Home Forums Non Siasi کوئٹہ: سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، متعدد زخمی

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    کوئٹہ کے جناح روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا جہاں 7 افراد زخمی ہوئے۔
    دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔
    دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں فائر اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
    بلوچستان پولیس کے انسپکٹرجنرل (آئی جی) طاہر رائے نے ڈان ڈاٹ کام کو سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کی تصدیق کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کے اطراف کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کو واقعے کی تفتیش کے بھی بھیج دیا گیا ہے۔
    ہوٹل کی ویب سائٹ کے مطابق ‘سرینا ہوٹل کوئٹہ شہر میں واحد فور اسٹار ہوٹل ہے جہاں اقوام متحدہ کےمعیار کے مطابق سیکیورٹی اورماحول ہے’۔
    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں کوئٹہ میں ڈی سی آفس کے قریب انسکومب روڑ پر بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
    سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ارباب کامران کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 2 لاشیں لائی گئی تھیں اور 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا تھا۔
    ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگ زیب بادینی نے بتایا تھا کہ دھماکے کا مقصد بظاہر یوم یک جہتی کشمیر کی ریلی کو نشانہ بنانا تھا جو قریب سے گزر رہی تھی۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1158460/

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi