Thread: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

Home Forums Non Siasi کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

Viewing 13 posts - 21 through 33 (of 33 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    بھائی میرے محترم ایک سوال ایسے ہی پوچھنا ہے کہ اگر کسی انسان کو داڑھی کے بال تراشنے پر کوئی مسلہ کوئی تکلیف نہیں …. دن میں پانچ بار عربی میں بقول آپکے مغلضات بڑبڑاتے اوٹھک بیٹھک کرنے میں کوئی تکلیف کوئی مسلہ نہیں…. ہوا خارج ہونے پر ہاتھ منہ کان ناک دھونے پر کوئی مسلہ کوئی تکلیف نہیں تو آپکو کیا پریشانی ہے ؟؟؟ یہ اسکا مسلہ ہے آپکا نہیں …. آپ نہیں مانتے نہ مانیں … وہ مانتا ہے اسے ماننے دیں …. میں نے پہلے بھی ایک گزارش کی تھی کے مہربانی کر کے کوئی ملحد … اگنوسٹک اور کوئی مسلمان یا ہندو یا کسی بھی مذہب کا ماننے والا ایک دوسرے سے متعلق ایسی بات نہ کرے کے دل آزاری ہو …

    باقی آپکی مرضی

    جناب، مجھے یقین ہے کے آپ اتنے بھولے نہیں جتنے بن رہے ہیں۔ میں نے کسی کی ذاتیات پر حملہ نہیں کیا بلکے ایک مذہب پر سوال کیا ہے۔

    نماز، وضو داڑھی وغیرہ یہ کسی فرد واحد کا انفرادی مسلہ نہیں ہے بلکے ایک قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک قوم کو ذہنی اور فکری طور پر مکمل طور پر مفلوج کرنے میں مذہب اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

    میرے خیال میں ان خرافات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے والی قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی ہے۔

    جب دو ہزار پانچ کا زلزلہ آیا تو میرے علاقہ میں چند معززین نے اس کا مورد الزام نائیوں کو ٹہرایا، کیوں کے وہ لوگوں کی شیو بناتے ہیں۔ اور پھر ایک یہ خبر بھی عام ہو گئی کے بالاکوٹ میں ایک تبلیغی بھائی کا پلازہ قائم و دائم ہے اور اس برکت کی وجہ یہ ہے کے اس پلازے میں کسی نائی کی دکان نہیں تھی۔ حقیقت یہ ہے کے بالاکوٹ شہر مکمل تباہ ہو گیا تھا اور کوئی عمارت باقی نہیں بچی تھی۔

    اس بکواس کی وجہ کئی حجاموں کا کام کاج بند ہو گیا اِور کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ شروع ہوا تو سب نے شیو کرنے سے توبہ کر لی۔

    اب کل میرے علاقے میں حکومت کے لاک ڈاؤن کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوے جمعہ کی نماز میں بھرپور شرکت کی گئی اور  حافظ حشام کی طرح کرونا پر بھرپور اجتماعی لعن طعن ہوئی اور اسے بیک وقت عذاب الہی اور صیہونی سازش قرار دیا گیا ۔

    اب آپ بتائیں مذہب پر تنقید جائز  ہے یا نہیں؟

    • This reply was modified 8 months, 1 week ago by Zed.
    #22
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    It is still a person’s opinion, does not matter, how much educated he is. He is Hafiz means that he has memorized Quran in Arabic language. If had completed Ulama course it is still his opinion. He has not given any reference from Quran/Hadith. Don’t take an individual so important to represent billion of Muslims world wide.

     یہ اس کی ذاتی رائے نہیں ہے، قرآن میں لاتعداد بار کافروں کو کوسا گیا ہے، ان کو برا بھلا کہا گیا ہے، ان کو مسلمانوں کا دشمن بتایا گیا ہے اور ان کو عذاب کی وعیدیں سنائی گئی ہیں۔ وہ اسی قرآنی تعلیم کے زیر اثر کافروں کو بددعائیں دے رہا ہے۔جن مومنین کو یہ غلط فہمی ہے کہ یہ مولانا ہشام قرآن سے ہٹ کر کچھ کہہ رہا ہے، ان کی کنفیوژن دور کئے دیتا ہوں۔۔

    جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا، ہم انہیں آگ میں ڈال دیں گے۔ جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ، ہم ان کی کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں۔۔ (النسا۔ 56)۔

    کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔۔(النسا۔101)۔

    جب تمہارے رب نے فرشتوں کو حکم دیا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، تم ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ، میں ابھی کفار کے قلوب میں رعب ڈالے دیتا ہوں، سو تم ان کی گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور پر مارو۔ (الانفال۔12)۔

    اور کافروں سے اس وقت تک لڑو جب تک فتنہ ختم نہ ہوجائے اور دین اللہ کا ہی ہوجائے۔ (الانفال۔ 39)۔

    جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے تو انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں۔ (الانفال۔57)۔

    اے ایمان والو! بے شک مشرک ناپاک ہیں، وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے پاس بھی نہ بھٹکنے پائیں۔ (التوبہ۔28)۔

    کفار کی مثال ان جانوروں کی ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز کو ہی سنتے ہیں، وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، انہیں عقل نہیں۔ (البقرہ۔171)۔

    کافروں پر اللہ کی لعنت ہو۔ (البقرہ۔89)۔

    جب قرآن میں اس قدر کافر کافر کی تکرار کرکے ان سے خوب نفرت سکھائی گئی ہے تو مسلمان ان کو بددعائیں نہ دیں، ان کی ہلاکت نہ مانگیں تو اور کیا کریں۔۔۔ 

    #23
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    اس مولوی کی پوری دعا سننے لائق ہے، کافی مزیدار دعا ہے۔۔۔ 

    #24
    Judge
    Moderator
    Offline
    • Threads: 2
    • Posts: 337
    • Total Posts: 339
    • Join Date:
      20 Mar, 2020

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    Dear members….

    Be Very very careful while discussing the religion. 

    #25
    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    اس مولوی کی پوری دعا سننے لائق ہے، کافی مزیدار دعا ہے۔۔۔

    اس دعا کے چند اقتباسات

    یا اللہ اس وائرس کی وجہ سے لوگوں کا ایمان ہل  رہا ہے، اس وائرس کو پلٹا دے

     یا اللہ اس چھوٹے سے وایئرس نے بیت اللہ بند کرا دیا ہے اس کو نیست و نابوت کر دے۔

    یا اللہ ہم بہت کمزور ایمان والے ہیں، اس وائرس کی وجہ سے لوگ مسجدوں سے بھاگ رہے ہیں، اس وائرس کو پاکستان سے بھگا دے۔

     یا اللہ اس وائرس نے مسجدوں کو ویران کر دیا ہے۔ اس کو قابو کر دیجئے۔

    یا اللہ اس وبا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اس وائرس کو کافر ملکوں کی طرف پلٹا دیں۔


    ویسے حافظ صاحب نے ایک بڑے مزے کی بات کی ہے کے کرونا نے بیت اللہ بند کر دیا، میرے خیال میں  بیت اللہ کرونا نے نہیں ساینس نے بند کیا ہے  اور  آخرکار خدا کا گھر بند کر کے سائنس نے اپنی طاقت کو منوایا ہے۔

    اب آہستہ آہستہ لوگ اپنے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے سائنس کو مذہب پر فوقیت دیں گے، اور یہی بات مولویوں کو ہضم نہیں ہو رہی، صدیوں سے چلتا ان کا کاروبار اب بند ہونے جا رہا ہے۔

    • This reply was modified 8 months, 1 week ago by Zed.
    #26
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8675
    • Total Posts: 9053
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    پائی جان، کرونا نے مردوں کو بھی برقعہ پوش بنا دیا ہے، یہ بات آپ کو نظر نہیں آئی یا آپ کی نظر بس گوریوں پر ہی ٹکی رہتی ہے۔

    یا دین اسلام میں مردوں پر بھی پردہ لازم ہو گیا ہے؟

    پاکیزگی کی انتہا ملاحظہ کریں، جس لوٹے سے استنجا اسی لوٹے سے وضو کلی وغیرہ اور سونے پے سہاگہ یہ کے اگر پانی میسر نا ہو تو پتھر یا مٹی کی ڈلی سے استنجا کریں اور صاف مٹی منہ ہاتھ، ناک کان وغیرہ پر مل دیں۔ واہ بھئی واہ، واقعی خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم ۔

    چودہ سو سال پہلے اگر جائیں تو صفای کا معیار رکھنے کیلئے نیچرل ریمیڈیز پر ہی انحصار کرنا پڑتا تھا، ریگستانی علاقو ں میں پانی کی کمیابی دیکھنی ہو تو آج بھی افریقہ یا تھر میں چلے جائیں جانور اور انسان ایک ہی تالاب سے اپنی پیاس بجھاتے دکھای دیں گے

    آپ اس کے مثبت پہلو کیوں نظراندز کردیتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد اگر پانی میسر نہ ہوتو تو صاف خشک مٹی کا کیوں کہا گیا ہے؟

    پتھر اور ہڈی یا پتوں سے مناہ بھی ہے، آج مائکروسکوپ نے بتا دیا کہ پتھر اور ہڈی پر جرمز زندہ حالت میں پاے جاتے ہیں جو پیشاب کی نالی سے اندر جاکر بیماری پیدا کرسکتے ہیں اور خشک مٹی سے یہ خطرہ نہیں ہوتا

    چودہ سو سال پہلے سائنیس کی یہ ایجاد نہیں تھی مگر اس کے باوجود ایک سچا خدا انسانیت کو اپنی ہی بنای گئی مخلوقات جن میں جرمز بھی شامل ہیں سے بچنے کیلئے رہنما اصول بنا دیتا ہے

    #27
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8675
    • Total Posts: 9053
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    یہ اس کی ذاتی رائے نہیں ہے، قرآن میں لاتعداد بار کافروں کو کوسا گیا ہے، ان کو برا بھلا کہا گیا ہے، ان کو مسلمانوں کا دشمن بتایا گیا ہے اور ان کو عذاب کی وعیدیں سنائی گئی ہیں۔ وہ اسی قرآنی تعلیم کے زیر اثر کافروں کو بددعائیں دے رہا ہے۔جن مومنین کو یہ غلط فہمی ہے کہ یہ مولانا ہشام قرآن سے ہٹ کر کچھ کہہ رہا ہے، ان کی کنفیوژن دور کئے دیتا ہوں۔۔

    جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا، ہم انہیں آگ میں ڈال دیں گے۔ جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ، ہم ان کی کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں۔۔ (النسا۔ 56)۔

    کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔۔(النسا۔101)۔

    جب تمہارے رب نے فرشتوں کو حکم دیا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، تم ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ، میں ابھی کفار کے قلوب میں رعب ڈالے دیتا ہوں، سو تم ان کی گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور پر مارو۔ (الانفال۔12)۔

    اور کافروں سے اس وقت تک لڑو جب تک فتنہ ختم نہ ہوجائے اور دین اللہ کا ہی ہوجائے۔ (الانفال۔ 39)۔

    جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے تو انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں۔ (الانفال۔57)۔

    اے ایمان والو! بے شک مشرک ناپاک ہیں، وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے پاس بھی نہ بھٹکنے پائیں۔ (التوبہ۔28)۔

    کفار کی مثال ان جانوروں کی ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز کو ہی سنتے ہیں، وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، انہیں عقل نہیں۔ (البقرہ۔171)۔

    کافروں پر اللہ کی لعنت ہو۔ (البقرہ۔89)۔

    جب قرآن میں اس قدر کافر کافر کی تکرار کرکے ان سے خوب نفرت سکھائی گئی ہے تو مسلمان ان کو بددعائیں نہ دیں، ان کی ہلاکت نہ مانگیں تو اور کیا کریں۔۔۔

    برادر آپ قرآن مجید سے بغیر سیاق و سباق کے ٹکڑوں میں آیات نکال کر اپنا مطلب بھی اخذ کرلیتے ہیں جو کہ درست نہیں، ہر آیت کو شروع سے پڑھین تو مطلب بعض اوقات بالکل ہی دوسرا ہوتا ہے، مثلا قرآن میں یہ بھی لکھا ہے کہ تم نماز کے قریب مت جاو، میں نے دیکھا کہ کچھ دین کو دھندہ  بنا کر امیر ہونے والوں سے جب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ تو نماز نہیں پڑھتے تو وہ کہتے ہیں دیکھو قرآن کہتا ہے حالانکہ اس کے ساتھ مزید آیات پڑھیں تو پتا چلتا ہے کہ ناپاکی کی حالتوں میں نماز نہ پڑھنے کا حکم ہے

    جن کفار کو مارنے کا یا ان سے سجنگ کرنے کا حکم ہے ان سے پورا علاقہ تنگ تھا بالکل جیسے سوات میں طالبان آگئے تھے تو علاقے کے لوگ ہجرت کرکے پنجاب میں بھاگ آے تھے ان کا جینا حرام کردیا گیا اور پھر فوج نے جاکر ان کو کتے کی موت مارا تو چین ہوا ورنہ ان سوورز نے تو لڑکیون کوچوک میں کوڑے مارنا شروع کردیا تھا، ایسے جاہلوں کو اپنے رواجوں سے مطلب ہوتا ہے دین سے نہیں میں صرف یہ بتا رہا ہون کہ ایسے ایسے دھوکے باز تھے کہ مسلمانوں کو تبلیغ کیلئے دعوت دے کر قتل کردیا گیا یا ان کے قافلے لوٹ لیتے تب ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اللہ کی طرف سے آتی تھی

    #28
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8675
    • Total Posts: 9053
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    اس دعا کے چند اقتباسات

    یا اللہ اس وائرس کی وجہ سے لوگوں کا ایمان ہل رہا ہے، اس وائرس کو پلٹا دے

    یا اللہ اس چھوٹے سے وایئرس نے بیت اللہ بند کرا دیا ہے اس کو نیست و نابوت کر دے۔

    یا اللہ ہم بہت کمزور ایمان والے ہیں، اس وائرس کی وجہ سے لوگ مسجدوں سے بھاگ رہے ہیں، اس وائرس کو پاکستان سے بھگا دے۔

    یا اللہ اس وائرس نے مسجدوں کو ویران کر دیا ہے۔ اس کو قابو کر دیجئے۔

    یا اللہ اس وبا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اس وائرس کو کافر ملکوں کی طرف پلٹا دیں۔


    ویسے حافظ صاحب نے ایک بڑے مزے کی بات کی ہے کے کرونا نے بیت اللہ بند کر دیا، میرے خیال میں بیت اللہ کرونا نے نہیں ساینس نے بند کیا ہے اور آخرکار خدا کا گھر بند کر کے سائنس نے اپنی طاقت کو منوایا ہے۔

    اب آہستہ آہستہ لوگ اپنے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے سائنس کو مذہب پر فوقیت دیں گے، اور یہی بات مولویوں کو ہضم نہیں ہو رہی، صدیوں سے چلتا ان کا کاروبار اب بند ہونے جا رہا ہے۔

    آپ شائد بھول گئے کہ دین نے اس وقت بھی ان سائنسی ہدایات پر عمل کرنے کی نصیحت فرمای تھی جب لکھنا پڑھنا بھی معاشرے کے دوچار بندوں کو آتا تھا اور  چمڑے پر لکھا جاتا تھا کاغذ تک میسر نہیں تھا

    جب یہ فرمایا کہ جہاں وبا پھیلے وہاں مت جاو اور جو وہاں رہنے والے ہین وہ وہیں پر رکے رہیں ،  اس وقت کس کو علم تھا کہ جراثیم جو دکھای بھی نہیں دیتے انسانوں کے جسم پر چمٹے ہوتے ہیں اور دوسرے علاقوں میں انسانوں کے ساتھ ہی چمٹ کر پنہچ جائیں گے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں بھی بیماری پھیل جاے گی ؟

