Thread:
کھوتے کو عزت دو
- This topic has 34 replies, 15 voices, and was last updated 2 years, 8 months ago by
Zaidi. This post has been viewed 1644 times
-
AuthorPosts
-
12 Jul, 2020 at 2:52 pm #1
خر, گدھے یا حمار کے الفاظ میں وہ صوتی تاثر آ ہی نہیں سکتا جو کھوتے میں موجود ہے لہذا اردو دانوں سے معذرت کے ساتھ میں لفظ کھوتا کو ہی ترجیح دوں گا
میرا یہ سوال تمام بنی نوع انسان سے ہے کہ آخر کھوتے نے آپ کا بگاڑا کیا ہے.? شیر کو لے لیجئے, پہلے پھاڑتا ہے ( جسم) اور پھر مزے لے کر کھاتا ہے. کتا بلا وجہ بھونکتا ہے اور جی کرے تو بلا سبب کاٹ بھی لیتا ہے. سانپ بچھو اور دوسرے حشرات الارض اویں ہی ڈنگ مار کر نس جاتے ہیں. بلی کو بھی دودھ نہ دو تو نوندریں مارتی ہے. مینڈک چاہے کنویں کا ہو, ٹر ٹر کرکے تھرتھلی مچائے رکھتا ہے. چیونٹی جیسا کیڑا بھی بسا اوقات ایسا چک مارتا ہے کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں. بندر کا تو خیر ذکر ہی نہ کیجئے کہ ایک بار ہمارے ہاتھ سے پورے ایک درجن چتری والے کیلے لے کر رفو چکر ہوگیا تھا, ایک ہفتے تک جنگل میں خجل خواری کے بعد قیس تو مل گیا, پر بندر نہ ملا
اتنے بد خصلت اور بے مروت جانوروں کی موجودگی میں ایک شریف النفس کھوتے کا وجود آپ کو آخر کیوں گوارا نہیں? اس ضمن میں واحد الزام جو کھوتے پر لگایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ دولتی مارتا ہے. اپنے ایمان سے بتائیے کہ کیا یہ اس کی شرافت اور نجابت کی دلیل نہیں ہے. پیٹھ پیچھے کھڑے ہوکر کر آپ اس کو مسلسل گھوریں گے تو جوابا وہ لات بھی نہ مارے تو کیا مارے? آپ ہی بتلا دیجئے
دماغی کمزوری کی تہمت کے بھی کیا کہنے. آخری بار کونسی جامعہ کے انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہوا تھا? آئی کیو ٹیسٹ کب اور کس نے لیا? دو کا پہاڑا نہیں سنا سکا یا بیسیوں بار یاد کروانے کے باوجود اوبیڈی اینٹلی کے درست سپیلنگ نہیں سنا سکا
چلتےچلتے سنگ راہ سے ٹھوکر لگ جائے, ہاتھ دروازے میں آ جائے, گیلے ہاتھوں انگشت بازی کرنے پر ساکٹ طیش میں آکر ہلکا سا جھٹک دے یا صابن پھسل کر نیچے گر جائے. ایسے مقامات آہ و فغاں پر ان تمام بے جان اشیاء کو کھوتے کا اعزازی لقب دینے کا بھلا کیا جواز ہے
اس پر مستزاد , اس معصوم جانور کی کردار کشی کی وہ مزموم کوششیں ہیں جو ہم اکثر جاری و ساری رکھتے ہیں. جب بھی جہاں بھی کوئی شخص ہم سے کسی بھی نوعیت کا عین غین کر دے تو ہم بلاتوقف اسے کھوتے کی فرزندی میں دے دیتے ہیں. ایسا کرتے وقت ہم یہ بھی نہیں سوچتے کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ مسکین جانور اتنے نیانوں کا بوجھ کیسے اٹھائے گا
ذرا سوچئے کہ آخر کھوتا بھی ایک جاندار ہے. منہ میں زبان بھی رکھتا ہے لیکن آپ کے پاس ایسی قوت سماعت ہی نہیں جو اس کے مدعا کو سمجھ پائے . وہ بھی دو آنکھوں, دو کانوں, ایک ناک, منہ اور دوسرے اعضائے رئیسانہ و غریبانہ کا حامل ہے جن کا طول و عرض جان کر آپ احساس کمتری میں مبتلا ہو سکتے ہیں
کھوتا بھی آخر ایک کھوتا ہے. خدارا یہ دشنام طرازی بند کریں اور کھوتے کو جینے کا حق دیں. کھوتے کو عزت دو
-
This topic was modified 2 years, 8 months ago by
الشرطہ. Reason: Thumbnail Added
- local_florist 2 mood 7
- local_florist JMP, EasyGo thanked this post
- mood GeoG, Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, Believer12, SAIT, Muhammad Hafeez react this post
12 Jul, 2020 at 3:07 pm #2استاد جی پیلے تاگے تے ای محسوس کر گیے جے
استاد جی ویسے جیو ٹی وی نے پوری عزت دتی اے
آزاد نگری دے منگو نوں ڈنگی راجہ بنا کے
وزن وی تی کلو تے دور دی گل اے ہن تے صرف دو کلو وزن اے
باقی کھوتے دے مالکاں نے سارا وزن آپ چک لیا اے
پر کھوتا فیر وی کیندا اے – میں نیں جے رینا
- local_florist 1 mood 8
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
- mood Jack Sparrow, Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, Believer12, SAIT, Muhammad Hafeez, brethawk react this post
12 Jul, 2020 at 3:07 pm #3استاد جی کا حکم ہے آج سے تمام فورم عمران خان کو عزت دے
- local_florist 1 mood 10
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
- mood GeoG, Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, Zaidi, Zaidi, Believer12, SAIT, Muhammad Hafeez, brethawk react this post
12 Jul, 2020 at 3:15 pm #4استاد جی پیلے تاگے تے ای محسوس کر گیے جے
استاد جی ویسے جیو ٹی وی نے پوری عزت دتی اے
آزاد نگری دے منگو نوں ڈنگی راجہ بنا کے
وزن وی تی کلو تے دور دی گل اے ہن تے صرف دو کلو وزن اے
باقی کھوتے دے مالکاں نے سارا وزن آپ چک لیا اے
پر کھوتا فیر وی کیندا اے – میں نیں جے رینا
قطعی غیر سیاسی تحریر ہے. جی تو چاہ رہا تھا کہ ایک آدھ پیرا گراف آگے پیچھے کر کے اس کا رخ موڑ دوں لیکن ایسا نہیں کیا
پلیز انجوائے کیجئے- local_florist 1 thumb_up 7
- local_florist GeoG thanked this post
- thumb_up Atif Qazi, نادان, Ghost Protocol, Bawa, Believer12, SAIT, Muhammad Hafeez liked this post
12 Jul, 2020 at 3:35 pm #5قطعی غیر سیاسی تحریر ہے. جی تو چاہ رہا تھا کہ ایک آدھ پیرا گراف آگے پیچھے کر کے اس کا رخ موڑ دوں لیکن ایسا نہیں کیا پلیز انجوائے کیجئے
استاد جی محترم میں نے اپنی پوسٹ میں کیا سیاسی لکھا ہے
ذرا بتایے پلیز
- mood 6
- mood Jack Sparrow, Atif Qazi, Bawa, SAIT, Muhammad Hafeez, Believer12 react this post
12 Jul, 2020 at 3:41 pm #6میری طرف سے معذرت! میں سمجھا استاد جی نے پرائم منسٹر کو عزت دینے کے لئے تھریڈ بنایا ہے
- local_florist 1 mood 7
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
- mood GeoG, Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, Zaidi, Believer12, SAIT react this post
12 Jul, 2020 at 3:52 pm #7میری طرف سے معذرت! میں سمجھا استاد جی نے پرائم منسٹر کو عزت دینے کے لئے تھریڈ بنایا ہے
جب کسی کو عزت دینے کا سوچا تو پیشگی بتا دوں گا. جنگل جانوروں سے بھرا پڑا ہے
🤣
- thumb_up 1 mood 5
- thumb_up Jack Sparrow liked this post
- mood Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, Believer12, SAIT react this post
12 Jul, 2020 at 5:02 pm #8واللہ کھوتے کے یہ فوائد آج تک ہماری نظروں سے اوجھل تھے ، یعنی کبھی نوبت ہی نہ آئی نہ ہی یہ گمان تھا کہ کبھی کھوتے کے فضائل پر بھی گفتگو کرنا پڑے گی۔ بہرحال استاد جی جناب کی تحریر ہے تو اس پر اپنا تڑکا نہ لگانا تکبر کی علامت ہوگی اسلئے اس مظلوم اور بابرکت جانور کے کچھ فضائل میری جانب سے بھی شامل کرلئے جائیں۔کھوتا محنت کی علامت ہے یعنی دفتروں میں کام کرنے والے اکثر افراد اپنے حالات کا شکوہ کرتے ہوئے یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ سارا دن کھوتے/گدھے کی طرح کام کرو اور پہلی کو ملتا کیا ہے؟؟ یہ حقیر سی تنخواہ؟؟
یا ملتا کیا ہے ؟؟ باس کی جھڑکیاں!!۔
البتہ ایک معاملے میں کھوتے کو بڑے بڑے عظیم عاقلوں اور طاقتور انسانوں پر بھی فضیلت حاصل ہے کہ ہر مرد کھوتے کو دیکھ کر ایک خواہش ضرور کرتا ہے کہ وہ بس ایک معاملے میں کھوتے جیسا ہوجائے۔ جہاندیدہ مرد یقینا” میرا اشارہ سمجھ گئے ہونگے اور جو سمجھنے کی صلاحیت سے قطعا” محروم ہیں وہ عمران خان کی تقریر دیکھیں۔
استقامت کھوتے پر ختم ہے یعنی اگر ایک بار کھوتے نے سوچ لیا کہ اس جگہ سے ہلنا نہیں پھر مالک چاہے ڈنڈے مارے یا پچکارے، ہمارا یہ ممدوح پوری استقامت سے اپنی جگہ پر قائم و دائم کھڑا رہتا ہے۔
کچھ اطباء کھوتی کے بھی مختلف ناقابل اشاعت فضائل بیان کرتے ہیں لیکن کھوتی اس وقت ہمارا موضوع نہیں بلکہ کھوتا ہے۔ استاد جی جناب اگر کھوتی کا ذکر بھی کردیتے تو یقینا” یہاں صفحات پر صفحات کالے کئے جاسکتے تھے۔
- thumb_up 2 mood 8
- thumb_up Sardar Sajid, JMP liked this post
- mood Ghost Protocol, GeoG, Bawa, Zaidi, Believer12, SAIT, Muhammad Hafeez, Qarar react this post
12 Jul, 2020 at 5:43 pm #9:
درمیانے پیراگراف میں آپ نے کھوتے کی جس بے مثال کوالٹی کی طرف اشارہ کیا, اس کا ذکر میں نے بھی کیا ہے
کھوتی سمیت باقی جانوروں کا ذکر خیر بھی ہوتا رہے گا. آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے ایک بار جڑی بوٹیوں پر ریسرچ کا قسط وار پروگرام بھی شروع کیا تھا- mood 4
- mood Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, SAIT react this post
12 Jul, 2020 at 5:57 pm #10:
درمیانے پیراگراف میں آپ نے کھوتے کی جس بے مثال کوالٹی کی طرف اشارہ کیا, اس کا ذکر میں نے بھی کیا ہے کھوتی سمیت باقی جانوروں کا ذکر خیر بھی ہوتا رہے گا. آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے ایک بار جڑی بوٹیوں پر ریسرچ کا قسط وار پروگرام بھی شروع کیا تھا
آپ نے اشارہ دیا تھا میں نے وضاحت کردی ہے تاکہ جس نے نہیں بھی سمجھنا وہ بھی سمجھ جائے۔
اور آپ کی جڑی بوٹیوں والا سلسلہ بالکل یاد ہے مجھے۔ امید ہے اب نئے سرے سے پھکیاں بنانے کا کام شروع کیا جائے گا، میں اپنی بیاضِ کبیر کھنگالتا ہوں تاکہ کوئی کام کا نسخہ ملے جو آپ کیلئے فائدہ مند ہو
۔
البتہ کسوٹی والے تھریڈ میرے بس سے باہر ہیں حالانکہ یہاں گھوسٹ بھائی اور کک باکسر یہ گیم کھیلتے رہے ہیں، میرے خیال سے ابرایم اور عدیل رحمان کو بھی یہاں ہونا چاہیئے تاکہ آپلوگوں کی چنڈال چوکڑی پھر سے وہی سلسلے شروع کرسکے اور ہم محظوظ ہوں۔
ایک غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں کسی بھی پارٹی کا کوئی ممبر بلاخوف کمنٹ کرسکتا ہے اور بحث کرسکتا ہے انتظامیہ بالکل مداخلت نہیں کرتی نہ ہی کسی کو بین کرتی ہے البتہ ممبرز آپس میں گالی گلوچ یا بدتمیزی پر اُتر ائیں تب ضرور ایکشن لیا جاتا ہے۔ الزام لگانے والے تبلیغیوں سے میرا چیلنج ہے کہ کوئی ایک ممبر دکھا دیں جسے اس کی سیاسی پارٹی کی وجہ سے بین کیا گیا ہو یا ن لیگ والوں کو نہ بین کیا گیا ہو۔ اس فورم پر سب سے زیادہ بین ہونے کا اعزاز باوا بھائی اور دوسرے نمبر پر جیوجی بھائی کے پاس ہے۔
- thumb_up 6 mood 2
- thumb_up Sardar Sajid, Jack Sparrow, Ghost Protocol, Believer12, SAIT, Muhammad Hafeez liked this post
- mood GeoG, Bawa react this post
12 Jul, 2020 at 7:27 pm #11بہت اچھی تحریر ہے ان حضرات کے لیے تو واقعی اکسیر ہے جو اپنی مکارارانہ کارکردگی اور نااہلی کے دروازے پر کسی دوسرے کے نام کا استعارہ بطور ثبوت چسپاں کیے رہتے ہیں سنا تھا کہ نااہل اور نکمے دماغی طور پر عموما مفلوج ہوتے ہیں ، الزامات کے تھال میں دوسروں کے اعمال ناموں کی ساری برائیاں اپنی خوشنودی اور ملمع سازی کے بتاشوں میں لپیٹ کر بیان کرنا، اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں ۔ لیکن تحریر پڑھ کے تو سمجھ آتی ہے کہ اس بناوٹ کے پردے میں کس قدر عرق ریزی کی گئ ہے ۔ اگر اسکا ایک چوتھائ بھی اپنی کارکردگی پر صرف کیا جاتا تو اگر کچھ نہیں تو کم از کم جاھلیت کے بڑے بت ہی وزارتوں سے سبکدوش کردے جاتے ۔
- local_florist 1 thumb_up 8
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
- thumb_up Jack Sparrow, Ghost Protocol, GeoG, Bawa, Atif Qazi, SAIT, Muhammad Hafeez, Believer12 liked this post
12 Jul, 2020 at 7:44 pm #12بہت خوبصورت تحریر ہے بہت عرصے کے بعد کچھ الگ سے پڑھنے کو ملا ہے ورنہ یہاں تو یار لوگوں نے میاں دے نعرے وجا۔۔۔۔وجا کے جب خود میاں صاحب کی بینڈ بج گئی ہے ۔۔تب جکر ان کے قلب کو سکون ملا ہے ۔۔۔۔ہاں میں نے خود کئی بار آپنی آواز سماعت کی ہے کہہ میں نے مروت کے مارے کھوتے کی طرح آپنے اوپر زیادہ بوجھ اٹھا لیا ہے ۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 2 years, 8 months ago by
SaleemRaza.
- thumb_up 2 mood 4
- thumb_up Sardar Sajid, JMP liked this post
- mood Ghost Protocol, Bawa, Believer12, SAIT react this post
12 Jul, 2020 at 8:04 pm #13Sardar Sajidپچھلے دونوں دھاگوں میں سردار صاحب نے زبان و بیان پر اپنی گرفت اور مہارت کے کافی سے زیادہ ثبوت فراہم کردئیے ہیں. سوچ و نظریات سے چھیڑ چھاڑ تو چلتی رہتی ہے امید کرتا ہوں فورم پر اچھا اور دیرپا اضافہ ثابت ہوں گے
پس تحریر : آپ اور عاطف بھائی سے گزارش ہے کہ کھوتے کو قدرت کی عطا کردہ جس وصف نے آپ کو احساس کمتری اور رشک میں مبتلا کردیا ہے تو اسمیں اضافہ سے بچنے کے لئے گھوڑوں کو اپنی نظر بد سے بچاکر رکھئے گا
- thumb_up 2 mood 7
- thumb_up Sardar Sajid, JMP liked this post
- mood Zaidi, Bawa, GeoG, Atif Qazi, shami11, Believer12, SAIT react this post
12 Jul, 2020 at 8:25 pm #14کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …- thumb_up 1 mood 3
- thumb_up Sardar Sajid liked this post
- mood Zinda Rood, Atif Qazi, Qarar react this post
12 Jul, 2020 at 8:46 pm #15میں کھوتے کو عزت دینے پر سخت اعتجاج کرتا ہوںاس سے کتے کی نسل میں احساس کمتری پیدا ہوتا دیکھ رہا ہوں
- mood 6
- mood GeoG, Zaidi, Ghost Protocol, Atif Qazi, SAIT, Believer12 react this post
12 Jul, 2020 at 8:48 pm #16کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …آپ استاد جی جناب کی ذات پر ڈائریکٹ حملہ کر رہے ہیں
بدتمیزی کی اجازت قطعی نہیں دی جا سکتی
-
This reply was modified 2 years, 8 months ago by
Jack Sparrow.
- mood 7
- mood GeoG, Zaidi, Bawa, Ghost Protocol, Atif Qazi, SAIT, Believer12 react this post
12 Jul, 2020 at 9:09 pm #17کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …کئ کھوتے آکسفورڈ میں کرکٹ کھیل کے ڈگری حاصل کرچکے ہیں ۔ اب معلوم نہیں ڈگری کھوتا بنی ہے یا قوم ۔
- mood 6
- mood Bawa, Jack Sparrow, Atif Qazi, Ghost Protocol, SAIT, Believer12 react this post
12 Jul, 2020 at 9:15 pm #18کئ کھوتے آکسفورڈ میں کرکٹ کھیل کے ڈگری حاصل کرچکے ہیں ۔ اب معلوم نہیں ڈگری کھوتا بنی ہے یا قوم ۔
زیدی بھائی
یہ ملک کتنا بد قسمت ہے جہاں میٹرک فیل گورنر اور بی اے تھرڈ کلاس وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس بنے ہوئے ہیں
آپ غالبا اس تھرڈ کلاس ڈگری کی بات کر رہے ہیں
- local_florist 2 thumb_up 5
- local_florist Ghost Protocol, Believer12 thanked this post
- thumb_up Zaidi, GeoG, Atif Qazi, SAIT, brethawk liked this post
12 Jul, 2020 at 9:26 pm #19زیدی بھائی یہ ملک کتنا بد قسمت ہے جہاں میٹرک فیل گورنر اور بی اے تھرڈ کلاس وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس بنے ہوئے ہیں آپ غالبا اس تھرڈ کلاس ڈگری کی بات کر رہے ہیںباواجی۔ ایک لمبی لائن ہے ، انگنت نااہلوں کی جو کسی نہ کسی طریقے سے اھم عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ، دنیا میں کریم نکل کر سطح پر آتی ہے اور پاکستان میں فضلہ سطح پر نکل آتا ہے ۔
- thumb_up 1 mood 6
- thumb_up Muhammad Hafeez liked this post
- mood Jack Sparrow, Bawa, GeoG, Atif Qazi, SAIT, Believer12 react this post
12 Jul, 2020 at 9:40 pm #20کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …سردار صاحب کو علم نہیں کہ یہاں ایک بندے نے پی ایچ ڈی کی آتما ایسی رول رکھی ہے کہ اب یہاں پی ایچ ڈی علمی قابلیت نہیں بلکہ گھامڑ پن کا استعارہ بن چکی ہے۔۔ اس سے پہلے کہ سردار صاحب دوسری بار پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش کا اظہار کریں، انہیں پی ایچ ڈی کا بوتھا مبارک دکھا دیں تاکہ ان کی بھڑکتی ہوئی شہوتِ علمی بروقت ٹھنڈی ہوسکے۔۔۔
- thumb_up 1 mood 2
- thumb_up Sardar Sajid liked this post
- mood unsafe, Qarar react this post
-
This topic was modified 2 years, 8 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.