Home › Forums › Siasi Discussion › گندے کپڑے
- This topic has 170 replies, 23 voices, and was last updated 2 years, 6 months ago by
GeoG. This post has been viewed 5918 times
-
AuthorPosts
-
11 Jul, 2020 at 4:21 pm #1
پاکستان غالبا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں جب کوئی چیز صاف کرنی ہو تو آواز دی جاتی ہے کہ کوئی گندا کپڑا پکڑائیے گا. پنجابی زبان میں نفاست پسندی سے کام لیتے ہوئے اس گندے کپڑے کو ٹاکی کہا جاتا ہے. ٹاکی کثیر الاستعمال ایک ایسی شے ہے جس کے اندر فوائد و فیوض کا ایک جہاں آباد ہے. جس طرح بندر تمام عمر ادرک کے سواد کو نہیں جان پاتا بالکل اسی طرح ٹشو استعمال کرنے والی مخلوق کبھی بھی ٹاکی کی برکات سے کماحقہ آگاہی حاصل نہیں کر سکتی . میرا مصمم ارادہ ہے کہ کرونا کے ثمرات کی وجہ سے اگر اس برس مجھے میٹرک میں پاس کر دیا گیا تو پی ایچ ڈی کے مقالے میں ٹاکی کے اغراض و مقاصد پر ایک تحقیقی مقالہ ضرور تحریر کروں گا. ہمت مرداں مدد خدا
گندگی و غلاظت سے لتھڑا ہوا ایک اجڑا پجڑا گھر. تعفن اور بساند ایسی کہ ناک کے پردے پھٹ جائیں. سچ پوچھئے تو داد دینی پڑتی ہے ان لہراتی, بل کھاتی اور لہلہاتی ٹاکیوں کو جو اس ناگفتہ بہ صورت حال میں بھی اپنی ننھی جانوں کی پرواہ کیے بغیر میدان کارزار میں میں لپکنے اور جھپکنے کو ہر دم تیار ہیں
گزشتہ کئی دہائیوں سے باریاں بدل بدل کر انتہائی محنت و مشقت سے صفائی ستھرائی میں مصروف لیکن گندگی کے انبار ہیں کہ بجائے گھٹنے کے بڑھے ہی چلے جا رہے ہیں. رسی سے لٹکتی ان ٹاکیوں کا ایک طائرانہ جائزہ لیتے ہیں
کسی اجرک کے دسویں حصے سے پھاڑی گئی یہ وضع دار ٹاکی
کسی اقامہ زدہ دھوتی سے چرائی گئی یہ طرحدار ٹاکی
کسی پگڑی سے اتاری گئی ڈیزل سے لبریز یہ بے روزگار ٹاکی
کسی شیروانی سے نکالی گئی خون آلود اور دل فگار ٹاکی
کسی سرخ ٹوپی کو کاٹ کر بنائی گئی یہ خدمت گار ٹاکیوقفے وقفے سے یہی ٹاکیاں نت نئے عزائم اور منصوبوں کے ساتھ کولہے ہلاتی, مٹکاتی چلی آتی ہیں اور ایک داغ صاف کرتے کرتے کئی نئے داغ لگا کر کوچ کر جاتی ہیں. صفائی کے بہانے بہت بار اس گھر کا صفایا کر چکیں لیکن ہم ایسے مستقل مزاج چشم فلک نے کم ہی دیکھے ہوں گے جو بیسیوں تلخ تجربات کے باوجود انہی ٹاکیوں سے کام چلانے مصر ہیں
اب اگر آپ کے ہاتھ ایک صاف کپڑا لگ ہی گیا ہے تو اسے جھاڑ پونچھ کا موقع کیوں نہیں دیتے. ذرا سوچئے یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ہم زنگ آلود, بوسیدہ اور غلیظ ٹاکیوں کو بار بار آزماتے رہیں
آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوں-
This topic was modified 2 years, 6 months ago by
الشرطہ. Reason: Thumbnail Added
- local_florist 2 thumb_up 6 mood 5
- local_florist EasyGo, Bawa thanked this post
- thumb_up Believer12, GeoG, unsafe, Atif Qazi, نادان, JMP liked this post
- mood barca, حسن داور, Ghost Protocol, SAIT, Muhammad Hafeez react this post
11 Jul, 2020 at 4:31 pm #2پاکستان میں یہی زنگ آلود گندگی سے اٹی ٹاکیاں ہی رہ گئی ہیں کوی صاف کپڑا تھا ہی نہیں جس سے سارے داغ صاف ہوجاتےجب کیپٹن شیر خان اکیلا ٹائگر ہل پر دفاع اور اٹیک دونوں کررہا تھا، کئی گھنٹے بھارتی فوج اس کو تازہ پاکستانی فورس کی موجودگی پر دلالت کرتی ہوی آگے بڑھنے سے کتراتی رہی اس وقت باقی لوگ کہاں مر گئے تھے؟