    دین اور سائنیس جدا نہیں ہیں کیونکہ سائنس کائنات  کو پیدا کرنے والے کے علم کا  تھوڑا سا احاطہ کرنے کی کوشش کرتی ہے اور دین اسی پیدا کرنے والے نے انسانوں کی فلاح کیلئے بھیجا ہے

    یہ چودہ سو سال پرانی حدیث پڑھ کر لگتا نہیں کہ جب سائنس اس سطح پر تھی کہ ایک کاغذ بھی ایجاد نہیں ہوا تھا اس وقت بھی اتنی ماڈرن احتیاط بتا دی گئی جو آج کے سائنسدان نہ صرف بتارہے ہیں بلکہ فوج کے ذریعے اس پر سختی سے عمل کروانے کا بھی کہہ رہے ہیں؟

    سمجھنے کیلئے تو ایک مثال ہی کافی ہے

    • This reply was modified 8 months, 1 week ago by Believer12.
    #29
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    اس دعا کے چند اقتباسات

    یا اللہ اس وائرس کی وجہ سے لوگوں کا ایمان ہل رہا ہے، اس وائرس کو پلٹا دے

    یا اللہ اس چھوٹے سے وایئرس نے بیت اللہ بند کرا دیا ہے اس کو نیست و نابوت کر دے۔

    یا اللہ ہم بہت کمزور ایمان والے ہیں، اس وائرس کی وجہ سے لوگ مسجدوں سے بھاگ رہے ہیں، اس وائرس کو پاکستان سے بھگا دے۔

    یا اللہ اس وائرس نے مسجدوں کو ویران کر دیا ہے۔ اس کو قابو کر دیجئے۔

    یا اللہ اس وبا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اس وائرس کو کافر ملکوں کی طرف پلٹا دیں۔


    ویسے حافظ صاحب نے ایک بڑے مزے کی بات کی ہے کے کرونا نے بیت اللہ بند کر دیا، میرے خیال میں بیت اللہ کرونا نے نہیں ساینس نے بند کیا ہے اور آخرکار خدا کا گھر بند کر کے سائنس نے اپنی طاقت کو منوایا ہے۔

    اب آہستہ آہستہ لوگ اپنے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے سائنس کو مذہب پر فوقیت دیں گے، اور یہی بات مولویوں کو ہضم نہیں ہو رہی، صدیوں سے چلتا ان کا کاروبار اب بند ہونے جا رہا ہے۔

    آپ ایک چیز مِس کرگئے، مولوی صاحب نے بطور خاص کہا۔۔ یا اللہ رمضان کا سیزن آرہا ہے۔۔۔”۔۔۔

    سیزن کا لفظ استعمال کرکے مولوی صاحب نے واضح کردیا کہ مذہب ان کیلئے کاروبار ہے۔۔۔۔

    #30
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    برادر آپ قرآن مجید سے بغیر سیاق و سباق کے ٹکڑوں میں آیات نکال کر اپنا مطلب بھی اخذ کرلیتے ہیں جو کہ درست نہیں، ہر آیت کو شروع سے پڑھین تو مطلب بعض اوقات بالکل ہی دوسرا ہوتا ہے، مثلا قرآن میں یہ بھی لکھا ہے کہ تم نماز کے قریب مت جاو، میں نے دیکھا کہ کچھ دین کو دھندہ بنا کر امیر ہونے والوں سے جب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ تو نماز نہیں پڑھتے تو وہ کہتے ہیں دیکھو قرآن کہتا ہے حالانکہ اس کے ساتھ مزید آیات پڑھیں تو پتا چلتا ہے کہ ناپاکی کی حالتوں میں نماز نہ پڑھنے کا حکم ہے جن کفار کو مارنے کا یا ان سے سجنگ کرنے کا حکم ہے ان سے پورا علاقہ تنگ تھا بالکل جیسے سوات میں طالبان آگئے تھے تو علاقے کے لوگ ہجرت کرکے پنجاب میں بھاگ آے تھے ان کا جینا حرام کردیا گیا اور پھر فوج نے جاکر ان کو کتے کی موت مارا تو چین ہوا ورنہ ان سوورز نے تو لڑکیون کوچوک میں کوڑے مارنا شروع کردیا تھا، ایسے جاہلوں کو اپنے رواجوں سے مطلب ہوتا ہے دین سے نہیں میں صرف یہ بتا رہا ہون کہ ایسے ایسے دھوکے باز تھے کہ مسلمانوں کو تبلیغ کیلئے دعوت دے کر قتل کردیا گیا یا ان کے قافلے لوٹ لیتے تب ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اللہ کی طرف سے آتی تھی

