Thread:
ہای سوسائیٹی کے خفیہ جرائم
- This topic has 41 replies, 8 voices, and was last updated 1 year, 10 months ago by
Believer12. This post has been viewed 1656 times
-
AuthorPosts
-
28 Jul, 2021 at 5:48 pm #1اسلام آباد میں ہونے والے خونی واقعہ پر جتنا ہم غور کرتے ہیں ذہن اتنا ہی الجھتا چلا جاتا ہے۔ اس واقعے کا مرکزی کردار ظاہر جعفر ایک امیرفیملی کا بیٹا، پڑھا لکھا اور کم ازکم دو کمپنیوں کا مالک اور برینڈ ایمبیسیڈر۔ پاکستان میں آدم جی کے نام سے ایک بڑا انڈسٹریل گروپ سالوں سے موجود ہے جو ظاہر جعفر کا نھنھیال ہے اور باپ کی جعفر کسنٹرکشن اور دیگر کئی کمپنیاں ملکیتی ہیں۔
یہ خود امریکی نیشنل ہے اسلام آباد میں ایک بڑی سی رہائش گاہ میں یہ نوکروں اور گارڈز کے ساتھ اکیلا رہتا تھا۔ نور مقدم جو مقتول ہے اس کی ساتھ تعلق میں تھی دونوں اکٹھے رہتے تھے۔ نورمقدم کے گھر والوں کو اس بات کا علم تھا۔ نورمقدم نے شاید گھر والوں کو بدنامی سے بچانے کیلئے انہیں اپنے ساتھ ہونے والے تشدد سے بے خبر رکھا تھا ورنہ اس نے جب اپنی ماں کو فون کرکے بتایا کہ وہ لاہور جارہی ہے یا قتل والے دن ظاہر جعفر نے بھی نور مقدم کی ماں سے بات کی تھی تو انہیں علم ہوجانا چاہئے تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے مگرلگتا ہے کہ وہ مصلحتا چپ رہے۔ یہ مصلحتیں کئی اقسام کی ہوسکتی ہیں مثلا ان کو امید ہوگی کہ ان کی بیٹی سنبھال لے گی یا ظاہر جعفر جیسا امیر لڑکا پھر کہاں ان کی بیٹی کو ملے گا یا پھر ہوسکتا ہے کہ بیٹی سے ہی تعلقات واجبی سے رہ گئے ہوں ایسا عموما اس وقت ہوتا ہے جب اولاد خودسر ہوجاے تو ماں باپ کی محبت بھی پہلے والی نہیں رہتی۔ نورمقدم کچھ نہ کچھ چھپا رہی تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنے ڈرائیور کو یہ کہہ کر سات لاکھ منگواے کے اس کے گھر والوں کو کچھ پتا نہ چلے۔ ایک شرمندگی عموما بریک اپ کی ہوتی ہے یا ہوسکتا ہے اس لڑکے کی وجہ سے نور نے اپنے گھر والوں کو بھی ناراض کرلیا ہو جو اپنی بیٹی کا تعلق اس کے ساتھ پسند نہیں کرتے تھے۔
ظاہر جعفر نے ابھی تک پولیس کو قتل کی اصل وجوہات نہیں بتائیں جنہیں جاننے کیلئے ہر بندہ بے چین ہے کہ سب کچھ ہوتے ہوے بھی ظاہر جعفر نے ایک ایسی لڑکی کو کیوں قتل کیا جو اس کے ساتھ ریلیشنز میں تھی بلکہ اس کو قتل کیا کرنا تھا اپنے آپ کو ہی مارلیا اور اپنی زندگی کا اختتام کرلیا کیونکہ قتل کی سزا دنیا کے ہر مہذب ملک میں موت یا عمر قید ہے
اس قتل کا دوسرا پہلو نشہ آور ڈرگز بھی ہوسکتے ہیں۔ یورپ میں اگر آپ کوی جرم کریں اور اس دوران آپ شراب کے نشے میں ہوں تو سزا کی بجاے کئی اور طریقوں سے مجرم کو ری ہیبیلیٹیٹ کیا جاتا ہے۔ نشہ کوی سا بھی ہو انسان کے دماغ کو ماوف کردیتا ہے۔ لندن میں ٹریفیک رولز کے مطابق اگر آپ نے ایک ٹیبلٹ لی ہو جس کی وجہ سے آپ کا دماغ کچھ اونگھ محسوس کرے تو ڈرائیونگ کرنا منع ہے
میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ بعض بہت امیر لوگ اپنے سٹیٹس کے مطابق نہیں دکھای دیتے اور عموما پرانے گھسے پٹے سے لباس میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ ظاہر جعفر بھی ایسا ہی تھا اور اس کی جتنی بھی فوٹوز میڈیا میں شئیر ہورہی ہیں وہ اپنے سٹیٹس کے اعتبار سے لباس میں دکھای نہیں دیتا بلکہ اس سے بہت بہتر لباس تو ہماری مڈل کلاس پہنتی ہے۔ یہ پہلو میں نے اس لئے لکھا ہے کہ میرے ذاتی تجربے کے مطابق ایسے لوگ اکثر بہت خودغرض اور کنجوس ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے نورمقدم پر اس نے جو اخراجات کئے تھے جب تعلق خراب ہوا تو ان پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہو؟
28 Jul, 2021 at 8:09 pm #2Believer12Are you the Author of this Article?
- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
28 Jul, 2021 at 8:15 pm #3Believer12 Are you the Author of this Article?جی بالکل، آرٹیکل کہاں بس تھوڑا سا اپنا تجزیہ لکھا ہے اور اگر کسی دوسرے کا ہوتا تو میں اس کا لنک سورس میں ضرور دیتا
28 Jul, 2021 at 9:42 pm #4جی بالکل، آرٹیکل کہاں بس تھوڑا سا اپنا تجزیہ لکھا ہے اور اگر کسی دوسرے کا ہوتا تو میں اس کا لنک سورس میں ضرور دیتاYou should be writing thrillers. Also potential for being a Film Director.
- mood 3
- mood Believer12, Atif Qazi, Bawa react this post
28 Jul, 2021 at 9:45 pm #5یہ انسا نی معاشروں کا المیہ ہے بلکہ یہ پوری انسا نیت کا المیہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ معا شروں میں گھروں میں خاندانوں میں ۔۔۔۔۔ کسی طرح ۔۔۔۔ زھنی ۔۔۔ مریض پیدا ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔اور انسا نیت میں سب سے خطرناک یہ پہلو ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔ اکثر ما ں باپ کو پتہ ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔ ان کا بچہ ۔۔۔۔ مینٹل ۔۔۔ ہے ۔۔۔پورا ٹھیک نہیں ہے
لیکن ماں باپ ۔۔۔۔ ایک تو دنیا میں قبولتے نہیں کہ ھمارا بچہ مینٹل ہے ۔۔۔۔ دوسرے وہ خود بھی بچے کو ۔۔۔۔ نارمل گھر اور خاندان میں رکھتے ہیں
بھلے وہ مینٹل بچہ ۔۔۔۔ کسی کو کچھ بھی کردے ۔۔۔۔۔
ھم نے تجربے میں دیکھا ہے کہ ۔۔۔۔ بہت سے بچے بہت سے لوگ ۔۔۔۔ گھروں خاندانوں میں ۔۔۔ مینٹل ۔۔۔۔ پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔
لیکن وہ خاندان کے دیگر افراد کی طرح ۔۔۔۔ نارمل ۔۔۔۔ مراعات کے ساتھ زندگی گزارھے ہوتے ہیں ۔۔۔۔ نہ پا گل خانے جاتے ہیں نہ دوائی لیتے ہیں ۔۔۔
ایسے مینٹل افراد ۔۔۔۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ۔۔۔۔ خاندان کے لوگوں کے لیئے ۔۔۔۔ معاشروں کے لیئے ۔۔۔۔ چھوٹی بڑی برابلم کھڑی کرتے رھتے ہیں
دوسروں کو ۔۔۔ زرر ۔۔۔۔ اور نقصان پہنچا تے رھتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔ کتے ۔۔۔ کے بچے ۔۔۔ ماں باپ ۔۔۔۔ اپنا فرض پورا نہیں کرتے ۔۔۔۔
اور یہ نہیں کہتے کہ ۔۔۔۔ ھم نے یہ مینٹل ۔۔۔ جما ۔۔۔۔ ہے ۔۔۔۔ اس کو پا گل خانے میں ہونا چاھیے گھر میں نہیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اپنے زاتی تجربے کے بنیاد پر بہت سے لوگوں کو جا نتا ہوں مینٹل پیدا ہوئے ہیں ۔۔۔ اور معاشروں میں چھپ کر ۔۔۔ نارمل لوگوں کی مراعات کی زندگی گزار رھے ہیں
انہوں نے شا دیاں بھی کی ہیں اولاد بھی کی ۔۔۔۔۔ سپا وس کی زندگی بھی برباد کی ہے ۔۔۔ اولاد زندگی بھی برباد کی ۔۔۔۔ ما ں باپ کو ازیت دے کر مارا ہے ۔۔۔۔
لیکن معاشرے میں کوئی قانون موجود نہیں ہے جو ان ۔۔۔ مینٹل ۔۔۔۔ لوگوں کو ۔۔۔۔ پا گل خانے پہنچا سکے یا ان کو گولی مار سکے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد میں ابھی ایک مہینے پہلے میرے عزیزوں میں سے خبر آئی تھی ایک پینتیس سالہ بیٹے نے اپنی ما ں کو گھر میں پیٹ دیا اور پھر گھر سے بھا گ گیا ہے
یہ وہ بیٹا ہے جس کو میں بچپن سے جا نتا ہوں کہ یہ مینٹل ہے پورا ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔ لیکن اسلام آباد میں مقیم سرکاری افسر باپ اور ایف جی سکول کی تیچر ماں نے کبھی کسی ڈاکٹر کو نہ د کھا یا ۔۔۔
الٹا ما ں باپ یہ ظلم بھی کرچکے ہیں کہ ۔۔۔۔ ایک بہت ہی خوبصورت نوجوان لڑکی کی شادی اپنے مینٹل بیٹے سے کرواکر ۔۔۔ بچی جنم دلوا چکے ہیں
د لہن طلاق لے کر اور بچی لیکر ۔۔۔ اپنی زندگی ان ماں باپ اور مینٹل شوھر سے برباد کرواکر ۔۔۔۔ اپنے گھر واپس جا چکی ہے ۔۔۔
میں جب دلہن کی تصویریں دیکھتا ہوں ۔۔۔۔ کلیجہ منہ کا آتا اہے اتنی خوبصور ت اور مقدر میں مینٹل ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینیڈا میں بھی ایک مینٹل عورت اور ایک مینٹل مر د کو جانتا ہوں جنہوں نے معاشرے کی ما ں کو شوھر دیا ہوا ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔
ان میں عورت ۔۔۔۔ گیار ہ مرتبہ خود کشی کی اٹیمٹپٹس کرچکی ہے اور مرد ۔۔۔ سیکس اوفینڈر درج ہوچکا ہے ۔۔۔ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر چکا ہے
بیوی کو طلاق دے چکا ہے ۔۔۔۔ اب اکیلا ۔۔۔۔ گھومتا ہے ۔۔۔ گورنمٹ سے پیسے لیتا ہے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ ھر پارٹی میں پہنچا ہوتا ہے ۔۔۔
لیکن معاشرے میں ۔۔۔۔ ایسا کوئی میکا نزم نہیں ہے جو ان مینٹل لوگوں کو پا گل خانے میں بند کرپا ئے ۔۔۔۔
