Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں فوج سے اس وجہ سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ کیونکہ انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کو پتا ہے کہ عمران خان کیسی زندگی گزار رہا ہے۔
    لاہور میں انصاف لائرز فورم کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کو ان کی ’چوری‘ کا پتا ہے۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں فیصلہ کن وقت ہے اور ’یہ جو سارے بے روزگار سیاستدان اکھٹے ہوئے ہیں یہ قانون کی بالادستی نہیں مانتے، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم قانون سے اوپر ہیں، ہم جوابدہ نہیں ہیں۔
    عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جتنے مرضی جلسے کر لیں مگر جب قانون توڑا تو سیدھا جیل جائیں گے۔
    خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حال ہی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اتحاد قائم کر کے ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک اور جلسے منعقد کرنے کا لائحہ عمل طے کیا ہے۔
    عمران خان نے اپنی تقریر میں حکومت مخالف تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما یہ چاہتے ہیں کہ وہ چوری کریں، ڈاکے ماریں، انھیں کوئی ہاتھ نہ لگائے، اگر ہاتھ لگائے تو یہ انتقامی کارروائی ہو گی۔
    عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور کارکنان سے کہہ رہا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔ انھوں نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بھائی محمد زبیر پر بھی تنقید کی جنھیں حال ہی میں نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
    محمد زبیر کی حالیہ دنوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں خبروں کی زینت بنی رہیں۔
    عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ جس دن ان کو این آر او ملا وہ پاکستان کی تباہی ہوگی۔ پاکستان اس دن نیچے چلا جائے گا۔ پاکستان میں قانون کی بالادستی ختم ہو جائے گی۔

    پاکستانی فوج پر حملوں کا مقصد

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج پر انھوں (نواز شریف) نے جو حملے کیے ہیں اور جو زبان استعمال کی ہے، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اس وقت کوئی بھی جو ہندوستان کا ایجنڈا لے کر پھر رہا ہے تو وہ یہ پھر رہا ہے۔
    عمران خان کی تقریر کے دوران وکلا نے یہ نعرے بھی لگائے کہ ’انڈیا کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے‘۔
    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جمعرات کو پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج تب ہوگی جب آئین کی پاسداری کرے گی۔ ان کے مطابق ‘مجھے فوج کے چھوٹے اور بڑے تمام افسران عزیز ہیں لیکن وہ افسر مجھے پسند نہیں جو دھاندلی کرتے ہیں، جو الیکشن میں دھاندلی کرتے ہیں، جو ووٹ ایک بکسے سے نکال کر دوسرے بکسے میں ڈلواتے ہیں۔
    عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے ایجنڈے کے تحت پاکستانی فوج پر تنقید کی جاتی ہے۔
    عمران خان نے اپنی جماعت کے ہمدرد وکلا سے یہ سوال پوچھا کہ مجھے پاکستانی فوج سے مسئلہ کیوں نہیں ہے؟ اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کیونکہ ہر جگہ فوج ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کونسا ایسا ایجنڈا نہیں ہے، جس پر فوج نے ہماری مدد نہیں کی بلکہ ادھر بھی کی جہاں ان کا کام بھی نہیں تھا۔
    انھوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کی کوششوں اور حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی کے نالوں کی صفائی میں فوج کے کردار کی تعریف کی۔

    ان (نواز شریف) کا مسئلہ کیا ہے

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ اگر آج عمران خان پیسہ بنانا شروع کر دے اور اگر میں یہاں سے پیسہ بنا کر باہر منی لانڈرنگ شروع کردوں تو سب سے پہلے ہماری آئی ایس آئی کو پتا چلے گا۔ کیوں پتا چلے گا کیونکہ آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے۔
    عمران خان کے مطابق نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے اور ان کی اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہوتی ہے اور ادھر لڑائی ہوتی ہے۔ اس لیے تو نواز شریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہو جاتی ہے کیونکہ وہ اس کو پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے۔
    عمران خان کے مطابق فوج کو پتا ہوتا ہے، وہ جا کر ان کو بتاتی ہے کہ دیکھیں جی آپ نے اتنی کمیشن لے لی ہے، اتنا پیسہ بنا لیا ہے، یہ اس لیے ڈرے ہوئے ہیں۔
    وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ استعفے کے مطالبے کے وقت اس وجہ سے خاموش رہے کیونکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ظہیر الاسلام کو پتا تھا کہ آپ نے کتنا پیسہ چوری کیا ہوا ہے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-54477727

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    چل جحوٹی:

    میں نہیں بولدی میرے وچ میرا یار بولدا

    :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco: :disco:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    عمران خان کی ایسی تقریروں سے اپوزیشن  تو خوش ہو گی

    ایک طرح سے یہ بھی جرنیلوں کو ٹھاپیں ہی پڑ رہی ہیں

    :bigsmile: :bigsmile:

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم کی اوقات اس سے زیادہ ہو بھی کیا سکتی ہے؟

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8
    ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم کی اوقات اس سے زیادہ ہو بھی کیا سکتی ہے؟

    باواجی، لگتا ہے اس نے تقریب میں آنے سے بیشتر دوھرا حوری ٹیکہ لگوایا ہے ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ بندے کے ماربل دھیلے پڑ گئے ہیں ۔ آکسفورڈ میں کس قسم کی تعلیم حاصل کی ہے موصوف نے ۔ یہ کہہ رہا ہے کہ ظہیر السلام خدائ فوجدار تھا جو اپنے آپ ہی میں ، جج ، عدالت اور گواہ تھا اسی لیے رات کے اندھیرے میں ملک کے وزیر اعظم سے استعفا مانگ رہا تھا ۔ یہ بدبخت مولانا فضل الرحمان اور غفوری کا بگ ڈانگ دیکھ کر بوکھلا گیا ہے اور خرافات بکنا شروع ہو گیا ہے ، وزیر اعظم کے عہدے کی کیا بے تو قیری ہے ، بندہ سب کچھ ہو کوکینی نہ ہو ۔

    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    Ashir is spot on regarding an independent security service for civilian leadership, but the billion dollar question remains that who will dare to do that? as he  rightly mentioned that even if IK expresses his intention to create a similar agency, he ‘ll  be ousted next day.

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    ہم تو پہلے ہی اس بات کو جانتے ہیں کہ

    نیازی جیسا ٹٹو بوٹ والوں کو کہیں نہیں ملے گا

    جس کا ماضی داغدار جس کا حال داغدار جس کا مستبقل بھی داغدار ہی لگ رہا ہے

    یہ داغدار فرد اپنے آقاوں کے خلاف بھلا کیسے آواز نکال سکتا ہے

    اس نے زرا بھی چوں چاں کی تو اگلے اس کی چینخیں نکلوا دیں گے۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12

    باواجی، لگتا ہے اس نے تقریب میں آنے سے بیشتر دوھرا حوری ٹیکہ لگوایا ہے ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ بندے کے ماربل دھیلے پڑ گئے ہیں ۔ آکسفورڈ میں کس قسم کی تعلیم حاصل کی ہے موصوف نے ۔ یہ کہہ رہا ہے کہ ظہیر السلام خدائ فوجدار تھا جو اپنے آپ ہی میں ، جج ، عدالت اور گواہ تھا اسی لیے رات کے اندھیرے میں ملک کے وزیر اعظم سے استعفا مانگ رہا تھا ۔ یہ بدبخت مولانا فضل الرحمان اور غفوری کا بگ ڈانگ دیکھ کر بوکھلا گیا ہے اور خرافات بکنا شروع ہو گیا ہے ، وزیر اعظم کے عہدے کی کیا بے تو قیری ہے ، بندہ سب کچھ ہو کوکینی نہ ہو ۔

    قاسم زیدی بھائی

    جو کچھ ہو رہا ہے، اچھا ہو رہا ہوں

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اور حکومت مل کر فوجیوں کی پتلونیں اتار رہے ہیں اور دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں

    ویسے دنیا بھی فوج کی اصلیت سے بے خبر نہیں ہے

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    قاسم زیدی بھائی جو کچھ ہو رہا ہے، اچھا ہو رہا ہوں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اور حکومت مل کر فوجیوں کی پتلونیں اتار رہے ہیں اور دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں ویسے دنیا بھی فوج کی اصلیت سے بے خبر نہیں ہے

    باواجی، کافی عرصے بعد نظر آئے ۔ امید ہے سب خیریت ہوگی ۔ سنا تھا آپ بھی بھنگ نگر کا چکر لگا کر لوٹے ہیں ۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    باواجی، کافی عرصے بعد نظر آئے ۔ امید ہے سب خیریت ہوگی ۔ سنا تھا آپ بھی بھنگ نگر کا چکر لگا کر لوٹے ہیں ۔

    قاسم زیدی بھائی

    الله تعالیٰ کا شکر ہے اور آپکی دعائیں درکار ہیں

    تھوڑا مصروف ہوں، انشاء الله جلد ہی پرانی روٹین بحال ہو جائے گی

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    قاسم زیدی بھائی الله تعالیٰ کا شکر ہے اور آپکی دعائیں درکار ہیں تھوڑا مصروف ہوں، انشاء الله جلد ہی پرانی روٹین بحال ہو جائے گی

    باوا بھائی اسلام و علیکم ، امید ہے آپ خیریت سے ہونگے – میری بھی حاضری بہت کم رہی لگتا ہے آپ بھی کچھ عرصہ غائب رہے ہیں – گلگت بلتستان الیکشن پر کیا تجزیہ ہے آپ کا کون جیتے گا ؟ کچھ مظبوط امیدوار نون کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں گئے ہیں – پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم مظبوط لگتی ہے اگر پرانا ٹرینڈ برقرار رہا تو لوگ فنڈ لینے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دے سکتے ہیں میرا خیال ہے – آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے ؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    باوا بھائی اسلام و علیکم ، امید ہے آپ خیریت سے ہونگے – میری بھی حاضری بہت کم رہی لگتا ہے آپ بھی کچھ عرصہ غائب رہے ہیں – گلگت بلتستان الیکشن پر کیا تجزیہ ہے آپ کا کون جیتے گا ؟ کچھ مظبوط امیدوار نون کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں گئے ہیں – پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم مظبوط لگتی ہے اگر پرانا ٹرینڈ برقرار رہا تو لوگ فنڈ لینے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دے سکتے ہیں میرا خیال ہے – آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے ؟

    و علیکم السلام اعوان بھائی

    الله تعالیٰ کا شکر ہے اور آپکی خیریت نیک مطلوب ہوں

    دفتری اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گلگت بلتستان الیکشن میں میری دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے

    کشمیر کے انتخابات کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی بر سر اقتدار پارٹی کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں. اسٹبلشمنٹ بھی پی ٹی آئی کو جتانے کیلیے پورا زور لگا رہی ہے. شاید پی ٹی آئی دس تک سیٹیں لے جائے

    پی پی پی کے وزیر اعلی مہدی شاہ نے وہاں کافی کام کیا تھا اس لیے پی پی پی بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے. بلاول بھٹو زرداری نے وہاں بی بی سی والوں کو بلا کر انٹرویو دے کر اسٹبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ کہ میں نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتا ہوں اس لیے پی پی پی کا راستہ نہ روکا جائے. امید ہے پی پی پی دس سیٹیں لے جائے گی

    مسلم لیگ نوں اپنے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی غیر تسلی بخش کارکردگی اور اسٹبلشمنٹ کے زیر عتاب ہونے کی وجہ سے بمشکل ایک دو سیٹیں ہی لے سکے گی

    انکے علاوہ چار پانچ آزاد امید وار بھی جیت سکتے ہیں

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    و علیکم السلام اعوان بھائی الله تعالیٰ کا شکر ہے اور آپکی خیریت نیک مطلوب ہوں دفتری اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گلگت بلتستان الیکشن میں میری دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے کشمیر کے انتخابات کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی بر سر اقتدار پارٹی کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں. اسٹبلشمنٹ بھی پی ٹی آئی کو جتانے کیلیے پورا زور لگا رہی ہے. شاید پی ٹی آئی دس تک سیٹیں لے جائے پی پی پی کے وزیر اعلی مہدی شاہ نے وہاں کافی کام کیا تھا اس لیے پی پی پی بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے. بلاول بھٹو زرداری نے وہاں بی بی سی والوں کو بلا کر انٹرویو دے کر اسٹبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ کہ میں نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتا ہوں اس لیے پی پی پی کا راستہ نہ روکا جائے. امید ہے پی پی پی دس سیٹیں لے جائے گی مسلم لیگ نوں اپنے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی غیر تسلی بخش کارکردگی اور اسٹبلشمنٹ کے زیر عتاب ہونے کی وجہ سے بمشکل ایک دو سیٹیں ہی لے سکے گی انکے علاوہ چار پانچ آزاد امید وار بھی جیت سکتے ہیں

    باوا بھائی آپ کے جواب کا شکریہ – جی ایسا ہی لگ رہا ہے تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لے جائے گی – نون لیگ کے سات تگڑے امیدوار اس بار تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں – یہ کالم جس کا لنک نیچے لگایا ہے اس میں کالم نگار کہتا ہے کہ یہاں سابقہ وزیر اعلی نے عوامی خدمت کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور یہ بات وہاں زبان زد عام ہے میں نہیں سمجھتا یہ کالم نگار نون لیگ کا سپورٹر ہے –

    https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107881064&Issue=NP_LHE&Date=20201113

    گلگت بلتستان کی تمام الیکشن مہم نا تجربے کر مریم کے حوالے کرنا نون لیگ کا غلط فیصلہ ہے – ویسے مہم چلانے کا ایکسپرٹ حمزہ جیل میں بیٹھا ہے – بہرحال یہ مہم مریم کے لئے کافی سیکھنے کا موقع تھا اور امید ہے اس نے اس سے سیکھا ہو گا – مریم آ ئستہ آ ئستہ لیڈر شپ کے بنیادی اجزا کا تجربہ حاصل کر رہی ہے جس میں جیل جانا ، تن تنہا پورے الیکشن کی مہم چلانا ، اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان جیسے ملک میں للکار کر جلسے کرنا ،پر اعتماد لہجے میں انٹرویو دینا وغیرہ – میرے تجزیے کے مطابق بھی تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لے گی لیکن میں اب بھی سمجھتا ہوں اپوزیشن کی تین پارٹیاں نون لیگ ، پیپلز پارٹی اور فضلو بابا کی پارٹی مل کر تحریک انصاف سے زیادہ سیٹیں لے سکتی ہے -مریم کے بی بی سی کو انٹرویو کے بھد کی صورتحال پر جلد ایک تھریڈ بنانے کا ارادہ ہے وقت ملنے کی صورت میں –

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    باوا بھائی آپ کے جواب کا شکریہ – جی ایسا ہی لگ رہا ہے تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لے جائے گی – نون لیگ کے سات تگڑے امیدوار اس بار تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں – یہ کالم جس کا لنک نیچے لگایا ہے اس میں کالم نگار کہتا ہے کہ یہاں سابقہ وزیر اعلی نے عوامی خدمت کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور یہ بات وہاں زبان زد عام ہے میں نہیں سمجھتا یہ کالم نگار نون لیگ کا سپورٹر ہے – https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107881064&Issue=NP_LHE&Date=20201113 گلگت بلتستان کی تمام الیکشن مہم نا تجربے کر مریم کے حوالے کرنا نون لیگ کا غلط فیصلہ ہے – ویسے مہم چلانے کا ایکسپرٹ حمزہ جیل میں بیٹھا ہے – بہرحال یہ مہم مریم کے لئے کافی سیکھنے کا موقع تھا اور امید ہے اس نے اس سے سیکھا ہو گا – مریم آ ئستہ آ ئستہ لیڈر شپ کے بنیادی اجزا کا تجربہ حاصل کر رہی ہے جس میں جیل جانا ، تن تنہا پورے الیکشن کی مہم چلانا ، اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان جیسے ملک میں للکار کر جلسے کرنا ،پر اعتماد لہجے میں انٹرویو دینا وغیرہ – میرے تجزیے کے مطابق بھی تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لے گی لیکن میں اب بھی سمجھتا ہوں اپوزیشن کی تین پارٹیاں نون لیگ ، پیپلز پارٹی اور فضلو بابا کی پارٹی مل کر تحریک انصاف سے زیادہ سیٹیں لے سکتی ہے -مریم کے بی بی سی کو انٹرویو کے بھد کی صورتحال پر جلد ایک تھریڈ بنانے کا ارادہ ہے وقت ملنے کی صورت میں –

    اعوان بھائی

    کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے الیکشن وفاق میں بر سر اقتدار پارٹی ہی جیتتی ہے

    دو ہزار نو میں پی پی پی وفاق میں تھی تو پی پی پی کی بیس اور مسلم لیگ نوں کی دو سیٹیں تھیں. اس کے بعد دو ہزار پندرہ میں الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ نوں کی وفاق میں حکومت تھی. اس الیکشن میں مسلم لیگ نوں کی بائیس اور پی پی پی کی ایک سیٹ ہو گئی تھی

    اب اگر پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں جیتتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی اضافہ ہوگیا ہے. لوگ اپنے مفاد کیلیے بر سر اقتدار پارٹی کے ساتھ جاتے ہیں

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    اعوان بھائی کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے الیکشن وفاق میں بر سر اقتدار پارٹی ہی جیتتی ہے دو ہزار نو میں پی پی پی وفاق میں تھی تو پی پی پی کی بیس اور مسلم لیگ نوں کی دو سیٹیں تھیں. اس کے بعد دو ہزار پندرہ میں الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ نوں کی وفاق میں حکومت تھی. اس الیکشن میں مسلم لیگ نوں کی بائیس اور پی پی پی کی ایک سیٹ ہو گئی تھی اب اگر پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں جیتتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی اضافہ ہوگیا ہے. لوگ اپنے مفاد کیلیے بر سر اقتدار پارٹی کے ساتھ جاتے ہیں

    باوا بھائی ایسا ہی ہے لوگ سیانے ہو گئے ہیں اپنا مفاد پہلے دیکھتے ہیں – میں ایک چیز جو مختلف دیکھ رہا ہوں اس بار وہ ہے غیر معمولی مہنگائی – اس خطے کی بھد بڑی آبادی غریب ہے اور مہنگائی سے بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اسلئے اپوزیشن کو ووٹ ملنے کے بھی امکان ہیں – میں نہیں سمجھتا پچھلے دو الیکشن کی طرح مرکز کی پارٹی سویپ کرے گی – اگر آپ پچھلے دو الیکشن دیکھیں تو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے تقریبا سویپ کیا تھا مگر میرا خیال ہے اس بار کچھ نا کچھ مقابلہ ہو گا بھلے ساری اپوزیشن مل کر بھی تحریک انصاف سے زیادہ سیٹیں نا لے جا سکے –

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    باوا بھائی ایسا ہی ہے لوگ سیانے ہو گئے ہیں اپنا مفاد پہلے دیکھتے ہیں – میں ایک چیز جو مختلف دیکھ رہا ہوں اس بار وہ ہے غیر معمولی مہنگائی – اس خطے کی بھد بڑی آبادی غریب ہے اور مہنگائی سے بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اسلئے اپوزیشن کو ووٹ ملنے کے بھی امکان ہیں – میں نہیں سمجھتا پچھلے دو الیکشن کی طرح مرکز کی پارٹی سویپ کرے گی – اگر آپ پچھلے دو الیکشن دیکھیں تو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے تقریبا سویپ کیا تھا مگر میرا خیال ہے اس بار کچھ نا کچھ مقابلہ ہو گا بھلے ساری اپوزیشن مل کر بھی تحریک انصاف سے زیادہ سیٹیں نا لے جا سکے –

    باوا بھائی دیکھ لیں میں نے کہا تھا پچھلی دو بار کی طرح اس بارحکومتی پارٹی گلگت بلتستان میں الیکشن سویپ نہیں کرے گی – نتیجہ دیکھ لیں تحریک انصاف کو انتالیس فیصد اور مخالفین کو اکسٹھ فیصد سیٹیں ملی ہے اگر ایک سیٹ ایک دوسری پارٹی والی بھی انصافیوں کو دے دی جائے جو ان کے اتحادی سمجھے جاتے ہیں تب بھی آزاد امیدواروں کو ملائے بغیر یہ حکومت نہیں بنا سکتے – یہ وہاں با آسانی حکومت بنا لیں گے کیونکے آزاد اور کہاں جائیں گے -نواز کی اسٹیبلشمنٹ کو للکارنے کے بھد اسٹیبلشمنٹ نے ان الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی اور تحریک انصاف کو جتانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جو اچھی بات ہے – خان صاحب نے مہم کے دوران وہاں جلسہ کیا اور نئے صوبے کا اعلان کیا جو پری پول رگنگ کے زمرے میں آتا ہے – اس علاقے میں بہت بڑی تحداد میں سابقہ اور حاضر سروس فوجی آباد ہیں اور الیکشن سے دو چار ہفتے پہلے ہی فوج کی مخالفت نے نون لیگ کو یہاں نقصان پوھنچایا – جیسا کہ میں نے کہا تھا ہوشربا مہنگائی نے یہاں تحریک انصاف حکومت کو سادہ اکثریت بھی نا لینے دی ورنہ یہاں لوگ آنکھ بند کر کے مرکز میں موجود پارٹی کو ووٹ دیتے تھے – ایک سازشی تھیوری گردش میں تھی اور غلط ثابت ہوئی ہے جس کے بارے میں ہمارے شاہد عباسی صاحب بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی پیپلز پارٹی سے ڈیل ہو گئی ہے کہ یہ حکومت انہیں ملے گی اور بدلے میں وہ اپوزیشن اتحاد سے نکل جائیںگے – اپوزیشن اتحاد اب واپس اپنے ٹریک پر آئے گا اور دیکھتے ہیں میاں صاحب پشاور کے جلسے میں فوج کے خلاف اگلا گئیر لگاتے ہیں یا مریم بی بی والی مزاکرات کی بات کرتے ہیں -نجم سیٹھی کے تجزیے کا مجھے انتظار ہے –

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi