Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں کیا دنیا بہتر ہوتی

  • This topic has 4 replies, 4 voices, and was last updated 2 years, 2 months ago by JMP. This post has been viewed 594 times
Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    اگر آنکھ نہ ہوتی تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر کان نہ ہوتے تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر زبان نہ ہوتی تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر دل نہ ہوتا تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر دماغ نہ ہوتا تو کیا دنیا بہتر ہوتی

    اب یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کے کیا دنیا موجودہ حالت میں خراب ہے جو بہتری کی خواہش ہے

    مجھے یہ سوال بہت مشکل لگتا ہے اور اس کا جواب اس سے بھی مشکل

    کبھی لگتا ہے کے دنیا بہت اچھی ہے اور اس اچھے ہونے کے پیچھے آنکھ، کان ، زبان ، دل اور دماغ ہیں اور کبھی لگتا ہے کے دنیا اتنی اچھی نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے اور شاید اسکی وجہ آنکھ ، کان ، زبان، دل دماغ سب کچھ یا ان میں سے کچھ کا ہونا ہے

    کبھی لگتا ہے کے خرابی کے پیچھے انسان کی وہ خواھشات اور جذبات ہیں جو انسان سے وہ کچھ کروا سکتے ہیں جو خرابی کا سبب بن جاتا ہے . وہیں خیال آتا کے بلکل اسی طرح انسان کی خواھشات اور جذبات ہی انسان سے وہ سب کچھ کرواتی ہیں جو اس دنیا کو بہترین بنا دیتے ہیں

    مجھے یقین ہے کے اس محفل کے محترم، معزز اور منفرد مفکرین اور تجزیہ نگار یہ پوچھیں گے کے خراب اور بہتر کیا ہے.

    اس کا بھی جواب میرے پاس نہیں کیونکہ ہر شخص کی خرابی اور اچھائی کی تعریف الگ ہو سکتی ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    آنکھ، کان، دل ، دماغ، اور جسم کے دیگر اعضا تو اللہ کا تحفہ ہیں جس کی قدر کرنی بھی کسی ایسے انسان سے سیکھیں جو ان اعضا کی نعمت سے محروم ہیں مثلا آنکھ کی افادیت کسی اندھے سے پوچھ کردیکھ لیں ایک برٹش اندھی اور بہری خاتون نے ایک مضمون تھری ڈیز ٹو سی لکھا تھا وہ دل پر اثر کرتا ہے کہ یہ نعمتیں کس قدر عظیم مرتبے کی ہیں

    دنیا میں جو خرابیاں ہین وہ رب کی بنای ہوی ان نعمتوں کے غلط استعمال کی وجہ سے ضرور ہیں جیسے قائد اعظم نے پاکستان بنا کر کوی غلطی نہیں کی تھی ہاں یہ ہم ہیں جو ان کے بناے گئے ملک کو درست طریق پر چلا نہیں سکے ورنہ یہ ملک حیرت انگیز رفتار سے  ترقی کررہا تھا۔ انہی نعمتوں کے درست استعمال سے ایسی ایجادات بھی ہویئں جس سے انسانیت کو بہت فائدہ ہوا علمی ترقی ہوی انسان کو راحت دینے والی ایجادات ہوئیں میں تو کہتا ہوں کہ پھیلی ہوی دنیا میں رشتوں کو ملا دینے والی یہی ایجادات تھیں ورنہ ہم اپنے پیاروں سے شاید ایکبار جدا ہوکر کبھی نہ مل پاتے یہ سب انہی اعضا کی بدولت ہوا ہے

    ایک سادہ سی مثال جو اکثر دی جاتی ہے یہاں پر بھی دے دی جاے تو کوی حرج نہیں کہ انٹرنیٹ کی ایجاد سے معلومات کی ترسیل میں ایک انقلاب آگیا خاص کر اب تو وباوں کے دور میں اس کے ذریعے ہی تعلیم کا آن لائین سلسلہ جاری ہوا ہے آپ چاہیں تو اس کو تعلیم کیلئے استعمال کر لیں اور چاہیں تو ڈارک ویب پر چلے جائیں

    دنیا کی ترقی کیلئے ان اعضا کا ہونا اشد ضروری تھا اگر دس فیصد لوگ بھی درست لائین پر ہیں اور ان اعضا کے استعمال سے دنیا کو فایدہ دے رہے ہیں تو باقی کے نوے فیصد افراد کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے

    • This reply was modified 2 years, 3 months ago by Believer12.
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    ہمیشہ کی طرح ایک بہت زبردست تھریڈ

    @JMP

    آپ نے اللہ کی جن جن نعمتوں کا ذکر کیا ان کا ہونا ہی دنیا کو اچھا اور خوبصورت بنانے کے لیے اہم ہے بیلور نے بلکل سہی کہا کہ ان اعضاء کا نہ ہونا ان سے پوچھا جاۓ جو ان نعمتوں سے محروم ہیں

    ان کا سہی استعمال دنیا کو اچھا اور غلط استعمال برا بنا دیتا ہے

    اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں ہر نعمت سے نوازا ہے

    :alhmd:

    مگر ایک بات ذہن میں آٸ کہ ویسے ان سب میں سب سے بڑا کردار دماغ کا ہوتا ہے ایک انسان جو ہر نعمت سے مالامال ہو مگر دماغی طور پہ کمزور ہو تو اسکی دنیا ہم سب عقل رکھنے والوں سے اچھی ہو گی کیونکہ اسکے نزدیک کسی دنیاوی شے کی کوٸ خاص اہمیت نہیں ہو گی اسکے دماغ میں نہ کوٸ خواہش نہ کوٸ سازش اسکی دنیا کتنی سادہ اور آسان ہو گی ۔۔۔

    • This reply was modified 2 years, 3 months ago by nayab.
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4


    مسئلہ یہ بھی تو ہے دنیا کا
    کوئ اچھا ہے تو اچھا کیوں ہے ۔
    اس پہ مچلے ہیں کہ بتلائے کوئ
    عشق ہوتا ہے تو ہوتا کیوں ہے ۔

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5

    اگر میری آنکھ میں ہوس نہ ہو تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر میرے کان سنی سنائی بات پر اعتبار نہ کریں تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر میری زبان جھوٹ نہ بولے تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر میرے دل میں نفرت نہ ہو تو کیا دنیا بہتر ہوتی
    اگر میرا دماغ سازشیں نہ کرے تو کیا دنیا بہتر ہوتی

    Believer12 sahib, nayab sahib

    چونکہ آپ کی آنکھ میں امنگ اور جذبہ ہے لہٰذا دنیا بہتر ہے
    چونکہ آپ کے کان دوسرے کی بات، راۓ اور مختلف سوچ کو سننے کی اہلیت رکھتے ہیں لہٰذا دنیا بہتر ہے
    چونکہ آپ اپنی زبان سے دوسروں کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں لہٰذا دنیا بہتر ہے
    چونکہ آپ کے دل میں ہمدردی، ایثار اور محبت ہے لہٰذا دنیا بہتر ہے
    چونکہ آپکا دماغ بہتری کے بارے میں سوچتا ہے لہٰذا دنیا بہتر ہے

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi