Thread:
کوئی خاموشی سی خاموشی ہے
- This topic has 48 replies, 14 voices, and was last updated 2 years, 1 month ago by
JMP. This post has been viewed 2007 times
-
AuthorPosts
-
4 Dec, 2020 at 7:09 pm #1
اگر موضوعات بھی ہیں ، ملکی سیاست میں گرمی بھی ہے اور بین الاقوامی سیاست میں تبدیلیاں بھی تو اس محفل کے محقق ، مدبر ، مفکر آجکل کہاں منتشر و مفرور ہیں
- local_florist 3 thumb_up 3
- local_florist Believer12, Atif Qazi, صحرائی thanked this post
- thumb_up Ghost Protocol, Anjaan, Bawa liked this post
4 Dec, 2020 at 7:13 pm #2Bawa sahibnayab sahiba
Qarar sahib
GeoG sahib
shahidabassi sahib
EasyGo sahib
Awan sahib
Muhammad Hafeez sahib
Amir Ali sahib
Zinda Rood sahib
Democrat sahib
SAIT sahib
نادان sahiba
and all others
- local_florist 5 thumb_up 1
- local_florist GeoG, Believer12, Atif Qazi, Bawa, Muhammad Hafeez thanked this post
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
4 Dec, 2020 at 7:19 pm #4Shirazi sahibI understand you were tied up and may still be, but whenever you are in the mood to write, please do
thanks
- thumb_up 3
- thumb_up Ghost Protocol, Bawa, Muhammad Hafeez liked this post
4 Dec, 2020 at 7:21 pm #5SaleemRaza sahibZed sahib
Wahreh sahib
After going through what you have gone through recently, you may have lost interest in many things including, visiting and contributing your writings on this forum. I think I understand it and I will not insist as yet, but will request that when you feel like sharing something, please do. Sometimes a diversion may help.
thanks
- thumb_up 4
- thumb_up Atif Qazi, Ghost Protocol, Bawa, Muhammad Hafeez liked this post
4 Dec, 2020 at 7:47 pm #6خاموشی تو واقعی بہت ہے ، میرے خیال میں سیاست پر اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے اور لکھنے کے بعد اتنی شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ بعض اوقات خود اپنی پہچاننے اور پرکھنے کی صلاحیت پر شک ہونے لگتا ہے ، جو پچھلے ستر سال سے زیادہ عرصے سے ہورہا ہے ، وہی مزید بہت عرصہ ہوتا چلا جائے گا ۔ اس ھجوم احمقاں جنہیں سیاستدان کہتے ہیں ، کا دفاع یا وکالت کرکے اپنا دامن بھی داغدار کرنا نری بیوقوفی ہے ۔ صاحب عقل ان مایوس کرداروں پر کیا بحث کر سکتے ہیں ۔ کوئ اور موضوع گفتگو ہونا چاہیے ۔
- local_florist 1 thumb_up 7
- local_florist JMP thanked this post
- thumb_up GeoG, Believer12, Atif Qazi, Ghost Protocol, Anjaan, Bawa, Muhammad Hafeez liked this post
- mood 5
- mood Believer12, Atif Qazi, Ghost Protocol, shami11, Bawa react this post
5 Dec, 2020 at 2:34 am #9ادب کرو خاموشی کا …یہ آوازوں کی مُرشد ہے
- thumb_up 7
- thumb_up Believer12, Atif Qazi, Ghost Protocol, Anjaan, JMP, Bawa, Muhammad Hafeez liked this post
5 Dec, 2020 at 5:50 am #10نادان، شاہد عباسی اور زندہ رود تو دوسرے فورم پردکھای دیتے ہیں کیونکہ ادھر تبدیلی سرکار کے حمایتی کم اور مخالفین زیادہ ہیں اوپر سے ان کا وقت کم ہوتا جارہا ہے اور پرفارمنس اور اکانومی وغیرہ کا بیڑہ ڈبانے کے بعد اب اس کا ڈھانچہ ریسکیو کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں، یہاں کی خامشی کی وجہ عاطف کا کم دلچسپی لینا اور بعض وفاتوں کی وجہ سے مستقل ممبران جیسے شیرازی اور سلیم رضا کا نہ آنا بھی ہے۔ میں بھی کچھ مصروف ہوگیا ہوں شامی بھی کم آرہا ہے شائد کرونا وبا نے سب کو فکروں میں ڈال دیا ہے-
This reply was modified 2 years, 1 month ago by
Believer12.