    آیات کے ساتھ حوالہ نمبر لکھے ہوئے ہیں، کوئی بھی قرآن کھول کر تسلی کرسکتا ہے کہ مذکورہ آیات کے ساتھ “مت جاؤ نماز کے قریب” والا معاملہ قطعی نہیں ہے، یہ اپنے مفہوم میں بالکل واضح اور جامع آیات ہیں۔۔

    جب آپ لوگ یہ دلیل دیتے ہیں کہ فلاں آیت تو فلاں فلاں زمانے کے کافروں کے بارے میں تھیں، آج کے کافروں کے بارے میں نہیں تو پھر یہ فرمایئے کہ وہ آج کے قرآن میں کس لئے موجود ہیں۔۔؟؟؟

    مزید برآں آپ کی یہ دلیل قرآن کے تاقیامت کتاب ہونے کے دعوے کو بھی رد کردیتی ہے۔۔

    #31
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 140
    • Posts: 2822
    • Total Posts: 2962
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    یہ اس کی ذاتی رائے نہیں ہے، قرآن میں لاتعداد بار کافروں کو کوسا گیا ہے، ان کو برا بھلا کہا گیا ہے، ان کو مسلمانوں کا دشمن بتایا گیا ہے اور ان کو عذاب کی وعیدیں سنائی گئی ہیں۔ وہ اسی قرآنی تعلیم کے زیر اثر کافروں کو بددعائیں دے رہا ہے۔جن مومنین کو یہ غلط فہمی ہے کہ یہ مولانا ہشام قرآن سے ہٹ کر کچھ کہہ رہا ہے، ان کی کنفیوژن دور کئے دیتا ہوں۔۔

    جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا، ہم انہیں آگ میں ڈال دیں گے۔ جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ، ہم ان کی کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں۔۔ (النسا۔ 56)۔

    کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔۔(النسا۔101)۔

    جب تمہارے رب نے فرشتوں کو حکم دیا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، تم ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ، میں ابھی کفار کے قلوب میں رعب ڈالے دیتا ہوں، سو تم ان کی گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور پر مارو۔ (الانفال۔12)۔

    اور کافروں سے اس وقت تک لڑو جب تک فتنہ ختم نہ ہوجائے اور دین اللہ کا ہی ہوجائے۔ (الانفال۔ 39)۔

    جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے تو انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں۔ (الانفال۔57)۔

    اے ایمان والو! بے شک مشرک ناپاک ہیں، وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے پاس بھی نہ بھٹکنے پائیں۔ (التوبہ۔28)۔

    کفار کی مثال ان جانوروں کی ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز کو ہی سنتے ہیں، وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، انہیں عقل نہیں۔ (البقرہ۔171)۔

    کافروں پر اللہ کی لعنت ہو۔ (البقرہ۔89)۔

    جب قرآن میں اس قدر کافر کافر کی تکرار کرکے ان سے خوب نفرت سکھائی گئی ہے تو مسلمان ان کو بددعائیں نہ دیں، ان کی ہلاکت نہ مانگیں تو اور کیا کریں۔۔۔

    زندہ رد صاحب آپ بات کو سمجھے نہیں – زیڈ صاحب نے طنز اس بات پر کیا ہے کہ اسلام کو خطرہ ہے تو میں نے ان کی بات کے جواب میں کہا ہے یہ اس مولوی کی رائے ہے ورنہ مر تو یورپ اور امریکہ کے عیسائی رہے ہیں اور اسلام کو کیسے خطرہ ہو گیا – باقی کافروں کو برا بھلے کہنے کی باتیں اس وقت اسلام کو پھیلانے کے تناظر میں کی گئیں اگر شرک کو برا نہ جانو گے تو کیسے تبلیخ کرو گے وہ الگ بحث ہے –

    #32
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8675
    • Total Posts: 9053
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    بلیور نمبر بارہ صاحب …آپ کو کس چیز کی خوشی ہو رہی ہے کہ لوگ مر رہے ہیں …خوفزدہ ہیں …اپنے گھروں میں قید ہیں ..بے روزگار ہیں ؟ آپ کے ہنسی اور ٹھٹھے کچھ یوں ہیں ایک طرف ایک قاتل ہے اور ایک طرف ایک ڈاکٹر ..قاتل لوگوں کو گولی مار کر قتل کیے جارہا ہے مگر ڈاکٹر سب زخمیوں کو بچا نہیں سک رہا …آپ سائیڈ لائن پر کھڑے قہقہے لگا رہے ہیں کہ دیکھ میڈیکل سائنس جتنی مرضی ترقی کرلے قتل ہونے والوں کو بچا نہیں سکے گی آپ قاتل کو سجدے بھی کیے جارہے ہیں یہاں خواجہ آصف کا ایک لازوال فقرہ یاد آرہا ہے …لیکن بہرحال جو خدا اپنے گھر کو تالے لگنے سے نہیں بچا سکا وہ کسی پر کیا عذاب لاۓ گا

    مجھے مرنے والوں اور بیماروں کی تکلیف پر بالکل بھی خوشی نہیں ہورہی، مجھے خوشی اس بات کی ہورہی ہے کہ ایک نمبر ملحد جنکی کتابیں پڑھ کر آپ یہاں حوالے لگاتے ہیں وہ ایک خدا کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں اور ان کے پیچھے پیچھے بکریوں کی طرح دو نمبر ملحد  بھی چلے آئیں گے کیونکہ ان کے اپنے پلے کچھ بھی نہیں یہ تو صرف ایک نمبر یورپین ملحدوں کی  دولت، شان و شوکت ا ور عقل سے فراست سے مغلوب ہوکر ان کو ہی خدا سمجھ بیٹھے تھے، افریقہ میں پورے قبیلے کا وہی عقیدہ ہوتا ہے جو ان کے سردار کا ہوتا ہے، یعنی سردار مسلمان ہوگیا یا عیسای ہوگیا تو اسی ایک منٹ میں بارہ تیرہ سو بندہ بھی کنورٹ ہوجاتا ہے

    آپ کا حال قبیلے کے عام افراد کا ہے سردار تو ابھی سوچنے لگے ہیں کہ دنیا کدھر جارہی ہے فیصلہ وہ کریں گے آپ ٹینشن نہ لیں

    :)

    #33
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8675
    • Total Posts: 9053
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کرونا نے اسلام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حافظ حشام الہی

    زندہ رد صاحب آپ بات کو سمجھے نہیں – زیڈ صاحب نے طنز اس بات پر کیا ہے کہ اسلام کو خطرہ ہے تو میں نے ان کی بات کے جواب میں کہا ہے یہ اس مولوی کی رائے ہے ورنہ مر تو یورپ اور امریکہ کے عیسائی رہے ہیں اور اسلام کو کیسے خطرہ ہو گیا – باقی کافروں کو برا بھلے کہنے کی باتیں اس وقت اسلام کو پھیلانے کے تناظر میں کی گئیں اگر شرک کو برا نہ جانو گے تو کیسے تبلیخ کرو گے وہ الگ بحث ہے –

    ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب ملا نے یہ دعا کی کہ یااللہ اس وائرس کو کافروں کی طرف لے جا اور اگر  دعا قبول ہوگئی تو ان کو خود بہت شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے کیونکہ سب سے بڑے کافر تو ملا لوگ خود ہیں

    • This reply was modified 8 months, 1 week ago by Believer12.
Viewing 13 posts - 21 through 33 (of 33 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!