Home › Forums › Non Siasi › کورونا کی ‘دوسری لہر’: ملک میں شاپنگ مالز، مارکیٹس 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
- This topic has 5 replies, 3 voices, and was last updated 2 years, 4 months ago by
Atif Qazi. This post has been viewed 392 times
-
AuthorPosts
-
29 Oct, 2020 at 12:36 am #1
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وبا کی ‘دوسری لہر’ کے پیش نظر تمام شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں تفریح گاہ اور پبلک پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، مارکیٹس سمیت ان ڈور سرگرمیوں کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
این سی او سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے ایس او پیز کا اطلاق 29 اکتوبر (کل) سے ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘مذکورہ ایس او پیز پر اطلاق کا دورانیہ 2 ماہ ہوگا’۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے این سی او سی نے خبردار کیا تھا کہ اگر کووڈ-19 کے روک تھام کے لیے نافذ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر بہتر طور پر عمل نہیں کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کافی بہتر تھی تاہم گزشتہ کچھ روز سے ایک مرتبہ پھر کیسز اور اموات میں اضافہ رپورٹ ہورہا ہے جبکہ موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث اس کی دوسری لہر کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
وزارت قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 825 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 14 مریض انتقال کر گئے۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت قومی صحت کے ساجد شاہ نے کہا تھا کہ اگر کووِڈ 19 کیسز کی تعداد یوں ہی بڑھتی رہی تو حکومت کے پاس تکلیف دہ فیصلے لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا جس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر اثر پڑے گا
خیال رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے اور پابندیوں میں مزید سختی ناگزیر نظر آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہجوم اور تنگ جگہوں پر ماسک کا استعمال ضروری ہے چاہے یہ دکانیں ہوں، عوامی ٹرانسپورٹ، بسیں، شادی یا دیگر تقریبات ہوں جہاں تنگ جگہ میں بہت سے لوگ اکٹھے ہیں وہاں ماسک ضروری ہے’۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز ایک ہی تاریخ یعنی 26 فروری کو سامنے آئے تھے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی ادارے اور پر ہجوم مقامات کو بند کردیا گیا تھا بعدازاں لاک ڈاؤن نافذ کر کے ہر قسم کی سرگرمیاں محدود کردی گئی تھیں۔
تاہم معاشی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپریل میں ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی شروع کردی تھی اور مئی میں متعدد کاروبار کھول دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے جون میں پاکستان وبا پر عروج پر جا پہنچی تھی۔
بعد ازاں جون میں حکومت کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے اور ٹی ٹی کیو پالیسی کو مؤثر انداز میں اپنانے سے جولائی میں وبا کا پھیلاؤ سست ہوگیا تھا اور اگست سے ستمبر تک صورتحال حوصلہ افزا رہی تاہم اکتوبر کے وسط سے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔- local_florist 1
- local_florist Atif Qazi thanked this post
30 Oct, 2020 at 6:57 pm #3پہلے ہی کاروبار کی ایم سی ہوئی پڑی ہے اب دوبارہ لاک ڈاون وغیرہ لگا تو دال سبزی کھانے کے بھی پیسے نہیں رہیں گے۔ اللہ رحم کرے بس اس ملک پر۔ جس دن سے اس پلید کی حکومت آئی ہے روز ایک نئی بری خبر سننے کو ملتی ہے۔Violation of Forum Rules………..Don’t call names for Political leaders. The Admin should set a good example for others.
- mood 1
- mood Atif Qazi react this post
30 Oct, 2020 at 7:03 pm #4Violation of Forum Rules………..Don’t call names for Political leaders. The Admin should set a good example for others.یار آپ خواہ مخواہ رائی کا پہاڑ بنا رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس ثبوت موجود ہے کہ وہ پلید نہیں ہے بلکہ بالکل پاک صاف ہے؟؟
اگر آپ کے پروپیگنڈے پر ابھی مجھے کوئی ایڈمن بین کردیتا تو یہ خون ناحق کس کے گلے میں فٹ ہوتا؟؟
30 Oct, 2020 at 7:07 pm #5یار آپ خواہ مخواہ رائی کا پہاڑ بنا رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس ثبوت موجود ہے کہ وہ پلید نہیں ہے بلکہ بالکل پاک صاف ہے؟؟ اگر آپ کے پروپیگنڈے پر ابھی مجھے کوئی ایڈمن بین کردیتا تو یہ خون ناحق کس کے گلے میں فٹ ہوتا؟؟Do you ever realise that in a discussion, you may have a valid and persuading point but the use of foul words/language puts the readers off and a good point is lost for ever?
- thumb_up 1
- thumb_up Atif Qazi liked this post
30 Oct, 2020 at 7:17 pm #6Do you ever realise that in a discussion, you may have a valid and persuading point but the use of foul words/language puts the readers off and a good point is lost for ever?لفظ پلید کا مطلب ہے ناپاک۔
کیا آپ کو یقین ہے کہ وہ صاف اور پاک رہتا ہے؟؟
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.