Home Forums Siasi Discussion کارکنان پارٹی چھوڑ جانے والوں کا گھیراؤ کریں، مریم نواز

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4345
    • Posts: 2883
    • Total Posts: 7228
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کارکنان پارٹی چھوڑ جانے والوں کا گھیراؤ کریں، مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ جائیں، دباؤ میں آجائیں اور بھروسہ توڑ دیں ان کا گھیراؤ کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 16 میں 8-9 امیدواروں کو توڑا جاچکا ہے۔
    گلگت بلتستان کے علاقے گمبہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے جو افراد مشکل حالات میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں، اپنی وفاداری کو نہیں بیچیں ووٹ کا حق صرف ان کا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان میں 16امیدوار تھے جن میں سے 8-9 کو انہوں نے توڑ لیا ہے لیکن جو تھوڑا دباؤ برداشت نہ کرسکے، اپنے حق کے لیے کھڑا نہ ہوسکے وہ عوام کے حق کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا۔
    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی سربراہی کے لیے آج 7 روزہ دورے پر اسکردو پہنچی تھیں، اس دوران وہ مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گی۔
    آج اپنے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ لیا کہ پارٹیاں چھوڑنے والے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں، جو ذرا سے دباؤ کا سامنا نہ کرسکے اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دے وہ ووٹ کا حق دار نہیں ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیراعظم نے چند روز قبل آ کر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، انتخابات سے قبل اس قسم کے اعلان کا کیا مطلب ہوا۔
    مریم نواز نے کہا کہ جسے یہ معلوم نہیں کہ عوام روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، تم جعلی ہی سہیں لیکن حکمران تو ہو تمہیں یہ احساس نہیں لوگ کس طرح مہنگائی سے تڑپ رہے ہیں، بھوکے مررہے ہیں، بجلی گیس کے بلز سے پریشان ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کس کا وعدہ تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، کیا اسکردو کے ایک بھی نوجوان کو نوکری ملی، 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ تھا کیا کسی ایک کو بھی گھر ملا تو جو یہ کہے کہ میں 9 دن میں تبدیلی لے آؤں گا، تمہارا ہر وعدہ جھوٹا ہے۔
    وزیراعظم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح تمہارا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا جو وعدہ ہے، اس ڈھونگ، فریب کو عوام بخوبی جانتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اس جھوٹے وعدے کرنے والے کو گھر پہنچا کر آنا ہے، یہ جو کہتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے جلسوں سے میرے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں، یہ پریشانی بلاوجہ نہیں ہے، یہ جاتا نظر آرہا ہے جسے آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ جو انسان خود کسی کی نوکری کررہا ہو، جسے معلوم نہ ہو کہ وزیراعظم کی عزت کیا ہے اور جب گلگت بلتستان پر پاک فوج کے سربراہ ملاقاتیں کررہے تھے تو یہ ساتھ والے کمرے میں چھپ کر بیٹھا تھا، جو انسان اپنی عزت کی پروا نہیں کرتا اسے آپ کی عزت کی پروا نہیں ہوگی۔
    مریم نواز نے کہا کہ اپنے حق کا نہیں پتا تو کوئی بات نہیں لیکن ان کے حق کا خیال کرلو جن کے حقوق کی جنگ کے لیے آج کرسی پر بیٹھے ہو۔
    مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان صوبے میں 3 سال نواز شریف نے کام کیا، منصوبے دیے، پیسہ دیا تو وہ احسان نہیں آپ کا حق ہے جو بھیک میں یا مانگ کر نہیں ملنا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج بھی 70 سال کی عمر میں بیماری کی حالت میں اتنے انتقام سہنے کے باوجود آپ کے حق کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی فوج کی بہت قدر کرتے ہیں جن کی جگہ ہمارے دلوں میں ہیں اور پاکستان کی سرحدوں پر ہے، ان کی جگہ گلگت بلتستان کے پولنگ اسٹیشنز پر نہیں ہے۔
    مریم نواز نے کہا کہ اگر انہوں نے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو الیکشن والے دن اپنی ووٹ کی حرمت اپنی عزت کے لیے کھڑے ہونا اور جو پارٹی چھوڑ جائیں، جو دباؤ میں آجائیں، بھروسہ توڑنے والوں کا گھیراؤ کرنا اور ووٹ نہ دینا۔
    انہوں نے کہ ووٹ دیتے ہوئےیاد رکھنا جو آپ کو جواب دہ ہے وہی آپ کے ووٹ کی حرمت کی لاج رکھے گا اور جو ووٹ چوری کرکے آتے ہیں وہ ووٹ چوروں کو جواب دہ ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کا اختیار، کسی ارادے، چند افراد کو نہیں اس کا حق صرف عوام کو ہے جسے کسی اور کے ہاتھ میں جانے مت دینا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1145919/

    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4345
    • Posts: 2883
    • Total Posts: 7228
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کارکنان پارٹی چھوڑ جانے والوں کا گھیراؤ کریں، مریم نواز

    #3
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2269
    • Total Posts: 2322
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: کارکنان پارٹی چھوڑ جانے والوں کا گھیراؤ کریں، مریم نواز

    نہوں نے کہا کہ اس جھوٹے وعدے کرنے والے کو گھر پہنچا کر آنا ہے

    No Comment!

    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 407
    • Posts: 9268
    • Total Posts: 9675
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کارکنان پارٹی چھوڑ جانے والوں کا گھیراؤ کریں، مریم نواز

    ویسے گھیراو کرنا بنتا نہیں کیونکہ فصل پکتے ہی اڈاریاں مارنے کی روایت نوازشریف کے دور میں شروع ہوی تھی، ہاں اگر گھیراو کرنا ہی ہے تو آئیندہ جب مریم نواز وزیراعظم بن جاے جس کا امکان اب بہ دکھای دیتا ہے تو اس گندی سیاست کو دفن کردیں تاکہ ان کا نام تاریخ میں رہے
    #5
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 154
    • Posts: 2964
    • Total Posts: 3118
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: کارکنان پارٹی چھوڑ جانے والوں کا گھیراؤ کریں، مریم نواز

    نون لیگ کی انتخابی مہم اب زور پکڑ رہی ہے – آج کا سکردو کا جلسہ کافی بڑا تھا – پورے ضلهے کی آبادی دو لاکھ ہے اور ان سے ہزاروں لوگوں کو اکٹھا کرنا کامیابی ہے
Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi