Thread: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

Home Forums Non Siasi گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4284
    • Posts: 2770
    • Total Posts: 7054
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    سندھ کے گورنر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ‘مجھ میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لیکن اللہ کرم کرنے والا ہے اور میں اس کا مقابلہ کروں گا۔’
    انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان نے ہمیں مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے اور میرے خیال میں یہ اس سے بلکل مختلف نہیں ہے جو ہم نے سیکھا ہے۔’
    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں سیاسی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
    دو روز قبل متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات و دیہی ترقی کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
    کامران بنگش کا کورونا کا ٹیسٹ ہفتہ کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی لیبارٹری میں ہوا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔
    معاون خصوصی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرایا جس میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئیسولیٹ کر لیا ہے اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
    دوسری جانب قبائلی ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کو وائرس کی تصدیق کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔
    قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی اور وہ صحتیاب ہوگئے تھے۔
    سعید غنی 23 مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
    ٹوئٹر پر ہی ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے’۔
    انہوں نے مزید کہا کہ تاحال جو علامات اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے انہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا اور وہ خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہے ہیں۔
    ٣٠ مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو ٹوئٹ میں سعید غنی نے بتایا کہ ‘الحمدللّٰہ، آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بالکل صحت مند ہوں اور جہاں سے کام چھوڑا تھا سے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا۔’
    ٢٤ اپریل کو سندھ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
    سید عبدالرشید لیاری سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس-108 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کورونا وائرس کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ سماجی سرگرمیوں میں مصروف تھا اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا اور مجھ میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر ہوم آئسولیشن میں آ گیا ہوں، فی الحال کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور دو تین دن آئسولیش میں رہنے کے بعد میں ٹیسٹ دوبارہ کرواؤں گا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1128540/

    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4284
    • Posts: 2770
    • Total Posts: 7054
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    #3
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    یہ حرکتیں اور ڈرامے  ۔۔۔۔۔ اس بات کی نشانی ہوتے ہیں کہ ۔۔۔۔ کرونا ۔۔۔۔ ایک جعلی فلم ہے ۔۔۔۔ کیونکہ ۔۔ ڈ زنٹ میک سینس ۔۔۔۔

    ۔

    #4
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15454
    • Total Posts: 15608
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    Imran Ismail ✔@ImranIsmailPTI

    I have just been tested Covid 19 positive, Allah Kareem inshallah will fight it out. @ImranKhanPTI thought us to fight out the most difficult in life and I believe this is nothing against what we r prepared for. May Allah give strength to fight this Pandemic inshallah.

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    جب گورنر میٹرک فیل ہونگے تو انگریزی کا اسی طرح ستیاناس کریں گے

    • This reply was modified 10 months, 1 week ago by Bawa.
    #5
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 186
    • Posts: 2445
    • Total Posts: 2631
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    What doesn’t make sense Guilty Jee ?

    #6
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    What doesn’t make sense Guilty Jee ?

    ۔

    ڈزن میک سینس ٹو می ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ کرونا وائرس فلم  میں ۔۔۔ ایک بیماری جو ۔۔۔ ایک امیر طاقتور ملک سے شروع ہوئی ہے ۔۔۔۔۔

    اس بیماری نے ۔۔۔   کینیڈا کی خا تون اول ۔۔۔۔ برطانیہ کے وزیراعظم ۔۔۔۔ برطانیہ کے مستقبل کے با دشاہ ولی عہد چارلس ۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔۔ گورنر سند ھ  تک ۔۔۔۔۔  با آسا نی سرنگ بنا لی

    لیکن حرام ہے   پوری دنیا میں  ۔۔۔۔ کسی چینی ۔۔۔۔ صدر ۔۔۔ وزیر ۔۔۔۔ ۔۔۔ سیا ست دان ۔۔۔۔ ۔ پولیس افسر کو ۔۔۔۔ چھینک تک آئی ہو ۔۔۔۔

    ۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #7
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 186
    • Posts: 2445
    • Total Posts: 2631
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    Guilty jee

    China keeps things secret, but in general public exposure makes you more prone to Coronavirus. In NYC 3000+ cops caught virus. The religious, political and social leaders who are out there gets effected, it’s no rocket science buddy.

    #8
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    Guilty jee China keeps things secret, but in general public exposure makes you more prone to Coronavirus. In NYC 3000+ cops caught virus. The religious, political and social leaders who are out there gets effected, it’s no rocket science buddy.

    ۔

    جھوٹ کے پردے ہی ڈا لتے رھنا آپ ۔۔۔۔ یہ  بھی بڑی نشا نی ہے ۔۔۔۔۔۔ کرونا کے  جعلی ہونے کی ۔۔۔۔۔

    اور لیٹسٹ مبارک یہ ہے کہ ۔۔۔۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ۔۔۔ بیٹے بیٹی کو بھی کرونا نکل آیا ہے ۔۔۔۔۔

    اب ۔۔۔۔ صرف ۔۔۔۔ چیف آف آرمی سٹاف ۔۔۔۔ ائیر فورس چیف ۔۔۔۔۔ کو کرونا ہونا با قی رہ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

    تاکہ اسناد میں اضا فہ ہو۔۔۔۔ کہ کرونا واقعی عالمی وبا ء ہے اور اس کو ۔۔۔ وباء ۔۔۔۔ ہی لکھا پکارا اور سمجھا جائے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 10 months ago by Guilty.
    #9
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

    Guilty jee China keeps things secret, but in general public exposure makes you more prone to Coronavirus. In NYC 3000+ cops caught virus. The religious, political and social leaders who are out there gets effected, it’s no rocket science buddy.

    ۔

    یہ رھا کرونا کے منہ پر ایک طما نچہ ۔۔۔۔

    ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

DanishGardi