وہی گندی ٹاکیاں جنکے درمیان ایک صاف ستھرا شیر خان کب تک گندے داغ صاف کرتا؟؟؟
11 Jul, 2020 at 4:39 pm #3Sardaar JeePlease disclose source/link.
- local_florist 1 mood 1
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
- mood Ghost Protocol react this post
11 Jul, 2020 at 4:41 pm #4پاکستان میں یہی زنگ آلود گندگی سے اٹی ٹاکیاں ہی رہ گئی ہیں کوی صاف کپڑا تھا ہی نہیں جس سے سارے داغ صاف ہوجاتے جب کیپٹن شیر خان اکیلا ٹائگر ہل پر دفاع اور اٹیک دونوں کررہا تھا، کئی گھنٹے بھارتی فوج اس کو تازہ پاکستانی فورس کی موجودگی پر دلالت کرتی ہوی آگے بڑھنے سے کتراتی رہی اس وقت باقی لوگ کہاں مر گئے تھے؟ وہی گندی ٹاکیاں جنکے درمیان ایک صاف ستھرا شیر خان کب تک گندے داغ صاف کرتا؟؟؟زندہ لطیفہ
-
This reply was modified 2 years, 6 months ago by
Mujahid.
11 Jul, 2020 at 4:55 pm #511 Jul, 2020 at 5:02 pm #6- local_florist 1 thumb_up 1 mood 9
- local_florist Bawa thanked this post
- thumb_up EasyGo liked this post
- mood BlackSheep, barca, shami11, حسن داور, Atif Qazi, Ghost Protocol, Jack Sparrow, SAIT, Believer12 react this post
11 Jul, 2020 at 5:15 pm #7?? کیسا سورس, یہ میری تحریر ہےThank you.
- local_florist 1
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
11 Jul, 2020 at 5:56 pm #8یہ آخر والی ٹاکی تھی یا ریگ مال ؟؟- thumb_up 1 mood 8
- thumb_up JMP liked this post
- mood Bawa, barca, shami11, Atif Qazi, Ghost Protocol, SAIT, Believer12, Muhammad Hafeez react this post
11 Jul, 2020 at 6:11 pm #9میرا مصمم ارادہ ہے کہ کرونا کے ثمرات کی وجہ سے اگر اس برس مجھے میٹرک میں پاس کر دیا گیا تو پی ایچ ڈی کے مقالے میں ٹاکی کے اغراض و مقاصد پر ایک تحقیقی مقالہ ضرور تحریر کروں گا. ہمت مرداں مدد خدا
آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوں
آپ بھی پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
خدارا۔۔۔۔۔ یہ ناتواں فورم دو دو پی ایچ ڈی کیسے جَھیل پائے گا۔۔۔۔
™©
11 Jul, 2020 at 6:20 pm #10آپ بھی پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ خدارا۔۔۔۔۔ یہ ناتواں فورم دو دو پی ایچ ڈی کیسے جَھیل پائے گا۔۔۔۔™©
بندہ پرور گھبرائیے نہیں. یہ بھی آپ جیسے ہی جوتا چوس ہیں
-
This reply was modified 2 years, 6 months ago by
Jack Sparrow.
- mood 9
- mood Bawa, barca, GeoG, EasyGo, shami11, Atif Qazi, Ghost Protocol, SAIT, Believer12 react this post
11 Jul, 2020 at 6:21 pm #11گھر کی حفاظت کے لئے رکھے گئے کتے کو گھر سے باہر نکال کر دروازے پر باندھیں گے اور پھر گھر کی صفائی ستھرائی کریں گے تو گھر صاف ہوگااگر کتے کو گھر میں آزادانہ ہر کمرے اور باورچی خانے تک بلا روک ٹوک گھومنے پھرنے، بیڈ پر سونے اور برتنوں میں منہ ڈالنے کے آزادی دے رکھیں گے تو گھر غلاظت سے بھرا ہی رہے اور پورے گھر سے بدبو اٹھتی ریے گی
کتے کی گھر میں موجودگی میں آپ گھر کی لاکھ صفائی کے باوجود کبھی گھر صاف نہیں کر سکیں گے
- local_florist 2 thumb_up 7
- local_florist Sardar Sajid, barca thanked this post
- thumb_up EasyGo, GeoG, Atif Qazi, Jack Sparrow, Ghost Protocol, SAIT, Believer12 liked this post
11 Jul, 2020 at 6:36 pm #12آپ بھی پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ خدارا۔۔۔۔۔ یہ ناتواں فورم دو دو پی ایچ ڈی کیسے جَھیل پائے گا۔۔۔۔™©
میری پی ایچ ڈی میٹرک سے مشروط ہے. بس دعا کیجئے
- mood 9
- mood barca, BlackSheep, shami11, Bawa, Atif Qazi, نادان, Ghost Protocol, SAIT, Believer12 react this post
11 Jul, 2020 at 6:52 pm #13اپ نے صرف ٹاکیوں کا زکر کیا لیکن ہمارے دیسی گھرون میں ایسی ہی خدمات ہماری ماوں بیگموں کے “پلو “کرتے ہیںادھر الماری سے پلیٹ نکالی اُدھر پلو سے صاف کر کے کٹے ہوئے پھل،چاول یا کوئی بھی کھانے کی چیز سجا دی
ہری مرچیں کاٹ کے بچے کو سیب کھلانے کے لیئے چھری کو جلدی سے پلو سے صاف کیا اور بچے کو سیب کاٹ کر دے دیا
کچھ دیر بعد وہی بچہ آنکھ میں کچھ گرنے کی وجہ سے روتا ہوا آیا تو وہی پلو آنکھ پر رکھ کر گرم پھونک لگانے بیٹھ گئیں
اس کے بعد بچہ کہیں اور بیٹھنے نہیں دیتا کہ اس کی آنکھ اب مرچوں کی جلن بھی سہہ رہی ہوتی ہے
اور تو اور کئی مرتبہ شوہر کی کٹی ہوئی انگلی پر بینڈج کا کام بی یہی پلو دیتا ہےاور شوہر اپنی کٹی انگلی کے درد کو بھول کر اس درد میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ اب نیا دوپٹہ لے کر دینا پڑے گا
اور اپنی کمبختی پر ٹسوے بھی نہیں بہا پاتا
- thumb_up 8 mood 2
- thumb_up EasyGo, BlackSheep, Sardar Sajid, GeoG, shami11, Bawa, Atif Qazi, SAIT liked this post
- mood Believer12, Muhammad Hafeez react this post
11 Jul, 2020 at 7:12 pm #14میری پی ایچ ڈی میٹرک سے مشروط ہے. بس دعا کیجئےگر دعاؤں میں اثر ہوتا تو یہاں ہوتا۔۔۔۔۔ یعنی اِس فورم پر۔۔۔۔۔
™©
- thumb_up 1 mood 3
- thumb_up Sardar Sajid liked this post
- mood EasyGo, Atif Qazi, Believer12 react this post
11 Jul, 2020 at 9:06 pm #16اب اگر آپ کے ہاتھ ایک صاف کپڑا لگ ہی گیا ہے تو اسے جھاڑ پونچھ کا موقع کیوں نہیں دیتے. ذرا سوچئے یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ہم زنگ آلود, بوسیدہ اور غلیظ ٹاکیوں کو بار بار آزماتے رہیں
آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوںپاکستان بہت ہی قناعت پسند ملک ہے … …. ان کے ہاتھ میں اچھا نیا کپڑا آ آ بھی جاے تو یہ ایک پھٹی پرانی ٹاکی جس میں پہلے ہی ہزاروں چھید ہیں اس کو ہی لے کر چلیں گے …اور اس زنگ زدہ نظام کی اچھے کپڑے کی ٹاکی سے صفائی کرنے کی بجاے اس پرانی بوسیدہ اور بدبو مارتی ہوئی ٹاکی سے مزید اس کو گندا کرتے رہے ہیں ….
- thumb_up 1 mood 1
- thumb_up Sardar Sajid liked this post
- mood Atif Qazi react this post
11 Jul, 2020 at 10:18 pm #17اب اگر آپ کے ہاتھ ایک صاف کپڑا لگ ہی گیا ہے تو اسے جھاڑ پونچھ کا موقع کیوں نہیں دیتے. ذرا سوچئے یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ ہم زنگ آلود, بوسیدہ اور غلیظ ٹاکیوں کو بار بار آزماتے رہیں آپ یہ سوچئے اور میں ذرا پی ایچ ڈی کے مقالے پر غور و فکر کر لوں پاکستان بہت ہی قناعت پسند ملک ہے … …. ان کے ہاتھ میں اچھا نیا کپڑا آ آ بھی جاے تو یہ ایک پھٹی پرانی ٹاکی جس میں پہلے ہی ہزاروں چھید ہیں اس کو ہی لے کر چلیں گے …اور اس زنگ زدہ نظام کی اچھے کپڑے کی ٹاکی سے صفائی کرنے کی بجاے اس پرانی بوسیدہ اور بدبو مارتی ہوئی ٹاکی سے مزید اس کو گندا کرتے رہے ہیں ….یہ حکمرانوں کی بات ہو رہی ہے
جو پچھلے دور کی پھٹی پرانی تو دور کی بات الماری میں سے ٹاکی لینا پسند نہیں کرتے
بلکہ اپنے لیے نیا مال خرید کر خوشی محسوس کرتے ہیں
آپ لیاقت خان دور میں نکل لئے تھے
پاکستان اب وہ نہیں رہا
ہم تو شادیاں بھی قرض لے کر کرتے ہیں
12 Jul, 2020 at 4:17 am #18استاد جی جناب کی بتائی ہوئی تمام ٹاکیاں استعمال کرنے کے بعد سوچا گیا کہ ایک ایسی ٹاکی استعمال ہو جو بالکل صاف ہو لہذا اجرک سے پھاڑی ہوئی ٹاکی، اقامہ زدہ ٹاکی، ڈیزل میں لتھڑی ہوئی ٹاکی، خون آلود شیروانی والی ٹاکی اور سرخ ٹوپی سے نکالی گئی ٹاکی سے ایک ایک انچ ٹاکی پھاڑ کر ایک نئی ٹاکی تخلیق کی گئی اور اسے ایک صاف ٹاکی ظاہر کیا گیا، اس ٹاکی کا بڑا حصہ ایک ایسی آفشور کمپنی کے بینر سے پھاڑا ہوا کپڑا تھا جو 1983 میں قائم کی گئی تھی جس وقت اقامہ زدہ دھوتی، سرخ شیروانی والی ٹاکی اور سندھی اجرک والی ٹاکی کا وجود بھی نہ تھا۔ یہ ٹاکی آفشور کمپنی اور جوئے کی ٹیبل پر استعمال ہو ہو کر اسقدر متعفن ہوچکی تھی کہ فوجی لانڈری سے صفائی کے باوجود اس میں سے بدبو آتی تھی۔لیکن تخلیق کار اور صفائی کے شیدائیوں کی آنکھوں پرسہانے صفائی کے سپنے دکھا کر پٹی باندھ دی گئی تھی اسلئے کوئی اس کا تعفن محسوس نہ کرسکا۔اب یہ ٹاکی روز کسی نہ کسی شخص ، ٹیبل ۔ جہازوں اور اداروں کو آلودہ کرتی پھر رہی ہے اور بظاہر اسے کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں اس کے باوجود صفائی کے شوقین من چلے آج بھی فریادیں کررہے ہیں کہ اس ٹاکی کو ہی استعمال کیا جائے۔ اس ٹاکی سے صفائی کے نتیجے میں ہوائی صنعت کا صفایا ہوچکا ہے، سویلین اداروں کا بھی آہستہ آہستہ صفایا کیا جارہا ہے، ریلوے بھی اس صفایا پھرنے کے عمل سے محروم نہیں رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس آفشور ٹاکی نے کمال کی جھاڑو پھیری ہے اور اسٹیل مل اس ٹاکی کی بدولت صفحہ ہستی سے صاف ہوچکی ہے۔
- thumb_up 1 mood 7
- thumb_up Sardar Sajid liked this post
- mood Qarar, Bawa, Jack Sparrow, Ghost Protocol, SAIT, GeoG, Believer12 react this post
12 Jul, 2020 at 5:07 am #19Sardar SajidWhat a freaking useless and senseless thread. First of all if you go literal the dirty linen to wipes things is 100 times or more cheaper than bounty roles. They do not give you same hygiene but look at the damn cost difference.
The political angle here is worse and depict the mindset of clueless Youthia like نادان & ilk. There is no clean cloth, after few days of use every clean cloth becomes dirty. Calling everyone but IK taki is hallucination that I thought many sensible Youthias are getting over with. The only advantage of IK’s miserable tenure is it opens eyes of many but seems like there are few who are hell bent to live in their lala land.
Imran Khan is no better or worse than others. We have serious issues and we need serious solutions. Replacing one boot licker with other and hoping Cinderella ending won’t work.
Don’t be smarty pants, your humor exposed your Youthia mindset. Welcome to the forums. All IK lovers here are on the run, they don’t defend him they can’t some times they try to play cute like you and when confronted run away. Hope you will be able to stick around bit longer than your fellow Youthias
- thumb_up 3 mood 5
- thumb_up unsafe, GeoG, Muhammad Hafeez liked this post
- mood Atif Qazi, Bawa, Jack Sparrow, Ghost Protocol, EasyGo react this post
12 Jul, 2020 at 5:14 am #20Sardar Sajid What a freaking useless and senseless thread. First of all if you go literal the dirty linen to wipes things is 100 times or more cheaper than bounty roles. They do not give you same hygiene but look at the damn cost difference. The political angle here is worse and depict the mindset of clueless Youthia like نادان & ilk. There is no clean cloth, after few days of use every clean cloth becomes dirty. Calling everyone but IK taki is hallucination that I thought many sensible Youthias are getting over with. The only advantage of IK’s miserable tenure is it opens eyes of many but seems like there are few who are hell bent to live in their lala land. Imran Khan is no better or worse than others. We have serious issues and we need serious solutions. Replacing one boot licker with other and hoping Cinderella ending won’t work. Don’t be smarty pants, your humor exposed your Youthia mindset. Welcome to the forums. All IK lovers here are on the run, they don’t defend him they can’t some times they try to play cute like you and when confronted run away. Hope you will be able to stick around bit longer than your fellow Youthiasشیرازی بھائی! میری اور استاد جی کی ایسی نوک جھونک چلتی رہتی تھی اور اب بھی چلتی رہے گی۔ پُٹ لو جو پُٹنا ہے
۔ استاد جی جناب پُرمزاح تحریرں لکھتے ہیں اور ان کی اس تحریر کو آپ مزاح کے معنوں میں ہی لیں، سیریس ہونے کی ضرورت نہیں۔
آپ نے ایک بات اور یاد رکھنی ہے۔ جب بھی کوئی انصافین کوئی بھی تحریر لکھے یا بات کرے تو اسے سنجیدہ نہیں لینا۔ یہ آپکی ذہنی صحت کیلئے اشد ضروری ہے۔
- thumb_up 2 mood 6
- thumb_up Sardar Sajid, Shirazi liked this post
- mood Bawa, Ghost Protocol, SAIT, GeoG, Muhammad Hafeez, Believer12 react this post
-
This topic was modified 2 years, 6 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.