سکے گا

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    باوا جی اسی قومی مفاہمتی ارڈیننس کی بدولت ھی پاکستان میں سیاست اور سیاستدانوں کی واپسی ھوئی اور مشرف کو صدارت سے علیحدہ ھونا پڑا ورنہ شاید ابھی تک یہ پلا قوم وملک کی گردن پر سوار ھوتا میں سیاستدانوں کو اس وقت تک کرپٹ تسلیم نہیں کر سکتا جب تک انکے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے آئین وقانون کی پابندی نہیں کرتے پاکستان میں اپنی غیرآئینئ سیاست چمکانے اور جنکا اصل کام انہیں بدنام کرنے کا رواج ایوب خان کے دور سے چل رھا ھے اب حقیقتیں کھل رھی ھیں تو آپکو جلد ھی احساس ھو گا کہ اس ملک میں وادی مہران سے لیکر فاٹا تک جو قتل وغارت ھوتی رھی اس میں سیاستدانوں کی نسبت لنپھڑ فوج ملوث رھی اور ھے باقی پیپلز پارٹی کی کسی غیر آئینی اقدام کی میں حمایت نہیں کروں گا اور گورنر راج کیوں لگایا گیا اس بارے مجھے اس وقت مکمل اگاھی نہیں/یاد نہیں لیکن فرق یہ ھے کہ گورنر راج کی آئین میں گنجائش ھے اور اگر ان شرائط کو پورا کیا گیا تو پھر یہ غیر آئینی نہیں کہلایا جا سکے گا

    ڈیمو کریٹ بھائی

    بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی وطن واپسی کا این آر او سے کوئی تعلق نہیں تھا، دونوں کی واپسی زبردستی ہوئی تھی

    بینظیر بھٹو کی جلا وطنی خود ساختہ تھی اس لیے اسکی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی لیکن پھر بھی جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کی واپسی کا سنکر اسے فون کرکے اسے واپسی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی. بینظیر بھٹو اسکی دھمکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان آ گئی تھی اور اسکا استقبال خود کش دھماکے سے کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہی تھی لیکن سو کے قریب لوگ شہید ہو گئے تھے

    نواز شریف کی بھی پہلی بار واپسی زبردستی ہی تھی لیکن جنرل پرویز مشرف نے اسے ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا تھا اور ایئر پورٹ سے ہی دوسرے جہاز میں بٹھا کر سعودی عرب بھیج دیا تھا جو بعد میں شاہ عبداللہ کے پرویز مشرف پر دباو کی وجہ سے واپس پاکستان آیا تھا

    اگر بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی وطن واپسی این آر او کے تحت ہوئی تھی تو پھر یہ سب کیوں ہوا تھا؟

    جہاں تک پنجاب میں گورنر راج لگانے کی بات ہے تو اسکی کہانی میں آپکو سنا دیا ہوں

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بنچ نے پچیس فروری دو ہزار نو کو شریف برادران “اہلیت کیس” میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا. جس پر صدر زرداری نے مسلم لیگ نون کو اپنا نیا وزیر اعلی منتخب کرنے کا موقع دینے کی بجائے صوبے میں گورنر راج نافذ کرتے ہوئے انتظامی اختیارت گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو سونپ دیے تھے اور ہر قسم کے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی. اٹھائیس مارچ دو ہزار نو کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر زرداری نے پنجاب میں گورنر راج کے خاتمے کی سفارش کرتے ہوئے پنجاب میں اکثریت رکھنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کو حکومت بنانے کے دعوت دی تھی

    آپکی بات درست ہے کہ گورنر راج غیر آئینی نہیں تھا بلکہ غیر جمہوری تھا اور میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی تھا. صوبے میں حالات ایسے نہیں تھے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جاتا. جس طرح اب نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ نون نے اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کیا ہے اسی طرح اسوقت بھی مسلم لیگ نون کو اپنا نیا وزیر اعلی منتخب کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا. آخر ایک ماہ کیلیے صدر زرداری کو گورنر راج نافذ کرنے والے غیر جمہوری قدم اٹھانے کی ضرورت کیا پڑی تھی؟ صوبے میں مسلم لیگ نون کی حکومت کے خاتمے اور گورنر راج نے نواز شریف کو ججز بحالی کیلیے لانگ مارچ کرنے پر مجبور کیا

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi