Home › Forums › Non Siasi › یو ای ٹی لاہور دیوالیہ ہوگئی ، ملازمین کی تنخواہوں پنشن میں 50% تک کٹوتی
- This topic has 3 replies, 4 voices, and was last updated 2 years, 7 months ago by
Bawa. This post has been viewed 390 times
-
AuthorPosts
-
3 Jul, 2020 at 12:17 pm #1پنجاب کی واحد سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی دیوالیہ ہوگئی اور اس کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پیسے ختم ہوگئے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلرز کی تنخواہ میں 50 فیصد اورگریڈ 18سے 21 تک کی تنخواہوں میں 35 فیصد کٹوتی کر دی گئی۔
گریڈ 17 کی 30 فیصد،گریڈ 11سے 16 تک 20 فیصد جب کہ 5سے 10 اسکیل تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، جون کی تنخواہ کٹوتی کر کے ادا کی جائے گی۔یو ای ٹی انتظامیہ نے پینشن میں بھی کٹوتی کے احکامات جاری کر دیے۔ کلاس اے کے پنشنرز کو 25 فیصد اور کلاس بی کے پنشنرز کو 30 فیصد کم پینشن ملے گی۔
جیو نیوز کے مطابق وائس چانسلر یو ای ٹی سید منصور سرور نے بتایا کہ یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے، کوروناوبا میں ایچ ای سی کی جانب سے فنڈز کی کمی ،طالب علموں کی جانب سے فیسوں کی عدم ادائیگی اور مزید قرضہ نہ ملنے کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، محکمہ ہائر ایجوکیشن اوریونیورسٹی چانسلر کو آگاہ کیا لیکن کوئی مدد نہ ہونے پر ایسا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یو ای ٹی کے رچنا انجینئرنگ کالج اور میاں نواز شریف انجینئرنگ کالج ملتان پر 845 ملین روپے خرچ کرچکے ہیں، 9 سال سے ایک بلین سے زائد قرض لیکن حکومت کو کئی مرتبہ یونیورسٹی کی صورتحال سے متعلق خطوط لکھے مگر اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔
-
This topic was modified 2 years, 7 months ago by
الشرطہ. Reason: Thumbnail Fixed
3 Jul, 2020 at 11:08 pm #4پی ٹی آئی نظام میں بہتری لائے گی انفرادی اداروں میں نہیں میں عامر ہوںآپ عامر ہیں، آمر ہیں یا امر ہیں
آپ کا بہتری والا خواب اس ملک میں پورا ہوتا نظر نہیں آتا ہے
-
This topic was modified 2 years, 7 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.