• This topic has 41 replies, 10 voices, and was last updated 3 years ago by Ghost Protocol. This post has been viewed 1787 times
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 42 total)
  • Author
    Posts
  • shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    Source

    کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نےوزیر اعظم عمران خان کو متنبہ کیا ہے کہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے۔میں سیاست میں آؤں گا اور بتاؤں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اب میں سیاست پربھی بات کروں گا ۔صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہوں گا۔کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔

    منگل کی شب اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں1992کے ورلڈ کپ کی ٹیم رکن جاوید میاں داد نے کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں۔لگ رہا ہےآپ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ کے علاوہ کوئی پاکستانی آکسفورڈ اور کیمرج گیا ہی نہیں ہے۔جن لوگوں کو پی سی بی میں لائے ہیں ان کے بارے میں سوچو کہ کون کھا تا ہے اور کون نہیں،عمران خان کو ملک کا خیال ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے احسان مانی کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس نے آپ کی کیا مدد کی تھی۔آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دے چیز ہے۔جاوید میاں داد نے کہا کہ میں پاکستان آرمی کا شکر گذار ہوں جس نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔کھلاڑیوں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔جیو اور جینے دو،پاکستانیوں اور پاکستان کو فروغ دے۔میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے.جاوید میاں دادکا کہنا ہے کہ پاکستان میں عظیم کرکٹرز اور قابل کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز موجود ہیں پھر بیرون ملک سے لوگوں کو پاکستان لاکر کرکٹ چلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔پی سی بی میں جاہل لوگ بیٹھے ہیں جنہیں کرکٹ کا پتہ نہیں ہے۔ایسے لوگوں کو کرکٹ کی الف ب کا پتہ نہیں ہے۔جو ملک کے لئے غلط کریں گے میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

    انہوں نے پی سی بی چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا براہ راست نام لینے سے گریز اور کہا کہ اگر وہ چوری کرکے بھاگ جائیں گے تو انہیں کون پکڑے گا۔اگر پاکستان میں قابل لوگ نہیں ہیں تو پھر آپ باہر سے ضرور لائیں۔

    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے بعد جاوید میانداد بھی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں ہیں ؟

    Judge
    Moderator
    Offline
      #3
      Cricket should be completely banned in Pakistan.

      shami11
      Participant
      Offline
      Thread Starter
      • Expert
      #4
      جج صاحب – آپ کا بس چلے تو سب پر بین لگا دیں

      پاکستانی کا بڑا پرابلم یہ ہے کے اس قوم نے ہاکی اور اسکواش سے اپنے لیڈر نہی چنے ورنہ یہ قوم کہاں سے کہاں نکل جاتی

      Cricket should be completely banned in Pakistan.
      Judge
      Moderator
      Offline
        #5
        جج صاحب – آپ کا بس چلے تو سب پر بین لگا دیں پاکستانی کا بڑا پرابلم یہ ہے کے اس قوم نے ہاکی اور اسکواش سے اپنے لیڈر نہی چنے ورنہ یہ قوم کہاں سے کہاں نکل جاتی

        ban for two hours.

        Suggesting funny and harmful solution for the deprived nation.

        GeoG
        Participant
        Offline
        • Expert
        #6
        Cricket should be completely banned in Pakistan.

        یہ عاطف قاضی جو آپکو کرکٹ کہ کر دکھا رہا ہے وہ ننگی کبڈی ہے جج صاحب

        گیم نہیں دوست بدلیں

        :bigsmile:

        حسن داور
        Participant
        Offline
        • Expert
        #7

        بریانی والی سرکار …. مجھے لگتا ہے جج صاحب کسی اور کھیل سے شغف رکھتے ہیں …. آپ نے انکے کھیل پر شاید پانی پھیر دیا

        حسن داور
        Participant
        Offline
        • Expert
        #8

        ویسے جاوید میانداد کو وزیراعظم بننے کی کیا ضرورت …. ڈی کمپنی والے صاحب سے رشتے داری ہے …. وزیراعظم سے زیادہ پاور میں ہوگا

        حسن داور
        Participant
        Offline
        • Expert
        #9

        Zaidi
        Participant
        Offline
        • Advanced
        #10
        Cricket should be completely banned in Pakistan.

        Judge Sahib:

        Why don’t we ban Peeri ,Faqeeri and Naswar Khori ? 

        Ghost Protocol
        Participant
        Offline
        • Expert
        #11
        جو عزت اس نے کرکٹ کھیل کر کمائی تھی بول بول کر سب ضائع کردی

        :facepalm: :facepalm: :facepalm:

        Zaidi
        Participant
        Offline
        • Advanced
        #12
        جو عزت اس نے کرکٹ کھیل کر کمائی تھی بول بول کر سب ضائع کردی :facepalm: :facepalm: :facepalm:

        بول بول کر یا کھول کھول کر :( ؟

        shami11
        Participant
        Offline
        Thread Starter
        • Expert
        #13
        جج صاحب کو شائد پولو پسند ہے اور یہ شندور کے میلے میں شکرگندی بھی سپلائی کرتے رہے ہیں

        بریانی والی سرکار …. مجھے لگتا ہے جج صاحب کسی اور کھیل سے شغف رکھتے ہیں …. آپ نے انکے کھیل پر شاید پانی پھیر دیا

        shami11
        Participant
        Offline
        Thread Starter
        • Expert
        #14
        جاوید میانداد اس سے پہلے بھی ایسے بنانات دے چکے ہیں اور بعدمیں پی ٹی آئی ترولز نے ان کا رونا بھی نکال دیاتھا

        ایسے بنانات توجہ حاصل کرنے کے لئے بھی دئیے جاتے ہیں

        Ghost Protocol
        Participant
        Offline
        • Expert
        #15

        بول بول کر یا کھول کھول کر :( ؟

        افسوس ہوتا ہے اس شخص کی ہینکی پھینکی سن کر . کتنا بڑا بیٹسمین تھا جب بولتا ہے اپنا ہانسا نکلواتا ہے

        Zaidi
        Participant
        Offline
        • Advanced
        #16

        [quote quote=242439]

        افسوس ہوتا ہے اس شخص کی ہینکی پھینکی سن کر . کتنا بڑا بیٹسمین تھا جب بولتا ہے اپنا ہانسا نکلواتا ہے

        jمجھے تو لگتا ہے کہ اسے بھی شیروانی کے کیڑے نے ڈنگ مارا ہے ۔ یہ وہی بندہ ہے جو کرکٹ گراؤنڈ میں بانڈری لائن پر کھنچی آدھی دیوار پر بیٹھ کر اتوار کے دن مختلف ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ دیکھا کرتا اور پان کھاتا رہتا تھا ، اس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کئ مقامی کپتان میچ کے دوران ہی اس کے پاس پہنچ کر اس سے بیٹنگ کرکے مقررہ رن بنانے کے لیے بارگین کرتے تھے ۔ اور یہ صاحب جتنے رن درکار ہوتے تھے اس کے مطابق پیسے لیتے تھے ، رن بنا کر ٹیم کو دے دیتے تھے ، لیکن فیلڈنگ کرنا معائدہ میں شامل نہیں ہوتا تھا ، ھر اتوار کو مختلف ٹیموں کے لیے بیٹنگ کرکے انہیں مقررہ رن بنا کر دے دیتا تھا اور پیسے وصول کرکے کسی اور ٹیم کی کھوج میں نکل جاتا تھا ۔ j

        Ghost Protocol
        Participant
        Offline
        • Expert
        #17

        jمجھے تو لگتا ہے کہ اسے بھی شیروانی کے کیڑے نے ڈنگ مارا ہے ۔ یہ وہی بندہ ہے جو کرکٹ گراؤنڈ میں بانڈری لائن پر کھنچی آدھی دیوار پر بیٹھ کر اتوار کے دن مختلف ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ دیکھا کرتا اور پان کھاتا رہتا تھا ، اس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کئ مقامی کپتان میچ کے دوران ہی اس کے پاس پہنچ کر اس سے بیٹنگ کرکے مقررہ رن بنانے کے لیے بارگین کرتے تھے ۔ اور یہ صاحب جتنے رن درکار ہوتے تھے اس کے مطابق پیسے لیتے تھے ، رن بنا کر ٹیم کو دے دیتے تھے ، لیکن فیلڈنگ کرنا معائدہ میں شامل نہیں ہوتا تھا ، ھر اتوار کو مختلف ٹیموں کے لیے بیٹنگ کرکے انہیں مقررہ رن بنا کر دے دیتا تھا اور پیسے وصول کرکے کسی اور ٹیم کی کھوج میں نکل جاتا تھا ۔ j

        کیا واقعی میں؟ یہ بات میں نے کبھی نہیں سنی.
        یہ تو بہت چھوٹی سی عمر میں ہی ٹیم میں آگیا تھا- اس کے دو چھوٹے بھائ انور میانداد اور سہیل بھی کھیلتے تھے سوہیل کے ساتھ کچھ میچ کھیلنے کا اتفاق رہا ہے

        BlackSheep
        Participant
        Offline
        • Professional
        #18
        افسوس ہوتا ہے اس شخص کی ہینکی پھینکی سن کر

        بندہ پرور۔۔۔۔۔

        یہ لفظی ترکیب ہینکی پینکی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ پھینکی نہیں۔۔۔۔۔

        hanky-panky

        شیرازی صاحب نے جب یہ ترکیب دو دن پہلے ایک جگہ استعمال کی تھی تو اُن سے لکھنے میں اِملاء کی غلطی ہوگئی تھی۔۔۔۔۔

        Most of his adult life, 25 years, he had to live with rich widow and no hanky phanky.

        برسبیلِ تذکرہ یہ لفظی ترکیب، ہینکی پینکی عموماً ایک خاص رویہ کیلئے استعمال ہوتی ہے، اِسی باعث عورتوں کے انڈرگارمنٹس کی ایک کمپنی کا نام ہینکی پینکی ہے۔۔۔۔۔

        شاید لوگ دُرست ہی کہتے ہیں کہ نقل کرنے کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔

        :facepalm: :cwl: :facepalm: ™©

        • This reply was modified 53 years, 9 months ago by .
        unsafe
        Participant
        Offline
        • Advanced
        #19
        یہ کرکٹ بہت ہی فضول کھیل ہے اب کوئی سوچے کہ کوچنگ میں مذہب کا کیا کام … ایسی جب کوچنگ ہو گی تو پھر یہ ٹیم کا خاک ورلڈ کپ جیتے گی

        Guilty
        Participant
        Offline
        • Expert
        #20
        افسوس ہوتا ہے اس شخص کی ہینکی پھینکی سن کر . کتنا بڑا بیٹسمین تھا جب بولتا ہے اپنا ہانسا نکلواتا ہے

        ۔

        یہ بات ٹھیک ہے کہ ۔۔۔ جاوید میا نداد ۔۔۔۔ کی صحت اس طرح کی ہوگئی ہے کہ ۔۔۔۔ وہ ٹھیک گفتگو یا زبان کا استعمال نہیں کرپاتے ۔۔۔۔۔۔

        لیکن جاوید میانداد اس ویڈیو میں جو بات کہہ رھے ہیں ۔۔۔۔ وہ غلط نہیں کہہ رھے ہیں ۔۔۔۔۔

        اس ویڈیوں میں ۔۔۔۔ غصے میں عمران خان پر برھم ہورھے ہیں کہ ۔۔۔۔ کرکٹ بورڈ میں ۔۔۔۔ غیرملک سے لوگوں کو لاکر ۔۔۔ کیوں ۔۔۔ افسر بنا یا جا رھا ہے ۔۔۔

        ایک وہ غیرملکی ہیں ۔۔۔ دوسرے وہ نا لا ئق ہیں ۔۔۔۔ تیسرے یہ کہ ۔۔۔۔ کرکٹ بورڈ میں ۔۔۔۔ پا کستان کے اپنے ۔۔۔۔ لوگوں کو جاب حق پہلے بنتا ہے ۔۔۔

        کرکٹ میں غیرملکیوں کی گھپلے  کی بنیا د پر ۔۔۔ جا وید میانداد ۔۔۔۔ نے غصے میں عمران خان ۔۔۔۔ کو سنا ئی ہیں ۔۔۔۔

        اور ظاھر ہے وہ ۔۔۔ عمران خان کے کپتان رھے ہیں ۔۔۔۔ اور بہت سی چیزیں عمران خان نے ۔۔۔۔ جاوید میانداد سے سیکھی ہیں ۔۔۔

        اس لیئے جاوید میانداد نے ایک سینئر استاد کے انداز میں ۔۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔۔ کو لتاڑا ہے ۔۔۔۔۔۔

        جو جاوید میانداد کی صحت  کافی ڈاؤن ہے ۔۔۔۔ اس لیئے انہوں نے غصے میں ۔۔۔ الفاظ کا گفتگو کو ٹھیک سے کنٹرول نہیں کیا ہے ۔۔۔۔

        ورنہ جہاں تک مدعے کی بات ہے ۔۔۔۔ جاوید میانداد نے ھینکی پھینکی نہیں ماری ۔۔۔۔ بات انہوں نے بالکل ٹھیک کی ہے ۔۔۔۔

        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 42 total)

      You must be logged in to reply to this topic.

      ×
      arrow_upward DanishGardi