اور نہ ہی کوئی ایسا میکا نز م ہے ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ ان ماں باپ کو ۔۔۔ جیل قید میں ڈال سکے جو ۔۔۔ دنیا میں مینٹل بچے پیدا کرکے قبول نہیں کرتے کہ ھمارا بچہ مینٹل ہے ۔۔
اور اس مینٹل کو ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے ۔۔۔ التا یہ ۔۔ کتے ما ں باپ ۔۔۔ لڑکی یا شادی ۔۔۔ مہیا کرکے ۔۔۔ دوسرے کی زندگی بھی برباد کردیتے ہیں ۔۔۔
اور پھر پا نچ وقت کی نمازیں پڑھتے ہیں ۔۔ گائیں بکرے قربا ن کرتے ہیں ۔۔۔ جمعہ پڑھتے ہیں ۔۔۔ عمرے کرآتے ہیں ۔۔۔۔ حا لانکہ ہونی ان کو بیس سال کی جیل قید کی سزا چاھیے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ۔۔۔۔ اسلام آباد ۔۔۔ نور مقد م کیس میں ۔۔۔۔ ما ں باپ کو ۔۔۔ کم از کم ۔۔۔ بیس بیس سال کی قید سزا ہونے چاھیے جنہوں نے جا نتے بوجھتے ایک مینٹل کو معاشرے میں چھوڑ رکھا تھا ۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 1 year, 10 months ago by
Guilty.
- local_florist 1 thumb_up 4
- local_florist Believer12 thanked this post
- thumb_up Atif Qazi, shami11, SaleemRaza, Bawa liked this post
28 Jul, 2021 at 9:58 pm #6میرے زاتی حساب کے مطا بق ۔۔۔ مینٹل قاتل ظا ھر جعفر اور ۔۔۔۔ اس کے ماں باپ کے ۔۔۔۔۔ کرتوں کی سزا کا وقت آ پہنچا ہے ۔۔۔۔۔یہ خاندان ارب پتی خاندان ہے ۔۔۔۔ یہ لوگ اتنے امیر ہیں کہ ۔۔۔ جعفر صا حب نے ۔۔۔۔ سن انیس سو اٹھا سی میں ۔۔۔ اپنے ایک نوکر کو ۔۔۔۔ نا ئن الیون اسلام آباد میں گھر لیکر دیا تھا ۔۔۔
میرا زاتی خیال ہے کہ ۔۔۔ چونکہ ظاھر جعفر ۔۔۔ امریکی شہری ہے ۔۔۔۔ اور امریکن حکومت کبھی بھی نہیں چا ھے گی ایک مینٹل ۔۔۔ قاتل ۔۔۔ پا کستان سے رھا ہوکر ۔۔۔
امریکہ کی ٹھنڈ ی ہواؤؤں میں ۔۔۔ مزے لینے دوبارہ پہنچ جا ئے ۔۔۔۔۔ جتنا ھم گوروں کو جا نتے ہیں ۔۔۔۔
ا مریکن پوری کوشش کریں گے کہ یہ مینٹل قا تل ۔۔۔۔ پھا نسی پا کر ختم ہوجائے ۔۔۔ جیل میں مارا جائے ۔۔۔۔ یا پیسے کے بل پر جیل سے با ھر آ بھی جائے تو زندہ امریکہ نہ پہنچ پا ئے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر انہیں خیال ۔۔۔ امریکہ اس مینٹل قاتل کو اجازت دے گا کہ یہ مینٹل قا تل پا کستان سے رھا ہوکر ۔۔۔۔ دوبارہ ۔۔۔ امریکن سرزمین پر اتر کر ۔۔۔ امریکی معاشرے میں آزاد گھومے ۔۔
ایسے مینٹل قا تل کا کوئی اخلاقی قانونی حق نہیں ۔۔۔۔ کسی بھی معاشرے میں آزاد گھومنے کا ۔۔۔۔ اس کا مقدر جیل ہونا چاھیے یا پھا نسی ہونی چاھیے ۔۔۔۔
اور اس کے ما ں باپ کو بھی ۔۔۔ ھینیئس کرائم پر ۔۔۔۔۔ بیس بیس سال کی سزا ہونی چاھیے ۔۔۔۔ ان کی امریکن شہریت ۔۔۔ کینسل ہونی چاھیے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 1 year, 10 months ago by
Guilty.
- local_florist 1 thumb_up 3
- local_florist Believer12 thanked this post
- thumb_up Atif Qazi, shami11, Bawa liked this post
28 Jul, 2021 at 10:04 pm #7جہاں تک مقتولہ ۔۔۔۔ نور مقد م ۔۔۔۔ کی بات ہے ۔۔۔۔ ایک انسان ہونے کے نا طے مجھے بہت دکھ ہے کہ اس بچاری کے ساتھ اتنا ظلم ہوا ۔۔۔۔۔لیکن پھر بھی یہ کہنا چا ہوں گا کہ ۔۔۔۔ جب آپ کسی کے ساتھ ریلیشن میں ہیں آپ کو پتہ ہے کہ بندہ ۔۔۔۔ پورا ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔ مینٹل ہے
تب آپ پیسے کی لا لچ میں یا سٹیٹس کی لا لچ میں ۔۔۔۔۔ ایک مینٹل سے اپنی زندگی کو خود ہی رسک پر لے جارھے ہیں ۔۔۔۔۔
زندگی میں بہترین فیصلہ صرف ضمیر کی آواز پر کرنا چاھیے ۔۔۔۔ دولت یا سٹیس پر ہونے والے فیصلے ۔۔۔۔ کبھی بھی چن چڑھا سکتےہیں ۔۔۔ انسان کو تیار رھنا چاھیے ۔۔۔۔۔
- thumb_up 4
- thumb_up Believer12, Atif Qazi, shami11, Bawa liked this post
28 Jul, 2021 at 11:36 pm #8جہاں تک مقتولہ ۔۔۔۔ نور مقد م ۔۔۔۔ کی بات ہے ۔۔۔۔ ایک انسان ہونے کے نا طے مجھے بہت دکھ ہے کہ اس بچاری کے ساتھ اتنا ظلم ہوا ۔۔۔۔۔ لیکن پھر بھی یہ کہنا چا ہوں گا کہ ۔۔۔۔ جب آپ کسی کے ساتھ ریلیشن میں ہیں آپ کو پتہ ہے کہ بندہ ۔۔۔۔ پورا ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔ مینٹل ہے تب آپ پیسے کی لا لچ میں یا سٹیٹس کی لا لچ میں ۔۔۔۔۔ ایک مینٹل سے اپنی زندگی کو خود ہی رسک پر لے جارھے ہیں ۔۔۔۔۔ زندگی میں بہترین فیصلہ صرف ضمیر کی آواز پر کرنا چاھیے ۔۔۔۔ دولت یا سٹیس پر ہونے والے فیصلے ۔۔۔۔ کبھی بھی چن چڑھا سکتےہیں ۔۔۔ انسان کو تیار رھنا چاھیے ۔۔۔۔۔مجھے نہیں اندازہ تھا کہ اس ٹاپک پر آپ کو کافی سے زیادہ ذاتی معلومات ہیں۔ آپ ہی نہیں ہم سے ہر ایک دو چار ایسے مینتل کیسز کو جانتا ہوگا جو دوسروں کو ہر وقت اذیت دے کر اپنا ٹائم اچھا گزار رہے ہیں۔ میری کلاس میں ایک ایسا ہی پاکستانی نوجوان آگیا جو ذہنی طور پر پرپیچھے تھا اسے ہماری انتہای سوبر ٹیچر کے سپرد کردیا گیا جو اس کی بدتمیزیاں بلکہ بے ہودگیاں بہت ہی صبرسے برداشت کرتی رہی۔ کرونا کی وجہ سے آن لائین کلاسز ہوگئیں اور زوم پر ہم سب کلاسز اٹینڈ کرتے اس دوران یہ نوجوان تمام خواتین کو میسیجز کے ساتھ ساتھ چیٹ کی کوشش کرتا رہا۔ آخرا یکدن ایک عراقی نے سب کے سامنے اسے مخاطب کرکے کہا کہ یار تم مجھے بار بار ہیلوکر رہے ہو میں لڑکی نہیں ہوں اس لئے دوبارہ تمہارا میسیج نہیں آنا چاہئے۔ تب وہ ایکدم غائب ہوگیا۔ آخر سال کا اینڈ ہوا اور وہ فیل ہوکر پچھلی کلاسز کا دماغ کھانے چلا گیا اور ہم سب نے سکھ کا سانس لیا
31 Jul, 2021 at 4:39 am #9اس کیس میں کچھ تازہ اپ ڈیٹس مل چکی ہیں جو میں شیئر کرنا چاہوں گانور مقدم تین دن سے غائب تھی مگر اس پر تشدد نہیں ہوا تھا بلکہ وہ ظاہر جعفرکو امریکہ جانے سے روک رہی تھی۔ آخری دن دونوں نے اکٹھے لنچ کیا جو ان کے خانساماں نے تیار کیا تھا۔ اس وقت تک کوی گڑبڑ نہیں تھی۔ اسی رات کو ظاہر جعفر کی امریکہ کیلئے فلائیٹ تھی جسے رکوانے کی کوشش نور مقدم کررہی تھی۔ اس کوشش میں کامیابی بھی ملی اور ظاہر نے فلائیٹ کینسل کروانے کی کوشش کی مگر فلائیٹ کینسل نہ ہوسکی تو رات کو اوبر ٹیکسی منگوای گئی جو ظاہر جعفر کو ائرپورٹ لے جانے کیلئے تھی اس وقت تک بھی تشدد کی کوی علامات نہیں تھیں کیونکہ ایک بجے ظاہر جعفر اور نور مقدم دونوں ٹیکسی میں سوار ہو کر ائرپورٹ روانہ ہوے، نور مقدم ننگے پاوں تھی معلوم نہیں کیوں یہ اتنی جذباتی ہورہی تھی کہ ننگے پاوں ہی ٹیکسی میں بیٹھ گئی، شنید ہے کہ نور اپنے فرینڈ کو امریکہ جانے سے روک رہی تھی۔ دونوں راستے سے ہی واپس گھر آگئے اور پھر جو کچھ بھی ہوا وہ سب کچھ ہم لکھ چکے ہی۔ دونوں میں کشیدگی اور جھگڑا شروع ہوا جو نور مقدم کے قتل پر تمام ہوا
ظاہرجعفر کو دماغی پرابلم تو تھا ہی جسے سٹریس بھی کہا جاسکتا ہےاوپر سے ساری رات فلائیٹ پکڑنے اور کینسل کرنے کے چکر میں گزر گئی ہوسکتا ہے آئس کی زیادہ ڈوز چڑھ گئی ہو کیونکہ ایک ہوشمند بندہ اتنا ہولناک جرم نہیں کرسکتا، نورمقدم کو بھی توقع نہیں ہوگی کہ وہ جعفر کو ائرپورٹ سے واپس گھر نہیں لای بلکہ اپنی موت واپس لای ہے جو امریکہ جانے کی وجہ سے ٹل رہی تھی مگر یہ پاگل لڑکی اسے خود گھیر کر لای، نور کو اپنے اوپر اٹیک کی بھی بالکل امید نہیں ہوگی ورنہ وہ ظاہر جعفر کے جانے کے بعد آرام سے اپنے گھر چلی جاتی۔ اسے کوی خطرہ محسوس ہوا ہی نہیں تھا اور یہی بات حیرت انگیز ہے کہ ایکدم کونسی اسی بات ہوگئی کہ ظاہر جعفر اپنا دماغ کنٹرول نہ کرسکا
میرا جواب ہے کہ دونوں کے درمیان تعلق میں کوی وجہ بن گئی تھی اور امریکہ جانے کی کوشش پھر ٹکٹ کا ضائع جانا اور کچھ نہ کچھ مالی معاملات بھی موجود ہیں۔ اب یہ بھی پتا چلا ہے کہ اس چول کو اس کے ماں باپ نے خرچہ پانی دینا بند کردیا تھا جسکی وجہ سے یہ امریکہ لوٹنا چاہ رہا تھا
31 Jul, 2021 at 2:12 pm #10انجان تو بھی تھوڑی شرم کر لے ، سارا دن میرے جیسے اچھا لکھنے والوں لوگو ں کے پیچھے پڑا رہتا ہےنوٹ ٠ یہاں لوگوں سے مراد بیلیور بھائی ہیں
Believer12 Are you the Author of this Article?- mood 3
- mood Believer12, Atif Qazi, Bawa react this post
1 Aug, 2021 at 9:39 am #11بلیور آپ نے تو چھوڑنے کی حد ختم کر دی . وہ بیچاری فوت ہو گئی ہے ، اور آپ نے مرے ہوے بندے کو بھی نہیں بخشا اور کہانیاں بنانا شروع کر دی . آپ کی زیادہ تر باتیں وہ ہیں جو میڈیا پر مجود ہیں .. جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں … مرھبانی فرما کر جب تک کسی واقعہ پر تحققیق نہیں کر لیتے پہلے فرضی کہانیاں بنانے اور جھوٹی انفارمیشن پھیلانے سے اجتناب کریں- mood 2
- mood Believer12, Atif Qazi react this post
1 Aug, 2021 at 5:27 pm #12انجان تو بھی تھوڑی شرم کر لے ، سارا دن میرے جیسے اچھا لکھنے والوں لوگو ں کے پیچھے پڑا رہتا ہے نوٹ ٠ یہاں لوگوں سے مراد بیلیور بھائی ہیںشامی بھائی
آپ اور بیلیور کو دیکھ کر سخت صدمہ ہوا۔آپ انگلینڈ کے کس کونے میں رہتے ہو جہاں کرونا ابھی تک نہیں پہنچا ۔۔۔۔۔۔ کس چادر کی بوکل مار کے گھومتے ہو ناں تو الطاف بھائی کی نظر میں آئے ہو اور نہ کرونا کی
-
This reply was modified 1 year, 10 months ago by
SaleemRaza.
- thumb_up 1 mood 4
- thumb_up Guilty liked this post
- mood Believer12, shami11, Atif Qazi, Bawa react this post
1 Aug, 2021 at 9:01 pm #13ویلکم بیک سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔
اب کسی دن گا نوں کی محفل ہونی چا ھیے۔
- thumb_up 3
- thumb_up Believer12, Atif Qazi, Bawa liked this post
2 Aug, 2021 at 12:00 am #14ویلکم بیک سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔
اب کسی دن گا نوں کی محفل ہونی چا ھیے۔
بہت شکریہ گلٹی بھائی ۔۔
گانوں کی محفل کی کیا ہونی ہے یار لوگوں اتنے پرانے گانے سناتے ہیں بہت عرصے تک کانوں میں ۔۔ریں ۔ریں ۔کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔۔میرا گانوں سے دل بھر گیا ہے ۔۔
-
This reply was modified 1 year, 10 months ago by
SaleemRaza.
- mood 4
- mood Guilty, Believer12, Atif Qazi, Bawa react this post
2 Aug, 2021 at 1:12 am #15بہت شکریہ گلٹی بھائی ۔۔ گانوں کی محفل کی کیا ہونی ہے یار لوگوں اتنے پرانے گانے سناتے ہیں بہت عرصے تک کانوں میں ۔۔ریں ۔ریں ۔کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔۔میرا گانوں سے دل بھر گیا ہے ۔۔انجان پرانے گا نے لگاتا ہے ۔۔۔۔۔ ھماری چوائس اتنی پرانی نہیں ۔۔۔۔
میوزک وہ جو روح کا برگر ہو ۔۔۔۔۔
- thumb_up 1 mood 2
- thumb_up Atif Qazi liked this post
- mood Believer12, Bawa react this post
2 Aug, 2021 at 5:02 am #18شامی بھائی آپ اور بیلیور کو دیکھ کر سخت صدمہ ہوا۔آپ انگلینڈ کے کس کونے میں رہتے ہو جہاں کرونا ابھی تک نہیں پہنچا ۔۔۔۔۔۔ کس چادر کی بوکل مار کے گھومتے ہو ناں تو الطاف بھائی کی نظر میں آئے ہو اور نہ کرونا کیمجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوی کہ آپ بچے ہوے ہو خیر انگلینڈ میں کرونا اتنا زیادہ ہے کہ مجھے خود بھی اب یقین ہوچلا ہے کہ اللہ نے مجھے بچایا ہوا ہے۔ لوگ تو اتنے حاسد ہیں کہ میں نے کرونا کی لہر کے دوران لندن کی ویرانی اور ان سڑکوں کا ذکر کردیا جہاں پر سیر کرتے ہوے میں آنکھیں ٹھنڈی کرتا رہا تھا مگر حاسدوں نے ایسے ایسے انداز میں ساڑ نکالا کہ میں نے سوچا شائد کرونا چین نے نہیں میں نے پھیلایا ہے ۔ اب بھی پوسٹ نمبر 11 دیکھ لو سمجھ جاو گے ، پتا نہیں کیسے لوگ اتنا ساڑ نکال لیتے ہیں؟
دیر آئد درست آید کے مصداق ویلکم بیک اور حسب روایت در فٹے منہ تیرا
2 Aug, 2021 at 5:14 am #19بلیور آپ نے تو چھوڑنے کی حد ختم کر دی . وہ بیچاری فوت ہو گئی ہے ، اور آپ نے مرے ہوے بندے کو بھی نہیں بخشا اور کہانیاں بنانا شروع کر دی . آپ کی زیادہ تر باتیں وہ ہیں جو میڈیا پر مجود ہیں .. جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں … مرھبانی فرما کر جب تک کسی واقعہ پر تحققیق نہیں کر لیتے پہلے فرضی کہانیاں بنانے اور جھوٹی انفارمیشن پھیلانے سے اجتناب کریںاچھا تو تم سچی کہانی شئیر کردو جو مرحومہ تمہیں سنا کر گئی تھی؟
تم اگر اخبار کے رپورٹر بن گئے تو اکثر صفحات خالی ہی رہیں گے کہ جناب میں اسدن موقع پر نہیں تھا لہذا خبر دینا مناسب نہیں ہوگا
چل کرو یار میں نے پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ یہ میرا تجزیہ ہے ورنہ آنکھوں دیکھا احوال تو شاید مرحومہ کو معلوم ہوگا یا قاتل کو مگر ایک بات یاد رکھو کہ پولیس بھی انہی لائینوں پر تفتیش کرتی ہوی قتل کے انتہای پیچیدہ واقعات کی تہہ تک پنہچتی ہے۔ اور جو کچھ میں نے لکھا تھا وہ تمام کی تمام خبر نہیں تھی اور جو میرے الفاظ تھے وہ درست ثابت ہونگے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بغیر دماغی خلجان کے کوی اس قدر بھیانک انداز میں قتل نہیں کرسکتا پھر قتل کی جگہ پر ہی خنجر لے کر بیٹھے رہنا اور کسی کی بات بھی نہ ماننا کوی پاگل ہی کرسکتا ہے اور پاگل بھی ایسا جسے سخت قسم کا دماغی یا ذہنی دورہ پڑ چکا ہو
2 Aug, 2021 at 5:17 am #20بہت شکریہ گلٹی بھائی ۔۔ گانوں کی محفل کی کیا ہونی ہے یار لوگوں اتنے پرانے گانے سناتے ہیں بہت عرصے تک کانوں میں ۔۔ریں ۔ریں ۔کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔۔میرا گانوں سے دل بھر گیا ہے ۔۔میں نے تو تمہیں پہلے ہی وارننگ دی تھی بہتری اسی میں ہے کہ اپنے گاے ہوے گیت مت سننا
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.