5 Dec, 2020 at 5:55 am #11ادب کرو خاموشی کا …یہ آوازوں کی مُرشد ہے
جب باہر کی خامشی بڑھ جاتی ہے تو مجھے اندر کی آوازیں سنای دینے لگتی ہیں،،،،آپکے خیال میں یہ حقیقت ہیں یا کوی نفسیاتی پرابلم؟
5 Dec, 2020 at 6:32 am #12نادان، شاہد عباسی اور زندہ رود تو دوسرے فورم پردکھای دیتے ہیں کیونکہ ادھر تبدیلی سرکار کے حمایتی کم اور مخالفین زیادہ ہیں اوپر سے ان کا وقت کم ہوتا جارہا ہے اور پرفارمنس اور اکانومی وغیرہ کا بیڑہ ڈبانے کے بعد اب اس کا ڈھانچہ ریسکیو کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں، یہاں کی خامشی کی وجہ عاطف کا کم دلچسپی لینا اور بعض وفاتوں کی وجہ سے مستقل ممبران جیسے شیرازی اور سلیم رضا کا نہ آنا بھی ہے۔ میں بھی کچھ مصروف ہوگیا ہوں شامی بھی کم آرہا ہے شائد کرونا وبا نے سب کو فکروں میں ڈال دیا ہےدراصل ، ہم میں ہر شخص اپنی خواہشوں کا اسیر ہے ۔ اپنی خواہشات کی تسکین کی خواہش ہر دروازے ، ہر زنجیر اور ہر قفل کو کھولتی ہے ۔ تجسس کو رقص کرتا دیکھنا چاہتی ہے اور احساس کو تکمیل کے مراحل سے گزارتی ہے ۔ اس سے قطع نظر کہ سراب میں ریت کے سوا کچھ نہیں ، افلاس میں بھوک کے سوا کچھ نہیں اور بناوٹ میں تصنع کی خاک کے سواہ کچھ نہیں ۔
عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
حسن خود محو تماشا ہوگا
-
This reply was modified 2 years, 1 month ago by
Zaidi.
- thumb_up 7
- thumb_up Atif Qazi, Ghost Protocol, shami11, صحرائی, Believer12, JMP, Bawa liked this post
5 Dec, 2020 at 2:06 pm #13- local_florist 1 thumb_up 5
- local_florist JMP thanked this post
- thumb_up Atif Qazi, Ghost Protocol, صحرائی, Believer12, Bawa liked this post
5 Dec, 2020 at 5:40 pm #14نادان، شاہد عباسی اور زندہ رود تو دوسرے فورم پردکھای دیتے ہیں کیونکہ ادھر تبدیلی سرکار کے حمایتی کم اور مخالفین زیادہ ہیں اوپر سے ان کا وقت کم ہوتا جارہا ہے اور پرفارمنس اور اکانومی وغیرہ کا بیڑہ ڈبانے کے بعد اب اس کا ڈھانچہ ریسکیو کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں، یہاں کی خامشی کی وجہ عاطف کا کم دلچسپی لینا اور بعض وفاتوں کی وجہ سے مستقل ممبران جیسے شیرازی اور سلیم رضا کا نہ آنا بھی ہے۔ میں بھی کچھ مصروف ہوگیا ہوں شامی بھی کم آرہا ہے شائد کرونا وبا نے سب کو فکروں میں ڈال دیا ہےNadaan and Shahidabassi occasionally make an appearance here as well. I do not agree with your analysis of them not appearing here regularly. In my considered opinion they and other regular members do not visit Danishgardi because there is no opportunity to have inter-action with other members.
Why this forum is desolated? You highlight Atif’s lack of interest. Yes and No. Atif did not take much interest in the days this forum was very well populated. He did not take any interest when things began to go wrong (too Much freedom on religious discussion, gaali gloach, use of bazaari zubaan) and lack of or absence of appropriate Moderation. All this eventually resulted in disenchantment of some serious and senior members and started absenting themselves.
Things can still become better I believe if:
- Atif assumes a proactive role in inviting the old members back.
- Appointment of Moderators takes place only if the applicants have understood the meaning of “Moderation” and have read the “Discussion Rules”
- local_florist 3 thumb_up 1
- local_florist Atif Qazi, Believer12, Bawa thanked this post
- thumb_up Muhammad Hafeez liked this post
5 Dec, 2020 at 9:59 pm #16ہر لکھنے والے کی زندگی میں یہ وقت آتا رہتا ہے جب چاہنے کے باوجود بھی کچھ لکھا نہ جاسکے، اہل قلم اسے قلمی بانجھ پن کا نام دیتے ہیں۔ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسی کیفیت سے گذر رہا ہوں۔ نہ کچھ پڑھنے کو دل چاہتا ہے نہ لکھنے کو۔ بسا اوقات فورم پر کوئی تحریر یا جواب دیکھ کر دل چاہتا بھی ہے کہ آج گھر جاکر اس کا جواب ضرور لکھنا ہے لیکن لیپ ٹاپ کھولتے ہی ذہن پر دھند کے جالے سے بن جاتے ہیں، گھنٹوں فورم کھولے دیکھتا رہتا ہوں لیکن ایک لفظ نہیں لکھ پاتا۔ ہوسکتا ہے شائید دوسرے دوست بھی ایسی ہی کیفیات سے گذر رہے ہوں اس لئے شرکت نہیں کرپاتے۔ البتہ ایسے دوست جو کسی اور فورم پر لکھتے ہوں اور یہاں نہ لکھتے ہوں وہ ضرور زیادتی کرتے ہیں کہ اپنی موجودگی کا احساس تک نہیں دلاتے۔میرے یہاں نہ لکھنے کی ایک وجہ اور بھی ہے میری اس کوشش کے باوجود کہ لوگ مجھے عام ممبر سمجھیں، ایسا نہیں ہوپایا۔ جب میں کسی چیز پر کمنٹ کردوں تو اسے فورم کی پالیسی سمجھا جاتا ہے۔ مختلف متنازعہ معاملات پر میں اسی لئے اپنی رائے کو روک کر رکھتا ہوں کہ اس فورم کا تشخص کسی مخصوص سوچ کے زیر اثر نظر نہ آنے لگے۔
جیسے تمام دوست جانتے ہیں میں پچھلے فورم پر ایک مولوی مخالف بلاگر جانا جاتا تھا اور میرے دلائل بھی کافی بھاری بھرکم ہوتے تھے لیکن یہاں میں اُن خیالات کا اظہار نہیں کرسکتا کیونکہ فورا” اس فورم پر ملحدین کے ہاتھوں استعمال ہونے کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے یا پھر انتظامیہ کا مذہب بیزار ہونے کا تاثر اجاگر کیا جاتا ہے۔ آپ تمام دوست اس مسلے کی شدت کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے جس کا مجھے یہاں سامنا رہتا ہے۔ گمنام رہ کر سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھا جاسکتا ہے لیکن جب آپ کی شخصیت گمنام نہ رہے تو آپ کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ محتاط رہنے کا میں یہ مطلب ہرگز نہیں نکال سکتا کہ حدیثیں لکھنا شروع کر دوں یا اللہ اور رسول کا نام اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنا شروع کردوں، یہ میری طبیعت کے خلاف ہے اسلئے میں کچھ نہ لکھنا زیادہ پسند کرتا ہوں بہ نسبت متنازعہ بننے کے۔
اس کے علاوہ جیسا کہ انجان نے لکھا ہے کہ جب یہاں چہل پہل ہوا کرتی تھی تب بھی میں زیادہ ایکٹیو نہیں تھا تو اسی بات سے اس ویرانی میں میرا کردار نہ ہونے کے برابر تسلیم کیا جانا چاہیئے، کیونکہ میں تو کبھی ایکٹیو رہا ہی نہیں تو پھر اس ویرانی میں میں میرا کوئی کردار بھی نہیں۔ رہی بات ناراض دوستوں کو منانے کی تو فورم بناتے وقت ایک فیصلہ کیا تھا کہ یہاں آوازوں کو بند کرنے کا کھیل نہیں کھیلا جائے گا اور اس اصول کے سامنے کسی قسم کا پریشر بھی نہیں لیا جائے گا۔ میں جانتا ہوں کہ میں فورم پر نورانی ماحول بنا کر ٹریفک اکٹھا کرسکتا ہوں، ملحدین کو بین کرکے اپنے ناراض دوستوں کو خوش کرسکتا ہوں لیکن پھر خود کو منہ کیا دکھاوں گا کہ مجھ میں پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں، مجھ میں انصاف کرنے کی اہلیت نہیں۔ اسلئے اس اصول کے سامنے میں اپنی شخصیت قربان نہیں کرسکتا۔
جہاں تک فورم کی ٹریفک کا تعلق ہے تو ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے بہت بار کہا کہ اس فورم کو باقاعدہ ان کے حوالے کردیا جائے تاکہ وہ اسے ن لیگ کیلئے استعمال کریں کیونکہ یہ فورم اب اتنا پرانا ہوچکا ہے کہ اس کی ویلیو کسی نئے بنائے گئے فورم سے زیادہ ہے۔ بلکہ یہاں لکھنے والے بلاگر بھی ان کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ لیکن یہاں پھر میرے اصول آڑے آتے ہیں کہ میں اتنی محنت سے بنایا ہوا فورم کسی سیاسی پارٹی کے حوالے کیسے کرسکتا ہوں اور وہ بھی ایسی سیاسی پارٹی جسے خود آج تک جمہوریت کے معنی معلوم نہیں ہوسکے۔ بس ایک بار اگر ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کو یہاں دعوت دے دی جائے تو نہ یہاں ٹریفک کا مسلہ رہے گا نہ ہی ویرانی کا۔ اس لئے انجان جیسے جن منچلوں کو یہاں کی ویرانی کھائے جارہی ہے وہ حوصلہ رکھیں۔ یہاں ٹریفک خود بخود بڑھ جائے گی۔ نئے سال میں ہم کچھ ایسے قدم اٹھا رہے ہیں کہ فورم پر لکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔۔
- local_florist 3 thumb_up 7
- local_florist صحرائی, JMP, Bawa thanked this post
- thumb_up Ghost Protocol, Anjaan, shami11, Believer12, Athar, Sohraab, Muhammad Hafeez liked this post
5 Dec, 2020 at 10:23 pm #17شاید ایک وجہ ہے سیچو ریشن یا غالب کے انداز میں کہیں تو
میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میںفورم پر انتہائی گنے چنے لکھنے والے ہیں تقریبا سب ہی ایک دوسرے کے موقف سے واقف ہیں سب ہی کو سیاست نامی کھیل کے تمام تو نہ سہی، مگر اچھے خاصے اصولوں سے واقفیت ہو گئی ہے حتی کہ بوٹ پالیشیوں کو بھی بوٹوں کے نیچے کچی زمین کا اندازہ ہو گیا ہے
تو ایسی صورتحال میں کیسی بحث و تکرار یا اسکا کیا حاصل؟5 Dec, 2020 at 10:24 pm #18ہر لکھنے والے کی زندگی میں یہ وقت آتا رہتا ہے جب چاہنے کے باوجود بھی کچھ لکھا نہ جاسکے، اہل قلم اسے قلمی بانجھ پن کا نام دیتے ہیں۔ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسی کیفیت سے گذر رہا ہوں۔ نہ کچھ پڑھنے کو دل چاہتا ہے نہ لکھنے کو۔ بسا اوقات فورم پر کوئی تحریر یا جواب دیکھ کر دل چاہتا بھی ہے کہ آج گھر جاکر اس کا جواب ضرور لکھنا ہے لیکن لیپ ٹاپ کھولتے ہی ذہن پر دھند کے جالے سے بن جاتے ہیں، گھنٹوں فورم کھولے دیکھتا رہتا ہوں لیکن ایک لفظ نہیں لکھ پاتا۔ ہوسکتا ہے شائید دوسرے دوست بھی ایسی ہی کیفیات سے گذر رہے ہوں اس لئے شرکت نہیں کرپاتے۔ البتہ ایسے دوست جو کسی اور فورم پر لکھتے ہوں اور یہاں نہ لکھتے ہوں وہ ضرور زیادتی کرتے ہیں کہ اپنی موجودگی کا احساس تک نہیں دلاتے۔ میرے یہاں نہ لکھنے کی ایک وجہ اور بھی ہے میری اس کوشش کے باوجود کہ لوگ مجھے عام ممبر سمجھیں، ایسا نہیں ہوپایا۔ جب میں کسی چیز پر کمنٹ کردوں تو اسے فورم کی پالیسی سمجھا جاتا ہے۔ مختلف متنازعہ معاملات پر میں اسی لئے اپنی رائے کو روک کر رکھتا ہوں کہ اس فورم کا تشخص کسی مخصوص سوچ کے زیر اثر نظر نہ آنے لگے۔ جیسے تمام دوست جانتے ہیں میں پچھلے فورم پر ایک مولوی مخالف بلاگر جانا جاتا تھا اور میرے دلائل بھی کافی بھاری بھرکم ہوتے تھے لیکن یہاں میں اُن خیالات کا اظہار نہیں کرسکتا کیونکہ فورا” اس فورم پر ملحدین کے ہاتھوں استعمال ہونے کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے یا پھر انتظامیہ کا مذہب بیزار ہونے کا تاثر اجاگر کیا جاتا ہے۔ آپ تمام دوست اس مسلے کی شدت کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے جس کا مجھے یہاں سامنا رہتا ہے۔ گمنام رہ کر سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھا جاسکتا ہے لیکن جب آپ کی شخصیت گمنام نہ رہے تو آپ کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ محتاط رہنے کا میں یہ مطلب ہرگز نہیں نکال سکتا کہ حدیثیں لکھنا شروع کر دوں یا اللہ اور رسول کا نام اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنا شروع کردوں، یہ میری طبیعت کے خلاف ہے اسلئے میں کچھ نہ لکھنا زیادہ پسند کرتا ہوں بہ نسبت متنازعہ بننے کے۔ اس کے علاوہ جیسا کہ انجان نے لکھا ہے کہ جب یہاں چہل پہل ہوا کرتی تھی تب بھی میں زیادہ ایکٹیو نہیں تھا تو اسی بات سے اس ویرانی میں میرا کردار نہ ہونے کے برابر تسلیم کیا جانا چاہیئے، کیونکہ میں تو کبھی ایکٹیو رہا ہی نہیں تو پھر اس ویرانی میں میں میرا کوئی کردار بھی نہیں۔ رہی بات ناراض دوستوں کو منانے کی تو فورم بناتے وقت ایک فیصلہ کیا تھا کہ یہاں آوازوں کو بند کرنے کا کھیل نہیں کھیلا جائے گا اور اس اصول کے سامنے کسی قسم کا پریشر بھی نہیں لیا جائے گا۔ میں جانتا ہوں کہ میں فورم پر نورانی ماحول بنا کر ٹریفک اکٹھا کرسکتا ہوں، ملحدین کو بین کرکے اپنے ناراض دوستوں کو خوش کرسکتا ہوں لیکن پھر خود کو منہ کیا دکھاوں گا کہ مجھ میں پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں، مجھ میں انصاف کرنے کی اہلیت نہیں۔ اسلئے اس اصول کے سامنے میں اپنی شخصیت قربان نہیں کرسکتا۔ جہاں تک فورم کی ٹریفک کا تعلق ہے تو ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے بہت بار کہا کہ اس فورم کو باقاعدہ ان کے حوالے کردیا جائے تاکہ وہ اسے ن لیگ کیلئے استعمال کریں کیونکہ یہ فورم اب اتنا پرانا ہوچکا ہے کہ اس کی ویلیو کسی نئے بنائے گئے فورم سے زیادہ ہے۔ بلکہ یہاں لکھنے والے بلاگر بھی ان کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ لیکن یہاں پھر میرے اصول آڑے آتے ہیں کہ میں اتنی محنت سے بنایا ہوا فورم کسی سیاسی پارٹی کے حوالے کیسے کرسکتا ہوں اور وہ بھی ایسی سیاسی پارٹی جسے خود آج تک جمہوریت کے معنی معلوم نہیں ہوسکے۔ بس ایک بار اگر ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کو یہاں دعوت دے دی جائے تو نہ یہاں ٹریفک کا مسلہ رہے گا نہ ہی ویرانی کا۔ اس لئے انجان جیسے جن منچلوں کو یہاں کی ویرانی کھائے جارہی ہے وہ حوصلہ رکھیں۔ یہاں ٹریفک خود بخود بڑھ جائے گی۔ نئے سال میں ہم کچھ ایسے قدم اٹھا رہے ہیں کہ فورم پر لکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔۔عاطف صاحب، بلاشبہ یہ فورم کسی بھی جماعت کا ماؤتھ پیس نہیں بننا چاہیے کیونکہ پھر یہ ایک فورم نہیں بلکہ فین کلب بن کر رہ جائے گا ۔ ہمیشہ دوسروں کے نفطہ نظر کو بھی احترام کی نظر سے دیکھنا چاہیے اور اگر کبھی کوئ تنقید بھی برداشت کرنی پڑے تو اسے خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے ۔ جہاں تک اس فورم کے ممبران کسی اور سائٹ پر جاکر حصہ لیتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے اور اس میں پریشانی کی کوئ بات نہیں ۔
اس فورم پر ٹریفک کا مسئلہ بحرحال موجود ہے اور اس فورم کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھ کر اس مسئلہ کا کوئ بہتر حل ( بجائے فورم کسی جماعت کو گروی رکھنے کے ) سوچنا چاہیے ۔ اگر اس فورم پر اضافی ممبران اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے تو ڈائیورسٹی پیدا ہوگی اور مختلف خیال فکر سے چھپنے والے مواد سے معیار بھی مزید بہتر ہوگا ۔- local_florist 1 thumb_up 6
- local_florist Muhammad Hafeez thanked this post
- thumb_up Anjaan, shami11, Believer12, JMP, Bawa, Atif Qazi liked this post
5 Dec, 2020 at 10:40 pm #19شاید ایک وجہ ہے سیچو ریشن یا غالب کے انداز میں کہیں تو میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں فورم پر انتہائی گنے چنے لکھنے والے ہیں تقریبا سب ہی ایک دوسرے کے موقف سے واقف ہیں سب ہی کو سیاست نامی کھیل کے تمام تو نہ سہی، مگر اچھے خاصے اصولوں سے واقفیت ہو گئی ہے حتی کہ بوٹ پالیشیوں کو بھی بوٹوں کے نیچے کچی زمین کا اندازہ ہو گیا ہے تو ایسی صورتحال میں کیسی بحث و تکرار یا اسکا کیا حاصل؟گھوسٹ صاحب اگر سیاسی مباحثے میں جدت نہ رہی اور یکسانیت چھلکنے لگی ہے تو چلیں پھر کائناتی تشکیل کے مجوزہ قوانین پر سیر حاصل بحث کی جائے ، وجود اور ناوجود کی گتھیوں کو سلجھایا جائے ، افلاس اور امارت کے معرکےسر کیے جائیں ، موت اور حیات کے فلسفے پر گفتگو بگھاری جائے ، انسانی نفسیات کے رموز کو موضوع گفتگو بنایا جائے ۔ کیا خیال ہے
؟
- thumb_up 5
- thumb_up Anjaan, Believer12, JMP, Bawa, Atif Qazi liked this post
5 Dec, 2020 at 10:53 pm #20گھوسٹ صاحب اگر سیاسی مباحثے میں جدت نہ رہی اور یکسانیت چھلکنے لگی ہے تو چلیں پھر کائناتی تشکیل کے مجوزہ قوانین پر سیر حاصل بحث کی جائے ، وجود اور ناوجود کی گتھیوں کو سلجھایا جائے ، افلاس اور امارت کے معرکےسر کیے جائیں ، موت اور حیات کے فلسفے پر گفتگو بگھاری جائے ، انسانی نفسیات کے رموز کو موضوع گفتگو بنایا جائے ۔ کیا خیال ہے
؟
زیدی صاحب،
تجویز تو صائب ہے مگر یہ اتنے بھاری بھرکم موضوعات ہیں کہ انمیں اپنی دلچسپی پڑھنے کی حد تک ہے بحث و مبا حثہ تو صاحب علم شخصیات کے درمیان ہوتا ہے
آپ کچھ کوشش کریں کویی موضوع شروع کریں ان پر اپنی جاہلانہ رائے دینے کی کوشش کروں گا -
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.