Home › Forums › Siasi Discussion › گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کی سیر کی ویڈیو پر عمران اسمٰعیل نے وضاحت کردی
- This topic has 8 replies, 5 voices, and was last updated 2 years, 1 month ago by
nayab. This post has been viewed 769 times
-
AuthorPosts
-
28 Jan, 2021 at 4:48 pm #1
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل کا گورنرہاؤس کی گاڑی میں کتے کی سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئر پر ایک ویڈیو پیغام میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا جارہا ہے کہ سرکاری گاڑی یعنی گورنر ہاؤس کی گاڑی میں ایک کتا جارہا ہے جسے پروٹوکول دیا جارہا ہے، یہ ویڈیو غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں اس گاڑی میں میرے گھر والے اہلیہ اور بیٹی موجود تھیں جن کی ویڈیو بنائی گئی اور ایک انتہائی غیرسنجیدہ اور بری حرکت کی گئی۔
عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ویڈیو بننے کی وجہ سے میری اہلیہ اور بیٹی پیچھے ہوگئیں تاکہ ان کی ویڈیو نہ آئے اور وہ دیکھ رہے تھے گاڑی کو برابر میں لاکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جسے پروٹوکول کہا جارہا ہے وہ گورنر کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے ہے جو گورنر کو دی جاتی ہے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ پولیس کی موبائل چلتی ہے جبکہ اگر اندر کتا موجود ہے تو یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے یہ گاڑی کتے کو گھمانے کے لیے استعمال نہیں ہورہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’جو صاحب یہ ویڈیو بنا رہے تھے وہ خود کرپٹ اور حکومت کا حصہ ہیں، جو بے انتہا الزامات کی زد میں ہیں، بجائے اس کے کہ وہ اپنے الزامات کو ثابت کریں کہ وہ غلط ہیں، بجائے اس کے کہ وہ اسے عدالتوں اور عوام کے سامنے ثابت کریں وہ دوسروں کے گھر والوں کی ویڈیو بنا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہر چیز غلط ہورہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور وہ تبدیلی یہاں نظر آرہی ہے، ہم نے ہر چیز کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے اور کر رہے ہیں اور جب تک عمران خان کی حکومت ہے یہ تبدیلی آکر رہے گی۔
دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواہد چوہدری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس طرح کی ویڈیوز بنانا گھر والوں کی رازداری (پرائیویسی) میں مداخلت اور گھٹیا بات ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کراچی میں گورنر کی فیملی کو سیکیورٹی دینا اہم ہے، وہاں کے حالات کا سب کو پتا ہے، تمام کتوں سے پیار کرنے والے (Dog Lovers) اپنے کتے ساتھ ہی لے کر سفر کرتے ہیں اس میں کیا ہے؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی سڑک پر گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کے سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوئی تھی، مذکورہ گاڑی کے ہمراہ ایک پولیس کی موبائل بھی تھی۔
یہ ویڈیو سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وزیر تیمور تالپور کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر گورنر سندھ پر سخت تنقید کی گئی تھی جبکہ یہ موضوع ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا تھا۔- mood 1
- mood Believer12 react this post
28 Jan, 2021 at 4:49 pm #4اس طرح سے ویڈیوز بنانا فیملیز کی پرائیویسی میں مداخلت اور گھٹیا بات ہے، کراچی میں گورنر کی فیملی کو سیکیورٹی دینا اہم ہے وہاں کے حالات کا سب کو پتہ ہے۔۔تمام Dog Lovers اپنے کتے ساتھ ہی لے کر سفر کرتے ہیں اس میں کیا ہے؟ https://t.co/xjKF4RPBMJ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 27, 2021
10 Feb, 2021 at 10:32 am #8گورنر عمران اسمٰعیل کے کتے کی سیر کی دفاع کرتے ہوئے انصافینزانصافینز کی بھی کیا زندگی ہے
زرداری کے گھوڑوں اور نواز شریف کی بھینسوں پر تنقید کرنے کے بعد جنرل آصف غفور، عمران خان اور عمران اسماعیل کے کتوں کا دفاع کرنے پر مجبور ہیں
10 Feb, 2021 at 12:56 pm #9انصافینز کی بھی کیا زندگی ہے زرداری کے گھوڑوں اور نواز شریف کی بھینسوں پر تنقید کرنے کے بعد جنرل آصف غفور، عمران خان اور عمران اسماعیل کے کتوں کا دفاع کرنے پر مجبور ہیںایسی بھی کیا مجبوری انکی بجائے کہ یہ اپنے اس عمل پر شرمندہ ہوں یہ پرانی حکومتوں یا دوسری جماعتوں کے لیڈرز پر بحث شروع کیے ہوئے ہیں کہ اس نے یہ کیا تو اسنے وہ کیا کوئی جا کر تیمورتالپور کے حلقے کی صورت حال تک کو زیربحث لے آیا ۔۔۔ ارے بھئی یہ کیا ہے تحریک انصاف والے تو ویسے ہی اپنے علاوہ ہر پارٹی کو کرپٹ سمجھتی ہے تو یہاں یہ کہنا بنتا ہی نہیں کہ تالپور کا حلقہ کیسا ہے
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ پروٹوکول نہیں لیں گے اب انکا حال یہ ہے کہ ان کے کتے بھی بنا پرٹوکول کہ سفر نہیں کرتے جناب مزے کی بات تو یہ ہے کہ پروٹوکول کو سیکیورٹی کا نام دے کر جان خلاس کر جاتے ہیں ۔۔۔
- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.