Home Forums Internationl News کابک ائیرپورٹ پر دھکاکے

Viewing 19 posts - 1 through 19 (of 19 total)
  • Author
    Posts
  • SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    کابل: (دنیا نیوز) کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے تین دھماکوں میں 10 امریکی فوجیوں سمیت ساٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، روسی میڈیا کے مطابق داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    پینٹاگون نے کابل دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں عام افغان شہریوں سمیت امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو داعش سے خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے کابل دھماکے بارے امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغان عوام پر زور دیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور ہٹ جائیں کیونکہ وہاں داعش کے دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں واشنگٹن، لندن اور کینبرا نے ایک قسم کا انتباہ جاری کیا تھا، اس میں افغان شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ علاقے سے نکل جائیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت دھماکے کی جگہ پر لاشوں کے ڈھیر پڑے ہیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت بگڑتی جا رہی ہے، ہم اسے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔

    افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن قریب ہے، وقت کم ہے لیکن افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔

    برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے، برطانوی شہری دیگر ذرائع سے انخلا ممکن بنائیں۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں سیکیورٹی امریکی فورسز کی ذمہ داری تھی۔ طالبان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔ شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔

    • This topic was modified 1 year, 9 months ago by الشرطہ.
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    بہت افسوس ناک خبر ہے

    داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ، اس میں کتنی صداقت ہے ؟

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    بہت افسوس ناک خبر ہے داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ، اس میں کتنی صداقت ہے ؟

    کل پرسوں سے کابل ائرپورٹ کو کلیر کرنے کا کہا جارہا تھا کہہ  دشت گردی کا خطرہ ہے ۔۔۔تو بہت سارے بندے مارے گئے ہیں کچھ تو امریکہ آنے کے چکر میں ہوائی جہاز سے گر کر مرے اور کچھ بم دھماکے میں مارے گئے ہیں

    شامی بھائی داعش نے   ذمہ داری قبول کر لی ہے آپ پاکستان پر ڈال دیں

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by SaleemRaza.
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    کل پرسوں سے کابل ائرپورٹ کو کلیر کرنے کا کہا جارہا تھا کہہ دشت گردی کا خطرہ ہے ۔۔۔تو بہت سارے بندے مارے گئے ہیں کچھ تو امریکہ آنے کے چکر میں ہوائی جہاز سے گر کر مرے اور کچھ بم دھماکے میں مارے گئے ہیں شامی بھائی داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ہے آپ پاکستان پر ڈال دیں

    داعش کے تعلقات را سے استوار ہوچکے ہیں انڈین اس بات کا اظہار خود بھی کرچکے ہیں کیونکہ طالبان تو ان کے کنٹرول میں نہیں تھے اور ہزارہ چونکہ اپنی نیچر میں دھشت گرد نہیں ہوسکتے تو ایسے میں ایک داعش ہی بازار میں دستیاب تھی سو خرید لی گئی

    انڈیا نے اگر اس کا م میں ہاتھ ڈالا ہے تو امریکہ اسے چھوڑے گا نہیں کیونکہ ایک درجن امریکی فوجی تو کبھی طالبان نے بھی نہیں مارے تھے

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    داعش کے تعلقات را سے استوار ہوچکے ہیں انڈین اس بات کا اظہار خود بھی کرچکے ہیں کیونکہ طالبان تو ان کے کنٹرول میں نہیں تھے اور ہزارہ چونکہ اپنی نیچر میں دھشت گرد نہیں ہوسکتے تو ایسے میں ایک داعش ہی بازار میں دستیاب تھی سو خرید لی گئی انڈیا نے اگر اس کا م میں ہاتھ ڈالا ہے تو امریکہ اسے چھوڑے گا نہیں کیونکہ ایک درجن امریکی فوجی تو کبھی طالبان نے بھی نہیں مارے تھے

    انڈیا شائید اس قسم کی بےوقوفی نہ کرے  اس کو پتہ ہے  امریکن نے کسی طریقے سے کھوج لگا لینا ہے ۔۔۔۔اور انڈیا امریکہ جیسے مگر مچھ سے پنگا لینے کا سوچ نہیں سکتا ۔۔

    لیکن کہتے ہیں جب بدقسمتی دستک دیتی ہے تو اونٹ پر  یٹھے  بندے کو کتا کاٹ لیتا ہے ۔۔

    جس نے بھی کروایا ہے ظلم ہی کروایا ہے امریکن تو وہاں بندوں کی مدد کررے تھے اور خواہ مخواہ میں مارے گئے ہیں ۔اور جو دوسرے موت سے ڈر کر بھاگ رے تھے ان کو موت نے گھر کی دہلیز پر آلیا ہے ۔جیسے بھی ہو اب اس دشت گردی کو ختم ہونا چایئے ۔۔

    امریکی صدر نے کہہ دیا ہے کہہ ہم اس کو  بھولیں گے نہیں ۔۔مطلب جس نے بھی کیا ہے اس کو اس کے انجام تک لایا جائے گا

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by SaleemRaza.
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    میری پہلی پیشن گو ئی درست ثا بت ہوگئی ہے کہ ۔۔۔۔ طا لبان علا قے میں ۔۔۔ فساد ۔۔ بد امنی ۔۔ بگاڑ ۔۔۔۔ کے سوا کچھ نہیں مہیا کریں گے ۔۔۔۔۔۔
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    میری پہلی پیشن گو ئی درست ثا بت ہوگئی ہے کہ ۔۔۔۔ طا لبان علا قے میں ۔۔۔ فساد ۔۔ بد امنی ۔۔ بگاڑ ۔۔۔۔ کے سوا کچھ نہیں مہیا کریں گے ۔۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی ۔

    آپ میری بات لکھ لیں جتنی دیر تک انڈیا   کا بندوبست نہیں ہوتا اس خطے میں  سکون نہیں آسکے گا ۔۔بلکہ انڈیا کا سپر پاور بننے کے خیال سے یہ دوسرے ملکوں میں دشت گردی کرواتا رے گا انڈیا کے چار حصے ہونے چایئے ۔تب جکر یہ آپنی پوشل سے نیچھے اترے گا ۔۔ کچھ ممالک مل کر اس ناسور کا علاج کریں ورنہ یہ تماشہ سرے عام ہوتا رے گا ۔۔۔ پاکستان کو چایئے انڈیا کا نام لیکر ڈھول بجانا شروع کردے کہہ اس نے کروایا ہے جیسے انڈیا کرتا ہے ۔۔

    بم دھماکے داعش نے کیے ہیں طالبان تو لوگوں کو  ائیرپورٹ آنے سے منع کر رے ہیں ۔۔۔خیر جس طرح کا بیان امریکی صدر نے دیا ہے اور اس کی باڈئ لینگویج دیکھ کے لگتا ہے یہ دنیا کی سپر پاور کا صدر  نہیں بلکہ کوئی یونین کا صدر ہے ۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    گلٹی بھائی ۔ آپ میری بات لکھ لیں جتنی دیر تک انڈیا کا بندوبست نہیں ہوتا اس خطے میں سکون نہیں آسکے گا ۔۔بلکہ انڈیا کا سپر پاور بننے کے خیال سے یہ دوسرے ملکوں میں دشت گردی کرواتا رے گا انڈیا کے چار حصے ہونے چایئے ۔تب جکر یہ آپنی پوشل سے نیچھے اترے گا ۔۔ کچھ ممالک مل کر اس ناسور کا علاج کریں ورنہ یہ تماشہ سرے عام ہوتا رے گا ۔۔۔ پاکستان کو چایئے انڈیا کا نام لیکر ڈھول بجانا شروع کردے کہہ اس نے کروایا ہے جیسے انڈیا کرتا ہے ۔۔ بم دھماکے داعش نے کیے ہیں طالبان تو لوگوں کو ائیرپورٹ آنے سے منع کر رے ہیں ۔۔۔خیر جس طرح کا بیان امریکی صدر نے دیا ہے اور اس کی باڈئ لینگویج دیکھ کے لگتا ہے یہ دنیا کی سپر پاور کا صدر نہیں بلکہ کوئی یونین کا صدر ہے ۔

    سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔۔

    چین سے پھینٹی کھا نے اور  عزتی کروانے کے بعد ۔۔۔۔ انڈیا۔۔۔۔ فوجی اعتبار سے بہت کمزور ثا بت ہوچکا ہے اور ۔۔۔ انڈیا کی عا لمی فوجی و یلیو پہلے کی نسبت بہت نیچے گر چکی ہے

    خود انڈین عوام کو چین کے ھاتھوں بے عزتی بہت ڈاؤن کرگئی ہے ۔۔۔۔ اب انڈین لوگ اور مبصر ۔۔۔ کھلے عام انڈین حکومت اور انڈین فوج ۔۔۔ کو بزدل کہتے ہیں ۔۔

    ۔۔۔۔چین کے سا تھ ھتھ پنجے کے بعد ۔۔۔۔  انڈیا ۔۔ بہت کمزور پوزیشن میں آچکا ہے اور۔ پا کستان سے پنگا لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔۔۔۔ اس لیئے پا کستان کو انڈیا سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    فوری طور پر ھا ٹ ٹا پک اس وقت ۔۔۔۔ افغا نستان اور طا لبان ہیں ۔۔۔۔

    طا لبان کے آتے ہی ۔۔۔ ملا لہ بھی زند ہ ہوگئی ہے ۔۔۔۔ داعش بھی زندہ ہوگئی ہے ۔۔۔ دھما کے بھی زندہ ہوگئے  ہیں ۔۔۔۔

    جس دن طا لبان نے کابل فتح کیا تھا میں نے اس دن لکھ دیا تھا ۔۔۔۔ طا لبان کی واپسی کے بعد ۔۔۔۔ دھشت گردی ۔۔۔۔ علاقے میں واپس لوٹ آئی ہے ۔۔۔۔

    اور پا کستا ن ۔۔۔ افغا نستان ۔۔۔ انڈیا ۔۔۔ تینوں ملکوں کے برے دن آنے والے ہیں ۔۔۔۔

    ابھی جو کا بل ائیر پورٹ پر دھما کہ ہوا ہے ۔۔۔۔ انڈ یا میں اتنی جرآت نہیں کہ ۔۔۔۔ ایسے ما حول میں اتنا بڑا جنگی پنگا لے ۔۔۔۔ انڈ یا ویسے ہی مرا پڑا ہے ۔۔۔۔

    پہلے چین نے انڈ یا کو دھچکا دیا تھا ۔۔۔۔ اور اب ۔۔۔۔ طا لبان کے آنے کے بعد ۔۔۔ انڈ یا کی تو ما ں ہی مر گئی ہے ۔۔۔۔ اس لیئے انڈیا ۔۔۔۔ افغان گیم میں با لکل بھی کوئی واردات نہیں کرے گا

    ۔۔۔۔۔۔۔

    د ھما کہ جنہوں نے کیا ہے ۔۔۔۔ انہوں نے ۔۔۔۔ طا لبان  کے سا تھ ۔۔۔ طبل جنگ ۔۔۔۔ بجا یا ہے ۔۔۔۔

    اب جلد جنگی صورت حال پیدا ہوگی ۔۔۔۔ ایک طرف طا لبان کے ساتھ طبل جنگ بجا ہے ۔۔۔۔ دوسری طرف امریکہ ۔۔۔۔ اپنے ۔۔۔۔ فو جی ھلا کتوں کا بد لہ لینے کے لیئے ۔۔۔ کاروائی کرے گا

    فلم ۔۔۔۔  توقع سے بھی پہلے ھاٹ ہونی شروع ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔

    آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    سلیم بھائی – تین لوگ جہاز سیے گر کر جان سیے گئے ، اب تک بہتر لوگ اپنی جانوں سے جا چکے ہیں ، اتنی زیادہ جانوں کا نقصان اور آپ کی اچھل کود سمجھ سے با ہر ہیے ، کیا حکومت وقت کا کام اس دھماکے کو روکنا تھا یا ان افغانوں کی کوئی وقعت نہی تھی ؟

    کل پرسوں سے کابل ائرپورٹ کو کلیر کرنے کا کہا جارہا تھا کہہ دشت گردی کا خطرہ ہے ۔۔۔تو بہت سارے بندے مارے گئے ہیں کچھ تو امریکہ آنے کے چکر میں ہوائی جہاز سے گر کر مرے اور کچھ بم دھماکے میں مارے گئے ہیں شامی بھائی داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ہے آپ پاکستان پر ڈال دیں
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11

    بھائی جان بہت بڑی گیم سٹارٹ ہونے والی ہے .. امریکا نے خود حملے کرواۓ ہیں ایک دو اپنے بندے مرواۓ ہیں تا کہ لوگ کہیں کہ امریکا بھلا اپنے بندے کیوں مروا رہا ہے … امریکا کے اچانک نکلنے سے افغانستان ایئر پورٹ پر لوگ جمع ہو گۓ اب ان بندوں کو بگانے کے لئے دھماکے کروا دیے تا کہ معاملہ رفع دفع ہو جاے

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12

    جی ھاں ۔۔۔۔۔ امریکہ نے دشمن کو پکڑنے اور دشمن کو سبق سکھا نے کا اعلان کردا ہے ۔۔۔۔

    اب اگر دشمن پا کستان کے قبا ئلی علاقوں میں چھپ گیا تو ۔۔۔۔ پا کستان پر حملہ فرض ہو جائے گا ۔۔۔

    اور اگر دشمن۔۔۔ واھگہ بارڈ پار کرکے ۔۔۔۔ امرتسر ۔۔۔۔ چھپ گیا تو ۔۔۔۔ انڈ یا پر حملہ ۔۔۔ فرض سمجھا جائے گا ۔۔۔

    ھمارے مقدر خراب ہیں ۔۔۔ اوسا مہ بن لادن بھی ۔۔۔۔ بجائے افغا نستان کے ۔۔۔۔ ایبٹ آباد  ۔۔۔۔ میں چھپ گیا تھا ۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by Guilty.
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    پا کستان افغا نستان  کے بارڈر ۔۔۔۔ چترال کے علاقے ۔۔۔۔ لوئی دیر ۔۔۔۔ بارڈر ۔۔۔۔ پر دھشت گردوں نے حملہ کیا ہے

    اور پا کستان فوج کا ایک فوجی شہید ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    ٹاپک میں کتنی املا کی غلطیاں ہیں ؟

    کابک ایئرپورٹ پر دھکاکے

    :thinking:

    SaleemRaza

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #15
    ٹاپک میں کتنی املا کی غلطیاں ہیں ؟ کابک ایئرپورٹ پر دھکاکے :thinking: SaleemRaza

    جگر جی مجھے تو آپکی تحریر میں کوئی سقم  نظر  نہیں آیا ۔۔   ہاں  آپکا اس دنیا میں یونا ۔۔یاں ۔ناں ہونے پر بات  ہوسکتی ہے

    😀

    ۔فون سے لکھتے وقت اکثر زیر زبر  کی غلطی ہوجاتی ہے ۔۔۔اس کو بنیاد بنا کر زچ  نہیں جاسکتا ۔۔۔

    لیکن باکسر کو آپ سے زیادہ پیار ہے  اس لیے وہ آپ سے پیار کرنے کے موقع تلاش کرتا ریتا ہے

    بندہ بہت اچھا ہے  اگر گفتگو میں حصہ نہ لے ۔تو ۔

    :bigsmile:

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by SaleemRaza.
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16

    جگر جی مجھے تو آپکی تحریر میں کوئی سقم نظر نہیں آیا ۔۔ ہاں آپکا اس دنیا میں یونا ۔۔یاں ۔ناں ہونے پر بات ہوسکتی ہے 😀 ۔فون سے لکھتے وقت اکثر زیر زبر کی غلطی ہوجاتی ہے ۔۔۔اس کو بنیاد بنا کر زچ نہیں جاسکتا ۔۔۔ لیکن باکسر کو آپ سے زیادہ پیار ہے اس لیے وہ آپ سے پیار کرنے کے موقع تلاش کرتا ریتا ہے بندہ بہت اچھا ہے اگر گفتگو میں اس نہ لے ۔تو ۔ :bigsmile:

    سلیم رضا بھائی۔ یہ سرٹیفائڈ جھوٹا شخص ہے۔ نادان بھی اس کی باتوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکی ہے۔ اس کی گوشمالی کرنے کا اپنا مزہ ہے۔ 

    :hilar:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    جگر جی مجھے تو آپکی تحریر میں کوئی سقم نظر نہیں آیا ۔۔ ہاں آپکا اس دنیا میں یونا ۔۔یاں ۔ناں ہونے پر بات ہوسکتی ہے 😀 ۔فون سے لکھتے وقت اکثر زیر زبر کی غلطی ہوجاتی ہے ۔۔۔اس کو بنیاد بنا کر زچ نہیں جاسکتا ۔۔۔ لیکن باکسر کو آپ سے زیادہ پیار ہے اس لیے وہ آپ سے پیار کرنے کے موقع تلاش کرتا ریتا ہے بندہ بہت اچھا ہے اگر گفتگو میں حصہ نہ لے ۔تو ۔ :bigsmile:

    اگر یہ گفتگو میں حصہ نہ لے تو پتا کیسے چلے گا کہ یہ وہ ہے؟

    :thinking:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    سلیم رضا بھائی۔ یہ سرٹیفائڈ جھوٹا شخص ہے۔ نادان بھی اس کی باتوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکی ہے۔ اس کی گوشمالی کرنے کا اپنا مزہ ہے۔ :hilar:

    اب اپنے اسی جھوٹ کو سچ ثابت کرو تاکہ  تمہیں جو لوگ “دھر” کہتے ہیں انہیں یقین آے

    :lol:

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    اب اپنے اسی جھوٹ کو سچ ثابت کرو تاکہ تمہیں جو لوگ “دھر” کہتے ہیں انہیں یقین آے :lol:

    تیری تو پوری پیدائش جھوٹ پر مبنی ہے۔ سرٹیفائڈ جھوٹے

Viewing 19 posts - 1 through 19 (of 19 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi